Chitral Times

Nov 9, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال بونی مستوج شندور روڈ شادر ریشن کے مقام پر ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا 

شیئر کریں:

چترال بونی مستوج شندور روڈ شادر ریشن کے مقام پر ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال بونی مستوج روڈ ریشن شادر کے مقام پر متبادل سڑک کی تعمیر کے بعد بلکی ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ہے، فلحال ہلکی فورویل گاڑیوں کے لئے سڑک ہموار کیا گیا ہے تاہم مذید کلیئرنس جاری ہے، یادرہے کہ گزشتہ ہفتے دریائے یارخون کی کٹائی کی زد میں اکر شادرریشن کے مقام پر سڑک دریا برد ہوگئی تھی، جس کے بعد چترال لوئیر اور اپر چترال کے ساتھ گلگت کےدرمیان بھی رابطہ منقطع ہوگئی تھی، آج پیر کے دن ضلعی انتظامیہ اپر چترال نے متاثرین شادر ریشن اور زمین مالکان سے گفت وشنید کرکے ان کے تحفظات دور کرنے کے بعد متبادل سڑک کی تعمیر شروع کردی تھی ، جہاں ہیوی مشینری لگاکر متبادل سڑک کی تعمیر یقینی بنا دی گئی

ریشن کے مقام پر سڑک کی بندش کے بعد چترال لوئیر اور اپر کو ملانے والی واحد سڑک پر ٹریفک گزشتہ ایک ہفتے سے معطل تھی۔ جس کے باعث اپر چترال میں اشیاخوردونوش ، تیل اور ادویات بھی ختم ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا تھا۔ اور ساتھ اپر چترال کے مختلف سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان پہنچانے سے بھی سرکاری اور غیر سرکاری ادارے قاصر تھے۔ سڑک کھلتے ہی سینکڑوں کی تعداد میں دونوں اطراف پھنسی ہوئی گاڑیاں اپنی اپنی منزل مقصود کی طرف روانہ ہوگئے، جن میں عام مسافروں کے ساتھ سیاحوں کی بھی کافی تعداد شامل تھی۔

 

ڈی سی اپر کے دفتر سے جاری پریس ریلیز کے مطابق حسیب الرحمن خان خلیل ڈپٹی کمشنر اپر چترال کی ہدایات پر یونس خان اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے اج شادر ریشن میں چترال بونی روڈ میں بحالی کے کام کی خود نگرانی کی اور اخرکار چترال بونی روڈ بحال ہوکر ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے عوامی تکلیف کو مدنظر رکھتے ہوئے بروقت کام مکمل کرنے پر این،ایچ،اے حکام کے کردار کو سراہا۔ انھوں نے اہالیان ریشن خصوصاً لینڈاونرز اور ریشن ویلج کونسل کے جملہ ممبران کی تعاون کو بھی سراہا۔

 

chitraltimes chitral mastuj road shadar reshun diversion 2 chitraltimes chitral mastuj road shadar reshun diversion 3 chitraltimes chitral mastuj road shadar reshun diversion 5 scaled chitraltimes chitral mastuj road shadar reshun diversion 6 scaled chitraltimes chitral mastuj road shadar reshun diversion 7 scaled chitraltimes chitral mastuj road shadar reshun diversion 8 scaled chitraltimes chitral mastuj road shadar reshun diversion 9 scaled chitraltimes chitral mastuj road shadar reshun diversion 1 scaled

chitraltimes shadar reshun diversion road 2 chitraltimes shadar reshun diversion road 3 chitraltimes shadar reshun diversion road 1


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
91735