
چترال سکاوٹس اورچترال لیویز ڈسٹرکٹ پولو کپ ٹورنامنٹ کے فاینل میں پہنچ گے
چترال(جمشیداحمد) ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن، ڈسٹرکٹ گورنمٹ، ڈسٹرکٹ پولو ایسو سی ایشن،ڈسٹرکٹ اسپورٹس اوردیگر اداروں کے تعاون سے جاری ڈسٹرکٹ پولو کب ٹورنامنٹ پولو گراونڈ چترال میں جاری ہے اج اس ٹورنامنٹ کا دوسیمی فاینل میچز کھلے گے پہلا سیمی فاینل چترال سکاوٹس اے اور چترال اے ٹیم کے درمیان کھیلا گیا۔چترال سکاوٹس اے ایک کے مقابلے میں دس گولوں سے کامیابی حاصل کر کے فاینل میں پہنچ گئی جبکہ دوسرا سیمی فاینل ھیڈکواٹر بونی اور چترال لیویز کے درمیاں کھیلا گیا چترال لیویز چار کے مقابلے میں سات گولوں سے کامیابی حاصیل کی اور فاینل کے لیے کوالیفی کیا .کل بروز بدھ چار بجے ان دونوں ٹیموں چترال سکاوٹس اے اور چترال لیویز کے درمیاں فاینل میچ کھیلا جاے گا۔ کھیلوںکا بادشاہ اوربادشاہوںکے کھیل کو دیکھنے کیلئے پولو گراونڈ شایقین سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔ ہزاروں شایقین سیمی فاینل کے سنسنی خیز مقابلوں سے محظوظ ہوے۔