چترال بھر میں یوم آزادی کی ڈایمنڈ جوبلی کے سلسلے میں رنگارنگ تقریبات کا اہتمام کیا گیا
چترال بھر میں یوم آزادی کی ڈایمنڈ جوبلی کے سلسلے میں رنگارنگ تقریبات کا اہتمام کیا گیا
چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) چترال بھر میں یوم آزادی کی ڈایمنڈ جوبلی کے سلسلے میں رنگارنگ تقریبات کا اہتمام کیا گیا جن میں پرچم کشائی اور قومی ترانے، ملی نعموں، تقاریر اور خاکوں کی مدد سے اس دن کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ اس عہد کا اعادہ کیا گیا کہ برصغیر پاک وہند کے مسلمانوں کے لئے حاصل کی گئی پاکستان کے نام پر اس قطعہ اراضی میں ان مقاصد کے حصول کے لئے نئی نسل کو اتنی ہی ذیادہ محنت کرنا ہوگا جتنا اس کے حصول کے لئے ہمارے بزرگوں نے جدوجہد کی اور آگ وخون کا دریا پار کیا تھا۔
سب سے بڑی تقریب گورنمنٹ سینٹینل ماڈل سکول کے پریڈ گراونڈ میں ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر لویر چترال انوار الحق نے پرچم کشائی کی۔ اس موقع پر سکول پرنسپل فضل سبحان کی طرف سے خیرمقدمی کلمات کے بعد یو م آزادی کے حوالے سے اردو اور انگریزی میں تقاریر، ملی نعمے، کلام اقبا ل اور تمثیلی خاکہ پیش کرکے قیام پاکستان سے لے کر استحکام پاکستان تک کے منازل پر روشنی ڈالی گئی۔ اپنے خطاب میں ڈی سی لویر چترال نے حاضریں اور طلباء پر زور دیاکہ وہ قائداعظم کے سنہرے اصولوں یقین،اتحاد اور ڈسپلن پر کاربند رہنے پر زور دیتے ہوئے کہاکہ ان ہی کی مدد سے انہوں نے برصغیر پاک وہند میں مایوسی سے دوچار مسلمان قوم میں جذبہ پیدا کیا تھا اور آج بھی ہم ان پر عمل پیر ار ہ کر ملک کو استحکام کی اوج ثریا تک پہنچاسکتے ہیں۔ صدر محفل ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر محمود غزنوی نے کہاکہ ہم آج یوم آزادی کے ساتھ ساتھ یوم خود احتسابی بھی مناتے ہوئے اپنے آپ سے پوچھنا چاہئے کہ ہم کہاں تک ان مقاصد کو حاصل کرچکے ہیں یا ان کو حاصل کرنے کے قریب ہیں جن کے لئے اس وطن عزیز کو ہم نے حاصل کیا تھا۔
چترال یونیورسٹی، چترال چھاونی میں واقع فرنٹئیر کور پبلک سکول، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول، دروش، گرم چشمہ، کوہ یونین کونسل، شیشی کوہ ویلی، ایون، کالاش ویلیز، لوٹ کوہ جبکہ اپر چترال کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز بونی، مستوج، چوینچ، شاگرام، تریچ ویلی، یارخون، لاسپور، کوشٹ، ریشن، اویر، نوگرام اور وریجون میں بھی یوم آزادی کی تقریبات منعقد ہوئے جن میں سکولوں اور کالجوں کے طلباء وطالبات، معززیں علاقہ، سماجی وسیاسی کارکنان نے دن کی مناسبت سے تقریر کی اور وطن کو عظیم سے عظیم تر بنانے کے عہد کی تجدید کی۔ دریں اثناء چترال شہر میں ریسکیو 1122نے آزادی مارچ کا اہتما م کیا جوکہ چیو پل سے شروع ہوکر جوغور میں احتتام پذیر ہو ا جس کی قیادت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افیسر امجد خان نے کی۔اسی طرح پہلی دفعہ مدرسہ محمدیہ تحفیظ القران الکریم دنین چترال اور حمیدہ ایجوکیشن اکیڈیمی دنین میں بھی ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں یوم آزادی کے حوالے سے مختلف سکولوں کے طلباء کے درمیان تقریراور کوئز کے مقابلے منعقد ہوئے۔