Chitral Times

Oct 14, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال سمیت صوبے کے 27 اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا آغاز, مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے 64لاکھ 25ہزار سے زائد بچوں کو انسداد پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے،

Posted on
شیئر کریں:

چترال سمیت صوبے کے 27 اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا آغاز, مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے 64لاکھ 25ہزار سے زائد بچوں کو انسداد پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے،

 

پشاور (چترال ٹائمزرپورٹ) محکمہ صحت خیبر پختونخوا کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ صوبے کے 27 اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا ہے، یہ مہم دو مراحل میں چلائی جارہی ہے، مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے 64لاکھ 25ہزار سے زائد بچوں کو انسداد پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے، مہم کے پہلے مرحلے میں 27 مخصوص اضلاع میں مجموعی طور پر 57 لاکھ 53 ہزار 52 بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے، پہلے مرحلے میں ضلع بنوں، شمالی وزیرستان، جنوبی وزیرستان بالائی، جنوبی وزیرستان لوئر، مالاکنڈ، سوات، دیر اپر، دیر لوئر، چترال لوئر، چترال اپر، باجوڑ، کوہستان اپر، کوہستان لوئر، ایبٹ آباد اور ہری پور کے ساتھ ساتھ پشاور، مردان اور کوہاٹ ڈویژن کے تمام اضلاع میں 09 سے 13 ستمبر تک انسداد پولیو مہم کے تحت بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلوائے جائینگے جبکہ باقی اضلاع میں 23 ستمبر کو شروع ہونے والی مہم کے دوسرے مرحلے کے دوران 672,000 سے زائد بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ مہم کے لیے تربیت یافتہ پولیو ورکرز کی 35,259 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ ان میں 24,862 موبائل ٹیمیں، 7,300 مبصرین، 1,724 فکسڈ ٹیمیں، 1,245 ٹرانزٹ ٹیمیں اور 128 رومنگ ٹیمیں شامل ہیں۔ ان ٹیموں کی مکمل نگرانی کے لیے 7,175 ایریا انچارجز بھی مقرر کیے گئے تاکہ ان علاقوں میں تمام بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے عمل کو یقینی بنایا جا سکے۔ مہم میں پولیو ٹیموں کی فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے تقریباً 50 ہزار سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
92980