Chitral Times

لواری ٹنل اور اطراف میں بارش و برفباری کا سلسلہ جاری،  ٹریفک جاری

لواری ٹنل اور اطراف میں بارش و برفباری کا سلسلہ جاری،  ٹریفک جاری

لوئیر چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال شہر سمیت مختلف مقامات پر وقفے وقفے سے بارش جبکہ پہاڑوں اور بالائی علاقوں میں برفباری جاری ہے، مدک لشٹ ، کھوت، شندور پاس ، بروغل ، گوبور ودیگر مقامات پر دو سے پانچ انچ تک برفباری ہوئی، اسی طرح لواری ٹنل اپروچ روڈ پر بھی برفباری جاری ، تاہم ٹنل سے ٹریفک کا سلسلہ جاری ہے، ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محسن اقبال کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر دروش ڈاکٹر محمد علی لواری کے مقام پر آج موجود رہے اور روڈ پہ جاری سنو کلئیرنس اپریشن کا جائزہ لیا۔ اور متعلقہ اداروں کے ذمہ داران کو مشینری دن رات فنکشنل رکھنے کی ہدایت کی۔
اسسٹنٹ کمشنر نے ڈیوٹی پہ موجود اہلکاروں سے ملاقات کی ۔سخت موسمی حالات میں ڈیوٹی سرانجام دینے اور عوام کی خدمت کرنے پر ان کی حوصلہ افزائی کی۔

اسسٹنٹ کمشنر نے ٹریفک اہلکاروں اور سی پی پہ موجود اہلکاروں کو ہدایات کی کہ سنو چین کے علاوہ کسی بھی گاڑی کو اگے جانے کی ہر گز اجازت نہیں دی جاۓ ۔ساتھ میں یہ بھی ہدایات کی کہ مسافروں کے ساتھ ہر قسم کا تعاون اور احتیاطی تدابیر پہ عمل درامد یقینی بنایا جاۓ۔

 

دریں اثنا ڈرائیورز حضرات سے گزارش کی گئی ہے کہ ممکنہ پھسلن اور حادثات سے بچنے کیلۓ سنو چین کا استعمال یقینی بنائیں۔ موسم اور رسائی سڑکوں سے متعلق مکمل معلومات حاصل کر کے سفرکریں۔ خصوصاً صبح اور رات کے اوقات میں سفر کرنے سے گریز کریں۔ سفر کے دوران اپنے پاس گرم کپڑے اور کھانے پینے کی اشیاء ضرور رکھیں تا کہ بوقت ضرورت کام آئے۔

 

 

chitraltimes snow clearence lowari tunnel approach road 3 chitraltimes snow clearence lowari tunnel approach road 4 chitraltimes snow clearence lowari tunnel approach road 1

 

chitraltimes snow clearence lowari tunnel approach road 21

 

 

 

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
96180

لواری ٹنل رسائی سڑک پر ہلکی برفباری جاری،ٹریفک رواں دواں، چترال کے پہاڑوں اور بالائی علاقوں میں بھی برفباری کی اطلاعات ، 

Posted on

لواری ٹنل رسائی سڑک پر ہلکی برفباری جاری، ٹریفک رواں دواں، چترال کے پہاڑوں اور بالائی علاقوں میں بھی برفباری کی اطلاعات ،

 

چترال ( چترال ٹائمزرپورٹ ) لواری ٹنل اور گردونواح میں برف باری جاری ہے تاہم روڈ ہر قسم کے امدورفت کیلئے بحال ہے۔ اور ٹریفک کی روانی جاری ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال افتخار شاہ کی ہدایات پر ٹریفک وارڈن پولیس اور ڈسٹرکٹ پولیس کے جوانان عوام کی مدد اور رہنمائی کیلۓ 24/7 ڈیوٹی پر تعینات ہیں۔

مسافر اور سیاح حضرات سے گزارش کی گئی ہے کہ دوران سفر احتیاطی تدابیر کا خاص خیال رکھیں،دوران سفر ممکنہ حادثات اور پھسلن سے بچنے کیلۓ سنو چین کا استعمال کریں۔ موسم اور رسائی سڑکوں سے متعلق معلومات حاصل کرکے سفر کریں۔

کسی بھی ایمرجنسی صورتحال اور رہنمائی کیلۓ پولیس کنٹرول نمبر 0943/412959 یا پولیس ہیلپ لائن نمبر 15 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔
دریں اثنا کھوت بالا، بروغل، شندور ٹاپ، گبور ، بگوشٹ اور مڈکلشٹ سمیت اپر چترال کے دیگر مقامات پر برفباری کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ۔ اور چترال بھر میں سردی میں اضافہ ہوگیا ہے۔

 

 

 

chitraltimes snowfall at lowari tunnel approach road 3 chitraltimes snowfall at lowari tunnel approach road 1

 

 

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
96141

اپرچترال : ریشن میں بجلی بلوں میں اضافے کے خلاف جاری احتجاجی دھرنا بھوک ہڑتالی کیمپ میں تبدیل،

Posted on

اپرچترال : ریشن میں بجلی بلوں میں اضافے کے خلاف جاری احتجاجی دھرنا بھوک ہڑتالی کیمپ میں تبدیل،

اپرچترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف ریشن میں چھ ہفتے سے جاری احتجاجی دھرنا کیمپ آج بھوک ہڑتالی کیمپ میں تبدیل ہوگیا۔

یاد رہے ریشن کہ عوام ریشن پاؤر ہاؤس جو کہ پیڈو کی ملکیت ہے اسکو پیسکو کے حوالے کرکے عوام کو مہنگے بلوں کے ذریعے تنگ کیا جا رہا ہے۔ اس کے خلاف ریشن کے عوام گزشتہ دو سال سے سراپا احتجاج ہیں۔ اس سلسلے میں چھ ہفتے پہلے یعنی 18اکتوبر کو ایک بھرپور احتجاجی جلسے کے بعد ریشن کے عوام اس اقدام کے خلاف رمداس چوک ریشن میں دھرنا دے کر بیٹھ گئے ہیں۔

ریشن کے عوام کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ ریشن پاؤر ہاؤس کو پیسکو سے نکال کر واپس پیڈو کے حوالہ کیا جائے ۔ بصورت دیگر ہم اس کے خلاف کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ اور حکومت کو 20 دسمبر تک کا وقت دیتے ہوئے کہا ہے کہ 20 دسمبر تک اگر یہ مسئلہ حل نہ ہوا تو اس کے سنگین نتائج نکلیں گے ۔

 

 

chitraltimes reshun hunger strike 3 chitraltimes reshun hunger strike 2

 

 

 

 

 

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
96135

ریشن احتجاجی دھرنا 20 دسمبر تک ملتوی، ڈپٹی اسپیکر ودیگر پارٹی لیڈر شپ مسئلے کا حل نکالیں گے، مقرریں

Posted on

ریشن احتجاجی دھرنا 20 دسمبر تک ملتوی، ڈپٹی اسپیکر ودیگر پارٹی لیڈر شپ مسئلے کا حل نکالیں گے، مقرریں

اپرچترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) پاور کیٹی ریشن کی طرف سے حکومت کو بیس دن کی مہلت دیدی گئی، 12 گھنٹے دن کے حساب سے بھوک ہڑتال کا باقاعدہ اغاز کل سے احتجاجی کیمپ ریشن رمداس چوک میں ہوگا۔آج کے احتجاجی جلسے میں نوڑ سے لیکر کارگین تک بجلی صارفین نے بڑی تعداد میں شرکت کیں۔ مقررین نے اپنے علاقوں کی نمائندگی کرتے ہوئے بھرپور تعاون کی یقین دھانی کی اور 20 دسمبر کو فیصلہ کن جلسے کے اہتمام پر اتفاق ہوا ۔جس میں شندور روڈ بلاک اور ریشن پاور ہاؤس کی پانی بجلی گھر کے لئے بند کرنے پر مکمل اتفاق کیا گیا۔ جلسہ 20 دسمبر تک مؤخر ہونے کی وجہ ملکی حالیہ حالات کو پیش نظر رکھتے ہوئے کیا گیا۔ مظاہرین نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ ڈپٹی اسپیکر ثریا بی بی اور دیگر پارٹی لیڈرشپ اپنے وعدے کے مطابق حالات نارمل ہونے کی صورت میں وزیر اعلی کے پی کے گنڈاپور کے ساتھ ملاقات کرکے جلد اس مسئلے کا حل نکال لیں گے۔

 

 

chitraltimes Reshun protest continue ramdas chowk 7 chitraltimes Reshun protest continue ramdas chowk 6 chitraltimes Reshun protest continue ramdas chowk 5 chitraltimes Reshun protest continue ramdas chowk 4

chitraltimes Reshun protest continue ramdas chowk 2

 

 

 

 

 

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
96091

انٹر سکول ڈویثرنل مقابلوں میں ہائی سیکنڈری سکول دراسن کے طالب علم افتخار احمد نے نعت خوانی میں پہلی پوزیشن حاصل کی، علاقہ پہنچنے پر ان کا پرتباک استقبال۔

انٹر سکول ڈویثرنل مقابلوں میں ہائی سیکنڈری سکول دراسن کے طالب علم افتخار احمد نے نعت خوانی میں پہلی پوزیشن حاصل کی، علاقہ پہنچنے پر ان کا پرتباک استقبال۔

اپر چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز)گورنمنٹ ہائی سیکنڈری سکول دراسن کے طالب علم افتحاراحمد ولد احمد وزیرشاہ گاون سہت انٹرسکولز ادبی ڈویثرن سطح کے مقابلوں میں سکول کی بہترین نمایندہ گی کرتے ہوئے نعت خوانی کے مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے جب علاقہ موڑکھو پہنچا تو سکول کے پرنسپل اساتزہ کرام طلبا اور عمائیدین علاقہ نے ان کا پر تباک استقبال کیا ۔اس قابل فخر طالب علم کی شاندار کامیابی پر ان کے والدین سکول کے پرنسپل جغفریاد خان اور اسا تذہ اکرام کو مبارکباد دیا گیا ۔

 

 

 

chitraltimes iftikhar ahmad first position holder naat khawni 1

chitraltimes iftikhar ahmad first position holder naat khawni 3

chitraltimes iftikhar ahmad first position holder naat khawni 2 chitraltimes iftikhar ahmad first position holder naat khawni 4

 

 

 

 

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
96101

لوٹ اویر آتشزدگی کا واقعہ ، قاری فیض اللہ چترالی کا متاثرہ خاندان کیساتھ تعاون اور تعزیت کا اظہار

لوٹ اویر آتشزدگی کا واقعہ ، قاری فیض اللہ چترالی کا متاثرہ خاندان کیساتھ تعاون اور تعزیت کا اظہار

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال کی معروف روحانی و سماجی شخصیت قاری فیض اللہ چترالی نے لوٹ اویر پختوری میں آتشزدگی سے تباہ ہونے والے گھر کے مالک متاثرہ خاندان سے دلی افسوس اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مکان کیلئے ٹین کی چادریں فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

 

عمرے کے مبارک سفر پر موجود قاری فیض اللہ چترالی نے مکہ مکرمہ سے شاہی مسجد چترال کے خطیب مولانا خلیق الزمان کاکا خیل سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے بتایا کہ متاثرہ خاندان کو میری طرف سے تعزیت و ہمدردی کے جذبات پہنچائیں اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کریں۔

 

اس موقع پر قاری فیض اللہ چترالی نے کہا کہ ان شاءاللہ اس مکان کی از سر نو تعمیر کی تکمیل پر ان کی ٹیم مکان کیلئے درکار ٹین کی چادریں خود پہنچا دے گی۔ قاری صاحب نے متاثرہ خاندان کے ساتھ دکھ کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اس مشکل کی گھڑی میں ان کی کامل مدد فرمائے اور جس قدر بھی نقصان ہوا ہے اس کا مکمل ازالہ فرمائے۔ انھوں نے آتشزدگی میں ننھی بچی کی انتقال پربھی انتہائی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ خاندان کے ساتھ دلی تعزیت اور لواحقین کے لئے صبرجمیل کی دعا کی ہے۔

 

شاہی مسجد کے خطیب مولانا خلیق الزمان کاکا خیل نے اس موقع پر اپنے بیان میں بتایا کہ قاری صاحب کی جانب سے ناگہانی حادثات کا شکار ہونے والے افراد اور خاندانوں کے ساتھ اس طرح کا تعاون کوئی نئی بات نہیں، قاری صاحب نے ہمیشہ چترال کے کونے کونے میں ایسی خدمات انجام دی ہیں اور سینکڑوں خاندانوں کو مکانوں کی تعمیر میں تعاون فراہم کیا ہے۔

 

 

chitraltimes qari faizullah visit flood hit area of upper chitral

 

 

 

 

 

 

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
96032

  اپرچترال؛ پختوری اویر میں خوفناک اتشزدگی، رہائشی مکانات جل کرخاکستر، ایک  ننھی بچی جان بحق، علاقے میں سوگ کا سماں، ہر ایک آنکھ اشکبار، مکین کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور

  اپرچترال؛ پختوری اویر میں خوفناک اتشزدگی، رہائشی مکانات جل کرخاکستر، ایک  ننھی بچی جان بحق، علاقے میں سوگ کا سماں، ہر ایک آنکھ اشکبار، مکین کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور

 

اپر چترال ( چترال ٹائمزرپورٹ ) اپر چترال کے پسماندہ اور دورآفتادہ گاوں پختوری اویر میں آتشزدگی کا ایک دلخراش واقعہ پیش آیا، جہاں رہائشی مکانات اور سامان سمیت مکمل طور پر جل کر خاکستر ہونے کے ساتھ ایک بچی بھی آگ میں جھلس کر جان بحق ہوگئی ہے، گزشتہ دن پختوری اویر میں قاری اسد اللہ ولد امیر حسین (مرحوم ) کے گھر اچانک آگ بھڑک اُٹھی جو دیکھتے ہی دیکھتے پورے مکانات کو اپنے لپیٹ میں لےلیا ، آتشزدگی اتنی خوفناک تھی کہ آگ کے شعلے دور دور تک دیکھائی دے رہے تھے، اگ کے شعلوں کو دیکھ کر دور دور سے لوگ جمع ہوگئے اور آگ کو بجھانے کی کوشش کی، مگر آگ کے شعلے بے قابو ہوچکے تھے، گھر میں آتشزدگی ایک طرف گھرکے مکینوں اور گاوں والوں کے لئے یہ المناک واقعہ مذید درد ناک صورت اختیا رکرگیا جب ڈیڈھ سال کی ننھی بچی کی کمرے کے اندر موجود گی کی خبرملی، مگر آگ کے شعلے اتنے بلند اور خوفناک تھے کہ جنکی کی تپش کے باعث کوئی اندر جانے کی ہمت نہ کرسکے، اور تمام رضاکار بے بسی کی تصویر بن کر اہ وفعان کررہے تھے جبکہ والدین کے لئے یہ واقعہ قیامت سے کم نہ تھی ۔

رضاکاروں نے بہت کوشش کی کہ کسی طرح بچی تک پہنچ سکے،مگر بہت دیر ہوچکی تھی، علاقے کے عوام نے کوشش بیسار کے بعد آگ پر قابوپانے میں کامیاب ہوسکے، تاہم جب آگ بجھاکر بچی تک پہنچے تو وہ آبدی نیند سوگئی تھی، بعدازاں  سینکڑوں اشکبارآنکھوں کے سامنے بچی کو سپردخاک کردیا گیا، اس موقع پر پورے گاوں میں سوگ کا سماں اور ہر ایک آنکھ اشکبارہے،

 

عینی شاہدین کے مطابق یہ سانحہ قاری اسد اور اس کے خاندان کے لئے کسی قیامت سے کم نہ تھی، مال و متاع ، نقدی اور مکمل گھر، سازوسامان، مویشی تمام جمع پونجی سمیت جل کر خاکستر ہوگئے ہیں، جس کے باعث مکین منفی درجہ حرارت میں کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور ہیں، علاقےکے عمائدین تمام مخیر حضرات ، غیرسرکاری اداروں اور انتظامیہ سے متاثرین کے ساتھ مکمل تعاون کی اپیل کی ہے،

 

 

chitraltimes house cought fire pakhturi ovir 2 chitraltimes house cought fire pakhturi ovir 3 chitraltimes house cought fire pakhturi ovir 4

chitraltimes house cought fire pakhturi ovir 1

 

 

 

 

 

 

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
96024

اپر چترال ؛ ضلعی انتظامیہ اپرچترال کے زیراہتمام سنوغر میں کھلی کچہری کا انعقاد، علاقے کے عوام کی طرف سے مسائل کا انبار انتظامیہ کے سامنے رکھ دیا گیا

Posted on

اپر چترال ؛ ضلعی انتظامیہ اپرچترال کے زیراہتمام سنوغر میں کھلی کچہری کا انعقاد، علاقے کے عوام کی طرف سے مسائل کا انبارلگا دیا گیا

اپرچترال ( چترال ٹائمزرپورٹ ) اپرچترال کے ضلعی انتظامیہ کے زیراہتمام سنوغر مستوج میں کھلی کچہری حسیب الرحمن خان خلیل ڈپٹی کمشنر اپر چترال کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ کھلی کچہری میں لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان اور کثیر تعداد میں مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ۔
کھلی کچہری میں عمائدین علاقہ نے علاقے کو درپیش مختلف مسائل اجاگر کرکےان کے فوری حل کے لئے ڈپٹی کمشنر اور لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان کے سامنے رکھ دیا گیا، جن میں قابل الذکر مسائل میں بنیادی ضروریات سرفہرست تھے۔

