Chitral Times

عیدمیلادالنبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے سلسلے میں اپر اور لوئیر چترال میں تقریبات

Posted on

عیدمیلادالنبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے سلسلے میں اپر اور لوئیر چترال میں تقریبات

 

اپر ، لوئیر چترال ( نمائندگان چترال ٹائمز ) وہ اسم اعلی وہ ذات عالی وقار جس کی أمد سے دنیاۓ جہالت نور علم وہدایت سے منور ہوا۔ہزاروں درودو سلام تاجدار مدینہ کی ذات اقدس پر جس کے طفیل دنیاکی تخلیق ممکن ہوئی ۔ملک کے دوسرے حصوں کی طرح میلادالنبی کی تقریب پورے اپر چترال کے چھوٹے بڑے تعلیمی اداروں میں عقیدت واحترام سے منایاگیا ۔ضلع کابڑا پروگرام محکمہ تعلیم اور ضلع انتظامیہ کے زیر نگرانی GHS بونی میں منعقدکیاگیا۔مہمان خصوصی ADC اپر چترال معظم خان بنگش اور صدر محفل DEO میل اپر چترال مفتاح الدین جبکہ وی سی چیرمین بونی ۱ اور بونی 2 مظہر الدین مظہر اور انورولی خان انور گیسٹ اف انر کے طور پر شریک تھے۔ازیں علاوہ ADO سپورٹس ذوالفقارعلی یفتالی،ایس ایچ او سراج، ADO اعجاز، لاین ڈیپارٹمنٹ کے سربراہاں ، اساتذہ کرام اور طلباء وطالبات نے شرکت کی۔طلباءو طالبات نے نبی محترم کی شان میں گلہائے عقیدت پیش کی ۔مقررین ، صدر محفل اور مہمان خصوصی نے اپنے خطاب میں نبی پاک کی سیرت کو مشعل راہ بنانے پر زور دیا۔اخر میں دعائیہ کلمات کے ساتھ یہ روح پرور تقریب اپنے اختتام کو پہنچا۔پروگرام کو حسن دینے اور اس میں لذت پیدا کرنے کے لیےحسب سابق استاذ حیدر علی ڈائس پر موجود تھے جو ہمیشہ کی طرح اس بابرکت مخفل کی نظامت بھی احسن طریقے سے نبھائی۔

 

chitraltimes eid miladun nab SAW celebration chitral upper 3 chitraltimes eid miladun nab SAW celebration chitral upper 4 chitraltimes eid miladun nab SAW celebration chitral upper 5 chitraltimes eid miladun nab SAW celebration chitral upper 6

chitraltimes eid miladun nab SAW celebration chitral upper 1

 

 

اسی طرح جشن ِ عید میلاد النبی ؐکے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ لوئر چترال کے زیر نگرانی شاہی مسجد چترال میں جشن عید میلاد النبی کے مناسبت سے تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
یہ تقریب محفل میلاد مصطفےٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کی گئی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔ نعت خواں حضرات نے بارگاہِ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حضور گلہائے عقیدت پیش کئے۔ تقریب میں ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محسن اقبال نے خصوصی طور پہ شرکت کی۔ ,اس کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹرز محمد افتاب منیر , محکمہ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران اور سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ جب تک حضور پاکﷺ کی محبت نہ ہوگی اس وقت تک انسان مومن نہیں ہو سکتا،ایمان کا تقاضا ہے کہ حضور پاکﷺ کے اسوہ حسنہ پر عمل کریں اس پروگرام کا مقصد طلباء اور دیگر حضرات کو نبی ﷺ کے سیرت کے بارے میں آگاہی دینا ہے۔
افسران نے نعت خوانی , حمد اور تقاریر کے مقابلوں میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء اور نادار طلباء میں انعامات اور تحائف بھی تقسیم کیں۔تقریب کے آخر میں ملک کی سالمیت اور بقا کیلۓ خصوصی دعا کا اہتمام بھی کیا گیا۔

 

chitraltimes eid miladun nabi pbuh celebration chitral lower 2 chitraltimes eid miladun nabi pbuh celebration chitral lower 3 chitraltimes eid miladun nabi pbuh celebration chitral lower 4 chitraltimes eid miladun nabi pbuh celebration chitral lower 5 chitraltimes eid miladun nabi pbuh celebration chitral lower 6 chitraltimes eid miladun nabi pbuh celebration chitral lower 1

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
93297

بونی بوزوند تورکھو روڈ پر مزید 4 کلو میٹر پر کمپکشن کے بعد ترکول بچھانے کا کام شروع کیا جائیگا۔ سائٹ انچارچ، احتجاجی جلسہ ملتوی کرانے کی سازش ہے ۔ تحصیل چیئرمین میر جمشید الدین 

بونی بوزوند تورکھو روڈ پر مزید 4 کلو میٹر پر کمپکشن کے بعد ترکول بچھانے کا کام شروع کیا جائیگا۔ سائٹ انچارچ، احتجاجی جلسہ ملتوی کرانے کی سازش ہے ۔ تحصیل چیئرمین میر جمشید الدین

سائٹ انچارچ کی وضاحت غیر تسلی بخش اور احتجاجی جلسہ ملتوی کرانے کی سازش ہے،۔ میر جمشید الدین

 

اپرچترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) بونی بوزوند تورکھو روڈ پر کام کی سست روی پر علاقے کے عوام بے چین اور پریشانی سے دو چار ہیں اس سلسلے کل یعنی 18 ستمبر کو ورکپ کے مقام پر تورکھو تریچ یو سی کا مشترکہ احتجاجی جلسہ منعقد کرانے کا اعلان ہو چکا ہے۔ اس سلسلے میں تورکہوروڈ کی تعیمراتی کمپنی کی سائٹ انچارچ شاہ جہان نے ٹیلی فون پر بتایا کہ اس وقت بقایا روڈ پر کام جاری ہے جو کہ چار کلو میٹر پر روڑا بچھانے کا کام زور و شور سے جاری ہے اس میں کوئی تعطل نہیں اگلے تین چار دن میں کمپکشن کا کام شروع ہو گا اس کے بعد تار کول بجھانے کا کام شروع کیا جائیگا۔ انہوں نے اس حدشے کو مسترد کردیا کہ کام ادھورا چھوڑا جائیگا۔بلکہ اس سال کے منصوبے کے تحت کام مکمل کیا جائیگا۔انہون نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں تحصیل چیرمین موڑکھؤ تورکھو سے تفصیلی گفتگو ہوئی ہے۔

 

 

chitraltimes torkhow buzund road under construction 1 chitraltimes torkhow buzund road under construction 3 chitraltimes torkhow buzund road under construction 2

 

 

بونی بوزوند تورکھو روڈ پر کام کی سست روی پر کل ورکپ تورکھو میں احتجاجی جلسہ میں شرکت کو یقینی بنا کر کامیاب بنائیں۔ چیرمین تحصیل کونسل موڑکھؤ تورکھو میر جمشید الدین کا تورکھو تریچ یو سی کے عوام سے اپیل۔

دریں اثنا تحصیل چیرمین موڑکھؤ تورکھو میر جمشید الدین نے رابطہ کرکے تورکھور روڈ سائٹ انچارچ کے وضاحت کو غیر تسلی بخش قرار دیکر احتجاجی جلسہ ملتوی کرانے کی سازش قرار دی انہوں نے کہا کہ ہمیں اس وضاحت سے کوئی تسیلی نہیں اور کل کا احتجاجی جلسہ پروگرام کے تحت ورکپ تورکھو میں منعقد ہو گی اور تورکھو تریچ یو سی کے عوام سے جلسہ میں بھر شرکت کی اپیل کی ہے میر جمشید الدین نے مزید کہا کہ ٹھیکہ دار کو فنڈز فراہم کرانے اور دوسرے ممکنہ تعاون بجلی کے میٹر وغیرہ فراہم کرانے کے لیے دن رات محنت کرکے اسانیاں پیدا کی تب میرے ساتھ ایکسئن سی اینڈ ڈبلیو اور ٹھیکہ دار نے وعدہ کیا کہ اس سال 7کلو میٹر تارکول اور 6 کلومیٹر کمپیکشن کا کام مکمل کیا جائیگا لیکن کام کی سست روی سے لگتا ہے کہ وہ وعدے کے مطابق کام کرنے کے لیے تیار نہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ ایکسئن سی اینڈ ڈبلیو کی ملی بھگت سے 7 کروڑ روپے کی پیمنٹ ہو چکی ہے اور کام نہ ہونے کے برابر ہے۔ اس لیے جب تک تسلی بخش اقدامات نہیں اٹھائینگے احتجاجی جلسہ نہ صرف ورکپ تک محدود رییگا بلکہ اسے مزید پھیلا کر ہیڈ کوارٹر بونی تک لے ائینگے۔اب یہ مذاق ہمارے لیے نا قابل برداشت ہو گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹھیکہ دار کے نمائیندہ نے مجھ سے رابطہ کیا تھا لیکن ان کےرابطوں کا اب کوئی اعتبار نہیں۔ لہذا تورکھو تریچ یو سی کے عوام کل کے احتجاجی جلسہ میں بھر پور شرکت کریں اور اپنی حق کے لیے آواز بلند کریں۔

 

chitraltimes tehsil chairman mulkhow torkhow jamshed mir

 

 

 

 

 

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
93290

اپرچترال ؛ بونی بوزوند تورکھو روڈ پر کام کی سست روی کے خلاف 18 ستمبر سے احتجاجی مظاہروں کا فیصلہ 

Posted on

اپرچترال ؛ بونی بوزوند تورکھو روڈ پر کام کی سست روی کے خلاف 18 ستمبر سے احتجاجی مظاہروں کا فیصلہ

اپر چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) بونی بوزوند تورکھو روڈ تعمیر میں کام کی سست روی اور غیر معمولی تاخیر پر تورکھو تریچ یو سی کے عوام میں شدید بے چینی اور تشویش پائی جاتی ہے۔ اس سلسلے آج عمائدین تورکھو کا ایک ہنگامی میٹنگ سفیر الله کی صدارت میں ورکپ میں منعقد ہوا جہاں دوسرے معززین کے علاوه تحصیل چیرمین موڑکھؤ تورکھو میر جمشید الدین بھی موجود تھے۔ میر جمشید الدین نے اس موقع پر کہا کہ ٹھیکہ دار کے جملہ تحفظات دور کیے جا چکے اور حسب وعدہ اس سال 7 کلو میٹر تارکول اور 6 کلومیٹر کمپیکشن کا کام کرنے کا پابند ہے لیکن کام کی رفتار سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ وہ مطلوبہ کام کرنے کو تیار نہیں۔ میٹنگ میں متفقہ قرار داد کے تواسط سے ممبر قومی اسمبلی چترال عبد اللطیف ،ڈپٹی اسپیکر ثریا بی بی ،ڈپٹی کمشنر اپر چترال اور ایکسئن سی اینڈ ڈبلیو اپر چترال سے مطالبہ کیا گیا کہ ٹھیکہ دار کو پابند بنایا جائے کہ تورکھو روڈ میں کام میں تیزی لاکر عوام کی تحفظات دور کرے۔ کیونکہ اس وقت موسم بھی تیزی سے بدل رہی ہے ایسا نہ ہو کہ بعد میں  سردی کا بہانہ بنا کر کام ادھورا چھوڑ کر ٹھیکہ دار چلا جائے ۔ میٹنگ میں18 ستمبر بروز بدھ تورکھو تریچ یو سی کے عوام کو ورکپ میں احتجاج کی کال بھی دیکر بھر پور شرکت کی اپیل کی گئی۔قرار داد میں یہ بھی واضح کی گئی ہے کہ کام میں خاطر خواہ پیش رفت نہ ہونے کی صورت میں بھوک ہڑتال اور دھرنے پر بھی غور کیا جائیگا۔

 

 

 

 

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
93240

چترال شہر میں منعقدہ دو روزہ تجارتی نمائش چترال ایکسپو اختتام پذیر، چترال کے علاوہ ڈیرہ اسماعیل خان کی خواتین نے بھی خصوصی شرکت کی، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے  صنعت، تجارت اور فنی تعلیم عبدالکریم تورڈھیرکی طرف سے پذیرائی 

چترال شہر میں منعقدہ دو روزہ تجارتی نمائش چترال ایکسپو اختتام پذیر، چترال کے علاوہ ڈیرہ اسماعیل خان کی خواتین نے بھی خصوصی شرکت کی، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے  صنعت، تجارت اور فنی تعلیم عبدالکریم تورڈھیرکی طرف سے پذیرائی

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے صنعت، تجارت اور فنی تعلیم عبدالکریم تورڈھیر نے کہا ہے کہ موجودہ ملکی نازک حالات کے ذمہ دار وہ لوگ ہیں جواُ س وزیر اعظم کو برطرف کردیا جب ملکی معیشت کی شرح نمو 6.1تھی جوکہ اس وقت آسمان سے زمین پر گرتے ہوئے 0.03رہ گئی ہے مگر اس کی شکایت کس سے کرے کہ اس ملک کو سنبھلنے کا موقع پھر بھی نہیں دیا گیا جب گزشتہ فروری میں عوام نے اپنا اجتماعی فیصلہ سنادیا تھا مگر اس سب کے باوجود خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ نے صوبے کے عوام کو وفاق سے ان کا حق دلانے اور ان کو اپنے پاؤں پہ کھڑا ہونے کے قابل بنانے کاتہیہ کرچکے ہیں۔

 

اتوار کے روز مقامی ہوٹل میں دو روزہ تجارتی نمائش چترال ایکسپو کے دوسرے دن ‘چترال کی معاشی ترقی کانفرنس 2024سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ چترال تاچکدرہ اورسوات وہ کوریڈور ہے جہاں سے سستی بجلی ملک کوسپلائی ہوگی اور اس وقت ہم محنت کرکے اس سستی بجلی کے استعمال سے اپنی قسمت بدل سکتے ہیں اورسمال انڈسٹریز کو ترقی دے سکتے ہیں جس میں ہم اپنی صوبائی طور پر خود مختار ہیں جبکہ گدون امازئی انڈسٹریل اسٹیٹ کی مثال ہمارے سامنے ہے جہاں باہر سے آئے ہوئے سرمایہ کار دس سال کی میعاد کے بعد جب چلے گئے توا ٓج 55سے 60فیصد تک کے کارخانوں پر صوابی کے عوام کے حصے میں ہیں۔

 

 

ا نہوں نے چترال کے سرمایہ کاروں پر زور دیتے ہوئے کہاکہ وہ اسلام آباد اور دوسرے شہروں کی بجائے چترال کو فوقیت دے دیں تاکہ یہاں ترقی کا پہیہ گھوم سکے۔ا نہوں نے پی ٹی آئی حکومت کی معاشی پالیسی بیان کرتے ہوئے کہاکہ اس میں مقامی وسائل سے ذیادہ سے ذیادہ استفادہ کرنے کو اولیت دی گئی ہے جبکہ اس سلسلے میں شراکت داری بنیادی عنصر ہے اور صوبائی حکومت ہر اس پروپوزل کا خیرمقدم کرے گی جس کی بنیاد تجارتی اشتراک ہو۔ چترال میں معاشی ترقی کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ یہاں کی پھلوں، سبزیوں، معدنیات اور دوسری مصنوعات کو ویلیو اڈیشن کے ذریعے بیش قیمت بناسکتے ہیں جس سے غربت میں کمی آئے گی۔ عبدالکریم تورڈھیر نے معاشی سرگرمیوں میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے استعمال پر زور دیتے ہوئے کہا کہ چیمبرآف کامرس اور یونیورسٹیوں کے درمیاں قریبی تعلق کار ہونا چاہئے جہاں ہر شعبے کے پی ایچ ڈی ڈگری کے حامل ماہرین موجود ہیں اور چترال ایکسپو کا تجزیہ یونیورسٹی آف چترال سے کرانے اور اس کے مشور وں پر عمل کرنے کا مشورہ دیا۔

 

 

انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت اپنی محدود مالی وسائل کے اندر رہتے ہوئے بھی چار، چار ارب روپے مالیت کی تین لون اسکیمیں لانچ کردی ہے جن میں ٹیکنیکل ایجوکیشن، خواتین کی ترقی اور ہاوسنگ اسکیم شامل ہیں۔ اس سے قبل کانفرنس سے مقامی ایم پی اے فاتح الملک علی ناصر، خیبر پختونخوا بورڈ آف انوسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کے سید محمود اور اقبال سرور، ڈائرکٹر جنرل ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان محمد نصیر اور ڈاکٹر شمائلہ، خیبر بنک کے اسد کاکاخیل اور دوسروں نے ٹورزم سمیت مختلف شعبہ جات کے ذریعے معیشت کی ترقی پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر ایک پینل ڈسکشن میں مختلف شعبہ جات کے ماہرین نے اپنے اپنے فیلڈز میں ترقی اور اس کے چیلنجز بیان کئے۔چترال مائنز اینڈ منرل ایسوسی ایشن کی طرف سے چترال کے مقامی افراد کو کان کنی کے لائسنس ترجیحی بنیادوں پر جاری کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ انکی سینکڑوں درخواستیں گزشتہ کئی برسوں سے منرل ڈیپارٹمنٹ کے پاس پڑی ہیں۔ چترال ایکسپو چترال چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کی کوششوں سے دیگر اسٹیک ہولڈرز کی معاونت سے دو روز تک جاری رہنےکے بعد اتوار کے روز اختتام پذیر ہوئی ۔ جس میں اسی سے زیادہ اسٹالز لگائے گئے تھے ۔ جن میں ڈیرہ اسماعیل خان کی خواتین بھی خصوصی طور پر شرکت کیں۔

 

chitraltimes chitral expo exhibition ccci chitral 5

chitraltimes chitral expo 4

chitraltimes chitral expo exhibition ccci chitral 1 chitraltimes chitral expo exhibition ccci chitral 19 chitraltimes chitral expo exhibition ccci chitral 18 chitraltimes chitral expo exhibition ccci chitral 17 chitraltimes chitral expo exhibition ccci chitral 16 chitraltimes chitral expo exhibition ccci chitral 15 chitraltimes chitral expo exhibition ccci chitral 14 chitraltimes chitral expo exhibition ccci chitral 11 chitraltimes chitral expo exhibition ccci chitral 10 chitraltimes chitral expo exhibition ccci chitral 9 chitraltimes chitral expo exhibition ccci chitral 8 chitraltimes chitral expo exhibition ccci chitral 7 chitraltimes chitral expo exhibition ccci chitral 6 chitraltimes chitral expo exhibition ccci chitral 4 chitraltimes chitral expo exhibition ccci chitral 3 chitraltimes chitral expo exhibition ccci chitral 2

 

 

 

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
93210

چترال میں دو روزہ تجارتی نمائش ‘چترال ایکسپو’  کا انعقاد، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے صنعت و فنی تعلیم عبدالکریم خان تورڈھیر نے افتتاح کیا، ایکسپو میں 90سے ذیادہ اسٹالز لگائے گئے ہیں

چترال میں دو روزہ تجارتی نمائش ‘چترال ایکسپو’  کا انعقاد، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے صنعت و فنی تعلیم عبدالکریم خان تورڈھیر نے افتتاح کیا، ایکسپو میں 90سے ذیادہ اسٹالز لگائے گئے ہیں

