Chitral Times

Dec 3, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال بونی مستوج شندور روڈ کی ناقص تعمیر کا نوٹس لیکر قومی خزانے کونقصان سے بچایا جائے۔ سینئرقیادت سی سی ڈی ایم   

شیئر کریں:

چترال بونی مستوج شندور روڈ کی ناقص تعمیر کا نوٹس لیکر قومی خزانے کونقصان سے بچایا جائے۔ سینئرقیادت سی سی ڈی ایم

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) چترال میں سڑک کے منصوبوں سمیت ترقی کے دوسرے سیکٹرز میں ترقیاتی کاموں پرکڑی نگاہ رکھنے والی سول سوسائٹی تنظیم چترال ڈویلپمنٹ مومنٹ (سی ڈی ایم)کی سینئر قیادت نے گزشتہ دنوں زیر تعمیر چترال شندور روڈ کا دورہ کرنے کے بعد متعدد نقائص کی نشاندہی کرتے ہوئے ان کی فوری اور ہنگامی بنیادوں پر درستگی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ یہ اہم ترین روڈ پراجیکٹ دی گئی معیار کے مطابق اور بروقت پایہ تکمیل کو پہنچ سکے۔ سی ڈی ایم کے سینئر ممبرز لیاقت علی، عنایت اللہ اسیر اورسید برہان شاہ ایڈوکیٹ نے نقائص کی تفصیلات میڈیا کے ساتھ شیئرکرتے ہوئے کہاکہ چترال شہر سے لے کر بونی تک واقع پہاڑی مقامات پر سڑک کی توسیع کے لئے سائنسی خطوط پر کٹائی یا بلاسٹنگ کی بجائے اوپن بلاسٹنگ کا طریقہ اپنائی گئی ہے جس سے پہاڑی سلسلے کا بہت بڑا رقبہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوتا ہے اور اس کے نتیجے میں نہ صرف دریائے چترال کی سطح میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے بلکہ پورا پہاڑاس ارتعاش کی وجہ سے چوٹی تک لرزہ لرزہ ہوگئے ہیں اور یہ اگلے پانچ دس سال تک بارش کے دوران سڑک پر گرتے رہیں گے۔سڑک پر آنے والے پہاڑوں کی ٹوٹ پھوٹ پر انتہائی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس روڈ پر روزانہ سفر کرنے والے ہزاروں مسافروں کے سروں پر یہ لٹکتی تلوار سے کم نہیں اور کسی بھی وقت کہیں بھی جان لیوا حادثات کا باعث بن سکتی ہیں۔

chitraltimes chitral booni mastuj shandur road under construction liaqat cdm 2

انہوں نے بلاسٹنگ اور زمین کی کٹائی کے ملبے کو دریا ئے چترال میں ڈالنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اس کے نتیجے میں ڈاون اسٹریم میں واقع دیہات دریا کی طغیانی کے موسم میں عرق آب ہورہے ہیں جس کا ثبوت گزشتہ سال شاہی قلعہ اور شاہی مسجد کے پہلو میں پانچ سو سالہ قدیم چناروں کی دریابردگی اور گنکورینی سنگور کے مقام پر واپڈا کے بجلی گھر کا چار دنوں تک پانی میں ڈوب جانا ہے جبکہ دریائے چترال کے زیرین علاقوں میں دریانے ہزاروں ایکڑ زرعی زمین بہالے گئی ہے اور یہ ایک دائمی خطرے کی صورت اختیارکرگئی ہے۔

chitraltimes chitral booni mastuj shandur road under construction inayatullah asser

 

