Chitral Times

Sep 18, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال اورگردونواح‌میں شدید بارشوں‌کاسلسہ جاری، چترال پشاورروڈ کھول دیاگیا، ہائی الرٹ جاری

Posted on
شیئر کریں:

چترال(چترال ٹائمز رپورٹ )‌ چترال کے مقام چمرکن میں حالیہ شدید بارشو‍ں کی وجہ چترال پشاورروڈ کو سیلابی ریلے نے بند کیا ہوا تھا جس کی وجہ سے ٹریفک روانی متاثر ہو رہی تھی اور رات ہونے کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا تھا.شام سات بجے ریسکیو1122 کو اطلاع ملتے ہی ایمرجنسی آفیسر انجنئیر کاشف خان کی نگرانی ریسکیو1122 کی ٹیم ایکسویٹر کے ہمراہ موقع پر پہنچی اور دو گھنٹے کی طویل کاروائی کے بعدچترال پشاورروڈ کو عام ٹریفک کی روانی کے لئے کھول دیا گیا.
Chitral Peshawar road re opened 1

Chitral Peshawar road re opened 2

یادرہے کہ چترال شہر اورمضافات میں گزشتہ ہفتے سے جاری بارشوں‌میں‌تیزی آئی ہے . اورمنگل کی شام سے تیزاورموسلادھار بارش جاری ہے . جس کے نتیجے میں ندی نالوں‌میں‌طغیانی کی وجہ سے دریا کی بہاو میں‌بھی اضافہ ہوگیا ہے. اور ساتھ محکمہ موسمیات نے بھی ہائی الرٹ جاری کردیا ہے . اور تمام متعلقہ اداروں‌کو ہائی الرٹ رہنے کی تلقین کے ساتھ دریا اورندی نالوں‌کے نشیبی علاقوں‌اورلینڈ سلائنڈنگ کےمقامات پر رہائش پذیر لوگوں‌کو بھی انتہائی اختیاط برتنے کی ہدایت کی گئ ہے . ایڈوائزی نوٹ میں‌ منگل اور بدھ کے دوران شدید بارشوں‌کے ساتھ لینڈ سلائڈنگ کے خدشات کا اظہار بھی کیا گیا ہے . جبکہ میدانی علاقوں‌میں گرچ چمک کے ساتھ کہیں تیزہوائیں‌چلنے کے پیشنگوئی بھی کی گئی ہے .

chitral rain and water flow


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
21130