چترال بائیکرزاورچپس چترال کی مشترکہ کوششوں سے بائیکرزبونی سے گوادر کیلئے روانہ
بونی ( سرفراز شاہد ) چترال بچاو پاکستان بچاو اور گرین اینڈ کلین پاکستان مہم کے سلسلے میں چترال بائیکرز اور چپس چترال کی مشترکہ کوششوں سے چیرمین چپس رحمت علی جعفردوست اور چترال بائکرز چیرمین اکرام اللہ نے Save Chitral Save Pakistan کا مشن لیکر آج صبح سب ڈویژن مستوج کے ہیڈ کوارٹر بونی سے گوادر ر کیلئے وانہ ہوگئے ۔ میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ اتنی سخت موسم میں ہمارا مقصد یہی ہے کہ پاکستان کو 27فیصد پانی چترال سے ملتا ہے ۔ یہاں گلیشئیرز کو بچانا ہے ۔ پانی ہماری زندگی میں ایک نعمت ہے اس کی قدر کرنا ہے۔ہمارا مقصد امن ہے کیونکہ چترال امن کا گہوارہ ہے ۔ اس ریلی کے ذریعے ہم دنیا کو امن کا پیغام دینا چاہتے ہیں۔انھوں ریلی کو کامیاب بنانے کیلئے نوجوان والنٹئیرز سرکاری افسران کا شکریہ ادا کرتے کہاکہ کسی بھی ادارے کا ہمارے ساتھ مالی معاونت نہیں ہے ۔ ہم رضاکارانہ جذبے کے تحت یہ مشن لیکر روانہ ہورہے ہیں۔