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے صنعت و فنی تعلیم عبدالکریم خان تورڈھیر نے کہا ہے کہ ہمیں اپنے پڑوسی ملک افغانستان کے ساتھ دشمنی نہیں دوستی رکھنی چاہیے جس کے اندر قدرتی طور پر پاکستان کا زمینی اور آبی راستہ بھی اس ملک سے گزرکرجاتی ہیں اور وسط ایشیائی ریاستوں کے ساتھ بھی زمینی رابطہ اسی ملک سے ہوکر ہی ممکن ہے اوریہ وقت ہے کہ ہم اپنی پڑوسی ملک کے ساتھ تجارت کی پوٹنشل کو پوری طرح فروع دے کر فوائد سمیٹ لیں۔ ہفتہ کے روز چترال کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ دو روزہ تجارتی نمائش ‘چترال ایکسپو’ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ صوبے میں پی ٹی آئی حکومت اپنی پارٹی کی جنگ لڑنے کے ساتھ ساتھ یہاں ترقی وخوشحالی کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے جس سے انتخابی نشان سے لے کر جھنڈا اور قیادت تک سے محروم کردیا گیا ہے اوراس سب کے باوجود صوبے کے عوام کی فلاح وبہبود کے لئے مختلف اور مشکل اقدام اٹھائے جارہے ہیں۔

 

انہوں نے کہاکہ اس مقصد کے لئے صوبے میں ہر علاقے کی مقامی وسائل سے استفادہ کرنے کی پروگرام پر عمل پیر ا ہوتے ہوئے انوسٹرز کو اس صوبے میں لائے جارہے ہیں تاکہ یہاں معاشی سرگرمیوں سے مقامی لوگوں کو فائدہ پہنچاسکیں۔ انہوں نے کہاکہ چترال میں بھی انہی اصولوں پر عمل پیرا ہوتے ہوئے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اور دوسرے چینلز کے ذریعے ذیادہ سے ذیادہ انوسٹمنٹ لانے کی کوششوں میں مصروف ہیں اور بہت جلد ہی باہر سے سرمایہ کار جوق درجوق چترال کا رخ کریں گے جس سے یہاں سے پسماندگی اور غربت کا خاتمہ ہوگا اور یہی بانی پی ٹی آئی کا وژن ہے۔ عبدالکریم خان تورڈھیر نے ہم اس بات پر ایمان رکھتے ہیں کہ ہمیں یہیں پاکستان ہی میں جینا اورمرنا ہے اور ملک چھوڑ کر باہر جانے کا سوچ بھی نہیں سکتے اور اسی وجہ سے ایسے قابل عمل اور پائیدار معاشی پالیسی بنارہے ہیں جس سے عوام کو ذیادہ سے ذیادہ فوائد حاصل ہوسکیں اور حال ہی میں وزیراعلیٰ نے عوام کی فلاح وبہبود کے لئے متعدد اسکیموں کااعلان کیا ہے جن میں آسان قرضوں کے ذریعے کاروبار کو فروع دیا جاسکے گا۔ معاون خصوصی نے کہاکہ چترال کی زرعی زمین کم ہونے کے باوجود نہایت زرخیز اور اعلیٰ خصوصیات کا حامل ہے جس سے فائدہ اٹھانے کے لئے ہمیں متعلقہ اداروں سے بھر پور استفادہ کرنا چاہیے۔ انہوں نے چترال کے عوام پر زور دیا کہ وہ میڈیاکے ذریعے اس تالے کو توڑ دے جوکہ چترال میں معدنی وسائل کے بارے میں ان کے دلوں میں مچل رہے ہیں لیکن خوف اور ڈر کے مارے لب پر نہیں لا سکتے۔

 

معاون خصوصی نے اپنی تقریر کے شرو ع میں ضلعی انتظامیہ کے کسی افسر کی ہال میں موجودگی کے بارے میں پوچھنے پر نفی میں جواب ملنے پر ڈی سی چترال کی عدم موجودگی پر برہمی کا اظہارکیا اور کہاکہ معیشت کے لئے اس اہم ترین نوعیت کی پروگرام سے غیر حاضر رہنے والے افسران یہاں رہنے کے قابل ہر گزنہیں ہیں۔ انہوں نے چترال کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایکسپو منعقد کرنے پر ٹریڈ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان، خیبر پختونخوا بورڈ آف انوسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ سمیت چترال چمبر آف کامرس کی کوششوں کو سراہا۔

 

اسے قبل ٹریڈ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے ڈائرکٹر جنرل محمد نصیر نے کہاکہ ان کے ادارے نے جب بین الاقوامی اور ملکی سطح سے علاقائی سطح پر بھی تجارت کی فروع کے لئے ٹریڈ ایکسپو منعقد کرنے کا فیصلہ کیا تو سب سے پہلے چترال کو چن لیا گیا جہاں تجارت کو ترقی دینے کے لئے بے پناہ وسائل موجود ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اس ایونٹ کے نتیجے میں چترال کی مصنوعات کو ملکی اور بین الاقوامی لیول پر تعارف کے ساتھ نیٹ ورکنگ اور تربیت کی سہولیات بھی حاصل ہوں گے۔ اس موقع پر چترال چیمبر آف کامرس کے نائب صدر لیاقت علی نے چترال میں تجارت کے فروع کی راہ میں درپیش مسائل کا ذکر کیا۔ ٹی ڈی اے پی خیبر پختونخوا کے ڈائرکٹر نعمان بشیر نے چترال ایکسپو کے کامیاب انعقاد میں مختلف اداروں کا شکریہ ادا کیا۔

چترال ایکسپو میں 90سے ذیادہ اسٹالز سرکاری،غیر سرکاری اور انفرادی طور پر لگائے گئے ہیں جن میں مختلف النوع اشیاء نمائش کے لئے رکھے گئے ہیں جن میں مقامی خوراک سے لے کر پوشاک، سجاوٹ، ثقافت اور کالاش تہذیب کی اشیاء شامل تھے جن میں وزٹ کرنے والوں نے نہایت دلچسپی کااظہارکیا۔

 

 

chitraltimes chitral expo chitral chamber 19

chitraltimes chitral expo chitral chamber 1 chitraltimes chitral expo chitral chamber 4 chitraltimes chitral expo chitral chamber 5 chitraltimes chitral expo chitral chamber 6 chitraltimes chitral expo chitral chamber 7 chitraltimes chitral expo chitral chamber 8 chitraltimes chitral expo chitral chamber 9 chitraltimes chitral expo chitral chamber 10 chitraltimes chitral expo chitral chamber 11 chitraltimes chitral expo chitral chamber 12 chitraltimes chitral expo chitral chamber 13 chitraltimes chitral expo chitral chamber 14 chitraltimes chitral expo chitral chamber 15 chitraltimes chitral expo chitral chamber 16 chitraltimes chitral expo chitral chamber 17 chitraltimes chitral expo chitral chamber 20

chitraltimes chitral expo chitral chamber 2

 

 

 

 

 

chitraltimes chitral expo 2 chitraltimes chitral expo 3 chitraltimes chitral expo 4 chitraltimes chitral expo 1 chitraltimes chitral

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
93152

عبوری صدر چترال تجار یونین دین محمد ندیم نے اپنے عہدے سے استفعی دے دیا

عبوری صدر چترال تجار یونین دین محمد ندیم نے اپنے عہدے سے استفعی دے دیا

چترال( نمائندہ چترال ٹائمز )تجار یونین چترال لوئر کے عبوری صدر دین محمد ندیم نے اپنے عہدے سے نامعلوم وجوہات کی بنا پراستفعی دے دیا ۔ دین محمد ندیم نےتجار یونین کے عبوری صدارت کا عہدہ سنبھالتے ہی تجار یونین لوئر چترال کے مسائل حل کرنے کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل رہے اور ان کی کارکردگی بھی سب کو واضح طور پر نظر آتی رہی۔ دین محمد ندیم نے استاذ کے پیشے سےمنسلک رہنے کے بعد پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن میں ملازمت سے سبکدوش ہونے کے بعد چترال بازار میں کاروبار شروع کیا ۔ جوکہ مہذب شائستہ اور نڈر انسان ہے چھوٹوں بڑوں سب کو احترام کا درجہ دینا ان کی فطرت میں شامل ہیں انہوں نے مختصر عرصے میں تجار یونین کا موقف ڈٹ کر بیان کیا اور کاروباری حضرات کو بھی پیشہ پیغمبری کو مد نظر رکھ کر کاروبار کرنے کی تاکید کرتے تھئ اور غلط کاروبار کرنے والوں کو سختی سے تنبیہ کرکے ان کی غلط کام کا بھرپور مخالفت کرتےر ہے تجار یونین کا عہدہ سنبھالتے ہی دین محمد ندیم نے واپڈا پیسکو کو چترال کے ذمہ داران کے ساتھ چترال بائی پاس روڈ کے ٹرانسفارمر اور شاہی بازار کےساتھ ملحقہ بازار کے مسائل کے متعلق بار بار تفصیلی میٹنگ کی اور واپڈا زمہ داران کی ہدایت کی روشنی میں ٹرانسفارمرز سے متعلق تمام متعلقہ حکام کو بزریعہ لیٹر اگاہ کیا۔
چترال کے تجار برادری نے ان کی استعفی پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے انہیں اپنے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست کی ہے۔

 

٣ دن کے اندر تجار یونین چترال کے ایگزیکٹیو کونسل کا اجلاس بلا کر تجار یونین چترال کے انتخابات اور آئیندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔ بشیر احمد سابق صدر تجار یونین چترال.

چترال (چترال ٹائمزرپورٹ ) عبوری صدر دین محمد ندیم کے استعفی کے بعد صورتحال کے پیش نظر بشیر احمد سابق صدر و ممبر ایگزیکٹیو کونسل تجار یونین چترال نے تجار برادری کے نام اپنے پیغام میں کہا تاجر برادری کو موجودہ صورتحال میں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ تجار برادری کی ایک مظبوط قیادت اپنی جگہ پر موجود ہے اور کسی بھی تاجر کو جب بھی ضرورت پڑے تو وہ سابق صدر بشیر احمد اور عبوری کابینہ کے دوسرے اراکین سے رابطہ کر سکتا ہے ۔ تاجروں کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ جاری ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا کہ ٣ دن کے اندر اندر ایگزیکٹیو کونسل کا اجلاس بلا کر تجار یونین چترال کے انتخابات کی تاریخ کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔ لہذا تاجر برادری مطمئن رہے اور اپنی کاروباری سرگرمیوں کو جاری رکھیں آپ کے نمائندے آپ کے حقوق کے تحفظ کے لئے موجود ہیں اور اس حوالے سے کوئی کوتاہی نہی برتی جائے گی۔

 

 

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
93177

اے۔ڈی۔ کنزیومرپروٹیکشن کونسل کے خلاف دھرنا ڈی سی چترال کی یقین دہانی پر ختم کردیا گیا 

Posted on

اے۔ڈی۔ کنزیومرپروٹیکشن کونسل کے خلاف دھرنا ڈی سی چترال کی یقین دہانی پر ختم کردیا گیا

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) اسسٹنٹ ڈائریکٹر کنزیومر پروٹیکشن کونسل چترال لوئیر کی مبینہ طور پر اپنے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے ایک باعزت شہری کو زدوکوب کرنے اور تاجر برداری سے گزشتہ چار سالوں سے جعلی رسیدوں پر جرمانے وصول کرنے کے خلاف سول سوسائٹی تنظیموں اور سیاسی جماعتوں کا ڈی سی لویر چترال کے دفتر اور رہائش گاہ کے سامنے دھرنا جمعہ کی شام اس وقت ختم ہوگئی جب ڈی سی لویر چترال نے دھرنا کے شرکاء کو بتایاکہ افسر کا تبادلہ ہوچکا ہے اور ان کے خلاف انکوائری کا فیصلہ بھی ہوگئی ہے۔ اس سے قبل اتالیق پل پر احتجاجی جلسہ کے بعد احتجاجیوں نے ڈی سی لویر چترال ہاؤس کے سامنے غیرمعینہ مدت تک کے لئے دھرنا شروع کردیااور سڑک بھی بلاک کردیاتھا۔ احتجاجیوں نے فیصلہ کیا تھاکہ جب تک ڈی سی لویر چترال مذکورہ افسر کے خلاف ایف آئی آر کی کاپی، ان کے تبادلے کا آرڈر اور گزشتہ چار سالوں دکانداروں سے لئے گئے جرمانوں کی رسیدوں کی اسپیشل اڈٹ اور انکوائری کا حکمنامہ ان کے حوالے نہ کرے، ان کا دھرنا جاری رہے گا۔ جلسہ سے تجاریونین کے صدر دین محمدندیم کے علاوہ عبدالولی خان ایڈوکیٹ، مولانا جمشید احمد، وجیہہ الدین،وقاص احمد ایڈوکیٹ، انجینئر فتح الرحمن، نور احمد خان چارویلو، ظفر حیات ایڈوکیٹ، شجا ع الحق بیگ، اسرارالدین کسانہ،فضل ربی جان اور دوسروں نے خطاب کیا۔ انہوں نے متنازعہ افسرکے خلاف ایکشن نہ لینے پر ڈی سی لویر چترال کو بھی تنقیدکا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ کسی بھی سرکاری افسر کو چترال میں من مانی کرنے کی اجازت ہر گزنہیں دی جائے گی۔ دریں اثنا ء صدر تجار یونین دین محمد ندیم نے ہفتہ کے روز لویر چترال کے چترال شہر اور دروش ٹاؤن کے ساتھ ساتھ اپر چترال کے بونی بازار میں فیصلہ شدہ شٹرڈاون ہڑتال کی کال کو واپس لینے کا اعلان کیا۔

chitraltimes tujar union and ji protest in front of dc office against ad consumer protection council 1 chitraltimes tujar union and ji protest in front of dc office against ad consumer protection council 2 chitraltimes tujar union and ji protest in front of dc office against ad consumer protection council 2 chitraltimes tujar union and ji protest in front of dc office against ad consumer protection council 3transfer order

Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
93138

روز چترال  کی طرف سے چترال کے سرحدی علاقہ ارندو گول سے تعلق رکھنے والے ایک ہونہار طالب علم کو سکالرشپ کا چیک دیا گیا

Posted on

روز چترال  کی طرف سے چترال کے سرحدی علاقہ ارندو گول سے تعلق رکھنے والے ایک ہونہار طالب علم کو سکالرشپ کا چیک دیا گیا

چترال ( چترال ٹائمزرپورٹ ) آج “روز چترال” کے آفس میں منعقدہ ایک تقریب میں چترال کے ایک دور افتادہ اور پسماندہ سرحدی علاقے ارندو گول سے تعلق رکھنے والے ایک ہونہار طالب علم ذاکر اللہ کو پچاس ہزار روپے اسکالر شپ کا چیک دیا گیا اس طالب نے دوران تعلیم محنت مزدوری کرکے اپنے تعلیمی اخراجات پورے کئے اور بالآخر یونیورسٹی آف انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور میں داخلہ لینے میں کامیابی حاصل کی جو کہ اس نیم قبائلی اور تعلیمی اعتبار سے نہایت پسماندہ علاقے سے پہلے طالب علم ہیں جنہوں نے انجنیئرنگ میں داخلہ لیا ہے۔

اس تقریب کے مہمان خصوصی سجاد علی سنگال سی۔ای۔او مارخور سیڈز تھے جب کہ مہمان اعزاز “روز چترال” کے اسکالر اور پی۔ایم۔ایس آفیسر ڈاکٹر محمد فاروق تھے۔ اس موقع پر مارخور سیڈز کے ڈائریکٹر آفتاب آ حمد بھی موجود تھے۔ مہمانوں نے اعلی تعلیم کے شعبے میں “روز چترال” کے کردار کی تعریف کی اور مستقبل میں “روز” کے ساتھ ملکر چترال کے مستحق طلبہ کی مدد کا وعدہ کیا ۔

اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے چیرمین ROSE, Chitral ہدایت اللہ نے کہا کہ ادارہ ذاکر اللہ جیسے پسماندہ اور دور افتادہ علاقوں کےطلبہ کی سرپرستی کرتے ہوئے اب تک سینکڑوں طلبہ کے مستقبل کو محفوظ بنانے میں اپنا کردار باوجود شدید مشکلات کے ادا کر تا آرہا ہے ۔کیونکہ ارندو جیسے دور دراز اور پسماندہ علاقے کے نوجوانوں کے مستقبل کو سنوارنے کے لئے اعلی تعلیم کا حصول ہی واحد ذریعہ ہے۔ اپنے وسائل کو اللہ تعالیٰ کے بندوں میں تقسیم کرنے سے روح کی نشونما ہوتی ہے اسی لئے تمام مخیر خواتین و حضرات سے اپیل ہے کہ وہ اپنے وسائل میں معاشرے کے مستحق افراد کو شریک کرے تاکہ روحانی آسودگی حاصل کرسکے۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
93134

مولانا عبدالرحیم چترالی کی دینی و ملی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، قاری فیض اللہ چترالی

مولانا عبدالرحیم چترالی کی دینی و ملی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، قاری فیض اللہ چترالی

 

کراچی ( چترال ٹائمزرپورٹ) مولانا عبد الرحیم چترالی کی دینی اور ملی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، آپ کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا تا دیر قائم رہے گا، ان خیالات کا اظہار چترال کی معروف دینی و سماجی شخصیت قاری فیض اللہ چترالی، قاری حبیب اللہ چترالی، مولانا شفیع چترالی، مولانا ہدایت الرحمن، مفتی معراج حسین، مفتی ولی اللہ و دیگر نے اپنے مشترکہ تعزیتی بیان میں کیا۔

 

انہوں نے کہا کہ مولانا عبد الرحیم چترالی نے ساری زندگی قرآن و سنت اور دین اسلام کی خدمت میں گزاری۔ مولانا مرحوم ملک کی عظیم دینی درسگاہ جامعہ اشرفیہ لاہور کے بزرگ استاد تھے، آپ کے فیض یافتہ ہزاروں شاگرد آج دنیا بھر میں دینی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

 

مولانا مرحوم چترال کے قدیم دینی و علمی گھرانے سے تعلق رکھتے تھے، وہ چترال کے عظیم داعی اور بزرگ مولانا مستجاب خان کے بھتیجے تھے۔ مولانا عبدالرحیم چترالی مرحوم نے ابتدائی تعلیم اپنے آبائی علاقہ چترال میں اپنے چچا مرحوم کی نگرانی میں حاصل کی، انہوں نے 1974ء میں جامعہ اشرفیہ لاہور سے درس نظامی کی تکمیل کی۔

 

فراغت کے بعد آپ نے مادر علمی جامعہ اشرفیہ میں تدریس کا آغاز کیا اور تادم آخر تقریباً پچاس برس تک تدریس کی خدمات انجام دیں۔ آپ نے سوگواروں میں دو بیٹے دو بیٹیاں، بیوہ اور ہزارو شاگرد چھوڑے۔

 

انہوں نے کہا کہ نماز جنازہ کے بعد مولانا مرحوم کو شیر شاہ قبرستان میں اپنے اساتذہ کے پہلو میں سپرد خاک کیا گیا۔

 

قاری فیض اللہ چترالی و دیگر نے مولانا مرحوم کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور دعا کی اللہ تعالیٰ حضرت کی کامل مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، آمین۔

 

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں
93131

جمیعت علماء اسلام اپر چترال کے انتخابات مکمل، سابق تحصیل ناظم مولانا محمد یوسف 5 سال کے لیےامیرِ ضلع جبکہ مولانا فدا الرحمٰن جنرل سکرٹری منتخب ہوئے۔

جمیعت علماء اسلام اپر چترال کے انتخابات مکمل، سابق تحصیل ناظم مولانا محمد یوسف 5 سال کے لیےامیرِ ضلع جبکہ مولانا فدا الرحمٰن جنرل سکرٹری منتخب ہوئے۔

اپرچترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) جمیعت علماء اسلام اپر چترال کا ایک خصوصی اجلاس جمعہ کے روز برائے انتخاب امیر و جنرل سکرٹری اپر چترال بونی میں منعقد ہوا۔ جس میں اپر چترال کے مختلف علاقوں سے اراکین جمیعت نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔یہ انتخابات مرکزی معاون انتخابات سابق ایم پی اے راحت شاہ ،صوبائی معاون انتخابات ڈاکٹر مسعود گل ،صوبائی سالار اسرار مروت، ضلعی ناظم انتخابات مولانا محمد عمر فیضی اور ضلعی ترجمان حبیب گل کے نگرانی میں تکمیل کے مرحلے تک پہنچے ۔

 

سابق تحصیل ناظم مولانا محمد یوسف اور سابق امیر جمیعت علماء اسلام اپر چترال مولانا فتح الباری، امارات کے لیے جبکہ مولانا فدا الرحمٰن اور فہیم الله (ناظم عمومی)جنرل سکرٹری شپ کے امیدوار تھے ۔انتخابات پُر امن ماحول میں اختتام پذیر ہوئے ۔اس میں اپر چترال کے عمومی کے289 اراکین میں سے تقریباً 247 اراکین حاضر ہوکر ووٹ پول کی۔ نتائج کا اعلان کرتے ہوئے مرکزی معاون انتخابات نے اکثریتی ووٹ حاصل کرنے کی بنیاد پر امارت کے لیے مولانا محمد یوسف اور جنرل سکرٹری کے لیے مولانا فدا الرحمٰن کو کامیاب قرار دی تاہم جمیعتی پالیسی کے تحت کون کتنا ووٹ لیا اس کو صعیہ راز میں رکھا گیا۔

 

اپنی انتخاب کے بعد مولانا محمد یوسف نے مختصر خطاب کرتے ہوئے معاونیںن انتخابات اور ضلعی ناظم انتخابات مولانا محمد عمر فیضی کے ساتھ تمام اراکین کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے پُر امن ماحول اور منظم طریقے سے انتخابی عمل کو شفاف انداز میں اختتام تک پہنچائے ساتھ ان پر اعتماد کرنے پر جملہ کارکناں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ باہمی اتفاق و اتحاد سے پارٹی اور علاقے کی بہتر مفاد میں کام کرینگے انہوں نے مزید کہا کہ یہاں کوئی حزب اقتدار یا حزب اختلاف کی بات نہیں ہم ایک ہیں اور ایک رہ کر جمیعت کو منظم بنانے میں کردار ادا کر ینگے۔اس موقع پر نو منتخب جنرل سکرٹری مولانا فدا الرحمٰن نے بھی ان پر اعتماد کرنے پر پارٹی کارکناں کا شکریہ ادا کیا اور سابق امیرِ جمیعت علماء اسلام مولانا فتح الباری کے خصوصی دعا کے ساتھ انتخابی عمل اختتام پذیر ہوا ۔

 

chitraltimes JUIF upper Chitral election molana yousuf amir elected 1 chitraltimes JUIF upper Chitral election molana yousuf amir elected 3 chitraltimes JUIF upper Chitral election molana yousuf amir elected 2

 

 

 

Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
93124

الیکشن کمیشن ضلع لوئر چترال کی طرف سے مختلف نائبر ہوڈ/ ویلج کونسلز میں خالی نشستوں پرضمنی انتخابات کے لئے شیڈول جاری

Posted on

الیکشن کمیشن ضلع لوئر چترال کی طرف سے مختلف نائبر ہوڈ/ ویلج کونسلز میں خالی نشستوں پرضمنی انتخابات کے لئے شیڈول جاری

چترال ( چترال ٹائمزرپورٹ ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبر پختونخوا لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 کےتحت تحصیل چترال اور تحصیل دروش کے مختلف نائبر ہوڈ/ ویلج کونسلز میں خالی نشستوں پرضمنی انتخابات منعقد کرانے کیلئے محسن اقبال ڈپٹی کمشنر چترال کو ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر اور عدنان حیدر ملوکی ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر چترال-2کو ریٹرننگ آفیسر تقرر کردیا ہے ۔ اور ساتھ ہی دوسرے ضمنی انتخابات کا شیڈول بھی جاری کردیا ہے۔
جس کے مطابق نائبر ہوڈ کونسل دنین-1 میں یوتھ کونسلر ، ویلج کونسل اورغوچ میں جنرل کونسلر ، ویلج کونسل بمبوریت میں جنرل کونسلر اور دروش ویلج کونسل سویر میں یوتھ کونسلر کی نشست پر الیکشن ہونگے۔

 

سیف الرحمٰن ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر چترال لوئر کی دفتر سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ریٹرننگ آفیسر کل مورخہ 13 ستمبر 2024 کو پبلک نوٹس جاری کریگا۔ کاغذات نامزدگی ریٹرننگ آفیسر کے پاس جمع کرانے کی تاریخ 16ستمبر سے 19 ستمبر 2024 تک صبح09:00 بجے سےشام 05:00 تک جمع کرائے جاسکیں گے۔ مورخہ 21ستمبر تا 24 ستمبر 2024 تک کا جمع شدہ کاغذات نامزدگیوں کی جانچ پڑتال ہوگی۔ 3 اکتوبر 2024 تک اُمیدواران اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکتے ہیں ۔ مدمقابل اُمیدواران کو مورخہ 4 0اکتوبر 2024 کوانتخابی نشانات دئے جائیں گے ۔ مورخہ 20اکتوبر 2024 کو صبح 08:00 بجےسےشام 05:00 بجے تک پولنگ ہوگی۔

 

 

 

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
93100

کنزیومر پروٹیکشن کونسل چترال کے اسسٹنٹ ڈائرکٹر کے خلاف اختیارات سے تجاوز پر کاروائی کے لئے حکومت کو دی گئی ڈیڈلائن ختم، کل جمعہ کے بعد بھرپور احتجاج کا اعلان

Posted on

کنزیومر پروٹیکشن کونسل چترال کے اسسٹنٹ ڈائرکٹر کے خلاف اختیارات سے تجاوز پر کاروائی کے لئے حکومت کو دی گئی ڈیڈلائن ختم، کل جمعہ کے بعد بھرپور احتجاج کا اعلان

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) لویر چترال میں کنزیومر پروٹیکشن کونسل محکمہ انڈسٹریز کے اسسٹنٹ ڈائرکٹر عرفان عزیز کے خلاف اختیارات سے تجاوز پر کاروائی کے لئے حکومت کو دی گئی ڈیڈلائن جمعہ کے دن ختم ہونے پر سول سوسائٹی تنظیموں اور سیاسی جماعتوں کا نماز جمعہ کے بعد میدان سجانے اور طاقت کا مظاہر ہ کرنے کا اعلان کے بعد شہر کے پرامن حالات کا کشیدہ ہونے کے خطرات منڈلانے لگے۔سیاسی جماعتوں کی طرف سے جماعت اسلامی لویر چترال کے جنرل سیکرٹری وجیہہ الدین اور تجاریونین کے صدر دین محمد ندیم نے اپنے اپنے بیانات میں کہا ہے کہ تین دن پہلے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے افسران نے اتالیق پل پر احتجاجی جلسہ سے شرکاء کے سامنے اپنے کئے ہوئے وعدوں پر پورا کرتے ہوئے نظر نہیں آرہے ہیں کیونکہ جمعرات کے مقرر کردہ دن تک نہ تو اختیارات سے تجاوز کرنے اور ایک شہری کو ہراسان کرنے اور زدوکوب کرنے کے مرتکب افسر کے خلاف نہ تو پولیس نے ایف آئی آر درج کیا اور نہ ہی ایڈیشنل ڈی سی کی طرف سے انکوائری میں کوئی پیش رفت ہوئی اور نہ ہی دکانداروں سے لئے گئے جرمانوں کی رسیدوں کا اڈٹ شروع ہوا۔ انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیاکہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس ایک ایسے افسر کو بچانے کی کوشش کررہے ہیں جوکہ گزشتہ چار سالوں سے تاجر برادری کا جینا حرام کررکھا تھا اور اب وہ طاقت کے نشے میں مست ہوکر سرعام شہریوں کی بے عزتی کرنے پر اتر آیا ہے جس کے لئے انہوں نے چترال لیویز کے جوانوں کو پولیس کایونیفارم پہنا کر جعل سازی سے بھی دریغ نہیں کیا۔ انہوں نے کہاکہ اب کی بار مطالبات کی منظوری تک ہڑتال جاری رہے گا اور انتظامیہ اب طفل تسلی کے ذریعے انہیں دھوکہ دینے کی کوشش نہ کرے۔انہوں نے کہاکہ نماز جمعہ کے فوری بعد اتالیق پل میں احتجاج کا آعاز کردیا جائے گا۔ تجاریونین کے صدر دین محمدندیم کا کہنا تھاکہ ضرورت پڑنے پر ایگزیکٹو کمیٹی کی مشاورت سے غیر معینہ مدت تک شٹر ڈاون ہڑتال کے لئے بھی کا ل دیا جائے گا۔

 

 

 

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
93098

ضلعی انتظامیہ اور محکمہ تعلیم اپر چترال کے زیر انتظام بونی میں رحمت اللعالمین کانفرنس کا اہتمام

Posted on

ضلعی انتظامیہ اور محکمہ تعلیم اپر چترال کے زیر انتظام بونی میں رحمت اللعالمین کانفرنس کا اہتمام

اپر چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) ربیع الاول کے سلسلے اپر چترال بونی میں روح پرور مجلس مقابلہ حسن قرات اور مقابلہ نعت خوانی زیرِ اہتمام ضلعی انتظامیہ اور محکمہ تعلیم اپر چترال منعقد ہوا۔ اس پروگرام میں اپر چترال کے سکولوں کے طلباء و طالبات نے شرکت کی۔پرگرام کو رونق بخشنے کے لیے مہمان خصوصی کے طور ڈپٹی کمشنر اپر چترال حسیب الرحمٰن خلیل موجود تھے ان کے علاوه ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل معظم خان بنگش،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر موڑکھؤ تورکھو عسیٰ محمد،ڈی ڈی او مقدس خان ،تحصیل میونسپل آفیسر مستوج مصباح الدین،تحصیل میونسپل آفیسر موڑکھؤ امین الرحمٰن، ڈسٹرکٹ پلاننگ آفیسر شمشیر علی خان ،قاضی غلام ربانی ،تحصیل خطیب فصیح الرحمٰن ،محکمہ تعلیم کے دیگر آفیسر صاحباں ،لائن ڈیپارٹمنٹ کے نمائندہ گاں اور اساتذہ کرام کثیر تعداد میں موجود تھے۔مقابلہ حسنِ قرآت کے لیے 25 طلباء و طالبات ہال میں موجود تھے جبکہ نعت خوانی کے مقابلے کے لیے 45 طلباء و طالبات مد مقابل قسمت آزمائی کر رہے تھے ۔ مقابلے کی شفافیت کو برقرار رکھنے کے لیے ججز اور شریک ججز کے پینل بنائے گئے تھے۔نظامت کے فرائض شاندار انداز میں اے ڈی ای او سپورٹس اور انتہائی متحرک شخصیت ذولفقار علی یفتالی بہترین انداز میں نبھا رہے تھے۔

 

یہ روح پرور پروگرام دن بھر تحصیل میونسپل ہال بونی میں جاری رہا ۔مقابلہ قرآت اور نعت خوانی کے اختتام پر ججز نے اول دوم اور سوم پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کے نتائج مرتب کرکے خوش نصیبوں کے ناموں کا باقاعدہ اعلان کیا ۔ اس کے رو سے مقابلہ حُسنِ قرآت میں بالترتیب محمد جنید گوارنمنٹ ہائی سکول مژگول اول،جواد الرحمٰن جامع مسجد بونی دوم جبکہ ذوہیئر احمد گوارنمنٹ مڈل سکول شونو موڑکھؤ نے تیسری پوزیشن حاصل کی اسی طرح نعت خوانی میں محمد سلمان گوارنمنٹ ہائی سکول وریجون اول ،محمد اویس جاوید گوارنمنٹ ہائی سکول اجنو تورکھو دوم اور ارینہ آمان گوارنمنٹ گرلز ڈگری کالج بونی نے سوم پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہو کر اعزاز کے حقدار ٹھرے۔مقابلہ حسنِ قرآت اور نعت خوانی میں اول،دوم اور سوم آنے والے خوش نصیبوں میں ڈپٹی کمشنر اپر چترال حسیب الرحمٰن خلیل نے بالترتیب 50000 پچاس ہزار ،35000 پینتیس ہزار اور 25000 پچیس ہزار حکومت خیبرپختونخوا محکمہ اوقاف،حج، مذہبی و اقلیتی امور کی طرف سے نقد انعامات کے طوپر دے دی ۔ججز اور کو ججز میں تعریفی اسناد تقسیم کیے گئے ۔ موجود شخصیات نے اس طرح کے شاندار پروگرامات منعقد کرانے پر ضلعی انتظامیہ اور محکمہ تعلیم، ساتھ حوصلہ افزائی کے طور پر نقد انعامات دے کر طلباء و طالبات کی حوصلے بڑھانے پر متعلقہ محکمے کی کردار کو سراہتے ہوئے قابل تعریف قرار دی۔پروگرام کا احتتام قاضی غلام ربانی کے دعائیہ کلمات سے ہوا۔بعد میں اول، دوم اور سوم آنے والے طلباء و طالبات اے ڈی ای او ذولفقار علی یفتالی کی سربراہی میں ریجنل سطح کے مقابلوں میں شرکت کے لیے سوات راونہ ہو گئے جو کل منعقد ہونا ہے۔

chitraltimes rahmatul lilalimin confrence upper chitral 8

 

chitraltimes rahmatul lilalimin confrence upper chitral 2 chitraltimes rahmatul lilalimin confrence upper chitral 3 chitraltimes rahmatul lilalimin confrence upper chitral 4 chitraltimes rahmatul lilalimin confrence upper chitral 6 chitraltimes rahmatul lilalimin confrence upper chitral 7 chitraltimes rahmatul lilalimin confrence upper chitral 1

 

 

 

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
93077

دروش پولیس کی کامیاب کاروائی ، علاقہ دروش میں نوجوان کے قتل میں ملوث نامزد ملزمان گرفتار

دروش پولیس کی کامیاب کاروائی ، علاقہ دروش میں نوجوان کے قتل میں ملوث نامزد ملزمان گرفتار

چترال ( چترال ٹائمزرپورٹ ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال افتخار شاہ کے خصوصی ہدایت پر تھانہ دروش پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے نوجوان فضل مولا کے قتل میں ملوث نامزد ملزمان زارا خان ولد سید زمین خان، یار زمان ولد زاراخان، اسداللہ ولد زاراخان ساکنان مدینہ کالونی ددخندوری دروش اور سمیع اللہ ولد سید حکیم سکنہ شمس آباد دروش کو فوری طور پر گرفتار کرکے مزید تفتیش کے لئے انوسٹی گیشن ٹیم کے حوالے کیا۔یادرہے کہ گزشتہ رات موبائل کے کاروبار سے وابسطہ  نوجوان فضل مولا کو رات کی تاریکی میں نامعلوم ملزمان نے قتل کرکے فرار ہوگئے تھے۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
93092

ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اور محکمہ تعلیم کے زیراہتمام ‘رحمت اللعالمین کانفرنس ‘کا انعقاد

ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اور محکمہ تعلیم کے زیراہتمام ‘رحمت اللعالمین کانفرنس ‘کا انعقاد

چترال (نمائند ہ چترال ٹائمز) ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اور محکمہ تعلیم نے ربیع الاول کے سلسلے میں مقامی ٹاؤن ہال میں ‘رحمت اللعالمین کانفرنس ‘کا اہتمام کیا جس میں مقامی سکولوں کے طلباو طالبات میں حسن قرات اور نعت خوانی کے مقابلے ہوئے جبکہ مقامی علمائے کرام نے سیرت رسول کے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالی۔ ڈپٹی کمشنر لویر چترال محسن اقبال اس موقع پر مہمان خصوصی تھے جنہوں نے انعامات تقسیم کی۔

 

اپنے خطاب میں ڈی سی لویر چترال نے کہاکہ اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہونے میں ہی انسانیت کی فلاح اور بقا ہے اور تمام لوگ اپنے اپنے شعبہ ہائے زندگی میں شرعی تقاضے پوری کریں اور اسوہ رسول کی پیروی کرے تو معاشرے سے تمام پریشانیاں اورگھمبیر مسائل کا ایک دم خاتمہ ہوگا اور وہ معاشرے فلاح کی راہ پائے گا۔ انہوں نے کہاکہ رسول مقبول کی زندگی مبارک انسانوں کی خیر خواہی کی بنیاد پر استوار تھا جس نے انسانیت کو گھٹاٹوپ اندھیرے سے نکال کر انہیں رشدو ہدایت سے منور کیا اور ا ن کے امتی ہونے کی حیثیت سے اب یہ ہم پر لازم ہے کہ ہم بھی دوسروں کی خیر خواہی کا ہی سوچ لیں۔ ڈی سی نے طلباء وطالبات کی ٹیلنٹ کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں اس نسل نو کی صلاحیتوں میں نکھارپیدا کرنے کے لئے ایک ادارہ جاتی اپروچ پیدا کرتے ہوئے تمام سکولوں میں ہم نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں کو ریگولر بنیادوں پر استوار کریں جس میں ضلعی انتظامیہ اپنا بھر پور کردار ادا کرے گا۔

 

اس سے قبل مفتی عتیق الرحمن نے اسو ہ رسول پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ اس ہستی کی عظمت کا اندازہ کون لگاسکتا ہے جس کے لئے تخلیق کائنات عمل میں آئی اورانسانیت کی تمام مسائل کا حل بھی اسی ہستی نے پیش کیا۔ انہوں نے رحمت اللعالمین کے مفہوم پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔جیوری کے فیصلے کے مطابق مقابلہ حسن قرات میں ہائیر سیکنڈری سکول دروش کے صبغت اللہ، سینٹینل ماڈل سکول چترال کے صابر احمد اور دارالعلوم ریحان کوٹ کے فیض الاعظم نے بالترتیب پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ نعت خوانی کے مقابلے میں ہائی سکول بلچ کے روحان احمد نے پہلی، گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کے عرش منور دوسری اور ہائی سکول بروز کے مشہود احمد نے تیسری پوزیشن لے لی۔

 

مقابلہ حسن قرات کی جیوری میں مفتی ضیاء اللہ اور قاری عبدالباسط جبکہ نعت خوانی کی جیوری گورنمنٹ ہائی سکول سویر کے ہیڈ ماسٹر محمد ایوب اور مفتی ضیاء اللہ پرمشتمل تھی۔

اس موقع پرڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر شاہد حسین،ڈسٹرکٹ خطیب مولانا فضل مولیٰ، گورنمنٹ کامرس کالج کے پرنسپل صاحب الدین، ایڈیشنل اے سی خلیل احمد، گورنمنٹ سینٹینل ماڈل سکول چترال کے پرنسپل شاہد جلال، گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول دروش کے پرنسپل محمد سلیم کامل، ہائی سکول بروز کے پرنسپل سمیع الدین اور اسسٹنٹ ڈی ای او ضیاء الرحمن بھی موجود تھے۔

 

chitraltimes dc chitral lower addressing qirat competition

chitraltimes qirrat compitition edu and dc lower 1

chitraltimes qirrat compitition edu and dc lower 7

chitraltimes qirrat compitition edu and dc lower 6 chitraltimes qirrat compitition edu and dc lower 4

chitraltimes qirrat compitition edu and dc lower 2

 

chitraltimes qirrat compitition edu and dc lower 3

 

 

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
93044

چترال شہر میں واقع پٹرول پمپ میں آتشزدگی، ریسکیو ٹیم کی بروقت کاروائی سے پٹرول پمپ اور ملحقہ آبادی آتشزدگی سے بچ گئے

