Chitral Times

Oct 4, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال بھر میں 77واں یوم آزادی انتہائی جوش وخروش منایا گیا

شیئر کریں:

چترال بھر میں 77واں یوم آزادی انتہائی جوش وخروش اور اس عزم کے ساتھ منا یاگیا کہ وہ مملکت خداداد پاکستان کو عظیم سے عظیم تر بنانے میں کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال بھر میں 77واں یوم آزادی انتہائی جوش وخروش اور اس عزم کے ساتھ منا یاگیا کہ وہ مملکت خداداد پاکستان کو عظیم سے عظیم تر بنانے میں کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ لویر چترال اور اپر چترال کی ضلعی ہیڈ کوارٹرز کے علاوہ تمام چھوٹے بڑے قصبات میں واقع پرائیویٹ اور سرکاری سکولوں میں یوم آزادی کے سلسلے میں رنگا رنگ تقریبات منعقدہوئے جن میں بچے، جوان اور بزرگ کثیر تعداد میں شریک ہوئے جبکہ بچے اور بچیاں قومی پرچم کے رنگ میں ملبوس ہوکر سینوں پر ہاتھوں میں قومی پرچم لہراتے ہوئے ایک پرفریب منظر پیش کرتے رہے اور بازاروں اور دفاتر کو بھی بڑے بڑے سائز کے پرچموں سے سجائے گئے تھے جبکہ رات کو اکثر مقامات پر چراغان بھی کیا گیا تھا۔

 

چترال بھر کے مساجد میں یوم آزادی کی صبح کا آغاز مساجد میں نمازفجر کے بعد ملک کی بقا، سلامتی اور ترقی کے لئے دعاؤں سے ہوا جبکہ پرچم کشائی کی تقریبات چترال سکاوٹس ہیڈکوارٹرز، ڈی سی لویر چترال، ڈی سی آفس اپر چترال اور ڈسٹرکٹ پولیس لائنز لویر چترال کے علاوہ درجنوں مقامات پر منعقد ہوئے۔ کرنل بلال جاوید نے چترال سکاوٹس ہیڈ کوارٹرز،ڈی سی محسن اقبال نے لویر چترال، ڈی سی حسیب الرحمن خلیل نے اپر چترال میں اور ڈی پی او افتخار شاہ نے لویر چترال میں پرچم کشائی کے فرائض انجام دئیے۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس لویر چترال کے زیر اہتمام پریڈ گراونڈ میں مختلف سپورٹس ایونٹس منعقد ہوئے جس میں ڈی سی لویر چترال محسن اقبال اور ڈسٹرکٹ سپورٹس افیسر محمد خالد نے انعامات تقسیم کئے۔

 

چترال شہر میں بڑی تقریب گورنمنٹ سینٹینئل ماڈل سکول لوئر چترال میں ہوئی جہاں یوم آزادی انتہائی جوش و خروش سے منایا گیا۔ تقریب میں ڈپٹی کمشنر   محسن اقبال  نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر ایڈیشنل اے سی ہیڈکوارٹرز عدنان حیدر ملوکی ، ،لائنڈیپارٹمنٹس کے افسران , طلباء و طالبات اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تقریب میں تقاریر, ملی نغمے , ٹیبلو شو اور دیگر مقابلوں کا انعقاد بھی ہوا۔
ڈپٹی کمشنر نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ پاکستان کی سلامتی اور تعمیرو ترقی پاکستان میں بسنے والے تمام لوگوں کی انفرادی و اجتماعی ذمہ داری ہے۔ سب کو مل کر پاکستان کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ افسران نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء میں انعامات بھی تقسیم کیں۔

یوم آزادی کی دوپہر کو کھلاڑیوں نے کھیل کے میدانوں کو سجالیا او ر پولو، فٹ بال، کرکٹ کے مقابلے ہوئے جن میں کھلاڑی قومی پرچم کے رنگ میں یونیفارم پہن کر ملک سے محبت کا اظہار کیا۔

 

chitraltimes independence day celebration centenial school chitral 3 chitraltimes independence day celebration centenial school chitral 5 chitraltimes independence day celebration centenial school chitral 6 chitraltimes independence day celebration centenial school chitral 7 chitraltimes independence day celebration centenial school chitral 8 chitraltimes independence day celebration centenial school chitral 9

chitraltimes independence day celebration centenial school chitral 2

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
92110