چترال بازار میں عارضی تجاوزات نے پنجے گاڑھ لئے، ریڑھی بانوں کی مستقل تجاوزات کے باعث بازار سکڑ گئے، ڈپٹی کمشنر کا نوٹس، متعدد افراد کو جرمانہ اور وارننگ، ریڑی بانوں کو فوری ہٹانے کا مطالبہ۔عوامی حلقے
چترال بازار میں عارضی تجاوزات نے پنجے گاڑھ لئے، ریڑھی بانوں کی مستقل تجاوزات کے باعث بازار سکڑ گئے، ڈپٹی کمشنر کا نوٹس، متعدد افراد کو جرمانہ اور وارننگ، ریڑی بانوں کو فوری ہٹانے کا مطالبہ۔عوامی حلقے
چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد عمران خان نے رمضان المبارک میں عوام کو مکمل ریلیف دینے اور قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے لوئر چترال بازار کا دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے عارضی تجاوزات اور غیر قانونی پارکنگ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی۔ تا کہ رمضان المبارک کے مہینے میں عوام کو ترجیحی بنیادوں پر ریلیف فراہم کیا جاسکے۔
دریں اثنا مختلف مکاتب فکر نے ڈپٹی کمشنر کی طرف سے عارضی تجاوزا ت کوہٹانے کے عمل کو سراہتے ہوئے کہاہے کہ غیر مقامی ریڑہ بانوں نے لوگوں کا جینا حرام کردیاہے، پہلے یہ لوگ سنگل پہیہ والی ریڑھی استعمال کرتے تھے اب وہ چھوڑ کر چارپہیوں والی بڑی ریڑھی کا چترال بازار میں بھرمار ہوگیا ہے، اور تمام ریڑھی بان غیر مقامی ہیں ، ان کا مذید کہنا ہے کہ ان میں اگر ایک کو چھوڑا جاتاہے تویہ اپنے ساتھ چار اور ریڑھی لے آتے ہیں، جسکی وجہ سے چترال بازار سکڑ گئے ہیں جہاں موٹرتو درکنار پیدل چلنے والوں کا گزر نا بھی محال ہوگیاہے، اور بہت جلد چترال بازار میں بھی واڑی اور خال بازار کی طرح ٹریفک جام ہوگی۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ ان ریڑھی بانوں اور سوزوکی گاڑیوں میں سبزی فروشوں کو کہیں الگ جگہ مختص کیا جائے جہاں یہ کاروبار کرسکیں یاان پر مکمل پابندی لگائی جائی ، بصورت دیگر چترال بازار کو ون وے کرنے کا مقصد ادھورا رہ جائیگا اور ان غیر مقامی کاروباری حضرات کو یہاں سے ہٹانابھی مشکل ہوجائیگا۔