چترال شہر میں واقع پٹرول پمپ میں آتشزدگی، ریسکیو ٹیم کی بروقت کاروائی سے پٹرول پمپ اور ملحقہ آبادی آتشزدگی سے بچ گئے

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) اج صبح تقریبا دس بجے چترال ٹاون کے گنجان آباد علاقہ اور چترال بازار سے ملحق بائی پاس روڈ پر واقع پٹرول پمپ میں کھڑی سوزوکی گاڑی میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی، جو دیکھتے ہی دیکھتے پوری گاڑی کو اپنے لپیٹ میں لے لیا، آگ کے شعلے اور دھواں دور دور تک دیکھائے دے رہے تھے۔ آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی فائر فائٹرز ٹیم فائر وہیکلز کے ساتھ بروقت رسپانس دیتے ہوئے موقعے پر پہنچے اور پمپ میں کھڑی گاڑی پر لگی آگ پر بروقت قابو پا لیا، بروقت آگ پر قابو پانے سے بائی پاس بازار اور پمپ کو بڑی تباہی سے بچا لیا، ابتدائی معلومات کے مطابق پمپ میں کھڑی گاڑی پر نا معلوم وجوہات کی وجہ سے آگ پھڑک اٹھی، ریسکیو1122 کی بروقت کارروائی سے بائی پاس اور پرانا بازار سمیت ملحقہ آبادی کو بڑی تباہی اور نقصان سے بچا یا گیا۔

chitraltimes petrol pump cought fire bypass road 2 chitraltimes petrol pump cought fire bypass road 3 chitraltimes petrol pump cought fire bypass road 4

 

 

 

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
93014

یو این ڈی پی کے پراجیکٹ گلاف ٹو کے زیر اہتمام موسمیاتی تبدیلیوں کیساتھ بہتر انداز میں نمٹنے کیلۓ اسٹیک ہولڈرز کے لۓ سوات کے مختلف وادیوں میں ورکشاپس کا انعقاد

Posted on

یو این ڈی پی کے پراجیکٹ گلاف ٹو کے زیر اہتمام موسمیاتی تبدیلیوں کیساتھ بہتر انداز میں نمٹنے کیلۓ اسٹیک ہولڈرز کے لۓ سوات کے مختلف وادیوں میں ورکشاپس کا انعقاد

پشاور (چترال ٹائمزرپورٹ) اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) کے پراجیکٹ گلاف ٹو کے زیر اہتمام موسیماتی تبدیلیوں کیساتھ بہتر انداز میں نمٹنے کیلۓ تمام اسٹیک ہولڈرز کے لۓ سوات کے مختلف وادیوں اتروڑ، مٹلتان اور مانکیال میں ورکشاپس کا انعقاد کیا گیا تاکہ ممکنہ موسمیات تبدیلی کی صورت میں تمام سٹیک ہولڈرز آپس میں رابطہ میں رہیں۔اور یہ کمیونیکیشن اینڈ کوآرڈینیشن ورکشاپس کی ایک کڑی ہے۔

ان ورکشاپس میں کمیونٹی ممبران اور مختلف سرکاری محکموں PDMA، OFWM، Forest، SWC سمیت ضلع و تحصیل کی سطح پر دیگر متعلقہ حکام کے نمائندوں نے حصہ لیا۔گلاف ٹو پراجیکٹ نے تین روزہ ورکشاپس کا انعقاد ضلع سوات کی اترور، مٹلتان اور مانکیال وادیوں میں کیا۔
تاکہ ان علاقوں میں پراجیکٹ کے نفاذ کے دوران پیدا ہونے والے ممکنہ مواصلاتی اور رابطہ کاری کے چیلنجوں کی نشاندہی اور ان سے نمٹنے کے لیے ایک لائحہ عمل طے کیاجاسکے۔

 

جبکہ ان ورکشاپس کا بنیادی مقصد پراجیکٹ میں شامل تمام اسٹیک ہولڈرز کے درمیان واضح اور موثر ہم آہنگی کو مستحکم کرنا اور اس بات کو یقینی بناناتھا کہ کمیونٹی ممبران پراجیکٹ کی پوری مدت میں اچھی طرح سے باخبر اور فعال رہیں۔ ورکشاپ کے انعقاد کے بعد وادی مٹلتان کے رہائشی محمود خان نے کہاکہ اس ورکشاپ نے ہمیں اپنے خدشات کا اظہار کرنے کا موقع فراہم کیا یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ تمام سٹیک ہولڈرز نے ہماری باتوں کو سنا اور ہمیں یقین دلایا کہ پراجیکٹ کی سرگرمیاں ہمارے نقطہ نظر کی مکمل عکاسی کریں گی۔

 

واضح رہے کہ گلاف ٹو پراجیکٹ گلگت بلتستان کی 16 وادیوں اورچترال سمیت خیبر پختونخواہ کی 8 وادیوں میں کام کر رہا ہے۔ یہ کمیونٹیز کو گلاف اور موسمیاتی تبدیلی کے متعلقہ اثرات سے وابستہ خطرات کی شناخت اور ان کا انتظام کرنے کا اختیار دیتی ہیں، گلاف سے متعلق آفات کے خطرے کو کم کرنے کے لیے عوامی خدمات کو مضبوط کرتا ہے اور کمیونٹی کی تیاری اور تباہی کے ردعمل کو بہتر بناتا ہے۔

یہ منصوبہ پراجیکٹ کے علاقوں میں روزی روٹی کو یقینی بنانے میں خواتین کی شرکت پر توجہ مرکوز کرنے کے ساتھ خوراک کی حفاظت کو بھی یقینی بناتا ہے

 

chitraltimes undp glof II project workshops swat 1 chitraltimes undp glof II project workshops swat 4 chitraltimes undp glof II project workshops swat 2

 

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
93004

دروش میں نوجوان  کو گزشتہ شب نامعلوم افراد نے گول ماردی ، زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گئے

دروش میں نوجوان کو گزشتہ شب نامعلوم افراد نے گول ماردی ، زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گئے

 

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) دروش بازار میں ایک معروف موبائل شاپ کے مالک فضل مولیٰ ساکنہ دادخاندوری کو گزشتہ شب گیارہ بجے دکان سے گھر آتے ہوئے نامعلوم افراد نے گولی ماردی جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے اور دروش ہسپتال پہنچانے پر زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ گئے۔ پولیس اسٹیشن دروش کے اہلکار کے مطابق مقتول کے لواحقین نے زارا خان ساکنہ دادخاندور ی اور ان کے چار ساتھیوں پر براہ راست دعویداری کردی ہے جن کی گرفتاری کے لئے پولیس پارٹی روانہ کردی گئی ہے۔ وجہ عداوت ابھی معلوم نہ ہوسکی۔ مقتول کو ہزاروں اشکبار آنکھوں کے سامنے منگل کے روز سپر د خاک کیا گیا۔

 

 

 

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
92998

پی ایم ایس آفیسر محمد حیات شاہ کی گریڈ 18 سے 19 میں ترقی ، ایڈیشنل سیکریٹری محکمہ اطلاعات وتعلقات عامہ تعینات

پی ایم ایس آفیسر محمد حیات شاہ کی گریڈ 18 سے 19 میں ترقی ، ایڈیشنل سیکریٹری محکمہ اطلاعات وتعلقات عامہ تعینات

پشاور (چترال ٹائمزرپورٹ) پی ایم ایس گریڈ 18 سے پی ایم ایس گریڈ 19 میں باقائدہ طور پر ترقی پانے کے بعد ایجوکیشن مانیٹرنگ اتھارٹی خیبر پختونخوا کے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر محمد حیات شاہ (پی ایم ایس۔گریڈ۔19)کو تبدیل کرکے فوری طور پر عوامی مفاد میں بحیثیت ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ تعینات کر دیا گیا ہے۔ اس امر کا اعلان اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔یادرہے کہ محمد حیات شاہ کا تعلق چترال شہر کے نواحی گاوں اورغوچ سے ہے وہ اس سے پہلے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چترال رہ چکے ہیں۔

 

 

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
92984

ڈاک خانہ دراسن موڑکھو کی بندش کے خلاف وریجون میں عمائیدین کا ہنگامی اجلاس، بندشی اڈر فوری منسوخ کرنے کا مطالبہ

Posted on

ڈاک خانہ دراسن موڑکھو کی بندش کے خلاف وریجون میں عمائیدین کا ہنگامی اجلاس، بندشی اڈر فوری منسوخ کرنے کا مطالبہ

وریجون (جمشیداحمد) موڑکھو وریجون میں واقع ڈاک خانہ دراسن کی بندش کے خلاف عمائیدین علاقہ کا وریجون میں ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں حاضرین ڈاک خانہ دراسن کو بند کرنے کے سلسلے میں گہرے رنج و غم اور غصے کا اظہار کرتے ہوئے جاری اڈر فوری منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا انہوں نے مزید کہا کہ ریاست کی زمہ داری ہوتی ہے کہ وہ اپنے رعایا کی فلاح وبہبود اور سہولت پہنچانے کی کوشش کرے نہ کہ ان کی سہولیات ان سے چھین لیں انہوں نے مزید کہا کہ اگر مزکورہ پوسٹ افیس کو بند کیا گیا تو ہم علاقے کے عوام ان کے خلاف سخت اقدامات اٹھانے پر مجبور ہونگے جس کی تمام تر زمہ داری متعلقہ حکام بالاپر عائد ہوگی اور اس سلسلے عوامی نمایدہ گان سے بھی مطالبہ کیا اس سلسلے میں کردار ادا کرے۔اخر میں ایک دستخطی قرارداد بھی متعلقہ حکام کو ارسال کی گئی۔

 

 

chitraltimes protest against closure of warijun post office

 

 

 

 

 

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
92974

کنزیومر پروٹیکشن کونسل کے اسسٹنٹ ڈائرکٹر کے خلاف سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں کا اتالیق پل پر احتجاجی جلسہ

Posted on

کنزیومر پروٹیکشن کونسل کے اسسٹنٹ ڈائرکٹر کے خلاف سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں کا اتالیق پل پر احتجاجی جلسہ

چترال(نمائندہ چترال ٹائمز ) گزشتہ دن کورئیر سروس کی مقامی دفتر پر چھاپہ مارنے کے دوران دفتر کے منیجر کے ساتھ مبینہ طور پر بدسلوکی کرنے اورانہیں گھسیٹ کر گاڑی میں ڈال کر لے جانے پر کنزیومر پروٹیکشن کونسل کے اسسٹنٹ ڈائرکٹر عرفان عزیز کے خلاف سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے پیر کے روز اتالیق پل پر احتجاجی جلسہ منعقد کیا جوکہ کئی گھنٹوں تک جاری رہنے کے بعد جمعرات کے دن تک تین دن کی ڈیڈ لائن کے بعد پرامن طور پر منتشر ہوگئی۔ جماعت اسلامی لویر چترال کے ضلعی امیر مولانا جمشید احمد کے زیر صدارت اس اجلاس سے قاری جمال عبدالناصر، وجیہہ الدین،دین محمد ندیم، مولانا اسرار الدین الہلال، وقاص احمد ایڈوکیٹ، اسرار الدین کسانہ، شجاع الحق بیگ، فضل ربی جان اور دوسروں نے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ ڈائرکٹر کی کاروائی کو ‘بابوگردی’قرار دے دی اور کہاکہ چترال کے عوام ایسے افسران کی من مانی کو کبھی برداشت نہیں کرسکتے جو مختلف حیلے بہانوں سے ان کی زندگیوں کو اجیرن بنائیں جبکہ خود ان کے ہاتھ کرپشن سے رنگے ہوئے ہوں۔

 

انہوں نے مطالبات دہراتے ہوئے کہاکہ مذکورہ افسر کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج، اختیارات سے تجاوز کرنے پر ان کے خلاف محکمانہ کاروائی اور گزشتہ چار سالوں کے دوران تاجر برادری پر عائد کردہ جرمانوں کی خصوصی اڈٹ کا مطالبہ کیا۔ بعدازاں نوتعینات اسسٹنٹ کمشنر لویر چترال محمد آفتاب منیر، ٹرانسفر ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر عاطف جالب اور سب ڈویژنل پولیس افیسر لویر چترال سجاد حسین نے احتجاجیوں کو یقین دلایا کہ ایف آئی آر کے اندراج کے سلسلے میں پولیس انکوائری میں مصروف ہے جبکہ چھاپے کے دوران لیویز فورس کے جوانوں کو پولیس کی یونیفارم پہنانے اور دوسرے الزامات پر اے ڈی سی بھی انکوائری کررہے ہیں جبکہ اڈٹ کو بھی انکوائری میں شامل کیا جائے گا جس پراحتجاجیوں نے جمعرات کے دن تک ڈیڈلائن دیتے ہوئے جلسہ موخر کرتے ہوئے پرامن طور پر منتشر ہوگئے۔

 

 

chitraltimes jamat islami protest against ad cpc

 

chitraltimes tujjar union protest rally 3 1

 

 

 

 

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
92968

اے۔ڈی کنزیومر پروٹیکشن کونسل چترال کے خلاف موثر کاروائی نہ ہونے پر پیر کے دن احتجاجی مظاہرے کا اعلان، تجار برادری کے زمہ داران بھی شریک ہونگے 

اے۔ڈی کنزیومر پروٹیکشن کونسل چترال کے خلاف موثر کاروائی نہ ہونے پر پیر کے دن احتجاجی مظاہرے کا اعلان، تجار برادری کے زمہ داران بھی شریک ہونگے

چترال(نمائندہ چترال ٹائمز )تجار یونین چترال بازار عبوری کابینہ ،بازار انتخابات کے لئے نامزد امیدواران اور مشاران چترال بازار کا ایک اہم میٹنگ زیر صدارت سابق صدر تجار  یونین چترال حاجی جلیل منعقد ہوا ۔ اجلاس میں نامزد امیدواران اور مشاران چترال بازار کے فیصلے کے تحت یہ فیصلہ کیا گیا کہ اے ڈی کنزیومر پروٹیکشن کونسل چترال کے روئے کے خلاف  کل پیر کو ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں سیاسی قائدین، وکلا برادری اور دیگر اسٹاک ہولڈر کے ساتھ تجار یونین چترال کے زمہ داران بھی شریک ہونگے ۔

واضح ریے کہ دویفتے پہلے اے ڈی کنزیومر پروٹیکشن کونسل چترال اور ان کے عملے کی طرف سے منیجر ٹی سی ایس کی گرفتاری کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر چلی تھی ۔

چترال کے سیاسی وسماجی شخصیات، وکلا برادری اوردیگر نے اے ڈی کنزیومر پروٹیکشن کونسل چترال کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔ڈی سی چترال کو ڈیڈ لائن بھی دی گئی تھی تسلی بخش کاروائی نہ ہونے اور ڈیڈ لائن ختم ہونے پر جلسے کی کال دی گئی جو لاہور میں ختم نبوت کے جلسے کی وجہ سے منسوخ کی گئی اور پیر 9ستمر کو نماز ظہر کے بعد احتجاج کا فیصلہ کیا گیا۔

جبکہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جاری ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ضلع لوئر چترال میں اسسٹنٹ ڈائیرکٹر کنزیومر پروٹیکشن کونسل اور برانچ منیجر ٹی سی ایس کے درمیان بد مزگی کے واقعے کو سوشل میڈیا پر غلط رنگ دے کر کچھ افراد کی طرف سے اپنے ذاتی مفاد کیلۓ اچھالا جا رہا ہے۔

 

ڈپٹی کمشنر لوئر چترال نے اس واقعہ کا نوٹس لیکر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کو انکوائری افیسر مقرر کیا ہے -جبکہ واقعہ کی ویڈیو میں نظر انے والےلیویز اہلکاروں کو لائن حاضر کر دیا گیا ہے۔انکوائری آفیسر نے مورخہ 5 ستمبر کو فریقین کو طلب کیا تھا اور ان کے بیانات بھی قلمبند ہو چکے ہیں اور انکوائری افیسر واقعے کے تمام پہلوں کا جائزہ لیکر مکمل ثبوتوں اور حقائق کو مد نظر رکھتے ہوۓ اپنی رپورٹ پیش کرینگے۔ جس کی روشنی میں ملوث افراد کے خلاف قرار واقعی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
92950

اغا خان یونیورسٹی ایگزامنیشن بورڈ 2023-24 کے تحت ہونے والے امتحانات میں آغا خان ہایئرسیکنڈری سکول کوراغ کے اعزازات

اغا خان یونیورسٹی ایگزامنیشن بورڈ 2023-24 کے تحت ہونے والے امتحانات میں آغا خان ہایئرسیکنڈری سکول کوراغ کے اعزازات

 

آغا خان ہایئر سیکنڈری سکول کوراغ نہ صرف چترال کا بلکہ خیبرپختونخوا کا اعلیٰ اور معیاری تعلیمی ادارہ ہے جو 2007 سے جدید علمی تقاضوں کے تحت چترال جیسی دور افتادہ علاقے میں طالبات کو معیاری تعلیم فراہم کر رہا ہے اور آغا خان یونیورسٹی ایگزامنیشن بورڈ کے تحت ہونے والے امتحانات میں قومی اور صوبائی سطح پر ہر سال بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے آیا ہے ۔ امسال آغا خان یونیورسٹی ایگزامنیشن بورڈ 2023-24 کے تحت ہونے والی امتحانات میں آغا خان ہایئر سیکنڈری سکول کوراغ کی کارکردگی صوبائی سطح پر انتہائی تسلی بخش اور سب سے بہترین رہی ۔ حالیہ امتحان میں سکول ہذا کے کل 256 طالبات نے امتحان میں شریک ہوئے جن میں سے 219 طالبات A+ ، جبکہ 34 طالبات A اور 4 طالبات B گریڈ میں نمایاں کامیابی حاصل کر لیں ۔ جو کہ سکول کی مجموعی کارکردگی 97.28 فیصد کے تناسب کے ساتھ نتیجہ 💯 فیصد رہیں ۔ جبکہ W A.P کے حساب سے گریڈ 9th کا مجموعی نتیجہ 99.2 فیصد، گریڈ 10th کا 98.41 فیصد، گریڈ 11th کا 97.83 فیصد اور گریڈ 12th کا 94.64 فیصد رہا ۔ کلاس وائز امتیازی اعزازی نمبروں کے حوالے سے گریڈ 9th کے طالبہ افروزہ سردار 97.06 فیصد، گریڈ 10th کے عفیفہ عامر 95 فیصد ، گریڈ 11th کے حبہ حسن 93فیصد اور گریڈ 12th کے عائلہ اسد 95 فیصد کے ساتھ نمایاں کامیابی حاصل کر لیں۔

 

اسی طرح آغا خان ہایئر سیکنڈری سکول کوراغ سیکنڈری سطح پر 2023-24 کے سالانہ امتحان میں صوبائی سطح پر 2 نمایاں اعزاز ، گروپ وائز 1 اعزاز جبکہ ہائیر سیکنڈری سطح پر 2 نمایاں اعزاز اور گروپ وائز انجینئرنگ کے شعبے میں 1 اور پری میڈیکل کے شعبے میں 3 اعزازات آپنے نام کر لیے ۔ اور دوسری طرف مخصوص مضامین میں اعزازی نمبروں کے حوالے سے سیکنڈری لیول پر 13 اور ہائیر سیکنڈری لیول پر 21 اعزازات آغا خان ہایئر سیکنڈری سکول کوراغ کے حصے میں آئیں ۔

 