علاقے کے عمائدین نے مطالبہ کیا کہ سیلاب اور دریا کی کٹائی سے محفوظ رکھنے کے لئے حفاظتی پشتوں کا قیام عمل میں لایا جایا،اس کے علاوہ بونی سنوغر روڈ کی کشادگی و صفائی، پرواک سنوغر پل کی تعمیر میں تیزی، بجلی کے کھمبوں کی فراہمی ، گورنمنٹ ہائی سکول سنوغر میں کمپیوٹر لیب اور سائنس لیب کی فراہمی، گورنمنٹ ہائی سکول سنوغر کے سکنڈ شفٹ کے اساتذہ کے تنخواہوں کے مسائل کا حل، بجلی کی لوڈشیڈنگ، سیلاب متاثرین کے مسائل کو حل کرنا ، بونی شندور روڈ پر تعمیراتی کام میں سست روی اور بندش، بازار چیکنگ اور ٹرانسپورٹ کرایہ ناموں پر عملدرآمد جیسے مسائل شامل تھے، ڈپٹی کمشنر نے بعض مسائل کے حل کے لئے موقع پر احکامات جاری کی جبکہ بعض کے لئے

متعلقہ اداروں کے سربراہان کو ہدایت کی کہ وہ ذکر شدہ مسائل کے حل کو یقینی بنائیں اور اس سلسلے میں پراگریس رپورٹ پیش کریں۔
اہالیان علاقہ نے سنوغر میں کھلی کچہری کے انعقاد پر ڈپٹی کمشنر اپر چترال کا شکریہ ادا کئے۔

 

 

chitraltimes dc upper chitral khulle kachehre sonoghur 1

chitraltimes dc upper chitral khulle kachehre sonoghur 4 chitraltimes dc upper chitral khulle kachehre sonoghur 3

 

 

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
96011

اسلام آباد ؛ پی ٹی آئی کے خلاف کریک ڈاؤن میں چترال سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے چھ کارکنان گرفتار 

Posted on

اسلام آباد ؛ پی ٹی آئی کے خلاف کریک ڈاؤن میں چترال سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے چھ کارکنان گرفتار

 

پشاور (چترال ٹائمزرپورٹ) پی ٹی آئی کے خلاف کریک ڈاؤن میں چترال سے تعلق رکھنے والے 6 کارکنوں کی اٹک میں گرفتاری کی اطلاعات ہیں۔

مذکورہ کارکنوں کو گزشتہ رات ڈی چوک سے فرار ہوتے ہوئے اٹک پولیس نے گرفتار کر لیا ہے اور وہ اب کینٹ پولیس کی تحویل میں ہیں۔

چترال سے تعلق رکھنے والے گرفتار کارکنوں میں شیر احمد ولد حاجی موہ خان ، نواب حیدر ولد حیدر امان ، ارشاد علی شاہ ولد شرف علی شاہ ،شوکت ولد وارث حاصل ، خواجہ خلیل ولد حبیب الرحمان اور محمد نادر شاہ ولد دردانہ شاہ شامل ہیں، پی ٹی آئی چترال زرائع کے مطابق چترال سے تعلق رکھنے والے کوئی کارکن کی ابتک زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہیں۔ اپرچترال کے صدر شہزادہ سکندر الملک اور ایم پی اے لوئیر چترال فاتح الملک علی ناصر کے مطابق چترال کے تمام کارکنان کل کے ڈی چوک سانحہ سے محفوظ رہے، کسی قسم کی زخمی ہونے کی اطلاع نہیں۔

 

 

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
95991

الخدمت ہیلتھ فاونڈیشن پاکستان کے سی ای او ہیلتھ سفیان احمد خان کا الخدمت ہسپتال چترال کا دورہ

Posted on

الخدمت ہیلتھ فاونڈیشن پاکستان کے سی ای او ہیلتھ سفیان احمد خان کا الخدمت ہسپتال چترال کا دورہ

 

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) الخدمت ہیلتھ فاونڈیشن پاکستان کے سی ای او ہیلتھ سفیان احمد خان نے ہفتے کے روز چترال میں سبزی منڈی میں واقع الخدمت ہسپتال کا دورہ کیاجہاں منعقدہ ایک تقریب میں انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات میں خدمات انجام دینے والے ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف میں تعریفی اسناد اور شیلڈ تقسیم کی۔ اس موقع پر ان کے ساتھ الخدمت فاونڈیشن خیبر پختونخوا کے پروگرام منیجر ہیلتھ، الخدمت ہسپتال چارسدہ کے ڈائرکٹر نورحسین، تیمرگرہ مجید حسین بھی موجود تھے جبکہ جماعت اسلامی لویر چترال کے امیر وجیہہ الدین، الخدمت فاونڈیشن لویر چترال کے صدر عبدالحق، ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر لویر چترال ڈاکٹر فیاض رومی، سابق امیر ضلع مولانا جمشید احمد، ڈائرکٹر ہیلتھ الخدمت فاونڈیشن چترال اسد کامران، الخدمت فاونڈیشن لویر چترال کے جنرل سیکرٹری عمران الدین، جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری فضل ربی جان، ہیلپنگ ہینڈ کے کوارڈنیٹر شجاع الحق بیگ اور ہسپتال کے انچارج ڈاکٹر سلمہ حسن تقریب میں شرکت کی۔

 

اس موقع پر اپنے خطاب میں سفیان احمد خان نے کہاکہ الخدمت فاونڈیشن کا کراچی سے لے کر چترال تک 56ہسپتال اس وقت کام کررہے ہیں جن میں گزشتہ سال کے دوران 7لاکھ افراد کا علاج کیا گیا جبکہ کئی مقامات پر ہیلتھ سنٹر اور ایمبولنس سروس میں 320گاڑیوں کی فلیٹ شامل ہے اور ہیلتھ کئیرمیں الخدمت ماڈل سب کے سامنے ہے جوکہ غیر منافع بخش بنیادوں پر قائم ہے۔ا نہوں نے کہاکہ الخدمت فاونڈیشن کا ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ تمام قدرتی اور دوسرے ایمرجنسی حالات میں متاثرہ علاقوں میں علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کرنے میں پیش پیش ہے۔ انہوں نے چترال میں ہیلتھ کے شعبے کے حوالے سے الخدمت فاونڈیشن کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہاکہ اس دورافتادہ علاقے میں مزید سہولیات فراہم کئے جارہے ہیں جوکہ گلاف سمیت دوسرے نیچرل ڈیزاسٹر کے خطرات سے دوچار ہے۔

 

انہوں نے الخدمت ہسپتال چترال کی قیام کے سلسلے میں جانفشانی سے کام کرنے پر الخدمت فاونڈیشن لویر چترال کے جوانسال صدر عبدالحق، ڈائرکٹر اسد کامران اور خصوصی طور پر ڈاکٹر سلمہ حسن کی خدمات کی تعریف کی۔ اس سے قبل ڈاکٹر فیاض رومی نے اپنے خطاب میں الخدمت فاونڈیشن کی صحت کے سیکٹر میں خدمات کو سراہتے ہوئے کہاکہ قدرتی آفات میں اس تنظیم کے ہزاروں رضاکاروں فوری طور پر متاثرہ مقام پر پہنچ جاتے ہیں اور ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ قریبی رابطہ کار ی کے ذریعے متاثرین کی خدمت کرتے ہیں۔ وجیہہ الدین اور عبدالحق نے اپنے خطاب میں الخدمت فاونڈیشن کی ہیلتھ سمیت مختلف پراجیکٹس پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے ہسپتال کے قیام میں سلمہ حسن کی خدمات کی تعریف کی۔

chitraltimes alkhidmat hospital chitral program 7

 

chitraltimes alkhidmat hospital chitral program 5 chitraltimes alkhidmat hospital chitral program 4 chitraltimes alkhidmat hospital chitral program 3

chitraltimes alkhidmat hospital chitral program 8

chitraltimes alkhidmat hospital chitral program 1

 

 

 

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
95902

تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بونی میں سہولیات کی عدم دستیابی اور پرائیویٹایزیشن کی خبروں پر عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ، آل پارٹیز اجلاس، کسی صورت پرائیوٹائزیشن قابل قبول نہیں، مقرریں

Posted on

تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بونی میں سہولیات کی عدم دستیابی اور پرائیویٹایزیشن کی خبروں پر عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ، آل پارٹیز اجلاس، کسی صورت پرائیوٹائزیشن قابل قبول نہیں، مقرریں

 

 

اپر چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) امیر جمیعت علماء اسلام اپر چترال مولانا محمد یوسف کی کال پر اپر چترال میں آل پارٹیز کا ہنگامی اجلاس جمیعت علماء اسلام کی دفتر واقع بونی میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت امیر جمیعت علماء اسلام مولانا محمد یوسف نے کی۔ اجلاس میں تمام سیاسی پارٹیز کے قائدین نے شرکت کی۔اجلاس کا ایجینڈہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی نجکاری کے خبروں پر ردِ عمل اور تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال بونی میں ڈاکٹروں کی کمی اور سہولیات کی عدم دستیابی پر تحفظات حکومت وقت تک پہنچانا تھا۔

 

 

اجلاس میں مولانا محمد یوسف کے علاوه پاکستان پیپلز پارٹی صوبائی کونسل کے رکن سردارحسین،جماعت اسلامی کے سابق امیرِ مولانا جاوید حسین،پاکستان مسلم لیگ ن کے جنرل سکرٹری پرنس سلطان الملک،پاکستان تحریک انصاف کا نمائیندہ اور سماجی شخصیت فرمان مراد،جماعت اسلامی کے جنرل سکرٹری اشفاق احمد ،تحصیل امیر جمیعت علماء اسلام مولانا مقبول صمد،جنرل سکرٹری جمیعت علماء اسلام سمیع الحق و دیگر شامل تھے۔

 

 

ایجنڈے کے مطابق حاضرین نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے اس خبر پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اپر چترال کی واحد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بونی کی نجکاری کی خبریں زیرِ گردش ہیں اگر ان خبروں میں حقیقت پائی گئی تو آل پارٹیز اپر چترال اس کی بھر مخالفت کریگی کیونکہ عوام کو صحت کی بنیادی سہولت دینے کے لیے اپر میں حکومت کا یہ واحد ہسپتال ہے اگر اسے بھی پرائیوٹائز کر کے کسی کی تحویل میں دی گئی تو یہ غریب عوام سے صحت کی بنیادی سہولت چھیننے کی مترادف ہوگا اسے کسی بھی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔

 

 

اس لیے قبل از وقت عوامی نمائیندوں اور حکومت وقت کو آگاہ کیا جاتا ہے اس طرح کے فیصلے سے گریز کرے۔اجلاس میں اس بات پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا کہ اپر چترال کے واحد بڑے سرکاری ہسپتال میں لیڈی ڈاکٹر نہیں۔ ڈاکٹر زیرہ ولی کی انتقال کے بعد اپر چترال میں کوئی لیڈی ڈاکٹر نہیں۔جس کی وجہ سے خاتون مریض مسائل سے دوچار ہیں۔لوئیر چترال تک رسائی اور وسائل دونوں ناقابل برداشت ہیں اس لیے جلد از جلد لیڈی ڈاکٹر کی تعیناتی عمل میں لانے کے ساتھ دیگر اسٹاف کی کمی کو فوراً پورا کیا جائے۔

 

 

ان کے علاوه اپر چترال ضلع بننے سے اب تک بونی ہسپتال کو تحصیل ہسپتال ہی کادرجہ حاصل ہے۔ کیٹگری سی آپ گریڈ کرنے کے لیے تجاویز صوبائی حکومت کو بھیجے گئے ہیں اس پر فوری عمل درآمد کرکے ہسپتال کو کیٹگری سی میں آپ گریڈ کی جائے تاکہ اپر چترال کے عوام کو صحت کے بنیادی سہولیات کی دستیابی آسانی سے ممکن ہو سکے۔ اجلاس میں مذکورہ مسائل کی حل کے بارے متفقہ قرارد بھی منظور کی گئی۔

 

 

 

chitraltimes all parties meeting upper chitral 2 chitraltimes all parties meeting upper chitral 3

 

 

 

 

 

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
95876

اے۔ ڈی۔ سی۔ لوئیر چترال کی ایون میں جاری دھرنے کے شرکاء سے احتجاجی کیمپ میں مذاکرات، دھرنا کے خاتمے کے بارے میں عمائدین ایون آپس میں مشاورت کے بعدانتظامیہ کو آگاہ کرنے کا فیصلہ

اے۔ ڈی۔ سی۔ لوئیر چترال کی ایون میں جاری دھرنے کے شرکاء سے احتجاجی کیمپ میں مذاکرات، دھرنا کے خاتمے کے بارے میں عمائدین ایون آپس میں مشاورت کے بعدانتظامیہ کو آگاہ کرنے کا فیصلہ

 

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) ہفتے کے روز ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لوئر چترال عباس آفریدی اور اسسٹنٹ کمشنر حیدر ملوکی نے ایون کے عوام کی طرف سے تین مطالبات کے حل کے سلسلے میں جاری دھرنے کے شرکاء سے احتجاجی کیمپ میں مذاکرات کئے ۔ اس موقع پر ویلج کونسل ایون کے چیرمین وجیہ الدین ، محمد رحمن کے علاوہ علاقے کے عمائدین کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ چیرمین وجیہ الدین نے مطالبات پر روشنی ڈالی اور کہا کہ مطالبات میں اولڈ ویسٹ روڈ کے مطالبے کے حل کیلئے سی اینڈ ڈبلیو کی طرف سے کام کا آغاز ہو چکا ہے ۔ جبکہ ایون کالاش ویلیز روڈ کی تعمیر کی بندش اور بارش کے متاثرین کی امداد ی چیکوں کا مسئلہ بدستور حل طلب ہیں ۔ اس پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے ایون کالاش ویلیز روڈ کے مسئلے پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور کہا کہ یہ فوری طور پر حل ہونے والا مسئلہ نہیں ہے ۔ اس کیلئے فنڈ کی ضرورت ہے ۔ تاہم میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ وفاق کی طرف سے جو ایک ارب روپے کے فنڈ چترال کیلئے منظور ہو چکے ہیں ۔اس میں سے اس روڈ کیلئے حصہ مختص کیا جائے گا ۔ اور کام شروع کیا جائے گا ۔ آپ کو ایک ہفتے کے اندر اس پراجیکٹ میں سرگرمی نظر آئے گی ۔

 

 

انہوں نے بارش متاثرین کے امدادی چیکوں کے حوالے سے کہا کہ ہم نے پی ڈی ایم اے کو تمام حالات سے آگاہ کر دیا ہے۔ لیکن بدقسمتی سے صوبے کی مالی حالت انتہائی بد تر ہو چکی ہے ۔ نوبت یہاں تک پہنچی ہے ۔ کہ ملازمین کی تنخواہیں مشکل سے ادا ہو رہی ہیں ۔ اس لئے فوری طور پر سب کو امدادی چیک نہیں دیے جاسکتے ۔ پی ڈی ایم اے بتدریج جتنے فنڈ ریلیز کرے گی متاثرین میں چیک تقسیم کئے جائیں گے ۔

 

اے ڈی سی نے ایون ویسٹ روڈ کے مبینہ کرپشن کی انکوائری کرنے کے حوالے سے بھی یقین دھانی کرائی ۔ عمائدین نے انتظامیہ کے آفیسران کے مثبت طرز عمل اور یقین دھانی پر اعتماد و اطمینان کا اظہار کیا ۔ اور کہا کہ دھرنا کے خاتمے کے بارے میں عمائدین ایون آپس میں مشاورت کے بعدانتظامیہ کو آگاہ کریں گے ۔ اس موقع پر صالح نظام ایڈوکیٹ و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

chitraltimes ayun protest and sit in meeting with administration 3 chitraltimes ayun protest and sit in meeting with administration 2

 

 

 

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
95882

جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنماوں کا جمعہ کی شب پولوگراونڈ چترال میں محفل موسیقی منعقد کرنے پر ضلعی انتظامیہ کی شدید الفاظ میں مذمت

Posted on

جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنماوں کا جمعہ کی شب پولوگراونڈ چترال میں محفل موسیقی منعقد کرنے پر ضلعی انتظامیہ کی شدید الفاظ میں مذمت

 

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما اور سابق تحصیل ناظم مولانا محمد الیاس نے جمعہ کی شب پولوگراونڈ میں محفل موسیقی منعقد کرنے پر ضلعی انتظامیہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چترال کے منتخب ایم این اے اور ایم پی اے کی اس لہو لعب میں موجودگی اور بجلی کا بحران سمیت دوسرے عوامی مسائل پر ان کی مکمل خاموشی قابل افسوس ہے جس پر چترالی عوام ماتم ہی کرسکتے ہیں۔ جمعہ کے روز چترال پریس کلب میں جے یو آئی تحصیل چترال کے امیر پیر سرور ندیم اور دوسرے رہنماؤں مولانا آفتاب الٰہی اور مولانا انعام الحق کی معیت میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس واقعے سے چترال کی باشرافت ماحول کو بے شرافتی اور باحیا ماحول کو بے حیائی کی طرف لے جانے کی کوشش کی گئی ہے جوکہ ناقابل برداشت ہے اور یہ غذاب الٰہی کو دعوت دینے کے مترادف ہے اور چترالی قوم کو اس پر اجتماعی اور انفرادی توبہ کرتے ہوئے رجوع الی اللہ کرنا چاہئے۔

 

انہوں نے کہاکہ چترال کے منتخب نمائندوں نے بجلی کے بارے میں گھمبیر مسائل کے حل کے لئے بازار پل میں کئی دن رات جاری احتجاجی کیمپ میں آنے کی زحمت گوارانہیں کی لیکن پولوگراونڈ میں جمعۃ المبارک کی مقدس رات کو منعقد ہ ایک بے ہودہ محفل میں شرکت کرلی جس سے پولوگراونڈ کے آس پاس رہنے والوں کاسکون بھی برباد ہوا۔ انہوں نے کہاکہ اس بے ہودہ محفل کے بارے میں چترال کے جید عالم دین مولانا اسرارالدین الہلال کے جذبات اور احساسات کی مکمل تائیدو حمایت کرتے ہیں جس کا اظہار انہوں نے سوشل میڈیامیں کیا ہے۔ مولانا الیاس نے ڈی سی لویر چترال کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ وہ اس طرح کی سرگرمیوں کی بجائے اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے کی فکر کرے اور فضول کاموں پر توجہ دینے کی بجائے عوامی مسائل کی طرف توجہ دے جن میں اس وقت چترال گھرا ہوا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس ایونٹ کے بارے میں اندرونی طور پر بھی کئی سوالیہ نشانات اٹھائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اس بارے میں مزید کاروائی کے لئے جے یو آئی کوئی لائحہ عمل طے کرے گی۔