انہوں نے پراجیکٹ کی مزید خامیاں بیان کرتے ہوئے کہاکہ چترال سے بونی تک متعدد غیر ضروری مقامات پر کلورٹ اسٹرکچر بنائے گئے ہیں جن کی قطعی طور پر ضرورت نہ تھی جہاں سے برساتی پانی کی ریلے کا گزر کبھی نہیں ہوگا اور این ایچ اے حکام یہ سب کچھ کنسٹرکشن کمپنی کو فائدہ پہنچانے کی غرض سے بنوائی ہیں۔ سی ڈی ایم کے قائدین نے اس بات پر انتہائی افسوس اور تشویش کا اظہار کیاکہ کام کی کوالٹی اور کوانٹٹی کو موقع پر چیک کرنے کے لئے این ایچ اے کا کوئی عملہ سائٹ پر موجود نہیں ہوتا ہے جس سے فائدہ اٹھاکر بریسٹ وال اور ریٹیننگ وال کی تعمیر بھی نہایت ناقص ہیں اور حالیہ بارشوں کے بعد چترال سے لے کر مستوج تک یہ سب زمین بوس ہو کر این ایچ اے کی خراب کارکردگی کا منہ چڑارہی ہیں لیکن ابھی تک کسی ذمہ دار کو خراش تک نہیں آئی۔ سیمنٹ کے کم مقدار میں استعمال اور پھر پانی کی کیورنگ نہ ہونے سے یہ تمام اسٹرکچرز موئنجوداڑو کے کھنڈرا ت کا منظر پیش کررہی ہیں۔

 

chitraltimes chitral booni mastuj shandur road under construction buhran shah advocate

سی ڈی ایم کے قائدین نے اس بات پر بھی تشویش کا اظہار کیاکہ اس پراجیکٹ میں چترال سے لے کر شندور تک کئی مقامات پر نالوں کے اوپر آر سی سی پل بھی شامل ہیں لیکن ان میں سے کسی پر بھی کام شروع نہیں ہوا کیونکہ باوثوق ذرائع کے مطابق پلوں سمیت دوسرے اسٹرکچرز کی ریٹ بہت کم ہے اور این ایچ اے کے افسران کنسٹرکشن فارم ان سے یہ کام نہیں لے رہے ہیں بلکہ بجٹ کو زمین کی کٹائی پر ہی خرچ کرتے ہوئے جارہے ہیں جس کا اس نے ذیادہ ریٹ دیا ہوا ہے۔

 

انہوں نے چترال سے بونی تک تارکول کو بہت ہی قبل آز وقت اکھاڑ کر کنسٹرکشن کمپنی کو اس بہانے بل کی ادائیگی کو چترال دشمنی سے تعبیر کرتے ہوئے کہاکہ یہ کام کوئی دشمن بھی کسی علاقے پر قبضہ جمانے کے بعد نہیں کرتا جو این ایچ اے نے کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ تارکول اکھاڑکر سڑک کو کھڈے میں بدلنے سے چترال سے بونی تک صرف ڈیڑھ گھنٹے کا مسافت اب 5گھنٹے لے رہی ہے جس سے مسافر انتہائی پریشانی میں مبتلا ہیں۔

chitraltimes chitral booni mastuj shandur road under construction 2 chitraltimes chitral booni mastuj shandur road under construction 4 chitraltimes chitral booni mastuj shandur road under construction 5 chitraltimes chitral booni mastuj shandur road under construction 6 chitraltimes chitral booni mastuj shandur road under construction 7 chitraltimes chitral booni mastuj shandur road under construction 8 chitraltimes chitral booni mastuj shandur road under construction 9 chitraltimes chitral booni mastuj shandur road under construction 10 chitraltimes chitral booni mastuj shandur road under construction 11 chitraltimes chitral booni mastuj shandur road under construction 13 chitraltimes chitral booni mastuj shandur road under construction 15 chitraltimes chitral booni mastuj shandur road under construction 16 chitraltimes chitral booni mastuj shandur road under construction 19 chitraltimes chitral booni mastuj shandur road under construction 20 chitraltimes chitral booni mastuj shandur road under construction 21 chitraltimes chitral booni mastuj shandur road under construction 22 chitraltimes chitral booni mastuj shandur road under construction 24 chitraltimes chitral booni mastuj shandur road under construction 25 chitraltimes chitral booni mastuj shandur road under construction 1 chitraltimes chitral booni mastuj shandur road under construction 31

chitraltimes chitral booni mastuj shandur road under construction 23

chitral booni road tunnel blasting


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
88598