اسی طرح آغا خان ہایئر سیکنڈری سکول کوراغ 97.28 فیصد مجموعی رزلٹ کے ساتھ آغا خان یونیورسٹی ایگزامنیشن بورڈ کے تحت ہونے والے 2023-24 کے امتحانات میں صوبائی سطح پر خیبرپختونخوا سے بہترین کارکردگی پیش کی ۔ یقیناً یہ کامیابی سکول پرنسپل سلطانہ برہان الدین کی انتھک کوششوں اور فیکلٹی ممبران کی شبانہ روز محنت کی وجہ سے ممکن ہوا ہے ۔ اس لئے سکول منیجمنٹ خراج تحسین اور مبارک باد کے مستحق ہیں ۔

 

فضل احمد اپر چترال

 

Posted in تازہ ترین, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
92922

چترال اور گلگت(غذر) کے مابین مثالی محبت اور رشتے کو سبوتاژ کرنے کی مذموم کوشش کو دونوں علاقوں کے سنجیدہ قیادت کو ناکام بنانا ہوگا۔ بونی میں اجلاس کے بعد متفقہ قرار داد

Posted on

چترال اور گلگت(غذر) کے مابین مثالی محبت اور رشتے کو سبوتاژ کرنے کی مذموم کوشش کو دونوں علاقوں کے سنجیدہ قیادت کو ناکام بنانا ہوگا۔ بونی میں اجلاس کے بعد متفقہ قرار داد

 

اپر چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) آج تحریک حقوق عوام اپر کی کال پر بونی میں آل پارٹیز اور سول سوسائٹیز کے نمائندہ گاں کا ایک مشترکہ اجلاس زیر صدارت سابق تحصیل ناظم شمس الرحمٰن لال منعقد ہوا ۔ابتدا کرتے ہوئے بونی کے ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت پرویز لال میٹنگ کے لیے یک نکاتی ایجنڈا پیش کی ۔میٹنگ کا مقصد شندور کو لیکر حالیہ پیدا شدہ صورت حال کا جائزہ لینا اور مسلے کی نوعیت پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔تلاوت کلام پاک سے تقریب کا آغاز ہوا۔میٹنگ میں تقریباً تمام سیاسی پارٹیز اور سول سوسائٹی کے نمائندہ گاں موجود تھے۔

میٹنگ میں تشویش کا اظہار کیا گیا کہ دو قریبی ہمسایوں کے درمیان مثالی تعلقات اور رشتہ داریوں میں دراڑ ڈالنے کی غیر سنجیدہ کوشش جاری ہے ۔چترال اور گلگت کے تعلقات ہمیشہ سے مثالی رہے ہیں۔تہذیب و تمدن،ثقافت روایات سب مشترک ہیں اور دل جان سے ایک دوسرے کے قدر و عزت کرتے ہیں ساتھ ایک بھائی غذر گلگت میں بستا ہے تو دوسرا چترال میں رہائش پذیر ہے۔گز شتہ چند دنوں سے چند ناعاقبت اندیش حضرات سوشل میڈیا کے ذریعے شندور کو لیکر حالات کو بگاڑنے کی کوشش میں مصروف ہیں جو کہ قابل مزمت ہے شندور قدیم الایام سے ایک مسلمہ حقیقت ہے اور قدیم تاریخ سے اس کے حدودات متعین ہیں۔

ان سے وابستہ رسم رواج ہیں ان کی پاسداری کرتے ہوئے قریب کے دو علاقے کے لوگ خوشگوار تعلقات کے ساتھ زندگی گزارتے ائیے ہیں شندور اب وجود میں نہیں آئی ہے جب سے چترال اور گلگت کی وجود ہے تب سے شندور ہے اس لیے کسی کی ایماء پر اسے مسلہ بنا کر اچھالنا ہر دو طرف کے عوام کے حق میں نہیں۔لہذا ایک قرار داد کے ذریعے عوام اپر چترال مطالبہ کرتا ہے۔ کہ اب بھی اس مسلے کو قریبی علاقے کے معتبرات مل بیٹھ کر حل کریں۔ اگر یہ ناممکن ہے تو پھر قانوں کو ہاتھ میں لینے کے بجائے قانون کا سہارا لیا جائے۔یہ مفت کا انتشار پیدا کرنا کسی مسلے کا حل نہیں۔قرار داد میں کہا گیا کہ اس وقت غذر کے عوام اور چترال کے عوام انتشار پیدا کرنے کے خواہاں نہیں بلکہ سرکاری آفیسر اپنے چند ملازمین کو لیکر شندور میں بد امنی پھیلانے کی کوشش کی ہے جو قابل مزمت ہے اس سرکاری آفیسر سے باز پرس ہونا چاہیے کہ کیوں پر امن ماحول کو داغدار کرنے میں کردار ادا کی۔ضلعی انتظامیہ اپر چترال اور منتخب نمائندہ گاں علاقہ پر زور دیا گیا کہ عوام کواعتماد میں لیکر سنجیدہ ماحول پیدا کرکے مسلہ کو افہام و تفہیم سے حل کرنے میں کردار ادا کریں ۔قرار داد میں عوام لاسپور کے ساتھ بھر پور ہمدردی کا اظہار کیاجا کر خراج تحسین پیش کی گئی کہ وہ ہمیشہ چترال کی عزت ،ننگ و ناموس کے محافظ رہے ہیں آپ ہمیشہ چترال کی عزت کے خاطر صف اؤل پر ہوتے ہیں۔اپر چترال کے عوام لاسپور کے عوام کو تنہا چھوڑنے کا سوچ بھی نہیں سکتا اس لیے خود کو تنہا محسوس کرکے احساس محرومی کا شکار نہ ہو۔

 

chitraltimes booni all parties meeting 1

 

 

Posted in تازہ ترین, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
92913

ایون اینڈ ویلیز ڈویلپمنٹ پروگرام (اے وی ڈی پی) کے نئے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا تعارفی اجلاس

ایون اینڈ ویلیز ڈویلپمنٹ پروگرام (اے وی ڈی پی) کے نئے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا تعارفی اجلاس

چترال ( محکم الدین ) ایون اینڈ ویلیز ڈویلپمنٹ پروگرام (اے وی ڈی پی ) کے نئے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا تعارفی اجلاس نو منتخب چیرمین شریف احمد کی زیر صدارت اے وی ڈی پی آفس ایون میں منعقد ہوا ۔ جس میں ایون اور تینوں کالاش ویلیز سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین ممبران نے شرکت کی ۔ منیجر اے وی ڈی پی نے اے وی ڈی پی کے جاری منصوبہ جات ، رابطہ کاری ،اے جی ایم میں آفس کے حوالے سے تحفظات اور دیگر چیلنجز کے بارے میں تفصیل سےبریفنگ دی ۔ جس پر بورڈ کے تمام شرکاء نے باری باری اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ اجلاس کے آغاز میں بریر سے تعلق رکھنے والےنومنتخب بورڈ ممبر کی جگہ سابق چیرمین اے وی ڈی پی محمد ابراہیم نے دوبارہ بورڈ ممبر کی حیثیت سے مقامی تنظیم کے قرارداد پیش کرکے بورڈ میں شامل ہونے کی خواہش کا اظہار کیا ۔ تاہم بورڈ کے ممبران نے اس قرارداد کو ضابطے کی خلاف ورزی قراردیتے ہوئےمسترد کیا ۔ اور پہلے سے منتخب ممبر کو بحال رکھنے کا فیصلہ کیا ۔ اور کہا ۔ کہ اے جی ایم کے ایک ہفتے کے بعد انفرادی طور پر کسی ایک تنظیم کی طرف سے اس قسم کے مبینہ قرارداد کے ذریعے خود کو بورڈ ممبر بنانے کا کوئی جواز نہیں ہے۔ اور یہ کہ انتخابات میں کامیاب ہونے والے تمام بورڈ ممبران سے متعلق خبرین اور لیٹر مختلف اداروں کو سرکولیٹ ہو چکے ہیں ۔ اس لئے نئے ممبر کے شامل ہونے سے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔

 

اجلاس میں متفقہ طور پر رخسانہ جبین کو اے وی ڈی پی کا وائس چیرمین منتخب کیا گیا ۔ اجلاس میں بورڈ ممبران رخسانہ جبین ، عبیداللہ ، منگل خان کالاش ،صہیب عمر ، آصف رضا ، میر باچا ، رحمت زار محمد رحمن ،رحمت نواز ،شاہی گل کالاش ، سوالی بی بی کالاش اور شازیہ بی بی نے باری باری اپنے خیالات کا اظہارکرتےہوئے ایل ایس او کی ترقی کیلئے باہمی اتفاق و اتحاد کی ضرورت پر زور دیا ، اور ادارے کو کسی بھی قسم کی سیاست سے پاک رکھنے ،ادارے کو نقصان پہنچانے والے افراد کے عزائم سے باخبر رہنے ، اور علاقائیت سے اسے دور رکھنے پر اتفاق کیا ۔ اور اس امر کا اظہار کیا ۔ کہ زیادہ سے زیادہ عوامی مسائل حل کرنے کیلئے وسائل پیدا کرنے کی غرض سے مختلف اداروں سے رابط کاری کی ضرورت ہے۔ تمام شرکاء نے گذشتہ اٹھارہ سالوں سے اے وی ڈی پی کی طرف سے یونین کونسل ایون کے عوام کیلئے کی جانے والی خدمات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ادارے کے سابق عہدہ داروں اور اسٹاف کو خراج تحسین پیش کیا ۔ خصوصا منیجر اے وی ڈی پی جاوید احمد کی دن رات کوششوں کو سراہا ۔

 

اس موقع پر نو منتخب چیرمین اے وی ڈی پی نے اپنے خطاب میں تمام ممبران کی طرف سے بطور چیرمین ان پر اعتماد کرنے پر سب کا شکریہ ادا کیا ۔ اور کہا کہ تنظیمات نے ہمیں خدمت کیلئے چنا ہے ۔ اس لئے ہمیں ان کے اعتماد پر پورا اترنے کیلئے اتفاق و اتحاد سے مسائل کے حل کیلئے بھر پور کوشش کرنی چاہئیے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ میں ضرورت اور ترجیحی بنیاد پر کام پر یقین رکھتا ہوں ۔ اس لئے کوئی بھی ممبر اپنے ساتھ قریبی تعلق کی بنیاد پر مجھ سے کسی منصوبے کی توقع نہ رکھے ۔ ہمیں اپنے اہداف حاصل کرنے کیلئے جدو جہد کی ضرورت ہے تاکہ ادارے کو مستحکم بنا سکیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ کوئی بھی ممبر ادارے کو اپنے سیاسی مقاصد کیلئے استعمال نہیں کرسکتا ۔ ہم مل کر ادارے کیلئے وسائل پیدا کریں گے ۔ اس موقع پر ادارے کے اندر ایک تنظیمی سیٹ اپ بنایا گیا ۔ جس کے مطابق شریف احمد چیرمین ،رخسانہ جبین وائس چیرمین ، ظہیرالدین جنرل سیکرٹری ، صہیب عمر جوائنٹ سیکرٹری آصف رضا فنانس سیکرٹری ، محمد رحمن انفارمیشن سیکرٹری اور شازیہ گل کو آفس سیکرٹری کی ذمہ داریاں دی گئیں ۔ اجلاس میں نو منتخب بورڈ آف ڈائریکٹرز کی حلف برداری کی تقریب عنقریب منعقد کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ۔

 

 

 

chitraltimes avdp meeting bog ayun 2

 

 

 

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
92908

ایکسئن سی اینڈ ڈبلیو اپر چترال کے دروازے عوام کے لیے بند،   وزیر اعلیٰ گڈ گوارننس عوامی ایجنڈے کی نفی ہے۔  صدر تجار یونین بازار بونی

Posted on

ایکسئن سی اینڈ ڈبلیو اپر چترال کے دروازے عوام کے لیے بند،   وزیر اعلیٰ گڈ گوارننس عوامی ایجنڈے کی نفی ہے۔  صدر تجار یونین بازار بونی

اپر چترال ( نما ئندہ چترال ٹائمز ) صدر تجار یونین بازار بونی رحیم خان اپنے ایک اخباری بیان کے ذریعے اس بات پر شدید مایوسی کا اظہار کیا ہے کہ محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے ایکسئن کے پاس عوام کو سننے کے لیے دس منٹ کا وقت نہیں انہوں نے کہا کہ بونی بازار مین روڈ جو عرصہ دراز سے ناگفتہ بہ حالت میں ہے۔بلیک ٹاپینگ میں تاخیر کی وجہ سےدن بھر تاجر گرد و غبار میں رہتے ہیں اور اشیائے خوردنوش بھی گرد و غبار پڑنے سے ناقابل استعمال اور صحت کے لیے نقصان دہ ہوتے ہیں۔اس سلسلے بازار یونین متعدد بار گزارشات قرار داد کی شکل میں اور ملاقاتوں کی صورت میں متعلقہ محکمے اور انتظامیہ تک پہنچا چکے ہیں اس کے باوجود کوئی مثبت پیش رفت نہ ہونے پر آج ایک بار پھر 5 ستمبر 2024 بوقت 12.20 بجے بازار یونین بونی اپر چترال کا ایک وفد کو صدر تجار یونین بازار بونی رحیم خان کی قیادت میں ایکسئن سی اینڈ ڈبلیو سے ملاقات کے واسطے ان کے دفتر جانا پڑا ۔ایکسئن سے ملاقات کا مدعا بازار سے جڑے مین روڈ کے مسلے کے بارے گفتگو کرنی تھی ۔

 

وفد میں صدر کے علاوه ،سرپرست اعلیٰ ،نائب صدر اور جنرل سکرٹری شامل تھے۔ دفتر جاکر جب اسٹاف کو اپنے انے کا مقصد اور ایکسئن سے ملاقات کا بتایا تو اسٹاف نے کہا کہ صاحب آن لائن میٹنگ پر ہے آپ 3 بجے اکر ملاقات کرسکتے ہیں ساتھ شاہی فرمان بھی سنا دی کہ ویسے بھی صاحب پبلیک کے ساتھ ملاقات کے لیے شیڈول مقرر کی ہے جو باہر نوٹس بورڈ پر بھی چسپان ہے کہ 3 بجے سے قبل کسی عوامی بندے سے ملاقات نہیں ہوگی لہذا آپ 3 بجے ائیے۔لیکن حسب الحکم مقررہ وقت پر جب سی اینڈ ڈبلیو کے دفتر پہنچا تو ایکسئن رہائش گاہ جا کر ارام فرما رہےتھے اسٹاف میں کسی میں جرات نہ ہوئی کہ صاحب کو اطلاع دیں۔صدر تجار یونین اس بات کی شدید مزمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ یہ کس طرح کا نظام ہے کہ ایک سرکاری آفیسر جو صرف اور صرف عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے کرسی پر برانجمان ہے ۔لیکن عوام کو سننے کے لیے ان کے پاس وقت نہیں ۔عوام سے ملاقات کے لیے وہ وقت مقرر کرتا ہے جو شاید بونی والوں کے لیے ممکن ہو لیکن یارخون،لاسپور،تورکھو ،موڑکھو کے دور دراز علاقوں سے اگر کوئی ضروری کام کے سلسلے بونی آکر ایکسئن سے ملاقات کا خواہاں ہو تو اسے 3بجے کا انتظار کرتے کرتے خواہ مخواہ ایک رات ضرور بونی میں گزارنا پڑے۔کام کا ہونا یا نہ ہونا علحیدہ بات ہے۔

 

لیکن آفیسر کا یہ رویہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے گڈ گوارننس عوامی ایجنڈے کی نفی ہے۔صدر بازار نے ڈپٹی کمشنر اپر چترال سے گزارش کی ہے کہ اس بات کا نوٹس لیا جاکر لائن ڈیپارٹمنٹ کے افیسروں کو پابند بنایا جائے کہ وہ عوام کی خدمت کو مقدم جانے ساتھ اپنے منتخب عوامی نمائیندے محترمہ ثریا بی بی ڈپٹی اسپیکر کے پی اور محترم عبد اللطیف صاحب ممبر قومی اسمبلی و چیرمین ڈیڈاک اپر چترال سے گزارش کی ہے کہ اداروں کو شترِ بے مہار نہ چھوڑا جائے کہ وہ آپ کے عوام کو ذلیل خوار کریں اورعوام جائز مطالبے یا جائز کام کے لیے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہو۔

 

chitraltimes tujar union booni meeting with dc upper 3

 

تجار یونین بازار بونی کی وفد کا صدر کی قیادت میں ڈپٹی کمشنر اپر چترال سے ملاقات۔ چوک بونی تا کروئے جنالی مین روڈ پر بہت جلد بلیک ٹاپینگ کا کام شروع ہوگا ۔ڈپٹی کمشنر اپر چترال کی یقین دہانی ۔

 

اپر چترال (زاکر محمد زخمی ) آج تجار یونین بازار بونی کی ایک وفد صدر تجار یونین بونی رحیم خان کی قیادت میں ڈپٹی کمشنر اپر چترال حسیب الرحمٰن خلیل سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔وفد میں صدر کے علاوه سرپرست اعلی عزیز الدین لال،نائب صدر عبدالجبار ،انفارمیشن سکرٹری ظہیر الدین بابر اور جنرل سکرٹری ذاکر محمد شامل تھے جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ احسان الحق اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف شاہ عدنان بھی ملاقات کے وقت موجود تھے۔یاد رہے کہ تجار یونین بازار بونی کا ڈپٹی کمشنر اپر سے تعیناتی کے بعد پہلی ملاقات تھی اس لیے صدر نے کابینہ وفد کا تعارف کرایا۔اس کے بعد واحد ایجینڈا کے طور پر چوک تا کروئے جنالی مین روڈ بیلک ٹاپینگ میں تاخیر سے مسائل کے بارے ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کرتے ہوئے خصوصی گزارش کی کہ اس مسلے کو ترجیحی بنیاد پر اہمیت دیکر جلد از جلد حل کرایا جائے ۔ساتھ ایکسئن سی اینڈ ڈبلیو اپر چترال کے رویے پر ڈپٹی کمشنر اپر کو آگاہ کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے انتہائی خوشگوار ماحول میں گزارشات سن کر یقین دلایا کہ بہت جلد بلیک ٹاپینگ پر کام شروع ہوگا اس وقت تورکھو روڈ پر کام جاری ہے وہاں بیلک ٹاپینگ کا کام ختم ہوتے ہی مشینری بونی منتقل کیا جاکر کام شروع کرایا جائیگا انہوں نے مزید کہا کہ مذکورہ روڈ میری نوٹس میں ہے اس سے جڑے مسائل سے بھی واقف ہوں لہذا آپ پریشان نہ ہو انشاء الله کام شروع ہوگا ۔ صدر بازار نے ڈپٹی کمشنر کی خصوصی دلچسپی لینے پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے تواقع ظاہر کی ان کی موجودگی میں نہ صرف بازار بلکہ اپر چترال کے مسائل بھی ضرور حل ہونگے۔

 

chitraltimes tujar union booni meeting with dc upper 1

 

 

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
92875

چترال کے چار کم سن بچیوں نے مہم جوئی میں تاریخ رقم کر دی ۔ 9 سالہ انابیہ عرفان اپنے دیگر ساتھیوں کےہمراہ 15ہزارفٹ بلند کیمپ تک پہنچنے میں کامیاب ، تریچ کے لوگوں نے واپسی پر ان کا شاندار استقبال کیا 

Posted on

چترال کے چار کم سن بچیوں نے مہم جوئی میں تاریخ رقم کر دی ۔ 9 سالہ انابیہ عرفان اپنے دیگر ساتھیوں کےہمراہ 15ہزارفٹ بلند کیمپ تک پہنچنے میں کامیاب ، تریچ کے لوگوں نے واپسی پر ان کا شاندار استقبال کیا

