
چترال اور اسلام آباد کے درمیان پی آئی اے کی پروزایں دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ
چترال اور اسلام آباد کے درمیان پی آئی اے کی پروزایں دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ
چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائینز (پی آئی اے) اسلام آباد چترال اور چترال سے اسلام آباد اپنی پراوزیں 05 اپریل سے شروع کرر ہی ہے۔جو ہر ہفتےکے روز اپریٹ ہونگی۔ پی آئی اے زرائع کے مطابق اسلام آباد سے چترال روانگی صبح 10:10بجے جبکہ چترال سے اسلام آباد روانگی دن 12:00بجے ہوگی، واضح رہے کہ پی آئی اے کی پروازیں گزشتہ سال سے چترال کےلئے معطل ہیں، پی آئی اے انتظامیہ کی طرف سے چترال کے لئے دوبارہ پروازوں کی بحالی کے اعلان پر علاقے کی عوام میں خوشی کے اظہار کے ساتھ اس امید کا بھی اظہار کیا جارہا ہے کہ پی آئی اے انتظامیہ چترال اور اسلام آباد کے درمیان کرایوں میں بھی مناسب کمی کریگی تاکہ عام پبلک بھی اس میں سفر کرسکے۔