 

chitraltimes juif ex tehsil nazim ilyas and others press confrence 1

 

 

 

 

 

 

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
95846

پشاور ہائیکورٹ کا صنم جاوید اور ثریا بی بی کو گرفتار نہ کرنے کا حکم، حفاظتی ضمانت دیدی

Posted on

پشاور ہائیکورٹ کا صنم جاوید اور ثریا بی بی کو گرفتار نہ کرنے کا حکم، حفاظتی ضمانت دیدی

پشاور( چترال ٹائمزرپورٹ)ہائی کورٹ نے صنم جاوید اور ثریا بی بی کو گرفتار نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے انہیں حفاظتی ضمانت دے دی۔ڈپٹی اسپیکر صوبائی اسمبلی ثریا بی بی اور صنم جاوید کی مقدمات کی تفصیل کے لیے دائر درخواست پر سماعت جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کی، جس میں عدالت نے ثریا بی بی اور صنم جاوید کو 10 دسمبر تک حفاظتی ضمانت دے دی۔عدالت نے ثریا بی بی اور صنم جاوید کو درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم بھی جاری کیا۔دوران سماعت درخواست گزاروں کے وکیل نے اپنے دلائل میں عدالت کو بتایا کہ درخواست گزاروں کے خلاف مقدمات درج جئت گئے ہیں لیکن ہمیں معلوم نہیں ہے کہ کہاں پر مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ عدالت نے استفسار کیا کہ انہیں حفاظتی ضمانت دی تھی، یہ پیش کیوں نہیں ہوئیں، جس پر وکیل نے بتایا کہ یہ بیرون ملک تھیں، اس لیے پیش نہیں ہو سکی تھیں۔عدالت میں نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ نیب خیبرپختونخوا کا درخواست گزاروں کے خلاف کوئی کیس نہیں ہینیب اسلام آباد کے کیس کا پتا نہیں ہے کہ وہاں پر کیس ہے یا نہیں۔ جس پر عدالت نے حکم دیا کہ وفاقی حکومت آئندہ سماعت پر مقدمات سے متعلق رپورٹ جمع کروائے۔بعد ازاں سماعت 10 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی۔

 

 

پی ٹی آئی احتجاج، چیف سیکرٹری کے پی کو سرکاری وسائل کا استعمال روکنے کی ہدایت

اسلام آباد(سی ایم لنکس) وفاقی وزارت داخلہ نے چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کو پی ٹی آئی کے 24 نومبر کے احتجاج کے دوران سرکاری وسائل کا استعمال روکنے کی ہدایت کردی۔وفاقی وزارت داخلہ نے چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کو خط لکھ دیا، چیف سیکر ٹری خیبرپختونخوا کو خط وزارت داخلہ کے سیکشن افسر کی جانب سے لکھا گیا ہے۔وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کو لکھے گئے مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ یقینی بنایا جائے 24 نومبر کے احتجاج میں سرکاری مشینری استعمال نہ ہو، یقینی بنایا جائے احتجاج میں سرکاری مشینری، سرکاری ملازمین کی شمولیت یا پیسہ استعمال نہیں ہو گا۔خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 24 نومبر کو احتجاج کی کال دی گئی ہے جسے فائنل کال کہا جارہا ہے، تحریک انصاف اسلام آباد میں احتجاج کی تیاریوں میں مصروف ہے جبکہ حکومت کی جانب سے اسلام آباد میں احتجاج روکنے کیلئے تیاریوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ دوسری جانب تحریک انصاف کے احتجاجی مظاہرین کو ٹف ٹائم دینے کیلئے حکومت نے بھی حکمت عملی بنانا شروع کردی۔ذرائع محکمہ داخلہ کے مطابق پنجاب کے مختلف اضلاع کی سکیورٹی رینجرز کے سپرد کیے جانے کا امکان ہے، صوبہ کے مختلف اضلاع میں امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے رینجرز تعینات کی جائے گی۔حکومتی ذرائع کا بتانا ہے کہ احتجاج کو ناکام بنانے کیلئے موبائل انٹرنیٹ سروس بھی معطل کیے جانے کا امکان ہے، پنجاب حکومت رینجرز اور موبائل انٹرنیٹ کے لیے وفاق کو خط لکھے گی، حتمی فیصلہ کیبنٹ کمیٹی برائے لا اینڈ آرڈر کے اجلاس میں کیا جائے گا۔

 

 

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
95827

اپرچترال :  ریشن گاوں میں عمائدین کا اجلاس، کل جمعہ کے دن بھرپور احتجاج کا فیصلہ ، تمام تعلیمی ادارے اور کاروباری مراکز بند رہیں گے، جلسہ میں فیصلہ

اپرچترال :  ریشن گاوں میں عمائدین کا اجلاس، کل جمعہ کے دن بھرپور احتجاج کا فیصلہ ، تمام تعلیمی ادارے اور کاروباری مراکز بند رہیں گے، جلسہ میں فیصلہ

 

اپر چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) اپر چترال کے ریشن گاوں کے عمائدین کا گزشتہ کئ ہفتوں سے بجلی کے بلوں میں بے تحاشہ اضافے کے خلاف ریشن چوک میں دھرنا جاری ہے، جہاں شنوائی نہ ہونے کے باعث کل 22 نومبر کو بھرپور احتجاجی جلسے کی کال دیدی گئی ہے، جس میں ریشن سے لیکر کارگین مستوج تک عوام کو شرکت کرینگے، اس جلسے کی تیاریوں کے سلسلے میں آج دھرنا کیمپ میں ایک اجلاس منعقد کیا گیا ، جس میں بتایا گیا کہ کہ کل کے جلسے میں نوڑ سے لیکر کارگین تک کے عوام شرکت کر رہی ہے۔

مذید بتایا گیا کہ کل ریشن میں تاریخ کا سب بڑا جلسہ ہوگا۔ جہاں مردوں کے ساتھ خواتین بھی جلسے میں بھرپور انداز میں شرکت کریں گے اور ساتھ کل جمعہ کے دن ریشن میں سکول کالج مدارس اور کاروباری مراکز مکمل طور پر بند رہیں گے۔ اجلاس میں ریشن کے عوام کو کسی بھی ہنگامی صورتحال کے لیے تیار رہنے کو کہا گیا۔

 

 

chitraltimes reshun protest for electricity bills 2 3 chitraltimes reshun protest for electricity bills 1 2

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
95812

چترالی نوجوان کی امریکن دوشیزہ سے پپ جی گیم میں دوستی، خاتون چترال پہنچ کر مشرف بہ اسلام ہوئے اور شادی کرلی

چترالی نوجوان کی امریکن دوشیزہ سے پپ جی گیم میں دوستی، خاتون چترال پہنچ کر مشرف بہ اسلام ہوئے اور شادی کرلی

 

چترال ( چترال ٹائمزرپورٹ ) چترال کے نوجوان کی امریکن دوشیزہ سے پپ جی گیم میں دوستی، پیار پھر شادی کے بندھن میں بندھ گئے، چترال لوئیر کے یونین کونسل کوہ کے مرکزی مقام مروئی سے تعلق رکھنے والے نوجوان شاہد حسین کی تین سال پہلے امریکہ کی ایریزونا سے تعلق رکھنے والی خاتون Sara Marie سے ان لائن گیم پپ جی میں دوستی ہوگئی جو آہستہ اہستہ پیار پھر شادی میں تبدیل ہوگئی ،

 

گزشتہ دنوں امریکن خاتون سارہ مارائے اپنی والدہ کے ہمراہ اسلام آباد پہنچ گئی جہاں سے چترال پہنچ کر پہلے مشرف بہ اسلام ہوئے اور چترالی نوجوان شاہد حسین سے شادی کرلی ، شادی کی تقریب مروئی گاوں میں منعقد ہوئی ، جہاں شاہد حسین کے رشتہ داروں کے علاوہ مختلف مکاتب فکر کے افراد نے شرکت کی، جبکہ لڑکی کے ساتھ انکی والدہ تقریب میں موجود رہی، نکاح کی تقریب باقاعدہ چترالی ثقافت کے مطابق انجام پائی ۔

 

 

 

chitraltimes Sara Marie from Arizona married in chitral 2 chitraltimes Sara Marie from Arizona married in chitral 3

 

 

 

 

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
95777

چترال پولو ایسوسی ایشن کا ضلعی انتظامیہ اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے چترال پولو گراوند میں شروع کردہ پولو ٹورنامنٹ سے لاتعلقی اور بائیکاٹ کا اعلان

چترال پولو ایسوسی ایشن کا ضلعی انتظامیہ اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے چترال پولو گراوند میں شروع کردہ پولو ٹورنامنٹ سے لاتعلقی اور بائیکاٹ کا اعلان

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال پولو ایسوسی ایشن نے ضلعی انتظامیہ اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے چترال پولو گراوند میں شروع کردہ پولو ٹورنامنٹ سے لاتعلقی اور بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے چترال بھر میں پولو کے کھلاڑیوں کی واحد نمائندہ تنظیم پولو ایسوسی ایشن کو اس ایونٹ کے انعقاد کے سلسلے میں بائی پاس کرنا اور ان کے چنددیرینہ مسائل کو گزشتہ سالوں سے بار بار توجہ دلانے کے باوجود نظرانداز کرنا اس کا فوری اور بنیادی وجہ قرار دے دیا۔ بدھ کے روز چترال پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایسوسی ایشن کے سینئر عہدیداروں شیر افگن الملک، شیخ فاروق اقبال،تنزیل الرحمن، عدنان خان، اویس ابراہیم، شیرندیم الملک اور چیف پولو کوچ آفتاب عالم نے کہا کہ پولوایسوسی ایشن اس علاقے میں پولو کے کھیل کا امین تنظیم ہے جوکہ اس علاقے کا ثقافتی اور تاریخی کی پہچان کا ذریعہ ہے اور اب تک پولو کا کوئی ایونٹ بھی اس تنظیم کی مشاورت کے بغیر نہیں ہوا۔

 

انہوں نے کہاکہ اس ٹورنامنٹ میں سویلین کھلاڑیوں کو مکمل طور پر باہر رہنا اور صرف فورسز کی پانچ ٹیموں کی شرکت ایک سوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں نے ایسوسی ایشن کی طرف سے بعض مسائل کی طرف نشاندہی کرنے اور یقین دہانی کے باوجود ابھی تک کوئی توجہ نہیں دی جس سے پو لو کے کھلاڑیوں اور اس تاریخی وثقافتی کھیل کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہاہے۔ انہوں نے ان مسائل کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ چترال کی تاریخی پولو گراونڈ کی مناسب دیکھ بھال نہ ہونا اور کھلاڑیوں کے لئے سہولیات کافقدان سرفہرست مسائل ہیں کیونکہ اس پولو گراونڈ کی نگہداشت کے لئے کوئی فل ٹائم ملازم نہ ہونے اور اس کو باقاعدگی سے پانی دینے کے لئے پانی کی سپلائی کا کوئی نظام نہ ہونے سے پولوگراونڈ ایک ویرانے کی شکل اختیار کرتی جارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کئی صدی پہلے قائم اس تاریخی پولو گراونڈ کی شکست و ریخت کو چترال کے پولو پلئیرز برداشت نہیں کرسکتے اور جب تک ان مسائل کو حل نہیں کیا جاتا، وہ جشن شندور سمیت تمام پولو ٹورنامنٹوں کا بائیکاٹ جاری رکھیں گے۔۔انھوں نے چترال شہر کے علاوہ دیگر علاقوں آیون، کوغذی ودیگر پولوگراوںڈ کوبھی دوبارہ فعال کرنے کی بھی اپیل کی۔

 

chitraltimes polo association press confrence 2

 

 

 

 

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
95764

 پشاور: چترال کالونی میں تین ہفتے قبل چترالی نوجوان کے اندھا قتل کا ڈراپ سین، ملزمان نے چوری کی غرض سے داخل ہوکر بیدار ہونے پر فائرنگ کرکے چترالی نوجوان کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا

 پشاور: چترال کالونی میں تین ہفتے قبل چترالی نوجوان کے اندھا قتل کا ڈراپ سین، ملزمان نے چوری کی غرض سے داخل ہوکر بیدار ہونے پر فائرنگ کرکے چترالی نوجوان کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا

 

 

پشاور( چترال ٹائمزرپورٹ )کیپٹل سٹی پولیس پشاور کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق افسران بالا کی خصوصی ہدایات پر ایس پی ورسک ڈویژن مختیار علی کی نگرانی میں ڈی ایس پی ریگی سرکل دوست محمد خان ، ایس ایچ او صدام خان، اعزاز عالم اور تفتیشی ٹیم نے کامیاب کاروائی کے دوران چترالی کالونی میں تین ہفتے قبل چترالی عبد السلام کے اندھا قتل کا سراغ لگا کرملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان مورخہ 25 اکتوبر 2024 کو بوقت شب مقتول کے گھر چوری کی غرض سے داخل ہوئے تھے جو خواب سے بیدار ہونے پر ملزمان نے فائرنگ کرکے مقتول عبد السلام کو قتل کردیا ، گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران واقعہ میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا جن سے مزید تفتیش جاری ہے،

 

تفصیلات کے مطابق 25 اکتوبر 2024 کو مدعی محمد ماصل سکنہ چترال حال چترالی کالونی پشت عسکری 6 نے تھانہ ناصر باغ پولیس کو اپنے چچا زاد بھائی مقتول عبد السلام ولد گلاب خان چترالی کے قتل کا نامعلوم ملزمان کے خلاف رپورٹ کی تھی ،جس کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے مختلف پہلووں پر تفتیش شروع کردی گئی

 

سی سی پی او پشاور قاسم علی خان اور ایس ایس پی آپریشنز کاشف ذوالفقار نے پیش آنے والے چترالی کے اندھے قتل کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ملوث ملزمان کا سراغ لگانے گرفتار کرنے کی خاطر خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی

 

ایس پی ورسک ڈویژن مختیار علی کی نگرانی میں ڈی ایس پی ریگی سرکل دوست محمد خان ، ایس ایچ او صدام خان ، ایس ایچ او اعزاز عالم اور تفتیشی افسران پر مشتمل خصوصی ٹیم نے جدید سائنسی خطوط اور ٹیکنیکل بنیادوں مختلف پہلووں پر جامع تفتیش کا دائرہ وسیع کرکے متعدد مشتبہ اور جرائم پیشہ افراد کو شامل تفتیش کیاجس کے دوران واقعہ میں ملوث ملزمان اسامہ ولد مزمل ، حضرت عمر ولد گل خان اور فرید اللہ ولد زین اللہ کا سراغ لگاکر گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران چوری کی غرض سے گھر میں داخل ہونے اور بعد ازاں مقتول بیدار ہوکر فائرنگ کرکے قتل کرنے کا اعتراف کرلیا ،جن سے مزید تفتیش جاری ہے ۔

 

 

chitraltimes file photo abdusalam from kosht

File Photo : Abdul Salam Late

 

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
95755

چترال شہر میں تین روز پولوٹورنامنٹ کا افتتاح، فائنل میچ جمعرات کے شب فلڈ لائٹ میں کھیلا جائے گا

Posted on

چترال شہر میں تین روز پولوٹورنامنٹ کا افتتاح، فائنل میچ جمعرات کے شب فلڈ لائٹ میں کھیلا جائے گا

 

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) چترال میں خزان رنگ کی موج مستیوں میں اضافہ کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ نے Winds Eagle کے نام سے چترال پولوگراونڈ میں تین روزہ پولو ٹورنامنٹ کا آغاز کردیا جس میں اسے ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفس کی معاونت حاصل ہے۔ ٹورنامنٹ کا باقاعدہ افتتاح منگل کے روز ہو ا جس میں کمانڈنٹ چترال سکاوٹس کرنل بلال جاوید مہمان خصوصی تھے جبکہ ڈی سی لویر چترال محسن اقبال، ڈی پی او لویر چترال افتخار شاہ، تحصیل چیرمین چترال شہزادہ امان الرحمن، خطیب شاہی مسجد مولانا خلیق الزمان اور ڈسٹرکٹ یوتھ افیسر سردار علی وزیر بھی افتتاحی تقریب میں موجود تھے۔

 

 

ٹورنامنٹ میں دو درجن کے قریب پولو ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جبکہ فائنل میچ جمعرات کے شب فلڈ لائٹ میں کھیلا جائے گا جوکہ چترال میں اپنی نوعیت کاپہلا ایونٹ ہوگا۔ اپنے خطاب میں ڈی سی محسن اقبال نے کہاکہ پولو چترال کی ثقافت کا بنیادی جزو ہے جس کی ترقی میں ضلعی انتظامیہ نے کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے اور اس ایونٹ کی انعقاد کا مقصد بھی نوجوان کھلاڑیوں کو اس سیزن میں اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کا موقع فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ٹورزم کی ترقی ہے جبکہ ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفس اور ڈسٹرکٹ یوتھ آفس نوجوانوں کو صحت مند مشاعل کے مواقع فراہم کرنے میں دن رات کوشان ہیں۔ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب میں پولو کی شائقین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تاہم پولو ایسوسی ایشن چترال کے عہدیداران اس تقریب میں موجود نہیں تھے۔

 

 

chitraltimes chitral polo tournament 4 chitraltimes chitral polo tournament 3 chitraltimes chitral polo tournament 5 chitraltimes chitral polo tournament 6 chitraltimes chitral polo tournament 7 chitraltimes chitral polo tournament 2

 

 

 

 

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
95745

بونی بوزند روڈ کی تعمیر میں سست روی،غفلت اور عوامی احتجاج پر ڈپٹی سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی ثریا بی بی کا سخت نوٹس.

