چترال بونی روڈ، ریشن شادرکے مقام پر انتہائی چڑھائی کے باعث گاڑیاں حادثے کا شکار، دودنوں کے اندر دوسرا حادثہ ، تاہم کسی قسم کی جانی نقصان کی اطلاع نہیں
چترال بونی روڈ، ریشن شادرکے مقام پر انتہائی چڑھائی کے باعث گاڑیاں حادثے کا شکار، دودنوں کے اندر دوسرا حادثہ ، تاہم کسی قسم کی جانی نقصان کی اطلاع نہیں
چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) گزشتہ دو دنوں کے دوران اپر چترال کے ریشن میں شہ دیر کے مقام پر چڑہائی چڑھتی ہوئی دوسری گاڑی کو حادثہ پیش آیا جو سڑک پر الٹ گئی اور خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ گاڑی پر اشیائے خوردونوش لوڈ کئے ہوئے تھے۔ شہ دیر کے مقا م پرسڑک دریا بردگی کی وجہ سے اس مقام پر چترال بونی روڈ ایک ہفتے تک ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند رہا اور شدید عوامی مطالبے پر این ایچ اے نے متبادل روڈ بنادی جس میں طویل چڑہائی آتی ہے اور سڑک کی تنگی کی وجہ سے لوڈڈ گاڑیاں بہت ہی مشکل سے گزرتی ہیں۔ اور دو دنوں کے اندر یہ دوسرا حادثہ ہے، جبکہ گزشتہ ایک اور مزدہ گاڑی امدادی سامان کے ساتھ اسی مقام پر حادثے کا شکار ہوئی تھی ۔عوامی حلقوں نے اس متبادل روڈ کو سیمنٹ کنکریٹ یعنی پی سی سی کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ مزید حادثات سے بچا جاسکے۔