
چترال بازار میں انتظامیہ کی کاروائی، متعدد قصائیوں کی دکانیں سیل کردی گئی
چترال بازار میں انتظامیہ کی کاروائی، متعدد قصائیوں کی دکانیں سیل کردی گئی
چترال(نمائندہ چترال ٹائمز)ڈپٹی کمشنر لوئر چترال کی ہدایات پر تحصیلدار چترال الیاس احمد نے مانیٹرنگ ڈیسک میں درج شکایات کا نوٹس لیتے ہوۓ مختلف کاروباری مراکز کا دورہ کرکے گرانفروشی میں ملوث دکانداروں کے خلاف کاروائی کی،گوشت کی دکانیں سیل کی اور دکانداروں کو وارننگ دی کہ مقررہ نرخ نامہ واضح طور پر آویزاں رکھیں اور درست کوالٹی کی اشیاء سرکاری نرخنامے کے مطابق ہی فروخت کریں۔ خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جاۓ گی۔
تحصیلدار نے صارفین کو ہدایت کی کہ خریداری کے وقت درست وزن اور سرکاری ریٹ کے مطابق اشیاۓ خوردنوش خریدیں ۔ زائد رقم مانگنے یا کم وزن دینے والوں دکانداروں کے خلاف رپورٹ درج کروائیں ۔صارفین کی شکایات پر بروقت کاروائی عمل میں لائی جاۓ گی۔