Chitral Times

Mar 21, 2025

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال برموغ لشٹ کے مقام پر دونوجوانوں کی پراسرارموت؛دونوں کمرے میں مردہ پائے گئے

شیئر کریں:

چترال برموغ لشٹ کے مقام پر دونوجوانوں کی پراسرارموت؛دونوں کمرے میں مردہ پائے گئے

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال شہر سے ملحقہ سیاحتی مقام اور چترال گول نیشنل پارک کے حدود میں برموغ لشٹ کے قریب ایک ٹیلی فون کمپنی کے گارڈ روم میں دو نوجوان پراسرارطور پر مردہ حالت میں پائے گئے ہیں ۔ نوجوانوں کی عمر چوبیس سے چھبیس سال کے درمیان ہے ۔ جو سیروتفریح کیلئے وہاں گئے ہوئے تھے۔ جن کی شناخت عبد الودودولد تاج محمد ساکن چیوڈوک چترال اور سلمان ولد لیاقت ساکن سین لشٹ چترال سے ہوئی ہے۔ مقامی پولیس کو اطلاع ملنے پر ریسکیو ۱۱۲۲ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر لاشیں ڈی ایچ کیوہسپتال چترال منتقل کردیا ہے ۔ موت کی وجہ فلحال معلوم نہ ہوسکی ہے ۔مقامی پولیس تفتیش کررہی ہے۔

لقمہ اجل بننے والے نوجوان پکنک منانے برموغ لشٹ گئے ہوئے تھے لیکن اچانک برفباری کے نتیجے میں وہ واپس نہ آ سکے اور گارڈ روم میں پناہ لینے پر مجبور ہوئے اور یہ حدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ ان کی موت کی بڑی وجہ سخت سردی، کمرے میں گیس بھرنا یا کسی جان لیواچیز کے کھانے یا پینے کی وجہ سے ہوسکتی ہے۔


لاشوں کی پوسٹ مارٹم پیر کے روز کی جائے گی جس کے بعد ہی اصل حقائق منظر عام پر آئیں گے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
56825