Chitral Times

Jan 22, 2025

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال ، راغ لشٹ گاڑی حادثے میں‌ مرنے والوں‌کی تعداد 8 ہوگئی ، 10 زخمی

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال راغ لشٹ کے مقام پر ہائی ایس اور غوگئی گاڑی میں تصادم ، آٹھ افراد جان بحق ، دس زخمی ، مرنے والوں میں باپ بیٹا بھی شامل ہیں ۔
.
تفصیلات کے مطابق چترال سے تقریبا 10کلومیٹر دورراغ لشٹ کے مقام پر چترال سے بونی جانے والی مسافربردار گاڑی مختلف سمت سے آنے والی گاڑی کی ٹکر سے گہری کھائی میں جاگری ہے ۔ جس کے نتیجے میں ہائی ایس گاڑی میں سوار سات افراد موقع پر جان بحق جبکہ ایک بچہ ڈی ایچ کیوہسپتال چترال میں زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ہے جس کے ساتھ مرنے والوں کی تعداد آٹھ ہوگئی ، جبکہ دس افراد زخمی ہیں ۔ زخمیوں کو ڈی ایچ کیوہسپتال چترال پہنچادیا گیاہے جہاں ڈاکٹروں کے مطابق پانچ افراد کی حالت نازک ہے ۔ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے ۔ مرنے والوں میں باپ بیٹا بھی شامل ہیں ۔

جان بحق افراد میں محمد یونس ولد فرازساکن سین لشٹ چترال، علی محمد ساکن زیذدی، سہیل مرزا ولد مرزا خان ساکن چرون، سرفراز لال ولد قلی بیگ ساکن دیوان گول یارخون، رحمت حسین ولد ابراہم ساکن یارخون پھشک ، عمرولد رحمت حسین ساکن یارخون پھشک ، فرمان علی خان ولد نجم خان ساکن سنوغر، فضل علی ولد شیرعلی شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں صبغت اللہ ولد عبد اللہ خان ساکن ہون چترال ،عدنان ولد زارگل ساکن پنجاب، میرحکیم خان ولد برزنگی ساکن سیوخت اپرچترال ، تاج محمد ولد علی محمد ساکن زیزدی ، محمد ابراہیم ولد شیر سید ساکن ملاکنڈ، جان محمد ولد زار محمد ساکن ایون اٹانی، سجاد الرحمن ولد متیب الرحمن ساکنموڑکہو سوروخت،نگہت حسین دختر ملازم حسین ساکن ریشن، جنید رحمن ولد خادم نبی ساکن کوغذی، مشہود انور ولد نورولی شاہ ساکن کجو شامل ہیں ، جنھیں ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال کے ایمرجنسی یونٹ میں داخل کیا گیا ہے ۔ عینی شاہدین کے مطابق مخالف سمت سے آنے والی غوگے گاڑی انتہائی تیز رفتارسے مسافر بردار گاڑی سے ٹکرائی ہے جس کے نتیجے میں مسافربردار گاڑی کئی فٹ پیچھے رینگتے ہوئے کھائی میں جاگری ہے ۔ تاہم مقامی پولیس مذید تفتیش کررہی ہے ۔ غوگئی گاڑی کا ڈرائیور بھی زخمیوں میں شامل ہے ۔
زخمیوں‌کو ہسپتال پہنچانے میں‌ ریکسیو1122 ، ایدھی،الخدمت ودیگرگاڑیوں‌ اوراہلکاروں‌نے مدد کی . جان بحق اورزخمیوں‌کی فہرست ذیل ہے،
victims of raghlasht accident

flying coach accident in Ragh Chitral 4

flying coach accident in Ragh Chitral 3

flying coach accident in Ragh Chitral 2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
27418