Chitral Times

Oct 4, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال بونی متبادل روڈ براستہ لون گہکیر میں بحالی کا کام تیزی سے جاری، ڈپٹی کمشنر اپرچترال

Posted on
شیئر کریں:

چترال بونی متبادل روڈ براستہ لون گہکیر میں بحالی کا کام تیزی سے جاری، ڈپٹی کمشنر اپرچترال

اپر چترال ( چترال ٹائمز رپورٹ ) ڈی سی اپر چترال کے دفتر سے جاری پریس ریلیز کے مطابق چترال بونی متبال روڈ کے لئے لون گہکیر روڈ شولیری گہکیر کے مقام پر بحالی کا کام جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر اپر چترال حسیب الرحمن خان خلیل کی ہدایات پر سی،اینڈ، ڈبلیو کی زیر نگرانی بحالی کا کام جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر کے احکامات کی روشنی میں نائب تحصیلدار موڑکہو عنایت اللہ روینیو اہلکاروں اور سی،اینڈ،ڈبلیو کے ٹیکنیکل سٹاف کے ہمراہ شولیری روڈ میں اسسمنٹ کا کام شروع کئے ہوئےہیں اور لوگوں کے تحفظات دور کئے جارہے ہیں۔ یادرہے کہ چترال بونی روڈ ریشن شادر کے مقام پر دریا برد ہونے کے باعث گزشتہ چاردنوں سے ٹریفک معطل ہے، اس روڈ کے متبادل اپرانتظامیہ گوہکیر سائیڈ سے سڑک تعمیر کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ جس کے لئے اسسٹمنٹ کا کام جاری ہے۔

 

chitraltimes chitral booni diversion road gohkir assasment 1

 

دریں اثنا ڈپٹی کمشنر اپر چترال حسیب الرحمن خان خلیل نے سیلاب سے متاثرہ علاقہ سوریچ کا دورہ کیا اور سیلاب زدگان کے ساتھ ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کی ۔ اس موقع پر ثریا بی بی ڈپٹی اسپیکر صوبائی اسمبلی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ جبکہ لائن ڈیپارٹمنٹ کے سربرہان بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ضلعی انتظامیہ متاثرین کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ڈپٹی کمشنر نے متاثرہ ایریگیشن چینلز، واٹر سپلائی اسکیم اور سڑکوں کی فوری بحالی کے لئے متعلقہ اداروں کو احکامات جاری کیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ صوبائی حکومت خصوصاً وزیر اعلیٰ کے احکامات کو عملی طور پر یقینی بنانا ضلعی انتظامیہ کی اولین زمہ داری ہے اور اس سلسلے تمام تمام تر ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ حلقہ پٹواری کو متاثرین کے نقصانات کا ہنگامی طور پر تخمینہ لگاکر پیش کرنے کی ہدایت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے وفات پانے والے افراد کے لواحقین سے تعزیت کی اور اس سانحے پر دکھ کا اظہار کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے لگائے گئے فری میڈیکل کیمپ کا بھی جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈپٹی سپیکر صاحبہ نے بھی متاثرین کے ساتھ اظہار ہمدردی کی اور صوبائی حکومت کی جانب سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ۔ڈپٹی کمشنر مختلف غیر سرکاری اداروں کی طرف سے متاثرین کی امداد کو بھی سراہا ۔

 

chitraltimes dc upper chitral visit sorech flood effected area 1 chitraltimes dc upper chitral visit sorech flood effected area 2 chitraltimes dc upper chitral visit sorech flood effected area 3 chitraltimes dc upper chitral visit sorech flood effected area 4

sorerech torkhow flood 8 sorerech torkhow flood 2 sorerech torkhow flood 5 sorerech torkhow flood 13 sorerech torkhow flood 16


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
91633