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز) مستوج سب ڈویژن کے چار کم سن بچیوں نے4700 میٹر ( تقریبا ساڑھے چودہ ہزار فٹ )بلند ہندوکش کی چوٹی تریچمیر کے بابو کیمپ پہنچ کر چترال کی تاریخ میں کم عمر ترین مہم جو ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا ۔ جبکہ تریچمیر میں مہم جوئی کرنے والی بچوں کی پہلی ٹیم کی حیثیت سے بھی اپنا نام رقم کر لیا ہے ۔ 9 سالہ انوبیا عرفان ساکن مستوج خاص ، 13 سالہ انوش عالم ، مستوج خاص، 13 سالہ انم خادم ساکن موڑکہو اور 16 سالہ احیل دنیال نے اپنی سات روزہ کامیاب مہم جوئی کے اختتام پر چترال پریس کلب میں میڈیا سے بات کرتے ہوئےکہا ۔ کہ ہندوکش کی چوٹی تریچمیر کی طرف ان کی یہ ٹریکنگ اور مہم جوئی مستقبل میں چترال کے بچوں اور نوجوانوں کو اس فیلڈ کی طرف راغب کرنے کا نقطہ آغاز ہے ۔ اور انہوں نے ان سات دنوں کی مہم جوئی کے دوران فطرت کو بہت قریب سے دیکھا ۔ اور بھر پور لطف اندوز ہوئے ۔

 

انہوں نے کہا ۔کہ ان کے ٹیم لیڈر اور قائد صاحب عالم نے اپنے تجربات کی روشنی میں پہلے انہیں تیار کیا ۔ اور اس ایڈوینچر کو کامیاب بنانے میں پل پل ان کی رہنمائی کی ۔ اور یہ ایک ایسا دلچسپ سفرتھا ۔ جس میں قدرت کے حسن کو دیکھنے ،محسوس کرنے اور مشاہدات و تجربات سے گزرنے کا موقع ملا ۔ ٹیم کے سربراہ معروف مہم جو اور ٹور اپریٹر صاحب عالم نے کہا ۔کہ مہم جوئی ان کی زندگی کا حصہ ہے ۔ اور گذشتہ 26 سالوں سے وہ اس شعبے سے وابستہ ہیں ۔ ہمالیہ ،قراقرم اور ہندوکش سمیت کئی چوٹیوں کی مہم جوئی میں حصہ لیا ۔ اب میری کوشش ہے ۔ کہ چترال کے یوتھ اور نوجوان نسل کو اس شعبے میں تربیت فراہم کرکے چترال میں مہماتی سیاحت کو فروغ دیا جائے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ حالیہ مہم جوئی کا آغاز ہم نے 30 آگست سے شاگروم تریچ سے کیا تھا ۔ جس میں خود ہمارے اپنے بچے شامل تھے ۔ 30 اگست کو شاگروم سے روانگی کے بعد شیغیاک ، شوغور بسین ،استورو نال کیمپ میں قیام کیا اور چوتھے روز بابو بیس کیمپ پہنچے ، جوکہ ہماری مہم کا آخری پڑاو تھا ۔ اس مقام پر پہنچ کر بچوں نے انتہائی خوشی کا اظہار کیا ۔ پاکستان کا سبز ہلالی پرچم لہرایا اورپورے جوش و جذبے سے نعرے لگائے ، اور اللہ پاک کا شکر بجا لایا ۔ جس کے بعد ہماری واپسی کا سفر شروع ہوا ۔ اور ہم اگلے دن شوگرام واپس پہنچ گئے ۔ جہاں کے لوگوں نےہمارا زبردست استقبال کیا ۔ انہوں نےکہا ۔ کہ اس مہم کا مقصد نوجوان طبقے کو ایڈوینچر ٹورزم اور کوہ پیمائی کی طرف راغب کرنا اور سیاحت کو فروغ دینا ہے ۔ تاکہ زیادہ سے زیادہ ملکی اور غیر ملکی سیاح چترال میں سیاحت کیلئے آئیں ۔ اور لوگوں کو روزگار کے مواقع ملیں ۔

 

اس موقع پر ہندوکش ایکسپلورر کے چیف ایگزیکٹیو صاحب عرفان نے کہا ۔ کہ چترال میں کوہ پیمائی کیلئے بے پناہ مواقع اور چوٹیاں ہیں ۔ جنہیں ہم اجاگر کرکے کوہ پیماوں سے رائیلٹی کی مد میں آمدنی حاصل کر سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ بڑی تعداد میں فارنر ماونٹینر ہندوکش کی چوٹیوں میں دلچسپی لے رہےہیں ۔ اور گذشتہ چند سالوں سے مہماتی سیاحت میں بہتری آئی ہے ۔ انہوں نے کم سن بچوں کی مہم جوئی میں دلچسپی کو انتہائی مفید قرار دیا ۔ اور اس مہم کو کامیاب بنانے میں تعاون کرنے پر ضلعی انتظامیہ چترال ، پاک فوج ،تریچ کے لوگوں اور عوام چترال کا شکریہ ادا کیا ۔ واضح رہے ۔ کہ یہ مہم ہندوکش ایکسپلورر اور اے کے آر ایس پی کے تعاون سے انجام پذیر ہوا ۔

 

chitraltimes young girls summit terichmir basecamp 2
 

chitraltimes young girls summit terichmir basecamp 3

 

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
92867

چترال کی تاریخ میں پہلی بار کم عمر نوجوانوں پرمشتمل ٹیم قاشقار ٹریکر نے تین دروں کو عبور کیا

Posted on

چترال کی تاریخ میں پہلی بار کم عمر نوجوانوں پرمشتمل ٹیم قاشقار ٹریکر نے تین دروں کو عبور کیا

چترال ( چترال ٹائمزرپورٹ ) چترال کی تاریخ میں پہلی بار سب سے کم عمر نو نوجوانوں پرمشتمل ٹیم قاشقار ٹریکر نے تین دروں کو عبور کیا۔ یہ تین درے دارکھوت پاس (4703 میٹر) دروازہ پاس (4238 میٹر) اور چیلینگی پاس (5291 میٹر) پر مشتمل تھے۔ اس مہم کو مکمل کرنے میں گیارہ دنیا لگے۔ یہ ٹیم چترال سے روانہ ہو کر گیارہ دنوں میں بابا گنڈی مزار پہنچی۔ یہ ٹیم چیلینگی پاس سے ہوتے ہوئے بابا گنڈی چیپورسان، ہنزہ، گلگت پہنچی۔

اس دوران قاشقار ٹریکر کے کم عمر نوجوانوں نے چترال اور گلگت کے خوبصورت علاقوں کو نہ صرف تسخیر کیا بلکہ اعلی فوٹو گرافی کے ذریعے اپنے ساتھ محفوظ بھی کیا جو کہ آنے والے دنوں میں ناظرین کے لئے پیش کی جائیں گی۔ یہ تصاویر اور ویڈیوز لوگوں کے لئے نہ صرف تفریح کا سامان میسر کریں گے بلکہ ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کی توجہ ان علاقوں کی طرف مبذول کرانے میں بھی اہم کردار ادا کریں گے۔ ان سیاحوں کی آمد سے چترال میں معاشی بہتری بھی آئے گی اور قومی اور بین الاقوامی سطح پر چترال کا ایک اچھا امیج بھی اجاگر ہوگا۔

 

chitraltimes young trakers of chitral sumit 1 chitraltimes young trakers of chitral sumit 4 chitraltimes young trakers of chitral sumit 3

 

 

chitraltimes young trakers of chitral sumit 2

 

 

Posted in تازہ ترین, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
92860

گلگت بلتستان کے شرپسندوں کی طرف سے شندور میں چترالی عوام کے گھروں پر حملے اور مویشیوں کی چوری پرشدید غم وغصے کا اظہار

Posted on

گلگت بلتستان کے شرپسندوں کی طرف سے شندور میں چترالی عوام کے گھروں پر حملے اور مویشیوں کی چوری پرشدید غم وغصے کا اظہار

چترال (چترال ٹائمز رپورٹ)چترال لوئر اور اپر کی سیاسی وسماجی شخصیات نے گلگت بلتستان کے شرپسندوں کی طرف سے شندور میں چترالی عوام کے گھروں پر حملے اور مویشیوں کی چوری پرشدید غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی اور دونوں صوبائی حکومتوں سے گلگت میں مقیم کچے کے ڈاکووں کولگام دینے اور انتظامیہ کے اندر گھسے ہوئے کالی بھیڑوں کے خلاف قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔اوریاد دلایا ہے کہ بلوچستان کی طرح گلگت میں بھی بھارتی ایجنسی را(RAW)کے تنخواہ دار کارندے موجود ہیں جو دوصوبوں کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرکے امن وامان کا مسئلہ پیدا کرنا چاہتے ہیں،قومی سلامتی کی ایجنسیوں کے ریکارڈ میں اس بات کے متعدد ثبوت موجود ہیں،ایک اخباری بیان میں شہاب الدین ایڈوکیٹ ،محمد وزیر خان ناظم،لفٹننٹ شیراعظم خان،صوبیدار میجر قلندر شاہ(ر) اور ڈاکٹر عنایت اللہ فیضی نے وزیراعظم شہباز شریف،آرمی چیف جنرل عاصم منیر،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ سے فوری ایکشن لینےکا مطالبہ کیا ہے۔یاد رہے شندور کے جس مقام پر حملہ ہوا ہے وہاں بالیم اور بروک لاسپور چترال کے باشندوں کے800سال پرانےمکانات اور عبادت خانے ہیں۔۔

یادرہے کہ گلگت کے باروردی افراد کی طرف سے لاسپور کے عوام کی مکانات کو مسمار کرنے کے بعد لاسپورکے عوام نے اپنے مکانات دوبارہ تعمیر کرلئے ہیں۔

 

 

 

chitraltimes lasprik rebuild buildings in shandur teritory 1 1 chitraltimes lasprik rebuild buildings in shandur teritory 3 1 chitraltimes lasprik rebuild buildings in shandur teritory 2 1

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
92844

خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی لوئر چترال کی جانب سےمضرصحت مشروبات، چائنہ سالٹ، فوڈ اٹمز، مصالحہ جات اور جعلی شہد تلف کردیا گیا

خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی لوئر چترال کی جانب سےمضرصحت مشروبات، چائنہ سالٹ، فوڈ اٹمز، مصالحہ جات اور جعلی شہد تلف کردیا گیا

چترال ( چترال ٹائمزرپورٹ ) خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی لوئر چترال کی جانب سے گزشتہ کی گئی کاروائیوں کے دوران ضبط شدہ مضر صحت اشیاء خوردونوش کو ڈپٹی ڈائریکٹر ملاکنڈ ڈویژن اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر مانیٹرنگ کی زیر نگرانی ڈمپنگ ایریا میں تلف کر دیا گیا۔ تلف شدہ اشیاء میں 2000 لیٹرز سے مضر صحت مشروبات، 15کلو سے زائد چائنہ سالٹ، 1000 پیکٹس سے زائد، زائد المیعاد کریانہ فوڈ آئٹمز، 100 کلو ملاوٹی مصالحہ، 20 کلو جعلی شہد، 70 بنڈلز مختلف قسم کے غیر معیاری چپس/پاپڑ، 70 پیکٹس چھالیہ/سپاری اور دیگر زائد المعیاد اشیاء خوردونوش شامل تھیں۔

chitraltimes cold drinks cheps destroyed kp food authority 1 chitraltimes cold drinks cheps destroyed kp food authority 3

 

 

 

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
92837

چترال کی تاریخ میں ایک نیا سنگ میل! تین نو عمر بچیاں تریچمیر کی بیس کیمپ تک پہنچنے میں کامیاب، دو کا تعلق مستوج سے اور ایک کا موڑکہو سے

Posted on

chitraltimes young mountaneers from mastuj 2 chitraltimes young mountaneers from mastuj 3

چترال (چترال ٹائمزرپورٹ ) صرف 9 سال کی عمر میں، اس بہادر بچی نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ تریچمیر بیس کیمپ تک پہنچ کر ایک تاریخی کامیابی حاصل کی۔ یہ تین بچیاں دو کا تعلق مستوج سے اور ایک کا تعلق موڑکہو سے ہے، ان بچیوں میں انا بیا عرفان انوش دختر صاحب عالم ساکن مستوج، دانیال دختر صاحب کمال ساکن مستوج اور انم خادم اللہ دختر انجینئر خادم اللہ ساکن موڑکہو شامل ہیں
تریچ میر کے بیس کمیپ میں پہنچنے والے پہلے کم عمر بچیاں ہیں۔ ہندوکش ایکسپلورر کی ٹیم نے سیاحت، خاص کر ٹریکنگ کو فروغ دینے کے لیے شاندار خدمات انجام دی ہیں۔ یہ کارنامہ نہ صرف چترال بلکہ پورے پاکستان کے لیے فخر کی بات ہے۔
اس کامیابی کے لیے چترال کے معروف ماونٹینر صاحب عرفان ہندوکش ایکسپلورر اور ساتھ صاحب کمال و صاحب عالم کی کاوشوں کو سیاحت سے وابسطہ افراد قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

 

 

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
92831

چترال شہر میں متعدد دکانین سیل کردیا گیا، جوغیر قانونی پرنٹنگ اور مہر یں بنانے میں ملوث تھے،

Posted on

چترال شہر میں متعدد دکانین سیل کردیا گیا، جوغیر قانونی پرنٹنگ اور مہر یں بنانے میں ملوث تھے،

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) ڈپٹی کمشنر لویر چترال محسن اقبال کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر لویر چترال شہروزمفتی نے منگل کے روز چترال شہر میں متعدد دکانوں کو سیل کردیا جوکہ بغیر کسی رجسٹریشن کے پرنٹنگ، اسٹامپ(مہر) سازی اور اس سے متعلقہ کام کرنے میں ملوث تھے جس کے لئے محکمہ اطلاعات سے ڈیکلریشن حاصل کرنا لازمی ہوتاہے۔ شہروز مفتی نے رابطہ کرنے پر بتایاکہ انہیں ایک عرصے سے اطلاع مل رہی تھی کہ چترال بازار میں بعض دکاندار غیر قانونی طور پر پرنٹنگ پریس کاکام کرنے میں مصروف ہیں اور یہاں تک کہ سرکاری اسٹامپ(مہریں) بھی بناتے ہیں جبکہ کئی ایک افغان پاسپورٹ کی تیاری اور دوسرے سرکاری کاغذات اور کارڈز جعلی طور پر بنارہے ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ انہوں نے کاروائی کے طور ان دکانداروں کو غیر قانونی پرنٹنگ اور مہرسازی کے کام میں ملوث پایا جس پر ان کے دکانیں سیل کردی گئی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ان دکانوں کو مناسب ضمانت پر ڈی سیل کرکے انہیں تمام قانونی تقاضے پورا کرنے کے لئے وقت دیا جائے گا جس سے پہلے وہ کسی بھی ایسی سرگرمیوں میں ملوث نہیں ہوں گے کیونکہ پرنٹنگ کاکام ریگولیشن اور ضابطے کے ماتحت کیا جاتا ہے جوکہ حساسیت رکھتی ہے۔

 

chitraltimes illegal printing services chitral bazar 1 chitraltimes illegal printing services chitral bazar 9 chitraltimes illegal printing services chitral bazar 8 chitraltimes illegal printing services chitral bazar 6 chitraltimes illegal printing services chitral bazar 5 chitraltimes illegal printing services chitral bazar 4 chitraltimes illegal printing services chitral bazar 3 chitraltimes illegal printing services chitral bazar 2

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
92793

آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو یونین سب ڈویژن چترال کا سانحه صوابی کے شهید کامران الله کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر چترال پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ، تین روزہ کام چھوڑهڑتال کا اعلان

Posted on

آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو یونین سب ڈویژن چترال کا سانحه صوابی کے شهید کامران الله کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر چترال پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ، تین روزہ کام چھوڑهڑتال کا اعلان

چترال(نمائندہ چترال ٹائمز )آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو یونین سب ڈویژن چترال کی طرف سے پیسکو ملازمین نے سانحه صوابی کے خلاف شهید کامران الله کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر چترال پریس کلب میں احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے سانحہ صوابی کی بھرپور الفاظ میں مذمت کی۔ملازمین کی طرف سے تین روزہ کام چھوڑهڑتال سمیت احتجاجی جلوس بھی نکالاگیا جس کی قیادت محمد افضل صدر پیسکو واپڈ یونین چترال نے کی جبکہ دیگر عہدہ داران میں جرنل موسی جنرل سکرٹری پیسکو واپڈا یونین چترال سمیت جہانگیر قبول سابق صدر پیسکوواپڈایونین چترال ،محمد الیاس سابق صدر پیسکو واپڈا یونین چترال،نادرشاہ ایس ڈی او پیسکو چترال، سپرٹنڈنٹ پیسکو اسلام غنی اور افس کے جملہ ملازمین نے احتجاج میں شرکت کی۔ احتجاجی مظاہرین نے شہید کامران کے قاتلوں کی گرفتاری اور اسے سخت سے سخت سزادینے کامطالبه کیا۔

مظاہرین نے اپنے خطاب میں یونین اور ملازمین کو درپیش مسائل،اسٹاف کی کمی اور واپڈا کی نجکاری کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ایس ڈی او پیسکو نادر شاہ نے سانحہ صوابی میں شہید ہونے والے کامران کے قاتلوں کو فوری گرفتار کرنے اور پیسکو اسٹاف کوتحفظ دینے کا پروزور مطالبہ کیا۔انہوں نے چترال میں جاری لوڈشیڈنگ کو چترال کے عوام کےساتھ ظلم قرار دیتے ہوئے کہا کہ چترال کے لوگ شریف لوگ ہیں یہاں کنڈا سسٹم نہیں چوری کوئی نہیں کرتا لائن لائسز بھی اتنی نہیں اور ریکوری بھی 90 فیصد سے زیادہ ہے۔اس لئے یہاں لوڈشیڈنگ نہیں ہونی چاہیے۔اگر لوڈشیڈنگ کرنی بھی ہے تو دو گھنٹے سے زیادہ نہیں ہونی چاہیئے۔

 

chitraltimes wapda pesco labour union division protest 2

 

chitraltimes wapda pesco labour union division protest 1

 

 

 

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
92763

آل پارٹیز و سول سوسائیٹیز کا مشترکہ اجلاس اور متفقہ قرارداد، انتظامیہ کو دو دن کی مہلت

Posted on

آل پارٹیز و سول سوسائیٹیز کا مشترکہ اجلاس اور متفقہ قرارداد، انتظامیہ کو دو دن کی مہلت