Posted on

بونی بوزند روڈ کی تعمیر میں سست روی،غفلت اور عوامی احتجاج پر ڈپٹی سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی ثریا بی بی کا سخت نوٹس

 

پشاور (چترال ٹائمزرپورٹ) ڈپٹی سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی ثریا بی بی نے ضلع چترال اپر کے علاقے بونی بوزند روڈ پر جاری تعمیراتی کام میں غفلت اورسست روی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو اپنے چیمبر میں بلایا اور تعمیراتی کام میں سست روی پر شدید برہمی کا اظہار کیا. میٹنگ میں چترال سے منتخب ایم این اے عبدالطیف،تحریک انصاف ضلعی صدر شہزادہ سکندر الملک،جلال محسود چیف انجینیر محکمہ سی اینڈ ڈبلیو ضیاء الرحمان ایکس ای این سی اینڈ ڈبلیو چترال اپر, ایس ڈی او سی اینڈ ڈبلیو اپر چترال،اے ڈی سی اپر چترال, اے سی اپر چترال اور متعلقہ تعمیراتی کام پر مامور ٹھیکدار نے شرکت کی.

 

ڈپٹی سپیکر ثریا بی بی نے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تعمیراتی کام میں سست روی, غفلت اور کسی بھی قسم کی رکاوٹ کو برداشت نہیں کی جائیگی۔تورکھو اور تریچ کی عوام نے جو شکایات لگائی ہیں ان پر محکمانہ کاروائی کرکے غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف سخت کاروائی کی جائے. انہوں نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایات دی کہ عوام کو سڑکوں پر نکلنے پر مجبور نہ کریں،اس وقت احتجاج پر نکلے عوام کو مطمئن کرنااور انکے مسائل کو سن کر جلد از جلد حل کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے. متعلقہ حکام تعمیراتی کاموں پر نظر رکھیں اورکام میں سست روی اور غفلت کو روکیں۔

 

ڈپٹی سپیکر نے متعلقہ حکام کو ہدایات کی کہ فلفور سات عدد ڈمپر اور ایکسیویٹر مہیا کی جائے تاکہ کام میں پیش رفت ہو اور اس منصوبہ کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے. ڈپٹی سپیکر نے متعلقہ محکمے اور ٹھیکہ دار کو روزانہ کی بنیاد پر ورک پراگرس رپورٹ دینے،کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کی ہدایات کی اور کہا کہ اس ضمن میں کسی بھی قسم کی کوتاہی،لاپرواہی کو برداشت نہں کیا جایگا. انہوں نے ضلعی انتظامیہ سے کہاکہ وہ ہفتے میں دو تین مرتبہ موقع پر جاکر کام کا جائزہ لے تاکہ اس منصوبے پر سست روی کی وجہ سے عوام تکالیف کا ازالہ ہو۔

 

 

chitraltimes ds suraya bibi meeting with cnw department on booni torkhow road

 

chitraltimes ds suraya bibi meeting with cnw department on booni torkhow road

 

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
95730

بونی تورکہو روڈ میں مبینہ کرپشن اور غیرمعمولی تاخیرکے خلاف اہالیان علاقہ کی کامیاب احتجاج، انتظامیہ گھٹنے ٹیکنے پر مجبور، مطالبات کی منظوری کے بعد احتجاجی مظاہرین پرآمن منتشر ہوگئے

Posted on

بونی تورکہو روڈ میں مبینہ کرپشن اور غیرمعمولی تاخیرکے خلاف اہالیان علاقہ کی کامیاب احتجاج، انتظامیہ گھٹنے ٹیکنے پر مجبور، مطالبات کی منظوری کے بعد احتجاجی مظاہرین پرآمن منتشر ہوگئے

 

چترال (نمائندہ  چترال ٹائمز) اپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا جس کے نتیجے میں بونی بزند روڈ پر کام کو دوبارہ شروع کرنے کے لئے مطلوبہ تعداد میں بھاری مشینری اور گاڑیاں احتجاجیوں کے حوالے کردئیے جنہیں لے کر وہ بونی سے تورکھو روانہ ہوگئے۔

 

اپر چترال کے اہالیاں تورکھو اور تریچ بونی بزند روڈ پر کام کی بندش پر گزشتہ ایک ماہ سے احتجاج کرتے ہوئے انتظامیہ کو بار بار نوٹس دینے کے باوجود کام دوبارہ شروع نہ کرنے پر اتوار کے  روز احتجاجیوں نے شاگرام سے اپر چترال کے صدر مقام بونی کی طرف لانگ مارچ کرتے ہوئے بونی پہنچ گئے اور استارو گاؤں کے مقام پر پولیس سے جھڑپ کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد تمام سیاسی جماعتوں کے ضلعی رہنماؤں نے بونی پہنچنا شروع ہوگئے جبکہ احتجاجی کاروان رات گئے تک بونی پہنچ کر دھرنا دئیے رکھا۔

 

پیر کے دن صبح سے بونی چوک میں جلسہ شروع ہواجبکہ دوپہر کو ڈی سی اپر چترال حسیب الرحمن خلیل احتجاجیوں سے گفت وشنید کے بعد ایکسکویٹر، ڈمپر اور دوسری مشینری سمیت مزدا گاڑیاں ان کے حوالے کرادیاجنہیں لے کر وہ تورکھو کی طرف روانہ ہوگئے ہیں۔ احتجاجیوں کا کہنا ہے کہ بونی بزند روڈ گزشتہ 15سالوں سے چالو پراجیکٹ ہے جس کی ابتدائی مالیت 300میلین روپے سے بڑھ کر 1.5بیلین روپے ہوگئی ہے۔

 

احتجاجی اپر چترال سے منتخب ایم پی اے اور صوبائی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر ثریا بی بی اور سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ کے خلاف زبردست نعرہ بازی کرتے رہے جن کا کہنا تھاکہ وفاقی حکومت کی طرف سے اس پی ایس ڈی پی پراجیکٹ کے لئے فنڈز ریلیز ہوگئے تھے لیکن سی اینڈ ڈبلیو اپر چترال نے ٹھیکہ دار کو 9کروڑ روپے ایڈوانس ادا کردی ہے۔

 

چترال ڈیویلپمنٹ مومنٹ کے چیرمین وقاص احمد ایڈوکیٹ نے مجمع کے سامنے سی اینڈ ڈبلیو کے وزیر سہیل افریدی کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ ایکسین سی اینڈ ڈبلیو اپر چترال کو ثریا بی بی کی پشت پناہی حاصل ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے بار بار کوشش کے باوجود ٹھیکہ دار پیشگی بل وصول کرنے کے بعد یہاں سے بھاگ گئے ہیں۔

 

اپر چترال کے سیاسی رہنما ؤں اور سول سوسائٹی کے رہنماؤں نے تورکھو اور تریچ کے عوام کی یقین دہانی کرائی کہ اس روڈ پراجیکٹ میں کرپشن کے خلاف اس جہاد میں اپنے آپ کو اکیلا ہر گز نہ سمجھیں کیونکہ وہ ایک عظیم کاز کیلئے جدوجہد کررہے ہیں۔

 

انہوں نے موسم سرما کی اس ٹھنڈی رات کو چوک میں گزارنے اور عزم واستقامت کا مظاہرہ کرنے پر تورکھو اور تریچ کے عوام کے جذبے کی داد دی۔

 

 

chitraltimes torkhow road protest booni chowk 3 chitraltimes torkhow road protest booni chowk 2

 

chitraltimes torkhow road protest rally to booni 6 chitraltimes torkhow road protest rally to booni 7 chitraltimes torkhow road protest rally to booni 1 chitraltimes torkhow road protest rally to booni 2

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
95705

بونی بوزوند تورکہو روڈ پر کام کی سست روی اور اور محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کی مبینہ بدعنوانی کے خلاف لانگ مارچ کے شرکاٗ جلوس کی شکل میں بونی پہنچ گئے ، بونی چوک میں جلسہ ، مطالبات کی منظوری تک بونی چوک میں دھرنا جاری رہیگا، مقرریں

Posted on

بونی بوزوند تورکہو روڈ پر کام کی سست روی اور اور محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کی مبینہ بدعنوانی کے خلاف لانگ مارچ کے شرکاٗ جلوس کی شکل میں بونی پہنچ گئے ، بونی چوک میں جلسہ ، مطالبات کی منظوری تک بونی چوک میں دھرنا جاری رہیگا، مقرریں

 

اپر چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) تورکھو بونی بوزوند روڈ پر کام کی سست روی اور اور محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کی مبینہ بدعنوانی کے خلاف لانگ مارچ بونی کی طرف آتے ہوئے راستے میں پولیس کے ساتھ ہاتھا پائی، نوجوان سوشل ورکر عمیر خلیل کو بہوشی کی حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بونی پہنچا دیا گیا ۔جہاں ڈاکٹر کے مطابق انکی حالت خطرے سے باہر ہے۔

 

 

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ کئی ہفتوں سے تورکھو تریچ یو سی کے عوام بونی بوزوند روڈ پر کام کی سست روی اور مبینہ بدعنوانی کے خلاف سراپا احتجاج ہیں ۔کئی بار احتجاجی جلسے منعقد کرنے اور انتظامیہ اور محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے طرف سے تحریری معاہدوں کے باوجود کوئی وعدہ تاحال ایفاء نہ ہوسکی۔

 

 

کل تورکھو تریچ یو سی کے عوام ایکسین سی اینڈ ڈبلیو اور متعلقہ ٹھیکہ دار کے خلاف ایف آئی آر کاٹنے کے لیے تورکھو تھانہ میں درخواست جمع کرکے ڈیڈ لائن دی تھی کہ روڈ پرکام تسلی بخش شروع نہ ہونے کی صورت میں ہر حال سی اینڈ ڈبلیو اور ٹھیکہ دار کے خلاف ایف آئی آر کاٹا جائے بصورت دیگر بونی کی طرف لانگ مارچ پر مجبور ہونگے۔

 

احتجاجی مظاہرین کے مطابق ابھی تک کام میں تیزی دیکھنے کو ملی اور نہ ایف آئی آر کاٹا گیا تو تورکھو تریچ یو سی کے عوام اپرچترال کے ہیڈ کوارٹر بونی کی طرف پر امن مارچ شروع کی ۔پر امن احتجاجی جلوس جب استارو کے مقام تک پہنچی تو پولیس نے انھیں روکنے کی کوشش کی تو مظاہرین اور پولیس میں ہاتھا پائی ہوئی اور تحریک کا سرگرم رکن عمیر خلیل اس موقع پر بیہوش ہوا۔ عمیر خلیل کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچا کر علاج جاری ہے۔ڈاکٹروں کے مطابق عمیر خلیل کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔

 

 

تاہم تورکھو کے احتجاجی جلوس کی شکل میں رات گئے بونی پہنچ گئے جہاں بونی کے بلدیاتی منتخب نمائندے،سیاسی عمائدین اور سول سوسائٹی کے افراد کثیر تعداد میں احتجاجیوں کے ساتھ اظہار یک جہتی کے لیے بونی پل پہنچ کر استقبال کرکے چوک تک لے ائیے۔اخری اطلاع تک بونی چوک پہنچ کر جلسہ شروع ہے ۔جلسہ تحریک حقوق اپر چترال کے صدر مختار احمد سنگین ،چیرمین یو سی بونی 2 انور ولی،سابق تحصیل ناظم اور امیر جمیعت علماء اسلام مولانا محمد یوسف،سابق امیر جماعت اسلامی اپر چترال مولانا جاوید حسین،انجینئراصف علی ابھی تک خطاب کر چکے ہیں۔

 

 

مقرریں کا کہنا ہے کہ بونی بزند روڈ کی تعمیر میں سست روی کے خلاف تورکھو اور تریچ کے عوام سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں انھوں نے کہا کہ سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ کے ایکسیئن اور ٹھیکہ دار سازباز کرکے اس پراجیکٹ کو ناکام بنارہے ہیں۔ انہوں نے پولیس اسٹیشن شاگرام میں ایکسئن اور ٹھیکہ دار کے خلاف ایف آئی آر کی اندراج کے لیے درخواست دے دیا جس پر کاروائی نہ ہونے پر مشتعل عوام جلوس کی شکل میں ضلعی صدر مقام بونی کی طرف لانگ مارچ کرنے پر مجبورہوئی ۔

 

 

مقرریں کا کہنا ہے کہ جب تک مطالبات منظور نہیں ہوتے تورکھو تریچ یو سی کے عوام بلکہ اپر چترال کے عوام بھی چوک بونی پر دھرنے پر موجود رہینگے، دھرنا اخری اطلاع تک جاری ہے،دریں اثنا عمیر خلیل بھی ابتدائی طبی امداد لینے کے بعد جلسہ گاہ پہنچ گئے ہیں۔

 

chitraltimes torkhow road protest rally to booni 7

 

chitraltimes torkhow road protest rally to booni 1 chitraltimes torkhow road protest rally to booni 2 chitraltimes torkhow road protest rally to booni 3 chitraltimes torkhow road protest rally to booni 6 chitraltimes torkhow road protest rally to booni 7 chitraltimes torkhow road protest rally to booni 5 chitraltimes torkhow road protest rally to booni 6 467464888 9069702753061742 2080383717469873139 n

 

 

 

 

 

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
95687

یدغا ہمدرد تنظیم روئی کے زیراہتمام گرم چشمہ کے بزرگ شہریوں کےلیے ایک منفرد پروگرام کا انعقاد

Posted on

یدغا ہمدرد تنظیم روئی کے زیراہتمام گرم چشمہ کے بزرگ شہریوں کےلیے ایک منفرد پروگرام کا انعقاد

گرم چشمہ ( رپورٹ فخرالدین ) یدغا ہمدرد تنظیم (YHT) نے آغا خان ہائیر سیکنڈری سکول روئی گرم چشمہ کے ملٹی پرپز ہال میں اپنی نوعیت کا ایک منفرد پروگرام کا انعقاد کیا تاکہ بزرگ شہریوں( Senior Citizen)کی گاؤں کی ترقی، خاص طور پر تعلیم کے میدان میں خدمات کو سراہا جا سکے۔ اس پروگرام کا مقصد بزرگ شہریوں کے اہم کردار کو تسلیم کرنا اور انہیں نوجوانوں کے لیے motivation اور حوصلے کے ذریعہ کے طور پر اجاگر کرنا تھا۔ اس پروگرام میں 60 سال سے زائد عمر رسیدہ 17 مرد 21 خواتین نے شرکت کی۔ یدغا ہمدرد تنظیم (YHT)کی جانب سے ان کی حوصلہ افزائی کے لیے مرد بزرگ شہری کو چترالی ٹوپی کیساتھ کوسا اور خواتین کو گرم شال کیساتھ کوسا پہنایا گیا۔اس کے علاوہ علاقے کی عمایدین نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔

 

پروگرام کا آغاز صبح 9 بجے تلاوتِ قرآنِ پاک سے ہوا، جس نے دن کے لیے ایک پراثر ماحول پیدا کیا۔ یدغا ہمدرد تنظیم (YHT) روئی کے صدر مراد خان نے شرکاء کو خوش آمدید کہا اور پروگرام کےاعراص و مقاصد بیان کیے۔ انہوں نے بزرگ شہریوں کی ناقابلِ فراموش خدمات پر روشنی ڈالی۔ جنہوں نے گاؤں کے نوجوانوں کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر کامیابی حاصل کرنے اور اپنی کمیونٹی کی خدمت کرنے کے قابل بنایا ہے۔

 

پروگرام کے دوران تنظیم کی جانب سے بزرگ شہریوں کو چھوٹے تحائف پیش کیے گئے، جس سے ہال میں موجود شراکاسے ماحول اور جذباتی ہوگیا۔ میر ان شاہ نے ایک بصیرت افروز تقریر کی۔ جس میں انہوں نے سماج میں بزرگوں کی اہمیت، ٹیکنالوجی کی وجہ سے پیدا ہونے والے نسلوں کے مابین فرق، اور نفسیاتی و ابلاغی رکاوٹوں کے حل پر روشنی ڈالی۔

 

ثقافتی رنگ شامل کرنے کے لیے بزرگوں نے کھوار اور یادغا زبانوں میں اپنے موسیقی کے ہنر کا مظاہرہ کیا۔ ان پرفارمنسز نے پروگرام کو مزید رونق بخشی اور گاؤں کے ثقافتی ورثے کو اجاگر کرتے ہوئے فخر اور اتحاد کا جذبہ پیدا کیا۔

 

تقریب کے مہمانِ خصوصی شیر محمد خان اور صدرِ مجلس محمد دین نے حاضرین کے ساتھ اپنی زندگی کے تجربات اور دانشمندانہ نصیحتیں شیئر کیں۔ انہوں نے نوجوانوں کو نصیحت کی کہ وہ اتحاد قائم رکھیں، محنت کریں، اور زندگی کے نشیب و فراز میں ایک دوسرے کا ساتھ دیں تاکہ گاؤں اجتماعی ترقی اور اتحاد کے عروج کو پہنچ سکے۔ ان کے الفاظ نے حاضرین پر گہرا اثر چھوڑا۔

پروگرام کا اختتام شفیع رحمت کی جانب سے بزرگ شہریوں کا شکریہ ادا کرنے کے ساتھ ہوا۔ انہوں نے بزرگوں کی پروگرام میں شرکت پر شکریہ ادا کیا اور تنظیم کی طرف سے مسلسل حمایت کا یقین دلایا۔ بزرگ شہریوں کے لیے ظہرانے اور فوٹو سیشن کا اہتمام کیا ارو اس طرح یہ پررونق پروگرام اپنے اختتام کو پہنچا۔

 

یاد رہے، مدغا ہمدرد تنظیم (YHT) ایک غیر منافع بخش تنظیم ہے جو حال ہی میں روئی گاؤں کے نوجوانوں نے قائم کی ہے، جن میں سے ممبرز فرزندان روئی کئی قومی اور بین الاقوامی سطح پر اہم عہدوں پر فائز ہیں۔ تنظیم کے 35 فعال اراکین ہیں اور یہ رجسٹریشن کے عمل میں ہے۔ اس کا بنیادی مقصد صحت اور تعلیم کے شعبوں میں ہنگامی حالات کے دوران گاؤں کے لوگوں کی مدد کرنا ہے۔ یدغا ہمدرد تنظیم (YHT) پہلے ہی صحت کے مسائل سے دوچار افراد کی مدد کر رہی ہے، جو کمیونٹی کی خدمت کے لیے اس کی لگن کا ثبوت ہے۔

