
چترال بار ایسوسی ایشن کے انتخابات، خورشید حسین مغل دوسری بار صدرمنتخب
چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) ملک کے دوسرے حصوں میں پی ٹی آئی اور مسلم لیگ (ن) ایک دوسرے کے لئے آگ اور پانی کی حیثیت رکھتے ہیں لیکن چترال کے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے الیکشن میں گنگاکی موج اور جمنا کا دھارا ایک ہوگئے ۔ جمعہ کے روز ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چترال کے منعقدہ الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے خورشید حسین مغل ایڈوکیٹ صدر اور پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سراج الدین ربانی ایڈوکیٹ نائب صدر منتخب ہوگئے جبکہ اسی پارٹی ہی کے نابیگ شراکٹ کالاش جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے ۔ دوسرے عہدیداروں میں ارسلان احمد فنانس سیکرٹری، فیصل کمال انفارمیشن سیکرٹری اور جمشید احمد لائبریرین شامل ہیں ۔ مسلسل دوسری مرتبہ منتخب ہونے والے صدر خورشید حسین مغل نے اپنے اوپر اعتماد کا اظہار کرنے پر وکلاء برادری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیاکہ وہ وکلاء برادری کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