چترال ( چترال ٹائمزرپورٹ) اج مورخہ 2 ستمبر بروز پیر بعد از نماز ظہر جامع مسجد بازار چترال میں تمام سیاسی جماعتوں, تجار یونین، بار کونسل چترال ، ویلج کونسل ناظمین اور مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں متفقہ طور پر زیل قرارداد منظور کرلی گئی۔
یہ کہ کنزیومر پروٹیکشن کونسل کے افسر کی طرف سے لیویز اہلکاروں کو لیکر منیجر ٹی سی ایس کے دفتر جا کر مذکورہ منیجر کو گھسیٹ کر اسے دفتر سے نکال کر مکوں اور لاتوں سے مار کر تشدد کر کے غیر قانونی طور پر اپنے ساتھ نامعلوم مقام پر لے گئے اِسی طرح موصوف نے نہ صرف اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا بلکہ دھوکہ دہی اور غلط بیانی کر کے لیویز اہلکاروں کو پولیس کی وردی پہنا کر قابل دست اند ازی جرم کا ارتکاب کیا لہذا یہ اجلاس متفقہ طور پر مطالبہ کرتا ہے کہ مذکورہ اے ڈی کے خلاف اور مذکورہ مرقوعہ لیویز اہلکاروں کے خلاف فوری طور پر فوجداری مقدمہ درج کیا جائے
یہ کہ مذکورہ اے ڈی کے خلاف فوجداری مقدمہ کے علاوہ محکمانہ کاروائی کر کے اس کو ملازمت سے فارغ کر دیا جائے . یہ کہ اجلاس متفقہ طور پر یہ مطالبہ کرتا ہے کہ ڈپٹی کمشنر جو کہ لیوس کا کمانڈر ہے آئیندہ کے لئے پبلک مقامات پر سرکاری ملازمین افیسر کے ساتھ لیویز کو ڈیوٹی پر مامور نہ کرے
یہ کہ مذکورہ اے ڈی کے خلاف عوامی شکایات موصول ہوئی ہیں جس کی رو سے مذکورہ اے ڈی نے مبینہ طور پر دکانداروں سے رقم بغیر چالان کے وصول کر کے غبن کیا ہے اور مختلف غیر معیاری اشیاء خصوصا کھانے کے غیر معیاری چپس چترال بازار لانے میں ملوث رہا ہے مذکورہ الزامات کی انکوائری کرا کر ثابت ہونے کی صورت میں قرار واقعی سزا دی جائے ۔ لہذا اج کا یہ اجلاس متفقہ طور پر مذکورہ بالا مطالبات ضلعی انتظامیہ اور حکومت کو (02) دو دن کی مہلت دیتی ہے ۔دو دن میں اقدامات نہ کرنے کی صورت میں حالات کی خرابی کی زمہ داری ضلعی انتظامیہ پر عائد پر عائد ہوگی ۔

 

chitraltimes all parties and civil society meeting 1 chitraltimes all parties and civil society meeting 3 chitraltimes all parties and civil society meeting 4 chitraltimes all parties and civil society meeting 5

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
92756

اظہار تشکر۔۔ رابعہ عیسٰی خان وفیملی چترال 

اظہار تشکر۔۔ رابعہ عیسٰی خان وفیملی چترال

 

19 جولائی کی انتہائی افسردہ شب 11بجے ہمارے والد محترم  عصمت عیسٰی خان اس دار فانی سے کوچ کرگئے، تو احساس یتیمی اور اُس سے جدائی کے بارگراں کا سوچ کر دل سہم سے جاتا کہ کیا ہم اس کی جدائی کو سہنے کی کی ہمت ہے بھی کہ نہیں، مگر جوں ہی ہم اپنے والد محترم کے جسد خاکی کو لیکر لواری ٹنل کراس کرکے چترال دھرتی میں داخل ہوئے تو گاوں عشریت ہی سے اس کے چاہنے والے اسکی اخری دیدار کیلئے پہنچ گئے، دروش میں میرے والد صاحب کو خدا حافظ کہنے کے لئے لوگوں کا ایک ہجوم اُمڈ آیا، اور یہاں پر میں اس بات کا زکر کروں کہ لوگوں کے ساتھ پولیس ڈیپارٹمنٹ کے جوانوں کا ایک دستہ لواری ٹنل سے تورکہو تک میرے والد صاحب کے جسد خاکی کے ساتھ رہے۔ میرے والد صاحب ہمیشہ کہا کرتے تھے کہ پولیس ڈیپارٹمنٹ میری فیملی ہے۔ ہم اس کے لئے پولیس ڈیپارٹمنٹ کے مشکور ہیں۔

 

دروش سے لیکر چترال تک ہمارا دو گھنٹے کا سفر چار گھنٹے میں طے ہوا۔ پھر پریڈ گراونڈ میں میرے والد صاحب کا نماز جنازہ، جہاں لوگوں کی بڑی تعداد میں شرکت، شاہی مسجد چترال ودیگر مساجد میں اجتماعی دعا اور تورکہو جاتے ہوئے لوگوں کا قریہ قریہ انکی تابوت کے گرد جمع ہونا، اور اشکبار آنکھوں سے الوداع کہنا، تعزیت کے لئے تورکہو اور چترال ہمارےگھرتشریف لائے، ٹیلی فون اور سوشل میڈیا کے زریعے ہماری دلجوئی کی ، ان ساری باتوں سے ہمیں اس با ت کا احساس ہوگیا کہ اسکی جدائی کے بار گراں کو سہنے کیلئے ہم اکیلئے نہیں تھے۔بلکہ لوگوں اور انکی احباب کا ایک سمندر ہے، جو ان کے لئے ہمار ی طرح تڑپ رہے ہیں۔، مگر یہ حقیقت ہے۔ موت ایک اٹل حقیقت ہے۔ ایک دن ہر ایک کو جانا ہے۔ لیکن جس طرح غم کی اس گھڑی میں آپ سب نے جس طرح ہمارا ساتھ دیا،ہم اور ہمارا پورا خاندان آپ کا مشکور ہیں۔ ،

اس کے علاوہ 31اگست کو میرے والد صاحب کے لئے جو تعزیتی ریفرنس منعقد کیا گیا ، جن کے منتظمین میرے والد محترم کے ہردلعزیز دوست سینئرقانون دان عبد الولی خان عابد صاحب اور میرے قابل قدر بھائی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکوٹر آیاز زرین اور پراسیکوشن ڈیپارٹمنٹ کے جملہ اسٹاف، اور اس پروگرام میں موجود تمام شخصیات، خصوصا ڈی پی او افتخارشاہ، ڈاکٹر عنایت اللہ فیضی ، سرظہیر الدین، صاحب نادر ایڈوکیٹ، پروفیسرمقصود انور، پروفیسر شفیق احمد، نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ، ظہورالحق دانش، ساجد اللہ ایڈوکیٹ، مولانا اسرارالدین الہلال، ڈی ایس پی شفیع شفا، جنھوں نے میرے والد محترم کی زندگی کے مختلف پہلوں کو انتہائی خوبصور ت انداز میں پیش کیاجس کے لئے ہم آپ سب کے مشکور و ممنوں ہیں۔

ہم اپنے چچا محترم سابق ایم پی اے سید احمد خان، محمود عیسیٰ اور عیسی محمد ودیگر فیملی ممبران  کیطرف سے بھی آپ سب بہی خواہوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں، آپ سب کا فردا فردا شکریہ ادا کرنا ہمارے بس کی بات نہیں لہذا چترال کے موقر جریدے چترال ٹائمزڈاٹ کام کی وساطت سے آپ سب بہی خواہوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔  اللہ تعالٰی آپ سب کو جزائے خیرعطافرمائے اور ہمارےوالد محترم کو دائمی سکون کے ساتھ جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے امین ۔

 

 

 

 

فقط سوگواراں
رابعہ عیسی ٰ خان، شفیقہ عیسیٰ ، عارفہ عیسیٰ ، ماریہ عیسی ،
قراۃ العین عیسیٰ دختران عصمت عیسیٰ خان (مرحوم) اور مجتبیٰ کمال سول جج حال شاڈوک چترال

 

 

 

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
92747

تم کو ایک شخص یاد آئے گا – تحریر: ظہیر الدین 

تم کو ایک شخص یاد آئے گا – تحریر: ظہیر الدین

جی ہاں۔ جب بھی کوئی دلاویز اور دلربا شخص سامنے آئے گا تو ایک شخص یاد آئے گا، جب کوئی دل کی تاروں کی چھیڑنے والا گرجدار قہقہہ لگائے گا توایک شخص یاد آئے گا، جب علم ودانش کی بات آئے گی اور دلیل وبرہان سے کوئی بات کرے گا تو ایک شخص یاد آئے گا، جب کوئی اعلیٰ انسانی اوصاف سے متصف شخص کسی حاجت مند کی بات غور سے سنے گا تو ایک شخص یادآئے گا۔ یہ شخص اپنے پیچھے حسین اور خوشگوار یادیں چھوڑے اور بھرپور زندگی گزارکر اپنے رب کے سامنے حاضر ی کے لئے جاچکے ہیں اور منفرد نام کے حامل یہ نازنین شخص عصمت عیسیٰ خان ہے جس کے دوست احباب اور رشتہ دار وں پراب بھی وہی کیفیت طاری ہے جب چالیس دن پہلے ان کی جسد خاکی کو مٹی کے حوالے کیا جارہا تھا۔اس شخص کی یادوں کو تازہ کرنے کے لئے تعزیتی ریفرنس کا اہتمام ان کے دیرینہ دوست اور کلاس فیلو عبدالولی خان عابد ایڈوکیٹ اور ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر ایاز زرین نے مقامی گیسٹ ہاؤس میں کیا تھا جبکہ یہ بات بھی اپنی جگہ ایک حقیقت ہے کہ یہ ریفرنس گزشتہ چالیس دنوں سے ہر دفتر میں ہردکان میں اور ہر نجی محفل میں منعقد ہوتی ہے جب لوگ ان کی خوبیاں بیان کرنے بیٹھ جاتے ہیں اور ہر کسی کے پاس ان سے متعلق اپنی کہانی ہوتی ہے جس میں ان کی خوبی ہی خوبی کا ذکر ہوتا ہے۔ عبدالولی خان عابد تومرحوم کے قریب تریں دوستوں میں شمار ہوتے تھے جبکہ ایاز زرین ان کا جونیر ہم پیشہ اور رفیق کار رہا ہے اور دونوں کی خاندانی رشتے ایک دوسرے سے ملتے ہیں۔
محفل کی مہمان خصوصی کے طور پر ایک ایسے شخص کو منتخب کیا گیا تھا جوکہ سینئر پولیس افیسر ہونے کے باوجود اپنے پہلو میں پولیس مین کا نہیں بلکہ ایک شاعر اور ادیب کا نازک دل رکھتے ہیں۔ ڈسٹرکٹ پولیس افیسر لویر چترال افتخار شاہ کی ملاقات کبھی عصمت عیسیٰ بھائی سے نہیں ہوئی تھی لیکن جب وہ ان کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرنے لگ گیا تو یوں محسوس ہواکہ یہ برسوں کے شناسے ہیں۔ مہمان اعزاز کے طور پر چترال کے سینئر وکیل صاحب نادر خان ایڈوکیٹ تشریف فرما تھے جبکہ مرحوم کے بڑے بھائی اور جگری دوست سید احمد خان (سابق ایم پی اے اور مشیر برائے وزیر اعلیٰ) کی موجودگی نے محفل کو رونق بخشی۔
پروفیسر ظہور الحق دانش نظامت کی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے مرحوم کی شخصیت کے بارے میں خوب صورت انداز میں مگر مختصر جامع گفتگوکرتے ہوئے اسے ہمہ جہت قرار دیا اور مقرریں کو دعوت خطاب دینے کا سلسلہ شروع کیا۔ ڈی ایس پی شفیع شفا ء صاحب کا خالد بن ولی کی لکھی ہوئی نعت سے محفل کو بابرکت بنانے کے بعد ایاز زرین کو دعوت دی گئی جس نے عصمت عیسیٰ خان کے بارے میں تعزیتی ریفرنس کے سلسلے میں عبدالولی خان عابد صاحب کی تعاون اور مہمان نوازی کی تعریف کی۔ انہوں نے کہاکہ اگرچہ مرحوم کے ساتھ خاندانی مراسم موجود تھے مگر ملازمت میں آنے اور ان کے ساتھ کام کرنے کے بعد ان سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکے۔انہوں نے کہاکہ  وہ پراسیکیوشن کے اپنی وابستگی پر فخرکرتے تھے اور اس ذمہ داری کو نہایت انہماک، دلچسپی اور دیانت دار ی کے ساتھ نبھاتے رہے۔ انہوں نے اپنی سروس کے پہلے سال مرحوم کی لکھی ہوئی اے سی آر کو اپنے لئے ایک سرمایہ حیات سمجھتے ہیں جن میں انہوں نے شاندار الفاظ کا انتخاب کیا تھا۔
یونیورسٹی آف چترال کے شعبہ کمپیوٹر سائنس کے پروفیسر مسعود انور نے مرحوم کی شخصیت کو تین حصوں یعنی  پروفیشنل (لیگل)، علمی اورادبی طور پر تقسیم کرتے ہوئے ہر ایک پر مختصر مگر جامع اورجچے تلے الفاظ میں بیان کیا اور کہاکہ وہ ان تینوں شعبوں میں نمایان کام اپنی کریڈٹ میں لے لیا۔ انہوں نے کہاکہ وہ کئی کتابوں پر کام کررہے تھے کہ ان کو زندگی نے مہلت نہیں دی۔ انہوں نے مرحوم کی ایک اور خوبی کا ذکرکرتے ہوئے کہاکہ وہ اپنی خداداد صلاحیت اور شخصیت کے بل بوتے پر اپنی قبیلے کا بھی father figureکی حیثیت رکھتے تھے۔
گورنمنٹ کالج چترال کے شعبہ اردو کے پروفیسر شفیق احمد نے مرحوم کی شخصیت پر  فرزند تورکھو کی زوائیے سے گفتگوکرتے ہوئے سرزمین تورکھو کی جعرافیائی خدوخال اور اس کی تاریخی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ اس علاقے میں عصمت عیسیٰ جیسے قدآور شخصیت پیدا ہونا فطری امر ہے جس کے خاندان نے سیاست سمیت زندگی کی مختلف شعبوں میں نام کمائے۔
مرحوم کے جگری دوست اور کلاس فیلو عبدالولی خان عابد نے قرآن عظیم الشان کی سورہ ملک سے ایک آیت کی تلاوت کرتے ہوئے زندگی کی ناپائیدار ی کا ذکر کرنے کے بعد مرحوم کے ساتھ اپنی تعلق اور نشست وبرخاست کی ابتداء کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ یہ 1970ء کی ابتدائی سالوں کی بات ہے جب اسلامیہ کالج پشاور میں ان سے ملاقات ہوئی جس کے بعد وہ لاء کالج میں ایک ساتھ پڑھنے کے بعد چترال میں کام بھی ایک ساتھ شروع کیا۔ انہوں نے مرحوم کی خوبیاں بیاں کرتے ہوئے کہاکہ وہ تلخ سے تلخ بات کو کبھی دل پر نہیں لیتے اور درگزر کرتے اور جونیئر کی مددکو اپنا فرض سمجھتے۔ عابد صاحب نہایت دل گرفتہ ہوتے ہوئے کہاکہ مرحوم کی رحلت کے بعد وہ ایک مشفق دوست سے محروم ہوگئے ہیں۔
ڈی ایس پی شفیع شفا ء نے مرحوم کو ملازمت کے دوران ماتحت پرور قرار دیتے ہوئے کہاکہ وہ اپنے ماتحت افسروں اور اہلکاروں کو اپنے بچوں کا درجہ دیتے اور ان کے ساتھ محبت اور شفقت کا برتاؤ کرتے جوکہ ایک اعلیٰ انسانی وصف ہے۔ انہوں نے کہاکہ پولیس ملازمت کے دوران انہیں مرحوم کی پروفیشنلزم کو قریب سے دیکھنے کا موقع ملا جوکہ ان کے لئے مشعل راہ ثابت ہوئے۔ نیازاے نیازی ایڈوکیٹ نے گزشتہ رات مرحوم کے بارے میں ایک خواب کی روداد بیان کی اور اس کی تعبیر پیش کرتے ہوئے کہاکہ وہ پرسکون اور خوش حالت میں پائے گئے  جس میں ان کا رب ان سے راضی ہے۔
ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر ساجد اللہ ایڈوکیٹ نے کہاکہ مرحوم کی بے وقت رحلت سے وکلاء برادری ایک استاذ، دوست اور آئیڈیل رفیق کار سے محروم ہوگئے ہیں جن سے ڈسٹرکٹ بار کے اکثر ممبران پیشہ ورانہ طور پر استفادہ کرتے۔ انہوں نے کہاکہ جب بھی جونئیر وکلاء ان سے مشورہ لینے ان کے ہاں حاضر ہوتے تو وہ پہلے انہیں چائے پیش کر کے اپنا ئیت کا ماحول پیدا کرتے تاکہ وہ بلا جھجک اپنے مدعا بیان کرسکیں۔ساجد اللہ ایڈوکیٹ نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیاکہ عصمت عیسیٰ صاحب کی رحلت سے وکلاء برادری ایک مہربان اور شفیق استاذ سے محروم ہوگئے۔ اس موقع پرموجود مرحوم کا ایک گمنام شناسا نے عصمت عیسیٰ کا اپنے رشتہ داروں سے مثالی حسن سلوک اور اپنے بڑے بھائی سید احمد خان کے ساتھ دوستانہ تعلق اور زندگی بھر ساتھ نبھانے کے حوالے سے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔
ڈاکٹر عنایت اللہ فیضی تمغہ امتیاز نے مرحوم کے بارے میں اپنے خیالات کی بہتر اظہار کے لئے مہدی حسن کی آواز میں ایک مقبول عام سنگیت کے بول  “جب کوئی پیار سے بلائے گا   تم کو ایک شخص یاد آئے گا”سے کیا جس پر حاضرین نے دادوتحسین پیش کی۔ انہوں نے عصمت عیسیٰ بھائی کی شخصیت کو ان کے پیشہ (وکالت)اور علمی و ادبی حوالے سے پرکھنے کے بعد مرحوم کے ساتھ اپنی پہلی ملاقات اور تعارف اور پھران کے ساتھ تعلق کو دلچسپ پیرائیے میں پیش کرکے حاضرین کی بھر پور توجہ کو اپنی طرف مبذول رکھا۔ انہوں نے اپنی بھولی بسری یادوں کی گھٹڑی کو کھولتے ہوئے بتایاکہ 1972ء میں پشاور میں شاہی باغ میں منعقدہ اسلامی جمعیت طلبہ کے اجلاس میں وہ سینئر لیول کے رہنما کی حیثیت سے شرکاء کی توجہ کا مرکز بن گئے اور فلک شگاف نعروں  ‘سبیلنا، سبیلنا    الجہاد  الجہاد ‘ اور اس طرح کی دوسری انقلابی نعرے اپنی فلک شگاف آواز میں بلند کرتے رہتے  اور وہاں پر موجود چترالی ان پربجا طور پر ناز کرتے کہ ہزاروں کی مجمع کو انہوں نے کس طرح اپنی مٹھی میں کرلیا ہے۔ انہوں نے یادوں کے دریچوں میں جھانک کریہ بھی بتایاکہ وہ ایک صاحب طرز شاعر بھی تھے اور معیاری غزلیں جمہور اسلام کھوار میں شائع کیا اور پشاور یونیورسٹی میں تریچ میر میگزین کے کھوار سیکشن میں بھی شائع ہوئے جس میں انہوں نے بے قرار تخلص استعمال کیا تھا۔ ڈاکٹر فیضی سر نے بتایاکہ مرحوم بلند پائے کا تحقیقی کام کرنے کا عزم رکھتے تھے کہ داعی اجل ان کے پاس آگئے ورنہ وہ مولانا مودودی اور اما م تیمیہ کا تقابلی جائزہ اور دوسرے ایسے موضوعات پر کتاب لکھنے بیٹھ گئے تھے۔
مجلس کے مہمان اعزاز اور چترال کے سینئر ترین وکیل صاحب نادر ایڈوکیٹ نے مرحوم کے بارے میں اپنی یادیں حاضریں محفل کے ساتھ شئیر کیا۔ انہوں نے مرحوم کی خوش اخلاقی اور پیشہ ورانہ ضابطہ اخلاق پر سختی سے کاربند رہنے کے حوالے سے کہاکہ پانچ دہائیوں پر محیط اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں انہوں نے کسی میں یہ اوصاف عصمت عیسیٰ مرحوم کے برابر نہیں دیکھا۔ مرحوم کے بڑے بھائی اور ان کا جگری یار سید احمد خان روسٹرم پر آئے تو فرط غم کی وجہ سے ان پر رقت طاری تھا جس کی وجہ سے وہ اپنے جذبات کا بھی اظہار نہیں کرپارہے تھے۔ انہیں دیکھ کر حاضریں بھی آبدیدہ ہوگئے کیونکہ انہوں نے کبھی ایسی محفل میں سید احمد خان کو عصمت عیسیٰ کے بغیر اور عصمت عیسیٰ کو سید احمد خان کے بغیر نہیں دیکھا تھا جوکہ آج صبح کا تارہ بن کر اکیلا ٹمٹما رہا تھا اور یہ کیفیت پتھر دل والے انسان کو بھی رلانے کے لئے کافی تھا۔انہوں نے آنسوؤں کی زبانی اپنی ساری جذبات و احساسات اور اپنے چھوٹے بھائی کے ساتھ اپنی وابستگی کو حاضریں پر صاف صاف ظاہر کردی تھی۔ ان کاکہنا تھاکہ ان کے بھائی عصمت عیسیٰ نے اپنے دادا محمد عیسیٰ کا نام روشن کردیا اور یہ بات حقیقت ہے کہ اچھے اولاد ہی انسان کے نام کو زندہ رکھتے ہیں۔
مہمان خصوصی ڈی پی او لویر چترال افتخار شاہ نے کہاکہ وہ مرحوم سے کبھی نہیں ملے کیونکہ جب ان کی پوسٹنگ چند ماہ قبل چترال ہوگئی تو عصمت عیسیٰ صاحب علاج کے لئے پشاور میں تھالیکن وہ ان کی پیشہ ورانہ زندگی کے بارے میں جان کر ان کی شخصیت سے متاثر ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ چترال میں پولیس فورس اور دوسرے شعبہ ہائے زندگی میں تورکھو کے باشندوں کی اپنی پیشے سے لگن، محنت اورقابلیت کو دیکھ کر جب اس کی خاص وجہ جاننے کی کوشش کی تو ان پر یہ بات واضح ہوگئی کہ تورکھو میں واخان اور دوسرے وسط ایشیائی علاقوں سے یلغار کو روکنے کے لئے ایسے جری اور بہادر لوگ ا س علاقے میں بسانا ناگزیر تھا اور عصمت عیسیٰ کا تعلق بھی اس علاقے سے ہے۔ انہوں نے بتایاکہ جب انہیں اس محفل کیلئے دعوت دی گئی تو وہ بصد خوشی اسے قبول کرلی کیونکہ وہ عصمت عیسیٰ سے ملے بغیر ہی ان کے لئے اپنے دل میں مقام دیا تھا کیونکہ پھول جب کھلتا ہے تو اس کی خوشبو ہر سو پھیل جاتی ہے۔ ایک شاعر اور ادیب ہونے کے ناطے انہوں نے مرحوم کے بارے میں اپنی جذبات ومعلومات کو دل موہ لینے والی پیرائیے میں بیان کیا۔
مرحوم کے خاندان کی طرف سے ان کے خاندان کا جاوید احمد نے ریفرنس کے منتظمین اور تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ چترال کے معروف عالم دین مولانا اسرا ر الدین الہلال نے معاون قاضی کی حیثیت سے مرحوم کے ساتھ عدالت میں کام کے حوالے سے اپنی یادیں نچھاور کی اور دعائیہ کلمات کے ساتھ محفل کا احتتام کیا۔
اس تقریب میں مرحوم کے چہیتے اور چھوٹے بھائی محمود عیسیٰ اور ڈی ایس پی احمد عیسیٰ اور خاندان کے دوسرے افراد صلاح الدین، ارسلان، جاوید احمدکے علاوہ معززین شہر ریٹائرڈ ایس پی میرکلان، پرنسپل چترال ماڈل کالج یار محمد خان، سول جج قاضی محبوب، روز تنظیم کے چیرمین ہدایت اللہ اور دوسرے موجود تھے۔
chitraltimes taziati refrence asmat issa dpp late 19 dpo
chitraltimes taziati refrence asmat issa dpp late 2 chitraltimes taziati refrence asmat issa dpp late 4 chitraltimes taziati refrence asmat issa dpp late 5 chitraltimes taziati refrence asmat issa dpp late 6 chitraltimes taziati refrence asmat issa dpp late 7 chitraltimes taziati refrence asmat issa dpp late 8 chitraltimes taziati refrence asmat issa dpp late 9 chitraltimes taziati refrence asmat issa dpp late 10 chitraltimes taziati refrence asmat issa dpp late 11 chitraltimes taziati refrence asmat issa dpp late 15 chitraltimes taziati refrence asmat issa dpp late 16 chitraltimes taziati refrence asmat issa dpp late 17 chitraltimes taziati refrence asmat issa dpp late 18 sahib nadir
chitraltimes taziati refrence asmat issa dpp late 14 chitraltimes taziati refrence asmat issa dpp late 20 chitraltimes taziati refrence asmat issa dpp late 21 chitraltimes taziati refrence asmat issa dpp late 22
\
chitraltimes taziati refrence asmat issa dpp late 3
chitraltimes taziati refrence asmat issa dpp late 24
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں, مضامینTagged
92713