 

 

بزرگ شہریوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے والا یہ پروگرام یدغا ہمدرد تنظیم (YHT) کے سفر میں ایک اہم سنگ میل ہے اور گاؤں میں احترام، اتحاد، اور ترقی کے فروغ کے لیے تنظیم کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

 

 

chitraltimes yadgha roy organized program for senior citizen 4 chitraltimes yadgha roy organized program for senior citizen 1

chitraltimes yadgha roy organized program for senior citizen 3

chitraltimes yadgha roy organized program for senior citizen 2

 

 

 

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
95677

ضلعی انتظامیہ کی یقین دہانی، آیون میں جاری دھرنا پیر تک ملتوی

Posted on

ضلعی انتظامیہ کی یقین دہانی، آیون میں جاری دھرنا پیر تک ملتوی

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) ہفتے کے روز اسسٹنٹ کمشنر چترال لوئر کے افس میں ایون دھرنا کے سلسلے میں ایک اہم مذاکراتی اجلاس منعقد ہوا جس میں تحصیل دار ہیڈکوارٹر چترال لوئر کے علاوہ عوام ایون کی طرف سے دھرنا کمیٹی کے منتخب ممبران چیرمین وی سی ایون ون اور ٹو وجیہہ الدین، محمد رحمان، حاجی ظاہر الدین، صہیب عمر،محمد اسلم الدین اور عالمزیب ایڈوکیٹ لیگل ایڈوائزر شامل تھے اے سی نے پرامن ماحول میں انتہائی توجہ سے ایون کے تین اہم مسائل کا بغور تجزیہ کیا ۔اور گفت و شنید کے بعد بروز پیر ۱۸ نومبر کو متعلقہ اداروں کے ساتھ مذاکرات کا آغاز کرکے مسائل کا حل نکالنے کا وعدہ کیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر نے تحصیلدار کو مکمل اختیارات دیے، کہ ہر ممکن طریقے سے ایون کے عوام کے مسائل کے لئے راستہ نکالا جائے ، اس موقع پر اے سی نے دھرنے کو صرف دو دن یعنی اتوار اور پیر تک ملتوی کرنے کی درخواست کی ۔ جسے منظور کیا گیا ۔ تاکہ پیر تک مسائل حل کئے جا سکیں ۔ اگر خدانخواستہ مسائل پیر تک حل نہ ہوئے تو دھرنا دوبارہ شروع کیاجائے گا۔

 

 

 

 

Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
95659

لوئر چترال پولیس کی ٹریفک قوانین اور خودکشیوں کے بڑھتے واقعات کی روک تھام کے خاطر خصوصی آگاہی مہم

لوئر چترال پولیس کی ٹریفک قوانین اور خودکشیوں کے بڑھتے واقعات کی روک تھام کے خاطر خصوصی آگاہی مہم

چترال ( چترال ٹائمزرپورٹ ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال افتخار شاہ کی خصوصی احکامات پر انچارچ سوسائڈ پروینٹیو یونٹ سب انسپکٹر دلشاد پری اور انچارچ ٹریفک وارڈن پولیس ASI فضل کریم نے آغا خان ہائیر سکینڈری سکول سین لشٹ کا وزٹ کرکے طلباء و طالبات کو ٹریفک قوانین اور خودکشیوں کی روک تھام کے حوالے سے لیکچرز دیں ۔

 

اس خصوصی آگاہی مہم کا مقصد نوجوان نسل کو ٹریفک قوانین کے متعلق اور خودکشیوں کی روک تھام کے لئے SUICIDE PREVENTIVE UNIT کے قیام کے اغراض و مقاصد سے آگاہی دینا ہے ۔

 

 

 

chitraltimes chitral trafic police awarness session 4 chitraltimes chitral trafic police awarness session 3 chitraltimes chitral trafic police awarness session 2

 

 

 

 

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
95651

ایون کے عوام کی طرف سے اپنےمسائل کے حل کیلئے شروع کردہ دھرنے کی ایک ہفتہ مکمل 

Posted on

ایون کے عوام کی طرف سے اپنےمسائل کے حل کیلئے شروع کردہ دھرنے کی ایک ہفتہ مکمل

 

چترال (نمایندہ چترال ٹائمز ) ایون کے عوام کی طرف سے اپنےمسائل کے حل کیلئے شروع کئےگئے دھرنے کو ایک ہفتہ مکمل ہو گیا ۔ جمعہ کی سہ پہر ڈپٹی کمشنر کے نمایندے کے طور پرتحصیلدار محمد الیاس اور سی اینڈ ڈبلیو سب انجینئر امجد علی شاہ نے ایون دھرنے کے مقام پر احتجاجیوں سے طویل مذاکرات کئے ۔ اور ڈپٹی کمشنر چترال کاپیغام لوگوں تک پہنچایا ۔ اس موقع پر سی اینڈ ڈبلیو انجئنیر امجد نے ایون ویسٹ روڈ کے ایک کروڑ تیس لاکھ روپے کی بے ضابطگی اور خرد برد کے حوالے سےکہا ۔ کہ یہ محض عوامی غلط فہمی ہے ۔ ایم اینڈ آر کے فنڈ جہاں سڑک زیادہ خراب اور سیلاب سے متاثر ہو ۔ وہاں استعمال کیا جاتا ہے ۔ اور یہ ایکسین کی صوابدید پرہے ۔ شیشی کوہ روڈ زیادہ متاثر ہوا تھا ۔ جہاں فنڈ استعمال کیا گیا ہے ۔ ایون روڈ کے لئے فنڈ مختص نہیں تھا ۔ اور نہ اس کا ٹینڈرہو چکا ہے ۔ اس روڈ کیلئے پی سی ون اب بن چکا ہے ۔ اب ایم پی اے کے ذریعے اس کیلئے صوبائی حکومت سے فنڈ منظورکرانے کی ضرورت ہے ۔

 

اس موقع پر تحصیلدار محمد الیاس نے کہا ۔ کہ میں ڈپٹی کمشنر چترال کی طرف سے مکمل اختیارات کے ساتھ آپ کے پاس آیا ہوں۔ یہ مسئلہ اس بڑے اجتماع میں حل نہیں ہو سکتا ۔ اس کیلئے عمائدین کی کمیٹی تشکیل دی جائے ۔ جو ڈپٹی کمشنر اور دیگر متعلقہ آفیسران کے ساتھ مذاکرات کرکے مسئلے کو حل کی طرف لا سکیں ۔ انہوں نے اس موقع پر زوردیا ۔ کہ دھرنا ختم کیا جائے۔ تاہم عوام ایون کی طرف سے چیرمین وی سی ون وجیہ الدین ، ظہیر الدین ، صالح نظام ایڈوکیٹ ، چیرمین وی سی ٹو محمد رحمن و دیگر نے خطاب کیا ۔ اور موقع پر فیصلہ کیا گیا ۔ کہ وی سی چیرمینان اور کونسلرز عوامی نمایندے ہی ڈی سی سے مذاکرات کریں گے ۔ اور نتائج سے عوام کو آگاہ کریں گے ۔ چیرمین وجیہ الدین نے کہا ۔ کہ ہماری معلومات کے مطابق ایون ویسٹ روڈ کے فنڈ کرپشن کی نذر ہو چکے ہیں ۔ اور ایون کے نام ٹینڈر شدہ فنڈکو شیشیکوہ روڈپرمنتقل کرکے خرد برد کی راہ ہموار کی گئ ہے ۔ انہوں نےکسی فیصلے کے بغیر دھرنے کے خاتمے کو ناممکن قرار دیا ۔ عوامی حلقوں نے خبردار کیا ۔ کہ مثبت فیصلے نہ ہونے کی صورت میں دھرنا سنگین صورت بھی اختیار کر سکتا ہے ۔

 

 

 

chitraltimes ayun protest dharna 1 chitraltimes ayun protest dharna 3 chitraltimes ayun protest dharna 2

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
95621

دروش سمیت چترال شہر اور مضافات میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم ہوکر روزانہ کی بنیاد پر صرف 4گھنٹے رہ گئی، ڈی سی چترال لوئیر کے زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ 

Posted on

دروش سمیت چترال شہر اور مضافات میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم ہوکر روزانہ کی بنیاد پر صرف 4گھنٹے رہ گئی، ڈی سی چترال لوئیر کے زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) دروش سمیت چترال شہر اور مضافات میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم ہوکر روزانہ کی بنیاد پر صرف 4گھنٹے رہ گئی جس میں سے 2 گھنٹے دن کے وقت اور باقی 2گھنٹے رات کے وقت ہوگی۔ اس بات کا فیصلہ جمعرات کے روز ڈپٹی کمشنر چترال محسن اقبال کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں پیسکو کے سپرنٹنڈنگ انجینئر کے نمائندے اور چترال میں تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کی طویل نشست کے بعد فیصلہ کیا گیا۔

 

اجلاس میں سیاسی زغماء نے پیسکو کے نمائندے پر واضح کیاکہ کاروائی صرف اور صرف ڈیفالٹروں کے خلاف کرتے ہوئے ان کے کنکشن منقطع کئے جائیں اور بلوں کی ریگولر ادا کرنے والے صارفین کو سزا ہرگز نہ دیاجائے۔ دونوں طرف طویل بحث وتمحیص کے نتیجے میں طے پایاکہ روزانہ کی بنیاد پر لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم کرکے صرف چار گھنٹے کا کیا جائے۔

 

اس موقع پر ایڈیشنل ڈی سی (جنرل) عبدالسلام اور اے سی دروش محمد علی اور سید فرید جان تحصیل چیرمین دروش جبکہ سیاسی جماعتوں کی طرف سے عبدالولی خان صدر پاکستان مسلم لیگ۔ن، وجیہہ الدین امیرجماعت اسلامی، مولانا عبدالرحمن امیر جے یو آئی، قاضی فیصل جنرل سیکرٹری پی پی پی، ایم آئی خان سرحدی ایڈوکیٹ رہنما اے این پی کے علاوہ دروش کے متعدد ویلج کونسل چیرمین صاحبان بشمول عمران الملک، قاری جمال عبدالناصر، صفت زرین، فضل ربی جان، مولانا عبدالسمیع، تجاریونین کے نمائندے محمد ہارون اور امجد حسین، صدیق احمد ایوبی اور دوسرے شریک ہوئے۔

 

 

 

Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
95605

ملک کے بالائی علاقوں میں 14نومبر( رات) سے16نومبر (صبح) کے دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی

Posted on

ملک کے بالائی علاقوں میں 14نومبر( رات) سے16نومبر (صبح) کے دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی

 

اسلام آباد ( چترال ٹائمزرپورٹ ) محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ 14نومبر(شام) سے ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے۔ جس کے باعث :

14 نومبر (شام/رات )سے16 نومبر(صبح) کے دوران: چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، مالاکنڈ، باجوڑ، مہمند، خیبر، صوابی، نوشہرہ، مردان، چارسدہ، کرم، اورکزئی، کوہاٹ، مری، گلیات، کشمیر (وادی نیلم،مظفرآباد، راولاکوٹ، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، سدھنوتی، کوٹلی، بھمبر، میرپور) اور گلگت بلتستان (دیامیر، استور، اسکردو، گلگت، ہنزہ، گھانچے، شگر) میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش(پہاڑوں پر برفباری) کا امکان ہے۔

 

 

14 نومبر (شام/رات )سے15 نومبر کے دوران: اسلام آباد/راولپنڈی، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، جہلم، پشاور، ہنگو، بنوں، لکی مروت، وزیرستان، ڈیرہ اسماعیل خان، فیصل آباد، گوجرانوالہ، لاہور، میانوالی، خوشاب اورسرگودھا میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان۔جبکہ 15 نومبر کو کوئٹہ، زیارت، ژوب ،بارکھان،موسیٰ خیل، قلعہ سیف اللہ، بھکر، لیہ اور ڈیرہ غازی خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی توقع ہے۔

 

 

پریس ریلیز کے مطابق بارشوں کے سلسلے کے دوران اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار،خیبر پختونخوا اور بالائی پنجاب کے علاقوں میں جاری سموگ/ فضائی آلودگی میں کمی اور ہوا کامعیار بہتر ہونے کی توقع ہے، بارشوں کے سلسلے کے بعد پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند پڑنے کی توقع ہے، کسان حضرات موسمیاتی پیش گوئی کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنے معمولات ترتیب دیں۔

 

مسافروں اور سیاح حضرات سفر کے دوران محتاط رہیں اور موسمی حالات کے مطابق اپنے سفر کا انتظام کریں ۔ تمام متعلقہ اداروں کو ” الرٹ “رہنے اور کسی ناخشگوار واقعہ سے بچنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 

 

 

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
95603

چترال کی معروف دینی وسماجی شخصیت قاری فیض اللہ چترالی کی طرف سے میٹرک کے پوزیشن ہولڈر طلباو طالبات میں تقسیم وظائف اور اقراء ایوارڈ کی پروقار تقریب

چترال کی معروف دینی وسماجی شخصیت قاری فیض اللہ چترالی کی طرف سے میٹرک کے پوزیشن ہولڈر طلباو طالبات میں تقسیم وظائف اور اقراء ایوارڈ کی پروقار تقریب

 

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال کے معروف سماجی شخصیت،  عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے ہرسال کی طرح امسال بھی میٹرک کی ضلعی  سطح  پر ٹاپ تھری پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم کی تقریب کامرس کالج کے ہال میں منعقد ہوئی جس میں ڈی سی لویر چترال محسن اقبال مہمان خصوصی اور ڈی ای او لویر چترال محمود غزنوی صدر محفل تھے۔

 

شاہی مسجد چترال کے خطیب اور اقراء ایوارڈ کے کوارڈنیٹر مولانا خلیق الزمان کاکاخیل کے انتظام سے منعقدہ اس تقریب میں مختلف سکولوں کے سربراہاں،اساتذہ، طلبہ وطالبات،محکمہ تعلیم کے افسران اور سول سوسائٹی کے نمائندے شریک ہوئے۔ گورنمنٹ سکولز کی کٹیگری میں گورنمنٹ ہائی سکول سنوغر کی سیما سیدنے پہلا انعام50 ہزار روپے، کوغوزی سکول کے ثناء اللہ دوسرا انعام40 ہزار روپے اور ہائی سکول بلچ کے جنید احمد تیسر انعام   30ہزار روپے وصول کیا جبکہ پرائیویٹ سیکٹر کی کٹیگری میں لینگ لینڈ سکول کی تسکین قیوم اور ہماسید پہلی اور دوسری جبکہ اقبال ماڈل سکول ایون کے سید مسعودنے تیسری پوزیشن کا انعام حاصل کیا۔کالاش قبیلہ سے تعلق رکھنے والی روبینہ بی بی دختر اعظم خان کو 20ہزار روپے انعام دیا گیا۔ دینی علوم کی اشاعت میں بہترین خدمات پر قار ی عبدالرحمن قریشی کو اقراء ایوارڈ سے نوازا گیا۔ جبکہ بہترین خدمات پر پشاور بورڈ چترال کیمپس کے ولی اللہ کو بھی خصوصی ایوارڈ دیا گیا، ۔

 

اس موقع پر اپنے خطاب میں ڈی سی محسن اقبال نے کہاکہ چترال کے سکولوں اور کالجوں کے اسٹوڈنٹس اور نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے جس کا کریڈٹ اساتذہ کرام کو جاتا ہے۔ انہوں نے قاری فیض اللہ چترالی کی خدمات کو سراہتے ہوئے اس کی تعلیمی اور سماجی خدمات کو دوسروں کے لئے قابل تقلید قرار دیا اور چترال کی مثالی امن وامان اور معاشرتی ہم آہنگی میں علمائے کرام کی مثبت سوچ اور کردار کی تعریف کی۔ انہوں نے کہاکہ ‘مسٹر’اور ‘مولوی’ کے درمیان تفریق حقیقی نہیں ہے جبکہ اسلام میں دینی اور عصری علوم ایک دوسرے سے الگ نہیں ہیں۔ انہوں نے قاری فیض اللہ کی طرف سے انگریزی تعلیم ے لئے وظائف کے طرز پر اپنی طرف سے دینی مدارس میں فرسٹ پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علم یا طالبہ کے لئے 20ہزار روپے اسکالرشپ کا اعلان کیا۔

 

ڈی ای او لویر چترال محمود غزنوی نے خطاب کرتے ہوئے اس بات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہاکہ تعلیم کے فروع کے لئے معاشرے کے تمام طبقے ایک ہی پیج پر ہیں۔ انہوں نے چترال کے اہل ثروت افراد پر زور دیا کہ وہ بھی قاری فیض اللہ چترالی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے علم کی سرپرستی کرے۔ اس سے قبل شاہی مسجد کے خطیب اور اقراء ایوارڈ کے کوارڈنیٹرمولانا خلیق الزمان کاکا خیل نے کہاکہ 2003ء سے ہر سال بلا ناغہ جاری اقراء ایوارڈ اور اسکالرشپ کی مد میں اب تک مجموعی طور پر 70لاکھ روپے تقسیم ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ قاری فیض اللہ چترالی نے عصری علوم کی فراخدلانہ سرپرستی کے ذریعے ‘مسٹر’اور ‘مولوی’ کی تقسیم کو ہمیشہ کے لئے دفن کردیا ہے۔انہوں نے کہاکہ تعلیم کے شعبے میں ہی بلکہ زندگی کے دوسرے شعبہ جات میں بھی قاری فیض اللہ صاحب ارندو سے لے کر بروغل تک عوام کے لئے ایک مانوس نام ہیں۔ انہوں نے اگلے سال کے لئے اقراء ایوار ڈ کا اعلان کیا۔

 

اس موقع پر انعام یافتہ اسٹوڈنٹس کے سکولوں کے پرنسپلز کو بھی ایوارڈ دے دئیے گئے۔ معروف عالم دین قاری جمال عبدالناصر تقریب کی نظامت کی ذمہ داریاں سنھبالتے ہوئے حاضریں کو اپنی خو ش گفتاری سے محظوظ کرتا رہا اور تقریب میں شرکت پر حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔ جے یو آئی کے امیر مولانا عبدالرحمن، جماعت اسلامی کے امیر وجیہہ الدین، کامرس کالج کے پرنسپل پروفیسر صاحب الدین اور پروفیسر ظہور الحق دانش، مولانا اسرار الدین الہلال نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔

