Chitral Times

Mar 15, 2025

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

 چترال اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے زیراہتمام پشاور میں چترال ایجوکیشنل ایکسپو کا   انعقاد

شیئر کریں:

 چترال اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے زیراہتمام پشاور میں چترال ایجوکیشنل ایکسپو کا   انعقاد

 

پشاور ( نمائندہ چترا ل ٹائمز ) یونیورسٹی آف پشاور میں اتوار کے روز “چترال ایجوکیشنل اکسپو 2025” کے عنوان سے چترال اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کی جانب سے ایک شاندار تعلیمی سرگرمی کا انعقاد کیا گیا، جس میں چترال سے تعلق رکھنے والے طلباء و طالبات نے بھرپور حصہ لیا۔ اس ایونٹ کا مقصد طلباء کی تعلیمی و سماجی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا اور انہیں مختلف تعلیمی شعبوں میں رہنمائی فراہم کرنا تھا۔

 

اس تقریب کی مہمانِ خصوصی خیبر پختونخوا اسمبلی کی ڈپٹی اسپیکر و ایم پی اے چترال ون ثریا بی بی تھیں۔ دیگر معزز مہمانوں میں صوبائی سابق وزیر سلیم خان، ڈپٹی کمشنر کوہاٹ عبدالاکرام، پروفیسر ممتاز حسین، پشاور کے پروفیشنل سروسز اکیڈمی کے ایڈیشنل ڈائریکٹرنگ اسٹاف رحمت ولی خان، پروفیسر ڈاکٹر عزیز اللہ، پی ایم ایس افیسر شجاعت علی خان، اور معروف شاعر و ادیب عبداللہ شہاب شامل تھے۔

 

مقابلوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کو نقد انعامات اور اسناد سے نوازا گیا۔ نعت مقابلے کی فاتح فاریہ بی بی، کوئز مقابلے کے فاتح محمد عاطف، مضمون نویسی کے مقابلے کے فاتح عثمان رضا (GIKI)، اور آرٹ و فوٹوگرافی مقابلے کے فاتح عطا الرحمان رہے۔ تمام فاتحین کو 8000 روپے نقد انعامات دیے گئے۔

 

ایونٹ میں بڑی تعداد میں طلباء نے شرکت کی، اور پروگرام نہایت دلچسپ اور کامیاب رہا۔ مہمانانِ گرامی اور مقررین نے مختلف موضوعات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور طلباء کو قیمتی رہنمائی فراہم کئیے۔ انہوں نے مستقبل میں بھی چترال اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن (CSA) کی مکمل حمایت و سپورٹ کا اعادہ کیا اور ایسوسی ایشن کی کاوشوں کو سراہا۔

 

آخر میں چترال اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے صدر علی اکبر خان نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور مہمانوں اور مختلف جامعات سے آئے ہوئے طلباء و طالبات کا شکریہ ادا کیا۔

 

اس پروگرام کو انعقاد کرنے میں ڈائرکٹریٹ آف یوتھ آفیئرز خیبر پختون خواہ کی تعاون حاصل تھی جبکہ گرین مارکیٹنگ اینڈ ڈیویلپرز پشاور اسٹریجیٹک پارٹر تھے۔

 

چترال اسٹوڈنٹس ایسوسیشن مستقل میں بھی اسی طرح کے تعلیمی و سماجی سرگرمیوں کا انعقاد کرتا رہے گا تاکہ طلبہ و طالبات کو ان کے علمی سفر میں رہنمائی حاصل ہو۔

 

 

chitraltimes chitral educational expo peshawar uni under chitrali students 7
chitraltimes chitral educational expo peshawar uni under chitrali students 8

chitraltimes chitral educational expo peshawar uni under chitrali students 15

chitraltimes chitral educational expo peshawar uni under chitrali students 16

 

chitraltimes chitral educational expo peshawar uni under chitrali students 5

chitraltimes chitral educational expo peshawar uni under chitrali students 4 chitraltimes chitral educational expo peshawar uni under chitrali students 9 chitraltimes chitral educational expo peshawar uni under chitrali students 10 chitraltimes chitral educational expo peshawar uni under chitrali students 13 chitraltimes chitral educational expo peshawar uni under chitrali students 14

chitraltimes chitral educational expo peshawar uni under chitrali students 3

chitraltimes chitral educational expo peshawar uni under chitrali students 2

 

 

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
98935