خلیج بنگال سے ہواؤں کا نیا سلسلہ داخل، شدید بارشوں کا امکان, 02 اور 03 ستمبر کو چترال سمیت بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

Posted on

خلیج بنگال سے ہواؤں کا نیا سلسلہ داخل، شدید بارشوں کا امکان, 02 اور 03 ستمبر کو چترال سمیت بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

 

اسلام آباد( چترال ٹائمزرپورٹ)محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خلیج بنگال سے ہواؤں کا نیا سلسلہ 2 سے 3 ستمبر کے دوران داخل ہوگا۔مغربی لہر کا ایک الگ سلسلہ ملک کے مغربی حصوں پر اثر انداز ہوگا، چترال سمیت خیبر پختونخوا میں 2 سے 3 ستمبر کے دوران بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جبکہ اسلام آباد اور وسطی و بالائی پنجاب نے مختلف علاقوں میں 2 سے 3 ستمبر کے دوران بارشوں کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 3 سے 4 ستمبر کے دوران جنوبی پنجاب میں شدید بارشوں کا امکان ہے جبکہ بلوچستان میں 2 سے 4 ستمبر کے دوران شدید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔اسی طرح اندرون سندھ میں 3 سے 4 ستمبر کے دوران بارشوں کا امکان ہے جبکہ بارشوں کے باعث بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور نشیبی علاقہ زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔

 

محکمہ موسمیات کے مطابق 02 ستمبر سے مرطوب ہوائیں خلیج بنگال سے ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے۔جبکہ ایک مغربی لہر 02 ستمبر کی شام کو ملک کے مغربی حصوں پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔ جس کے باعث :

 

خیبر پختونخوا: 02سے03 ستمبر کے دوران: چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور ،بونیر ،مالاکنڈ، باجوڑ، مہمند، خیبر، پشاور، صوابی، نوشہرہ، مردان، چارسدہ، کرم، اورکزئی، کوہاٹ، ہنگو، بنوں، لکی مروت وزیرستان اور ڈیرہ اسماعیل خان میں تیز ہواؤںاور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی متوقع۔

 

پنجاب/اسلام آباد: 02سے03 ستمبر کے دوران: اسلام آباد/راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، حافظ آباد، وزیر آباد، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، خوشاب، سرگودھا، میانوالی ، چنیوٹ، فیصل آباد، اوکاڑہ، پاکپتن ،قصور اور بھکر میں تیز ہواؤںاور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع۔جبکہ 03سے04 ستمبر کے دوران: بہاولپور، بہاولنگر، خان پور، ڈیرہ غازی خان، ملتان، لیہ ، راجن پور اور رحیم یار خان میں تیز ہواؤںاور گرج چمک کےساتھ وقفے وقفے سے بارش متوقع ہے۔

 

کشمیر: 02ستمبر(رات) سے03 ستمبر کے دوران: کشمیر (وادی نیلم، مظفر آباد،راولاکوٹ، پونچھ، ہٹیاں،باغ،حویلی،سدھنوتی، کوٹلی،بھمبر،میر پور) میں تیز ہواؤںاور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران چند مقا مات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔

 

گلگت بلتستان: 02سے03 ستمبر کے دوران: گلگت بلتستان (دیامیر، استور، اسکردو، گلگت،ہنزہ، گھانچے اورشگر) میں تیز ہواؤںاور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے

 

بلوچستان: 02سے04 ستمبر کے دوران: کوئٹہ، ژوب، سبی، ہرنائی، زیارت، کوہلو، بارکھان، ، لورالائی، شیرانی، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ ،خضدار، قلات، نصیر آباد، آواران اورلسبیلہ اور میں تیز ہواؤںاور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔

 

سندھ: 03سے04 ستمبر کے دوران: سکھر، لاڑکانہ، خیرپور، دادو، جیکب آباد، کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ، بدین، ٹنڈو الہ یار، ٹنڈو محمد خان، تھرپارکر، مٹھی، میرپور خاص، عمرکوٹ اور سانگھڑ میں تیز ہواؤںاور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔

 

ممکنہ اثرات اور احتیاطی تدابیر:
02ستمبر(رات) سے03 ستمبر کے دوران:موسلادھار بارش کے باعث مری، گلیات، مانسہرہ، کوہستان، چترال، گلگت بلتستان، دیر، سوات، شانگلہ، نوشہرہ، صوابی، اسلام آباد/راولپنڈی، شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر کے مقامی ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا امکان ہے۔
02ستمبر(رات) سے03 ستمبر کے دوران:موسلادھار بارش کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، شیخوپورہ، قصور، سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد، نوشہرہ اور پشاور کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ ہو سکتی ہے۔

لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بالائی خیبرپختونخوا، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان کے علاقوں میں سڑکیں بند ہو سکتی ہیں ۔
03 سے 04ستمبر کے دوران: بارشوں کے باعث قلات، خضدار، بارکھان کے مقامی ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے اورلینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔
شدید بارشوں /آندھی/جھکڑچلنے اورگرج چمک کے باعث روزمرہ کے معمولات متاثر ہونے ، کمزور انفرا سٹرکچر ( کچے گھر/دیواریں ،بجلی کے کھمبے،بل بورڈز،گاڑیوں اور سولر پینل وغیرہ)کو نقصان اورسڑکوں کی بندش کا اندیشہ ہے۔

کسان حضرات موسمیاتی پیش گوئی کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنے معمولات ترتیب دیں۔
مسافروں اور سیاححضرات سفر کے دوران زیادہ محتاط رہیں اور موسمی حالات کے مطابق اپنے سفر کا انتظام کریں اور بارشوں کے دوران کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے موسم کے بارے میں آگاہی حاصل کریں۔

تمام متعلقہ اداروں کو ” الرٹ “رہنے اور کسی ناخشگوار واقعہ سے بچنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 

 

 

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
92711

ایون اینڈ ویلیز ڈویلپمنٹ پروگرام (اے وی ڈی پی) کا آٹھواں اینول جنرل میٹنگ، شریف احمد چیئرمین اے۔وی۔ڈی۔پی۔ منتخب

ایون اینڈ ویلیز ڈویلپمنٹ پروگرام (اے وی ڈی پی) کا آٹھواں اینول جنرل میٹنگ، شریف احمد چیئرمین اے۔وی۔ڈی۔پی۔ منتخب

 

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) ایون اینڈ ویلیز ڈویلپمنٹ پروگرام (اے وی ڈی پی) کا آٹھواں اینول جنرل میٹنگ گورنمنٹ ہائی سکول ایون کے ہال میں سابق ڈی ای او ایجوکیشن قاضی محمد عابد کے زیر صدارت منعقد ہوا۔ جس میں ریجنل پروگرام منیجر اے کے آر ایس پی چترال سید سجاد حسین شاہ مہمان خصوصی تھے۔ جبکہ 190 مردو خواتین تنظیمات کے صدور و نمایندے اور بڑی تعداد میں ایون کے عمائدین اس موقع پر موجود تھے۔ منیجر اے وی ڈی پی نے گذشتہ دو سالوں کے دوران کئے جانے والے اقدامات اور ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سیتفصیلی رپورٹ پیش کی۔ اور اے وی ڈی پی کو اس دوران پیش آنے والے مشکلات اور چیلنجز کے ساتھ ساتھ عوامی مفاد کیلئے انجام دیے گئے منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ اور مستقبل کے پلان بھی حاضرین کے سامنے پیش کی ۔ اجلاس کے دوران گرما گرم بحث رہی۔ اور بعض شرکاء نے انتہائی جذبات کا اظہار کیا۔ اور ادارے کو مزیدمضبوط بنانے کیلئے اپنی تجاویز پیش کیں۔

 

اس موقع پر مہمان خصوصی آر پی ایم اے کے آر ایس پی سید سجاد علی شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ کہ کسی ادارے کے قیام اور اس کو اپنے پاوں پر کھڑا کرنے کیلئے برسوں لگتے ہیں۔ جس میں مقامی لوگوں کی سپورٹ از بس ضروری ہے۔ چترال میں اے وی ڈی پی کو ایک بہترین ادارہ کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ اور اس کی مثالیں دی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا۔ کہ جذبات کا مثبت اظہار اور اصلاح کی نیت سے اختلاف رائے کسی بھی ادارے کی ترقی کیلئے مدد گار ثابت ہو تا ہے۔ اور آج میں وہی چیز یہاں دیکھ رہا ہوں۔ یہ لوگوں کا جم غفیر اس بات کی دلالت کرتا ہے۔ کہ تنظیمات کا ادارے سے قریبی رابطہ ہے۔ سول سوسائٹی آفیسر کاشف علی نے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتیہوئے کہا۔ کہ لوگوں کا یہ تاثر بالکل غلط ہے۔ کہ ایل ایس اوز اے کے آر ایس پی کے ادارے ہیں۔ یہ لوگوں کے اپنے ادارے ہیں۔ جو صوبائی حکومت کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں۔ اور عوام نے اپنے مسائل کے حل کیلئے خود ان اداروں کو قائم کیا ہے۔ اس موقع پر آصف رضا،محمد رحمن اور محمد ابراہیم نے بھی خطاب کیا۔

 

بعد آزان دوسرے سیشن میں پانچ ویلج کونسلوں سے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبران کا چناو عمل میں آیا۔ جن میں وی سی بمبوریت سے عبدالصمد، شریف احمد، منگل خان کالاش اور خاتون شاہی گل کالاش، وی سی ایون ٹو سے ظہیرالدین، محمد رحمن،محمد بصیر، شازیہ بی بی ، وی سی بریر سے میر بادشاہ،سوال بی بی،شمس الرحمن وی سی ایون ون سے رحمت الہی، آصف رضا،صہیب عمر،رخسانہ پروین اور وی سی رمبور سے کالاش خاتون زار فلم، رحمت نواز، رحمت زار اور عبیداللہ شامل ہیں۔ بعد آزان چیرمین شپ کیلئے دو امیدوار آصف رضا اور شریف احمد کا ون ٹو ون مقابلہ تھا۔ تاہم آصف رضا نے شریف احمد کیلئے دستبرداری کا اعلان کیا۔ یون چیرمین کا انتخاب انتہائی خوشگوار ماحول میں متفقہ طور پر انتخاب سے اختتام پذیر ہوا۔ نو منتخب چیرمین نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا۔ کہ وہ اے وی ڈی پی کے مسائل حل کرنے کی بھر پور کوشش کریں گے۔ اداروں سے قریبی روابط رکھیں گے۔ اور وہ خد مت کے جذبے کے تحت اس عہدے پر آئے ہیں۔ انہوں نے آرپی ایم اے کے آر ایس پی سید سجاد حسین شاہ، صدر اجلاس قاضی محمد عابد ایون کے عمائدین اورتمام تنظیمات کے عہدہ داروں کا شکریہ ادا کیا۔

chitraltimes avdp ayun agm sharif ahmad chairman elected 7

chitraltimes avdp ayun agm sharif ahmad chairman elected 5

chitraltimes avdp ayun agm sharif ahmad chairman elected 4 chitraltimes avdp ayun agm sharif ahmad chairman elected 6 chitraltimes avdp ayun agm sharif ahmad chairman elected 9

 

chitraltimes avdp ayun agm sharif ahmad chairman elected 3

 

chitraltimes avdp ayun agm sharif ahmad chairman elected 10

 

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
92691

اپر چترال ؛ تورکہو روڈ پر گاڑی حادثے کا شکار، دو افراد جان بحق چار زخمی

اپر چترال ؛ تورکہو روڈ پر گاڑی حادثے کا شکار، دو افراد جان بحق چار زخمی

اپر چترال(چترال ٹائمزرپورٹ)جمعہ کے روز شام سے قبل اپر چترال میں تورکھو روڈ میں بونی کے قریب (کاغ لشٹ) لینڈ کروزر گاڑی گہری کھائی میں گر نے سے دو افراد جان بحق اور چار زخمی ہوگئے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق جان بحق افراد میں ڈرائیورسمیر ولد محمد وزیر ساکنہ کھوت اور نوید احمد ولد شیر احمد ساکنہ رائین شامل ہیں۔ زخمی ہاشمہ (رائین)، مجتبی رائین، سبز زار کھوت اور فاطمہ بی بی رائین کو بونی ہسپتال میں داخل کئے گئے ہیں ۔ حادثہ کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔
ریسکیو1122 اپر چترال کو اطلاع ملنے پر ریسکیو1122 کی میڈیکل ٹیم نے زخمی ہونے والے 4 افراد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے THQ ہسپتال بونی اپر چترال منتقل کردیا، حادثے کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 2 افراد موقع پر جان بحق جبکہ 4 افراد زخمی جن دو خواتین شامل ہیں، ابتدائی معلومات کے مطابق لینڈکروزر گاڑی چترال سے تورکھو جارہی تھی کہ کاغ لشٹ میں حادثہ پیش آیا اور گاڑی گہری کھائی میں جاگری ،

chitraltimes torkhow road vehicle accident 1

 

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
92655

ڈی پی او چترال لوئیرکی طرف سے ایمانداری اور بہادری کا اعلیٰ مثال قائم کرنے پر دو افراد کو نقد انعام اور سرٹفیکیٹ سے نوازا گیا

Posted on

ڈی پی او چترال لوئیرکی طرف سے ایمانداری اور بہادری کا اعلیٰ مثال قائم کرنے پر دو افراد کو نقد انعام اور سرٹفیکیٹ سے نوازا گیا

چترال (نمائند ہ چترال ٹائمز ) ڈسٹرکٹ پولیس افیسر لویر چترال افتخار شاہ نے رمبور سے تعلق رکھنے والے قاری نذیر احمد کو ان کی ایمانداری کی اعلیٰ مثال قائم کرنے پر تعریفی سند اور نقدا نعام سے نوازتے ہوئے کہاکہ ایسے لوگ معاشرے کے لئے قابل مثال ہوتے ہیں اور کالاش وادی رمبور اور اہالیان چترال کو ان پر ناز ہے جس نے مہنگائی وگرانی کی اس دورمیں بھی 51ہزار روپے کی نقدی اور لاکھوں روپے مالیت کی قیمتی سامان کو ان کے مالک تک پہنچادیاجس سے یہ گم ہوگئے تھے۔ گزشتہ دنوں اچال فیسٹول کے دوران ایک یورپین سیاح سے رمبور وادی میں ایک پرس گم ہوگئی تھی جس میں نقدی اور قیمتی سامان موجود تھے جنہیں پانے کے بعد قاری نذیر نے مقامی پولیس کے ذریعے اصل مالک تک پہنچادیا تھا۔ دریں اثناء ایون وادی میں اپنی جان پر کھیلتے ہوئے ایک نوجوان کو ڈوبنے سے بچانے پر ڈی پی او چترال کے حکم پر ایس ڈی پی او حسن اللہ نے ایون کے شمس العارفین کو پولیس کی طرف سے انعام اور تعریفی سند دے دیا۔

 

 

chitraltimes police giving away certificate to 1

 

 

 

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
92649