 

chitraltimes qari faizullah iqra awards distribution program 12

chitraltimes qari faizullah iqra awards distribution program 9

chitraltimes qari faizullah iqra awards distribution program 15

chitraltimes qari faizullah iqra awards distribution program 20 chitraltimes qari faizullah iqra awards distribution program 5

chitraltimes qari faizullah iqra awards distribution program 7

chitraltimes qari faizullah iqra awards distribution program 11 chitraltimes qari faizullah iqra awards distribution program 6 chitraltimes qari faizullah iqra awards distribution program 10

chitraltimes qari faizullah iqra awards distribution program 4 chitraltimes qari faizullah iqra awards distribution program 14 chitraltimes qari faizullah iqra awards distribution program 16 chitraltimes qari faizullah iqra awards distribution program 17 chitraltimes qari faizullah iqra awards distribution program 22 chitraltimes qari faizullah iqra awards distribution program 23 chitraltimes qari faizullah iqra awards distribution program 26 chitraltimes qari faizullah iqra awards distribution program 33 chitraltimes qari faizullah iqra awards distribution program 34 chitraltimes qari faizullah iqra awards distribution program 35 chitraltimes qari faizullah iqra awards distribution program 36

chitraltimes qari faizullah iqra awards distribution program 21

 

 

 

 

 

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
95566

گرم چشمہ ؛ اویرک کندوجال روڈ پر عرصہ دراز کے بعد انتہائی ناقص انداز میں کام کا آغاز، کوئی بھی ادارہ ذمہ داری لینے کو تیار نہیں، نوٹس لیا جائے، عوامی حلقے

Posted on

گرم چشمہ ؛ اویرک کندوجال روڈ پر عرصہ دراز کے بعد انتہائی ناقص انداز میں کام کا آغاز، کوئی بھی ادارہ ذمہ داری لینے کو تیار نہیں، نوٹس لیا جائے، عوامی حلقے

 

گرم چشمہ ( چترال ٹائمزرپورٹ ) گرم چشمہ کے علاقے کندوجال کے لئے روڈ کا بنانے کا آج سے کوئی سات سال پہلے آغاز کیا گیا تھا، علاقے کے عوام کا کہنا ہے کہ چونکہ کندوجال سابق صوبائی وزیر سلیم خان کا آبائی گاؤں ہے اس لئے ان کی اقتدار کے دوران روڈ کی تعمیر سے لے کر لوگوں کی زمینات کی قیمتیں دینے تک سب کام بہت بہتر انداز میں ہوتا رہا۔ مگر پی ٹی آئی کی حکومت آنے کے بعد اس روڈ پر ہر قسم کا کام بند کردیا گیا۔ دو سال قبل اس روڈ پر لنک پل کے نام پر انتہائی غلط مقام پر پل تعمیر کرنے کا آغاز کیا گیا جس سے علاقے کو مستقبل میں بہت سارے خطرات کا سامنا کرنا ہوگا۔ مگر پل کی تعمیر آدھا بھی نہیں ہوا تھا کہ فنڈز ختم ہوگئے۔ پھر علاقے کے عوام پل کے لئے توڑے گئے سڑک کا عذاب مسلسل دو سال سے برداشت کررہے ہیں۔ اس سال فنڈز پھر سے آگئے ہیں مگر پل کی تعمیر کے بجائے غیر ضروری دیواریں تعمیر کرنے کا کام شروع کردیا گیا ہے اور کام انتہائی ناقص ہورہا ہے جوکہ تصویروں میں نمایاں ہیں،

 

کام کرنے والے واحد مستری سے جب اس بارے میں سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ انہیں ٹھیکہ دار نے اس طرح کام کرنے کا بولا ہے۔ جس میں وہ 80 فیصد پتھر استعمال کررہا ہے اور صرف بیس فیصد ناقص کنکریٹ۔ علاقے کے لوگ ضلعی انتظامیہ اور سی اینڈ ڈبلیو کے اعلیٰ حکام سے گزارش کرتے ہیں کہ اس ناقص کام کا نوٹس لیا جائے اور معیار کے مطابق کام سرانجام دینے کے لئے ٹھیکہ دار کو ہدایت کی جائے تاکہ سرکاری خزانے کو نقصان سے بچانے کے ساتھ علاقے کے لوگوں کو جانی نقصان سے بھی بچایا جاسکے۔

 

 

chitraltimes kandujal ovirik road garamchashma 3 chitraltimes kandujal ovirik road garamchashma 1

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
95550

ڈائریکٹر ڈی ۔ار۔ایم، پی ڈی ایم اے خیبرپختونخوا کی ریشن آمد، علاقے میں مذید بحالی کے کام کروانے کی یقین دہانی

Posted on

ڈائریکٹر ڈی ۔ار۔ایم، پی ڈی ایم اے خیبرپختونخوا کی ریشن آمد، علاقے میں مذید بحالی کے کام کروانے کی یقین دہانی

 

اپر چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) ڈائریکٹر ڈی۔ ار۔ایم ، پی ڈی ایم اے خیبر پختونخوا سید نواب نے بدھ کے روز قدرتی آفات سے متاثرہ ریشن گاوں کا دورہ کیا، ان کے ساتھ کوارڈنیٹر ڈی ارایم ، پی ڈی ایم اے ساجد خان ، اے ڈی سی ریلیف اپر چترال محمد انور اور منیجر ایمرجنسی منیجمنٹ آغاخان ایجنسی فار ہیبٹاٹ جاوید احمد بھی موجود تھے۔

اس موقع پر ایک اجلاس کمیونٹی سینٹر ریشن میں منعقد کیا گیا، جس میں سی بی ڈی آر ایم سی ریشن کے ممبران کے علاوہ ریشن کے عمائدین نے بھی شرکت کی ۔

ویلچ چیرمین ریشن اشفاق احمد نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور مختصر بریفنگ دی ریشن میں 2010 سے لیکر اب تک صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور قدرتی افات کے بعد پی ڈی ایم اے اور دوسرے اداروں کے کرکردگی کے حوالے سے ڈائریکٹر ڈی ارایم ، پی ڈی ایم اے نے روشنی ڈالی۔ انھوں نے بتایا کہ یو این ڈی پی پراجیکٹ کو دسمبر ۲۰۲۵تک وسعت دی گئی ہے جس کے زریعے ریشن میں مذید بحالی کے کام کیئے جائیں گے۔

 

اس کے بعد ریشن میں اکاہ کے کاموں کے حوالے منیجر مینجمنٹ ایمرجنسی آف اکاہ نے شرکاء کو اگاہ کیا علاقہ کے عوام نے گلاف ٹوپروجیکٹ اور اغا خان ایجنسی فار ہبیٹاٹ (AKAH) نے ریشن میں جو کام کیے ہیں ان کو سراہا گیا۔ اور دونوں اداروں کا شکریہ ادا کیا گیا۔

 

خاص کر ریشن میں پروٹیکشن وال شلٹر ہوم اور متاثرین کو قدرتی افات کے وقت سب سے پہلے ریلیف پہنچانے کے حوالے سے( اکاہ) اغا خان ایجنسی فار ہبیٹاٹ کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا ہے ۔ اے ڈی سی ریلیف محمد انور نے کہا کہ مستقبل میں اداروں کے درمیان کوارڈینیشن کو بہتر بناکر عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کی کوشش کریں گے.

 

 

 

chitraltimes pdma director drm visits reshun upper chitral 7 chitraltimes pdma director drm visits reshun upper chitral 6 chitraltimes pdma director drm visits reshun upper chitral 3

 

 

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
95512

الخدمت فاٶنڈیشن اسکول قتیبہ کیمپس دنین چترال میں بی بی نور اسکالر شپ پروگرام کی پررونق تقریب

الخدمت فاٶنڈیشن اسکول قتیبہ کیمپس دنین چترال میں بی بی نور اسکالر شپ پروگرام کی پررونق تقریب

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) الخدمت فاٶنڈیشن اسکول قتیبہ کیمپس دنین چترال میں گزشتہ دن بی بی نور اسکالر شپ پروگرام سیشن2023-24 کی سالانہ کنوکیشن کی تقریب منعقد ہوئی ، اسکالر شپ پروگرام کے تحت کیمپس میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ عشاء علی کو ایک لاکھ پچاس ہزار، آیانہ خان کو دوسری پوزیشن حاصل کرنے پہ ایک لاکھ، جویریہ احمد کو تیسری پوزیشن حاصل کرنے پہ پچھتر ہزار اور عاٸشہ ثناء کو بی این ایس پی اسیپشل حاصل کرنے پہ پچاس ہزار روپے کے چیکس اور اعزازی شیلڈز دٸیے گئے۔

 

بواٸز سیکشن میں بی بی نور ٹیچر آف دی اٸیر کا اعزاز حاصل کرنے پر فضل الہی اور گرلز سیکشن کی صاٸمہ بی بی کو پنتیس پینتیس ہزار کے چیکس اور شیلڈز دیئے گئے۔ بی بی نور اسٹوڈنٹ آف دی ائیر کا اعزاز کرنے والے فرید اللہ اور بیہا عرش برین کو بیس بیس ہزار کے چیکس اور شیلڈز سے نوازا گیا۔
ٹی ایلمناٸی سینش دو ہزار تیس کے صالحہ پروین اور مہریہ نازلی کو ٹوکن آف بریلینس کے اعزازی شیلڈز سے نوازا گیا۔ سیکشن انچارچ نسیم شاہین اور اعتزاز فاروق کو بھی بہترین خدمات کے اعتراف میں اعزازی شیلڈز سے نوازا گیا۔

 

سیکریٹری جنرل الخدمت فاٶنڈیشن پاکستان سید وقاص انجم جعفری بطور خاص مہمان کنوکیشن میں شریک رہے۔ نیشنل ڈاٸریکٹر فار ایجوکیشن الخدمت ایجوکیشن پروگرام ڈاکٹر احمد جبران بلوچ ، واٸس چانسلر یونیورسٹی آف چترال ڈاکٹر ثناء اللہ ، صدر الخدمت فاٶنڈیشن خیر پختونخواہ خالد وقاص ، ڈپٹی کمشنر چترال لوٸیر محسن اقبال ، خطیب شاہی مسجد چترال خلیق الزمان کاکا خیل ، سنٸیر مینیجر الخدمت ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ وحید اللہ ،امیر جماعت اسلامی چترال لوٸیر وجیہ الدین ، پرنسپل گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج چترال مسرت جبین، ڈی ایس پی سجاد احمد ، صدر پریس کلب چترال ظہیرالدین ،پرنسپل آغا خان ہاٸیر سکینڈری اسکول سین لشٹ طفیل نواز ، مینجر کلینکل ہیلتھ آغا خان ہیلتھ سروس، قادر نساء ، پروفیسرز، لیکچرز، بنک مینجرز، ٹیچرز ، صحافی برادری، والدین اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

 

 

chitraltimes alkhidmat school qutiba campus schlorship program 17 chitraltimes alkhidmat school qutiba campus schlorship program 9 chitraltimes alkhidmat school qutiba campus schlorship program 8 chitraltimes alkhidmat school qutiba campus schlorship program 6 chitraltimes alkhidmat school qutiba campus schlorship program 3

chitraltimes alkhidmat school qutiba campus schlorship program 19 chitraltimes alkhidmat school qutiba campus schlorship program 10 chitraltimes alkhidmat school qutiba campus schlorship program 13

 

chitraltimes alkhidmat school qutiba campus schlorship program 21

 

 

chitraltimes alkhidmat school qutiba campus schlorship program 15 chitraltimes alkhidmat school qutiba campus schlorship program 7

chitraltimes alkhidmat school qutiba campus schlorship program 18

 

 

 

 

 

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
95519

کالاش ویلی کے مرکزی مقام بمبوریت میں الخدمت ویمن ووکیشنل سنٹر کا افتتاح

کالاش ویلی کے مرکزی مقام بمبوریت میں الخدمت ویمن ووکیشنل سنٹر کا افتتاح

 

چترال ( چترال ٹائمزرپورٹ )الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل سید وقاص انجم جعفری نے الخدمت فاؤنڈیشن خیبرپختونخواکے صدر خالد وقاص اور ڈائریکٹر الخدمت ایجوکیشن احمد جبران بلوچ کےہمراہ صوبہ خیبرپختونخوا کے دور افتادہ اضلاع چترال اپر اور لوئر کا تین روزہ دورہ کیا۔اپنے دورہ لوئر چترال کے موقع پر انہوں نے امیر جماعت اسلامی لوئر چترال وجیہ الدین، منیجر ایجوکیشن کے پی کے وحید اللہ اور الخدمت فاؤنڈیشن کے ضلعی صدر عبد الحق کے ہمراہ قدیم تہذبی وادی کیلاش میں وومن ووکیشنل سنٹر بمبوریت کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب میں انہوں نے کیلاش قبیلے کی منفرد ثقافت، خوبصورتی اور روایات کی تعریف کرتے ہوئے اس سنٹر کے قیام کے مقاصد پر تفصیلی روشنی ڈالی۔انہوں نے کہا کہ وومن ووکیشنل سنٹر کا قیام خواتین کی فلاح و بہبود اور معاشی استحکام کے لئے عمل میں لایا گیا ہے تاکہ کیلاش قبیلے کی خواتین کو درپیش مسائل کے حل اور ان کی ترقی میں معاونت فراہم کی جاسکیں۔الخدمت کے رہنماؤں نے سنٹر میں موجود مقامی خواتین کی ہنرمندی اور محنت کی تعریف کی اور ان خدادادصلاحیت کو سراہا۔

امیر جماعت اسلامی چترال لوئر وجیہ الدین نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن ہمیشہ سے ایسے منصوبوں کی حامی رہی ہے جو معاشرتی ترقی اور خدمت کے اصولوں پر مبنی ہوں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وومن ووکیشنل سنٹر بمبوریت کے تحت مقامی خواتین کو سلائی کڑائی اور دیگر ہنر سیکھانے کے لئے مزید اقدامات کیے جائیں گے تاکہ کیلاش قبیلے کی خواتین اپنی روایات اور ثقافت کو برقرار رکھتے ہوئے معاشی خود کفالت حاصل کر سکیں۔
اس موقع پر ادارے کے منتظمین نے الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے خواتین کی فلاح و بہبود کے لیے کی جانے والی کاوشوں پر الخدمت فاونڈیشن کے قائدین کا شکریہ ادا کیا۔

 

 

chitraltimes ji chitral lower amir and alkhidmat gs pak inagurated kalash center 4

chitraltimes ji chitral lower amir and alkhidmat gs pak inagurated kalash center 1

chitraltimes ji chitral lower amir and alkhidmat gs pak inagurated kalash center 2 chitraltimes ji chitral lower amir and alkhidmat gs pak inagurated kalash center 3

 

 

 

 

 

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
95494

عمائدین تورکہو کا ڈپٹی کمشنر اپر چترال سے ملاقات، تورکہو روڈ پر تعمیراتی کام کی سست روی پر تحفظات کا اظہار، ڈی سی کا ٹھیکہ دار کو کام کی رفتارمیں تیزی اور ہیوی مشینری کی تعداد میں اضافے کی ہدایت

عمائدین تورکہو کا ڈپٹی کمشنر اپر چترال سے ملاقات، تورکہو روڈ پر تعمیراتی کام کی سست روی پر تحفظات کا اظہار، ڈی سی کا ٹھیکہ دار کو کام کی رفتارمیں تیزی اور ہیوی مشینری کی تعداد میں اضافے کی ہدایت

 

اپر چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) تورکہو کے عمائدین نے منگل کےر وز بونی بوزند روڈ پر کام کی سست روی کے حوالے سے ایک وفد کی شکل میں ڈپٹی کمشنر اپر چترال حسیب الرحمن خان خلیل سے ملاقات کی۔اس موقع پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر موڑکہو/تورکہو عیسیٰ محمد خان ، ایگزیکٹو انجینئر سی،اینڈ،ڈبلیو ضیاء اللہ اور تحصیلدار مستوج شفیع اللہ بھی موجود تھے۔

عمائدین علاقہ کا موقف تھا کہ ٹھیکہ دار کے پاس ہیوی مشنریوں کی تعداد میں کمی کے باعث بونی بوزند روڈ میں کام کی رفتار انتہائی سست روی کا شکار ہے۔ متعدد بار متعلقہ ٹھیکہ دار کو اگاہ کرنے کے باوجود ٹس سے مس نہیں ہورہا ہے جس کی وجہ سے برفباری سے پہلے اسفالٹ اور کمپکشن کا کام مکمل ہوتا ہوا نظر نہیں اتا ہے۔

ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے متعلقہ ایگزیکٹو انجینئر سی،اینڈ،ڈبلیو کو ہدایت کی کہ وہ متعلقہ ٹھیکہ دار کے زریعے ہیوی مشنریوں کی تعداد میں اضافہ کریں تاکہ لوگوں کے خدشات اور تحفظات کو دور کیا جاسکے۔

ایگزیکٹو انجینئر نے موقع پر متعلقہ ٹھیکہ دار کے ساتھ رابطہ کیا اور انہیں کل سے ہر صورت مشنریوں کی تعداد کو برھانے کی ہدایت کی اور انہیں یہ بھی تاکید کی کہ وہ دوسرے پرائیویٹ ٹھیکیداروں کے ساتھ رابطہ کرکے ان سے مشنری hire کرے تاکہ مذکورہ کام جلد از جلد پائہ تکمیل کو پہنچ سکے۔
عمائدین علاقہ نے بروقت عملی اقدامات اٹھانے پر ڈپٹی کمشنر اپر چترال اور متعلقہ ایگزیکٹو انجینئر کا شکریہ ادا کئے۔

 

 

chitraltimes dc upper chitral meeting with delegation of torkhow 2

 

 

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
95462

اپرچترال میں مسلم لیگ ( ن) یوتھ ونگ اورڈسٹرکٹ کابینہ کا مشترکہ اجلاس۔ صوبائی سطح پر فوکل پرسن کے لیے اختیار ولی پر بھر پور اعتماد کا اظہار

اپرچترال میں مسلم لیگ ( ن) یوتھ ونگ اورڈسٹرکٹ کابینہ کا مشترکہ اجلاس۔ صوبائی سطح پر فوکل پرسن کے لیے اختیار ولی پر بھر پور اعتماد کا اظہار

 

اپرچترال ( چترال ٹائمزرپورٹ ) پاکستان مسلم لیگ ن اپر چترال یوتھ ونگ اور ڈسٹرکٹ کابینہ کا مشترکہ اجلاس منگل کے روز ظفر اللہ پرواز ہاوس بونی میں یوتھ کوآرڈینیٹر نوید انجم کی زیر صدارت منعقد ہوا ،خواتین ونگ کےصدر حصول بیگم اس پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی ۔
میٹنگ کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک کی سعادت سے ہوا اجلاس کی نظامت کے فرائض تحصیل کوآرڈینیٹر مستوج اعجاز حسین نے انجام دی میٹنگ کے ایجنڈے میں صوبائی سطح پر کوآرڈینیٹر کے لیےاختیار ولی خان پر اعتماد کا اظہار کرنا سر فہرست تھا۔ میٹنگ میں تمام شراکاء خواتین و حضرات نے کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کیا خواتین کی جانب سے آوی سے نسیمہ بی بی اور لاسپور سے گل سیمہ بی بی نے پارٹی کو منظم بنانے اور پارٹی میں خواتین نمائندگی کی حوصلہ افزائی کو یقینی بنانے کے حوالوں سے اظہار خیال کیا۔ انھوں نے خواتین ونگ کومزید فعال بنانے کے حوالے مثبت تجاویز پیش کئے جسے حاضرین کی جانب سے سراہا گیا۔

 

 

مقررین نے وزیر اعظم یوتھ سکیم سے کارکنوں اور نوجوانوں کو مستفید کرنے کے حوالوں سے تجاویز دی۔ان کا کہنا تھا کہ یوتھ کو بااختیار بنانے اور ان کے احساس محرومی دور کرنے کے لیے وزیر اعظم یوتھ اسکیم کے تحت نوجوانوں کو آسان شرائط پر کاروباری قرضہ فراہم کیا جائے۔ تاکہ نوجوان مایوسی کا شکار ہوئے بے غیر باعزت زندگی گزار سکے۔اجلاس میں پارٹی قیادت سے مطالبہ کیا گیا کہ ضلع کے اندر وفاقی محکموں سے رابطے کے لیےپارٹی کی طرف سے فوکل پرسن مقرر کیا جائے تاکہ وفاق کی طرف سے جاری منصبوں اور دوسرے امور کی نگرانی احسن طریقے سے ہو سکے،
اجلاس میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ ہر ضلع میں یوتھ کے لیے دفتر کا قیام عمل میں لایا جائے تاکہ پارٹی کے امور چلانے میں آسانی ہو۔خواتین کی حوصلہ افزائی اور ان کو با اختیار بنانے کے لیے پارٹی کے مختلف شعبوں میں ان کو خصوصی نمائندگی دی جائے۔کیونکہ خواتین کی فعالیت پارٹی کی بہتر مفاد میں ہے۔

WhatsApp Image 2024 11 12 at 9.03.04 PM

 

اجلاس میں تحریک مستوج بروغل روڈ،تحریک بونی بوزوند روڈ اور تحریک بجلی ریشن کی حمایت کا بھی اعلان کیا گیا۔ مقررین میں جنرل سیکرٹری پرنس سلطان الملک، سینئر وائس پریذیڈنٹ پرویز لال ، سابق یو سی ناظم سلامت خان، تحصیل جنرل سیکرٹری افسر علیم ،تحصیل صدر تورکھواحمد اللہ ،جنرل سیکرٹری یوتھ ونگ کاشف احمد،رفیق الدین،صدیق احمد،علی اکبر،مغل ولی شاہ،میرنظام الدین،تحصیل جنرل سیکرٹری موڑکھو محمد ایوب،ذاہد علی و دیگر مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے نمائیندہ گاں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور پارٹی کو فعال اور منظم بنانے کے لئے اپنے اپنے تجاویز پیش کئے۔

 

 

مہمانِ خصوصی سابق خاتون کونسلر حصول بیگم نے پارٹی کابینہ کو از سر نو تشکیل دینے کے حوالے سے تجویز دی انھوں نے پارٹی قیادت سے مطالبہ کیا کہ خواتین ونگ کی ایک وفد کو مریم نواز سے ملاقات کرنے کے لئے موقع فراہم کیا جائے تاکہ اس علاقہ میں خواتین کے لئے درپیش مسائل کے حوالے سے مریم نواز کو آگاہ کیا جا سکے ۔ یوتھ کوآرڈینیٹر نعیم انجم نے صدارتی خطبے میں پارٹی کو مختلف قسم کے درپیش مسائل اور ان کے حل کے لئے تفصیلی تجاویز پیش کئے۔

 

 

انھوں نے ان تمام تر مسائل کو مرکزی قیادت کے سامنے پیش کر کے ان کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔انہوں نے باہمی اتفاق و اتحاد سے پاکستان مسلم لیگ ن کو ایک منظم اور مضبوط پارٹی بنانے میں کردار ادا کرنے پر زور دیا۔اخر میں متفقہ قرارداد کے ذریعے اختیار ولی خان پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی کے بہتر مفاد میں صوبائی سطح پر وزیر اعظم یوتھ اسکیم کے لیے خیبرپختونخوا سے کوآرڈینیٹر مقرر کرنے کا مطالبہ کیا گیا اور کہا گیا کہ اختیار ولی خان میں نوجوانوں کو متحد کرنے اور ان کے امیدوں پر پورا اترنے کی بھر پور صلاحیت موجود ہے۔اگر پارٹی کو مستحکم دیکھنا ہے تو اس کے لیے اختیار ولی خان کو کوآرڈینیٹر مقرر کرنا ہی پارٹی کے بہتر مفاد میں ہے۔

 

 

اجلاس میں یوتھ ونگ ڈسٹرکٹ کابینہ اور تحصیل کابینہ پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دیکر مرکزی قیادت سے مطالبہ کیا گیا کہ اس کمیٹی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن کیا جاکر اس علاقہ میں مرکز کے مختلف منصوبوں اور اداروں کی باضابطہ نگرانی کے حوالے سے اختیار دیا جائے ۔

 

 

 

chitraltimes PMLN upper chitral meeting youth wing 2 chitraltimes PMLN upper chitral meeting youth wing 4 chitraltimes PMLN upper chitral meeting youth wing 5 chitraltimes PMLN upper chitral meeting youth wing 6 chitraltimes PMLN upper chitral meeting youth wing 8

chitraltimes PMLN upper chitral meeting youth wing 7

 

 

 

 

 

 

 

 

 

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
95478

گرم چشمہ کے مقام پر دوستوں میں تکرارکے دوران ایک دوست قتل جبکہ دوسرازخمی

گرم چشمہ کے مقام پر دوستوں میں تکرارکے دوران ایک دوست قتل جبکہ دوسرازخمی

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز)لویر چترال کے گرم چشمہ میں منگل کی رات دوستوں میں تکرار کے دوران ایک دوست قتل جبکہ دوسرا زخمی ہوکر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چترال میں داخل ہوگئے۔

 

ایس ڈی پی او لوٹ کوہ احمد عیسیٰ نے بتایا کہ رات تین بجے پولیس اسٹیشن گرم چشمہ کو اطلاع ملی کہ اقبال حیات ولد اسلام الدین ساکن ژیتور زخمی حالت میں مقامی ہسپتال پہنچ گئے ہیں جس پر ایس ایچ او قربان پناہ پولیس پارٹی سمیت ہسپتال پہنچ گئے جہاں زخمی اقبال حیات نے بتایا کہ انہیں شفیق اللہ ولد گلزار ساکن ایژ نے ان پر قاتلانہ  حملہ کیا ہے۔ ان کی نشان دہی پر ہائی سکول کے اوپر اونچائی پر واقع پھوستاکی گاؤں میں جھڑپ کے مقام سے شفیق اللہ کی لاش پڑی مل گئی جو کہ اقبال حیات سے  مبینہ طور پر چاقو کے ضرب کھا کر دم توڑ گئے تھے۔

 

اقبال حیات نے پولیس کو بتایا کہ وہ گرم چشمہ بازار میں واقع اپنے کمرے میں سو رہے تھے کہ رات ڈیڑھ بجے شفیق اللہ نے انہیں جگا کر اپنے ساتھ مذکورہ مقام پر یہ کہتے ہوئے لے گئے کہ ان کے چرس آگئے ہیں جنہیں لے کے آنا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ مذکورہ مقام پر پہنچنے کے بعد شفیق نے ان پر اچانک حملہ کرتے ہوئے پتھر ان کے سر پر دے مارا جس پر وہ آپس میں گتھم گتھا ہو گئے جس کے دوران اس نے اپنی جان بچانے کے لئے ان پر چاقو سے وار کیا اور ان کو گرانے کے بعد ہسپتال پہنچ گئے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ دونوں دوست تھے اور چرس کے کاروبار میں شرکت کرتے رہتے تھے۔ پولیس نے اقبال حیات کو حراست میں لے کر مزید علاج کے لئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ ان کے خلاف تعزیرات پاکستان کے دفعہ 302 کے پرچہ چاک کردیا ہے۔۔

 

 

chitraltimes garamchashma murder

 

 

 

 

Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
95458

مستوج بروغل روڈ پرفوری کام شروع کرکے بروغل پاس بارڈر کوتجارت کے لئے کھول دیاجائے ۔ بانگ یارخون میں احتجاجی جلسے سے مقرریں کا خطاب 

مستوج بروغل روڈ پرفوری کام شروع کرکے بروغل پاس بارڈر کوتجارت کے لئے کھول دیاجائے ۔ بانگ یارخون میں احتجاجی جلسے سے مقرریں کا خطاب

 

چترال(نمائندہ چترال ٹائمز رپورٹ)مستوج بروغل روڈ تحریک کے ذمہ داروں نے مستوج سے بروغل تک 114 دیہات کے 153 کلومیٹر روڈ پرفوری کام شروع کرنیکامطالبہ کرتے ہوئے بانگ یارخون میں احتجاجی جلسے کاانعقادکیاگیا۔جس میں لاسپوراورمستوج سے بروغل تک کے عوام نے ہزاروں کی تعدادمیں شرکت کی اورامستوج بروغل روڈ پر کام شروع ہونے تک احتجای مظاہرہ جاری رکھنے کاعہدکیا۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے تحریک کے صدر پیرسید مختارعلی شاہ ایڈوکیٹ، مہمان خصوصی قاضی احتشام الحق، معروف ماہرتعلیم شیرولی خان اسیر، منیجرشیرنادر، سابق یوسی ناظم محمدوزیرخان، ظاہرالدین لال، لطیفہ شاہ،کرم علی سعدی، عمررفیع، محم دسہروردی یفتالی،میررحیم خان،عبدالحکیم،حیدراحمد،احمدمحمدعلی اوردوسروں نے کہاکہ کسی بھی علاقہ کی ترقی کے لئے رابطہ سڑکوں کا ہونا انتہائی اہم ہے۔ کیونکہ سڑک ہی وہ بنیادی ذریعہ ہے کہ جس کی بدولت انسان اپنے طویل سفرکو مختصر کرسکتا ہے۔ جتنے بھی ممالک ترقی کرچکے ہیں انکی ترقی میں بہتر سڑکوں کا اہم کردار ہے۔

 

chitraltimes bang yarkhoon protest for mastuj broghil road 6

 

مستوج بروغل روڈ جغرافیائی لحاظ سے بھی انتہائی اہمیت کاحامل ہے۔درجنون دیہات پرمشتمل وادی یارخون گلیشئر ،قدرتی نظاروں اور معدنیات سے مالا مال ہے۔ اور قدیم زمانے سے تجارتی گزرگاہ رہ چکاہے۔ اس روٹ پر گھوڑوں اور خچروں کے ذریعے وسیع پیمانے پر تجارت ہوتی تھی۔ انتہائی افسوس کا مقام ہے کہ پاکستان بننے کے بعد حکومتی عدم توجہ کی بنا پر نہ صرف وہ تجارت ختم ہوئی۔ بلکہ مقامی لوگوں کی آمدورفت بھی بری طرح متاثر ہوئی ہے ۔ ان علاقوں میں عوام منٹوں کاسفر گھنٹوں میں طے پرکرنے پرمجبورہیں۔

 

 

مقریریں نے کہاکہ سڑکوں کی ناقص صورتحال کی وجہ سے عوام شدید کرب و الم کے دور سے گزرتی ہے۔ جہاں سڑکوں کی عدم دستیابی اورناقص صورتحال کی وجہ سے بزرگ، اسکولی بچے،ومریض پریشان ہوتے ہیں وہیں حاملہ خواتین کو بھی کئی پریشانیوں کو برداشت کرتے ہوئے ہسپتال تک پہنچنا پڑتا ہے۔اور آئے روز سڑکوں کے ناقص نظام کی وجہ سے حادثات رونما ہوتے ہیں اورعوام کی قیمتی جانیں ضائع ہوتی ہیں۔مستوج یارخون بروغل کے عوام وفاقی اورصوبائی حکومت سے اپیل کی مستوج بروغل روڈ پرفوری کام شروع کرکے یہاں کے مکینوں کی مشکلات کاازالہ کیاجائے کیونکہ سڑکوں کی خستہ حالت ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہوتی ہے۔

 

chitraltimes bang yarkhoon protest for mastuj broghil road 3

 

مقریریں نے منتخب نمائندوں کوشدیدتنقیدکانشانہ بناتے ہوئے کہاکہ ووٹ لیتے وقت بڑے بڑے دعوے کرتے ہیں مگراسمبلیوں میں جاکرعوام کوبھول جاتے ہیں۔اورضلعی انتظامیہ اپرچترال کوبھی تنقیدکانشانہ بناکرکہاکہ یوسی یارخون وادی چترال سے رقبے کے لحاظ سے سب سے بڑایوسی ہے مگرضلعی انتظامیہ اپرچترال ان پسماندہ علاقوں میں آکرعوام کی مسائل سننے اوربنیادی حل کرنے کی زحمت نہیں کرتے ہیں۔موجودہ روڈمیں بھی گرمیوں کے سیلابی صورت حال کے بعدجگہ جگہ مسافروں کو آمدروفت میں شدیدکاسامناہے۔سردیوں میں برف باری کے بعدکئی مقامات سے گاڑی کاگزرناانتہائی مشکل ہے جومقامی لوگوں نے اپنی مددآپ کے عارضی طورپربحال کیاگیاہے۔

 

 

اس موقع اسسٹنٹ کمشنراپرچترال یونس خان نے خطاب کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ اپرچترال محکمہ سی اینڈڈبلیوکے ذریعے باقاعدہ سروے کرکے ایک ہزارملین یعنی دس ارب روپے کا پی سی ون بناکرصوبائی حکومت کوبھیجاہے۔ڈپٹی کمشنرکے پاس دس ارب روپے نہیں ہوتاہے ہم نے یہ رقم صوبے سے لیناہے۔ضلعی انتظامیہ اپرچترال نے مستوج بروغل روڈکی باقاعدہ منظوری اوراے ڈی پی میں شامل کرنے کے لئے تمام کاغذی کاروائی مکمل کرکے متعلقہ حکام تک پہنچایاہے۔جوں ہی وہاں سے منظوری ہوگی ،فنڈریلیزہوگا توفورا اس روڈ پرکام شروع کیاجائے گا اورمستوج سے بروغل تک کے روڈ کشادہ، بیلک ٹاپ بھی ہوگا یہاں کے عوام کوانشاء اللہ سہولت ملے گا۔انہوں نے کہاکہ ڈپٹی کمشنر اپرچترال اس روڈ کوصوبائی اے ڈی میں شامل کرنے کی بھرپورکوشش کررہے ہیں اورسیاسی نمائندوں سے بھی گذارش ہے کہ وہ بھی اپناکرداراداکریں۔

 

chitraltimes bang yarkhoon protest for mastuj broghil road 4

 

مقریریں نے اس روڈ پرکام شروع ہونے اپناپرامن احتجاجی مظاہرہ جاری رکھنے کاعہدکرتے ہوئے کہاکہ مستوج بروغل روڈ چترال کے علاقے میں واقع ایک اہم شاہراہ ہے جو مستوج کو بروغل پاس سے جوڑتی ہے۔ اس سڑک کی تاریخی، تجارتی، سیاحتی، اور دفاعی اہمیت ہے۔ یہ سڑک نہ صرف مقامی لوگوں کی زندگی میں بہتری لاتی ہے بلکہ ملکی سطح پر بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔

 

انہوں نے کہاکہ سڑکوں کی ناگفتہ بہ حالت کی وجہ سے ان علاقوں میں پھلوں اور زرعی اجناس کا مناسب معاوضہ نہیں مل رہاہے۔مقامی لوگ اپنی پیداوار کو فوری مارکیٹ تک لیجانے اور منڈی پہنچنے تک ایک چوتھائی سے زائد پیداوار ضائع ہو جاتے ہیں۔یہاں کے لذیز پھلوں کوکئی کئی دن تک مارکیٹ پہنچانے میں ناکام رہتے ہیں۔جس کی وجہ سے یہاں کے کسانوں کو اپنی خون پسینے کی کمائی کا انتہائی کم معاوضہ ملتا ہے اور ان کی معاشی حالت میں کوئی بہتری نہیں آتی۔انہوں نے کہاکہ یہاں کے باسیوں کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے مستوج بروغل روڈ کی تعمیر پرہنگامی بنیادوں پرکام شروع کیاجائے تاکہ یہاں کیزمیندارامشکل اور پریشانی کے بغیر اپنی پھلوں کو فوری مین مارکیٹ تک پہنچا کر اپنی محنت کا مناسب معاوضہ وصول کر سکیں۔

 

chitraltimes bang yarkhoon protest for mastuj broghil road 5

 

مقریریں کاکہناہے کہ مستوج بروغل روڈ سنٹرل ایشیاء اورافغانستان کے تجارتی اورثقافتی تبادلے اور واخان کوریڈورتک رسائی کوآسان بنانے کے لئے انتہائی اہمیت کاحامل ہے۔ اگر حکومت سنجیدگی کامظاہرہ کرتے ہوئے مستوج بروغل روڈ پرفوری کام شروع کرکے بروغل پاس بارڈر کوتجارت کے لئے کھول دیاجائے تویہاں کے پسماندگی اوربے روزگاری مکمل طورختم ہوجائے گائے نوجوانوں کوروزگارکاوسیع مواقع ملیگااور تاجکستان سے سوئی گیس آسانی سے پاکستان پہنچایاجائے گاجس سیہمارے جنگلات بھی محفوظ ہوں گے۔

 

 

 

 

chitraltimes bang yarkhoon protest for mastuj broghil road 8

chitraltimes bang yarkhoon protest for mastuj broghil road 9 chitraltimes bang yarkhoon protest for mastuj broghil road 7

 

chitraltimes bang yarkhoon protest for mastuj broghil road 101

chitraltimes bang yarkhoon protest for mastuj broghil road 2

 

 

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
95440

الخدمت فاونڈیشن پاکستان کا روشن چہرہ ہے جو اس کے سافٹ امیج کو دنیا کے سامنے پیش کرتا ہے جس کی سرگرمیاں پاکستان سے نکل کر باہر کی ممالک میں بھی داخل ہورہی ہیں.وقاص انجم جعفری

Posted on

الخدمت فاونڈیشن پاکستان کا روشن چہرہ ہے جو اس کے سافٹ امیج کو دنیا کے سامنے پیش کرتا ہے جس کی سرگرمیاں پاکستان سے نکل کر باہر کی ممالک میں بھی داخل ہورہی ہیں.وقاص انجم جعفری

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) الخدمت فاونڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل وقاص انجم جعفری نے کہا ہے کہ الخدمت فاونڈیشن پاکستان کا روشن چہرہ ہے جو اس کے سافٹ امیج کو دنیا کے سامنے پیش کرتا ہے جس کی سرگرمیاں پاکستان سے نکل کر باہر کی ممالک میں بھی داخل ہورہی ہیں اور اس کی سرگرمیاں زندگی کی سات دائروں پر پھیلے ہوئے ہیں جوکہ قدرتی آفات سے نمٹنے سے لے کر تعلیم، صحت اور خودروزگاری کے شعبوں پر مشتمل ہے۔ الخدمت فاونڈیشن کے صوبائی صدر خالد وقاص چمکنی، ضلعی صدر عبدالحق، امیر جماعت اسلامی وجیہہ الدین اور دوسرے رہنماؤں شجاع الحق بیگ، محمد عمران کے ہمراہ چترال پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چترال الخدمت فاونڈیشن کے لئے خصوصی اہمیت کا حامل اور ان معدودے چند اضلاع میں شامل ہے جہاں سات کے سات دائروں میں کام جاری ہے کیونکہ چترال جعرافیائی طور پر الگ تھلگ علاقہ ہونے کے ساتھ ساتھ نیچرل ڈیزاسٹرز کے خطرات سے دوچار ہے جہاں ہر سال قدرتی آفات تباہی مچاتی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مواخاۃ پروگرام کے تحت الخدمت فاونڈیشن کے ذریعے جوانوں کو خودروزگاری کے مواقع فراہم کرنے کے لئے بلاسود قرضے اور اسٹارٹ اپ کے لئے بنیادی سرمائے اور سامان مہیا کئے جارہے ہیں جس کا گزشتہ روز چترال میں بھی افتتاح کیا گیا جہاں دس افراد کو اسٹارٹ اپ کی سہولت دے دی گئی اور عنقریب اس کے حجم میں اضافہ بھی کیا جائے گا۔

 

وقاص انجم جعفری نے کہاکہ الخدمت فاونڈیشن کے رضاکار گزشتہ ترکی میں قیامت خیز زلزلے کے بعد پاک آرمی اور ریسکیو 1122کے ساتھ خدمات انجام دے دئیے جبکہ اس تنظیم کا چترال سمیت ملک بھر میں تربیت یافتہ رضاکار موجود ہیں جوکہ قدرتی آفات یا کسی اور ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر متاثریں تک پہنچ جاتے ہیں جبکہ 10لاکھ وولنٹئیر ز کا ہدف بھی مقرر کیا گیا ہے جنہیں ان کی صلاحیتوں کے مطابق ضروری تربیت فراہم کی جائے گی۔ الخدمت فاونڈیشن کے مرکزی عہدیدار نے کہاکہ نوجوانوں کو پروفیشنل تربیت کی فراہمی کے ذریعے برسرروزگار بنانے کے لئے ‘بنو قابل ‘اسکیم کے تحت تین ماہ دورانیہ کا کورس بہت جلد شروع کیا جارہا ہے اور خیبر پختونخوا کی یونیورسٹیوں کے ساتھ اس سلسلے میں روابط قائم کئے جارہے ہیں اور اسی سلسلے میں یونیورسٹی آف چترال کے حکام کے ساتھ ملاقات کرکے تفصیلات طے کئے گئے ہیں جس کے نتیجے میں چترال کے نوجوان بھی اس سے مستفید ہوسکیں گے۔ انہوں نے کہاکہ چترال کے نوجوانوں میں بے پناہ پوٹنشل موجود ہے جوکہ پرعزم اور باصلاحیت ہیں جن کو نیٹ ورکنگ کی ضرورت ہے۔
اس سے قبل صوبائی صدر خالد وقاص چمکنی نے کہاکہ چترال میں مختلف شعبہ جات میں ضروریات کے پیش نظر یہاں الخدمت یوتھ کمپلیکس تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ تمام سرگرمیاں ایک چار دیواری کے اندر انجام پاسکیں جبکہ ‘بنو قابل ‘اسکیم کے تحت 16مختلف ٹریڈز میں فنی تربیت کا اہتمام کیا جائے

گا۔

chitraltimes alkhidmat foundation kp head press confrence 2

 

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
95424

انٹر سکولز لٹیریری کمپیٹیشن چترال لوئیر کے ڈسٹرکٹ لیول کے مقابلے اختتام پذیر

انٹر سکولز لٹیریری کمپیٹیشن چترال لوئیر کے ڈسٹرکٹ لیول کے مقابلے اختتام پذیر

چترال ( چترال ٹائمزرپورٹ ) انٹر سکولز لٹیریری کمپیٹیشن کے ضلع چترال لوئیر کے ڈسٹرکٹ لیول کے مقابلے آج ٹاؤن ہال چترال میں اختتام پذیر ہوئے۔آج بروز پیر کنوینر لٹیریری کمپیٹیشن ثناءاللہ ثانی پرنسپل گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول بمبوریت کی صدارت میں مقابلے کا آغاز ہوا۔ تلاوت کلام پاک کی سعادت مولانا قاری وقار احمد استاذ جی ایچ ایس بلچ نے حاصل کی۔ نعت رسولِ مقبول معروف سینیئر نعت خواں قاری شمس الدین ایس ایس ٹی گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول موری لشٹ نے پیش کیا۔

مقابلہ حسنِ قرات میں پہلی پوزیشن قاضی صبغت اللہ گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول دروش نے حاصل کی اور دوسرے نمبر پر گورنمنٹ سینٹینئل ماڈل ہائی سکول چترال کے صابر حسین ائے۔
حمد باری تعالیٰ کے مقابلے میں پہلی پوزیشن جنید حیات گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول دروش کے حصے میں آئی اور اصغر دورانی گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول موری لشٹ دوسری پوزیشن کے حقدار ٹھہرے۔
مقابلہ آذان محمدی میں ڈائمنڈ پبلک سکول اینڈ کالج کے عماد بشیر نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

 

نعت خوانی کے مقابلے میں گورنمنٹ ہائی سکول بلچ کے روحان احمد نے پہلی پوزیشن جبکہ شہزادہ سدیس گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول دروش نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔
قومی ترانے کے مقابلے میں گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول دروش کے حذیفہ اور اس کی ٹیم اول آئے جبکہ دوسرے نمبر پر گورنمنٹ سینٹینئل ماڈل ہائی سکول چترال کے عیان اور ان کے ساتھی رہے۔
ملی نغمے کے مقابلے میں پہلی پوزیشن گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول دروش کے ارحام اور گروپ نے حاصل کیا اور دوسری پوزیشن چترال پبلک سکول اینڈ کالج کے عبد اللہ اور گروپ نے حاصل کی ۔
اُردو تقریری مقابلے میں پہلی پوزیشن گورنمنٹ ہائی سکول کوغذی کے صابر اللہ جبکہ دوسری پوزیشن فرنٹیئر کور پبلک سکول دروش کے نعمان الہی نے حاصل کی۔

 

انگلش تقریری مقابلے میں گورنمنٹ سینٹینئل ماڈل ہائی سکول چترال کے تنزیل الرحمن نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول دروش کے اریب اللہ نے دوسری پوزیشن حاصل کی ۔
مقابلہ اردو مضمون نویسی میں آغا خان ہایئر سیکنڈری سکول کے توحید الرحمان نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ مقابلہ مضمون نویسی انگلش میں بھی آغا خان ہایئر سکینڈری سکول چترال کے صاحب نذیر نے پہلی اور گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول دروش کے امتیاز احمد نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔
کوئز کمپٹیشن میں دی لینگ لینڈ سکول اینڈ کالج چترال کے علی مرتضیٰ اور افیاض الدین نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ فرنٹیئر کور پبلک سکول دروش کے کاشف احمد نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

 

پوسٹر میکنگ کے مقابلے میں الناصر کمیونٹی بیسڈ سکول اینڈ کالج گرم چشمہ کے فیضان احمد نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ گورنمنٹ ہائی سکول عشریت کے ضیاء الرحمن نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔
پروگرام کے مہمان خصوصی پریذیڈنٹ انٹر سکول اسپورٹس اینڈ لیٹریری فیسٹیول 2024 شاہد حسین ڈپٹی ڈی ای او میل لوئر تھے۔مختلف مقابلوں کے مہمان خصوصی کے طور پر م سلیم کامل پرنسپل گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول دروش ، حاجی فاروق اعظم ڈپٹی ڈسٹرکٹ اسپورٹس سیکرٹری ، اے ڈی او سپورٹس اکبر حسین ، ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر ،مولانا نثار احمد سبجیکٹ اسپیشلسٹ گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول آیون ، ظہور الہی سبجیکٹ اسپیشلسٹ انگلش گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول موری لشٹ ، محمد اسماعیل جنرل سیکرٹری پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک ، فرید احمد پرنسپل چترال پبلک سکول شریک محفل رہے۔
مختلف مقابلوں کے لئے ججز کے پینل میں کنوینئر لٹیریری کمپیٹیشن ثناءاللہ ثانی ، نثار احمد سبجیکٹ اسپیشلسٹ ، عبد الفتاح ایسوسی ایٹ پروفیسر انگلش، ظہور الہی سبجیکٹ اسپیشلسٹ انگلش ، طارق قاسم سبجیکٹ اسپیشلسٹ انگلش ، عبد اللہ شہاب لیکچرر اردو گورنمنٹ ڈگری کالج چترال ،مولانا سفیر اللہ ، مفتی فضل شاہ ،مولانا حسن الدین اور ولی زمان مسرور نے ججمنٹ کے فرائض انجام دیے۔

 

پروگرام کی سرپرستی شاہد جلال ڈسٹرکٹ سپورٹس سیکرٹری و پرنسپل گورنمنٹ سینٹینئل ماڈل ہائی سکول چترال نے کی جبکہ نگرانی کنوینر لٹیریری کمپیٹیشن ثناء اللہ ثانی کی قیادت میں محمد عالمگیر بخاری سبجیکٹ اسپیشلسٹ ، عبد الحفیظ خان سبجیکٹ اسپیشلسٹ ، عبد العزیز خان ایس ایس ٹی اور ڈاکٹر قاضی محب الرحمان نے کی۔

 

پروگرام میں پوزیشن ہولڈرز کو شیلڈ دینے کے ساتھ ججز حضرات اور منتظمہ کمیٹی کو بھی اپریسی ایشن سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔
سلطان محمد ایس ایس ٹی ، سلیم کامل پرنسپل ، شاہد جلال ڈسٹرکٹ سپورٹس سیکرٹری ، محمد عالمگیر بخاری سبجیکٹ اسپیشلسٹ نے خطاب کیا۔
مہمان خصوصی شاہد حسین ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر چترال لوئیر نے ڈسٹرکٹ اسپورٹس سیکرٹری ج شاہد جلال اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور بہترین پروگرام کے انعقاد پر خراج تحسین پیش کیا اور طلبہ کو بہترین نصائح سے نوازا اور اگلے ڈویژنل لیول کے مقابلوں کے لئے بھرپور تیاری کے لئے زور دیا ۔پروگرام مولانا سفیر اللہ کی دعائیہ کلمات سے اختتام پذیر ہوا۔

 

chitraltimes inter school literary compitition chitral lower concludes 10 chitraltimes inter school literary compitition chitral lower concludes 11 chitraltimes inter school literary compitition chitral lower concludes 12 chitraltimes inter school literary compitition chitral lower concludes 9 chitraltimes inter school literary compitition chitral lower concludes 8 chitraltimes inter school literary compitition chitral lower concludes 7 chitraltimes inter school literary compitition chitral lower concludes 6 chitraltimes inter school literary compitition chitral lower concludes 5 chitraltimes inter school literary compitition chitral lower concludes 4 chitraltimes inter school literary compitition chitral lower concludes 3 chitraltimes inter school literary compitition chitral lower concludes 2

 

chitraltimes inter school literary compitition chitral lower concludes 3 chitraltimes inter school literary compitition chitral lower concludes 4 chitraltimes inter school literary compitition chitral lower concludes 6

chitraltimes inter school literary compitition chitral lower concludes 1

 

 

 

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
95409

الخدمت فاونڈیشن کے مواخاۃ پروگرام کے تحت چترال شہر میں دس افراد کو وسیلہ روزگار فراہم کرتے ہوئے سبزی اور فروٹ پر مشتمل مال سمیت ہتھ گاڑی اور الیکٹرانک اسکیل فراہم کی گئی

Posted on

الخدمت فاونڈیشن کے مواخاۃ پروگرام کے تحت چترال شہر میں دس افراد کو وسیلہ روزگار فراہم کرتے ہوئے سبزی اور فروٹ پر مشتمل مال سمیت ہتھ گاڑی اور الیکٹرانک اسکیل فراہم کی گئی

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) الخدمت فاونڈیشن کے مواخاۃ پروگرام کے تحت چترال شہر میں دس افراد کو وسیلہ روزگار فراہم کرتے ہوئے سبزی اور فروٹ پر مشتمل مال سمیت ہتھ گاڑی اور الیکٹرانک اسکیل فراہم کی گئی جس کے لئے اتوار کے روز ایک خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس میں الخدمت فاونڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل وقاص انجم جعفری اور خیبر پختونخوا کے صدر خالد وقاص چمکنی نے خصوصی طور پر شرکت کی جبکہ الخدمت فاونڈیشن کے ضلعی صدر عبدالحق اور جماعت اسلامی کے ضلعی صدر وجیہ الدین اور سابق امراء اضلاع مغفرت شاہ اور مولانا جمشید احمد بھی شریک رہے۔ سبزی منڈ ی کے علاقے میں واقع الخدمت فاونڈیشن کے میٹرنٹی ہسپتال کے سبزہ زار میں منعقد تقریب میں وقاص انجم جعفری اور دوسرے ذمہ داران نے باضابطہ طور پر مال سمیت ہتھ ریڑی اور 3000روپے کیش پاورٹی سروے کی بنیاد پر منتخب کردہ افراد کے حوالے کیا۔ اس سے قبل اپنے خطاب میں وقاص انجم جعفری نے کہاکہ معاشرے میں توازن اور محبت کا فضا اس وقت قائم ہوتا ہے جب غربت سے دوچار اور نادار افراد کی کفالت کے لئے وسائل کے حامل اور اہل ثروت افراد ا پنا کردار اداکرنا شروع کرے اور دوسروں کو اس کی ترغیب دے۔

 

انہوں نے کہاکہ الخدمت فاونڈیشن نے الخدمت اسلامک مایکروفنانس کے نام سے باقاعدہ طور پر مایکروفنانس کا ادارہ شروع کردیا ہے جوکہ مختلف علاقوں میں موجود پوٹنشل کے مطابق چھوٹے پیمانے پر روزگارکی فراہمی کا سلسلہ شروع کرے گی۔ ضلعی صدر عبدالحق نے مواخاۃ پروگرام کے تحت نادار افراد کو روزگار کی فراہمی کے سلسلے میں کوششوں پر روشنی ڈالی۔ ہتھ ریڑھیوں کی حوالگی کے وقت اس بات پر زور دیا کہ وہ اس کے ذریعے باعزت طور پر روزی کمائیں اور دوسروں کے لئے مثال بن جائیں تاکہ یہ سلسلہ جاری وساری رہے۔ بعدازاں مہمان خصوصی نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کی وزٹ کی جہاں الخدمت فاونڈیشن کے صدر عبدالحق نے انہیں مختلف پراجیکٹس کے بارے میں بتایاکہ جوکہ عنقریب شروع کئے جائیں گے جن میں آئی وارڈ بھی شامل ہے۔ معروف گائناکالوجسٹ ڈاکٹر سلمہ حسن، ہسپتال کے ڈائرکٹر اسد کامران، الخدمت فاونڈیشن کے جنرل سیکرٹری محمد عمران بھی موقع پر موجود تھے۔ سب ڈویژنل پولیس افیسر چترال سجاد حسین بھی پروگرام میں شریک رہے۔

 

 

 

chitraltimes alkhidmat program chitral 1 chitraltimes alkhidmat program chitral 3 chitraltimes alkhidmat program chitral 4 chitraltimes alkhidmat program chitral 5

 

 

 

 

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
95382