چترال ، تین روزہ پولیو مہم کاآغاز، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر منہاس الدین نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلواکر مہم کا افتتاح کیا
چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چترال منہاس الدین نے وویمن اینڈچلڈرن ہسپتال چترال میں ایک بچی کو پولیوڈراپ پلاکر چترال میں پولیومہم کا آغاز کردیا جو کہ تین روز تک جاری رہے گا۔ اس سلسلے میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں علاقے کی پسماندگی کے باوجود چترال ضلعے کو پولیو سے پاک رکھنے میں محکمہ صحت کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ہر ممکن تعاون کیا جائے گاتاکہ اس موذی مرض سے نئی نسل کو بچایا جاسکے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ اس راہ میں وسائل کی کمی کو آڑے آنے نہیں دیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ پولیو کے قطروں کی اہمیت وافادیت سے آگاہی مہم کے ذریعے پولیوکے خاتمے میں مددمل سکتی ہے پولیو ایک موزی مرض ہے پولیو کاخاتمہ ہمارے معاشرے کی اجتماعی ذمہ داری ہے صحت کے شعبہ میں دور حاضر کا سب سے بڑا چیلنج ہے انسداد پولیو مہم کی خود نگرانی کرونگا ہم پولیوکے خاتمہ کے لیے پر عزم ہیں پولیو کا خاتمہ ہمارے لیے بڑا چیلنج اور زندگی و موت کا مسئلہ ہے اپنی نئی نسل کو اس موذی مرض سے بچانے کے لیے آخری حد تک جائیں گے۔ متعلقہ حکام پانچ سال تک عمر کے ہر بچے کو پولیو ویکسین کے قطرے پلواناہرصورت یقینی بنائیں تمام سرکاری محکمے اس سلسلہ میں ہرقسم کا تعاون فراہم کرنے کے پابند ہیں جو محکمہ یا سرکاری اہلکار اپنے فرائض میں کوتاہی برتے گا اس کے خلاف باضابطہ کارروائی ہوگی تمام والدین اپنے بچوں کو معذوری سے بچانے کے لیے اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں شہری 12 فروری تا 15 فروری 4 روزہ پولیومہم کوکامیاب بنانے میں اپناکرداراداکریں۔ای پی آئی کے کوارڈینٹر ڈاکٹر فیاض رومی نے بتایا کہ پانچ سال سے کم عمر بچوں کی تعداد 68080ہزارہے جن تک پہنچنے کے لئے ایک مربوط حکمت عملی ترتیب دی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ضلعے کے چوبیس یونین کونسلوں میں پولیو کے قطرے پلایاجائے گا،انہوں نے کہاکہ ضلع بھرمیں1تا5سال تک کے بچوں کوپولیو کے قطرے پلانے کے لیے محکمہ صحت کے اہلکاران کے ساتھ تعاون کویقینی بناکراہم قومی فریضہ اداکریں ضلع بھرمیں4روزہ پولیومہم کاآغاز 12 فروری تا 15 فروری 4 روز جاری رہے گااس حوالہ سے محکمہ صحت نے ٹیمیں تشکیل دے کران کی ڈیویٹاں لگادی ہیں۔ شہری پولیومہم کے عملہ سے بھرپورتعاون کرتے ہوئے1سال تا5سال تک کے بچوں کوپولیوکے قطرے پلوائیں تاکہ وہ معذوری سے بچ سکیں شہری ادارہ صحت کے تعاون سے ہسپتالوں،سکولوں،اڈوں کے علاوہ اہم پبلک مقامات پرپانچ سال سے کم عمرکے بچوں کوپولیوکے قطرے پلواکرانسدادپولیومہم کاحصہ بنیں ۔ انہوں نے کہاکہ برفباری اور شدید موسمی حالات کی وجہ سے اس مہم میں بروغل وادی یوسی یارخون،گبورویلی یوسی گرم چشمہ اورپستی یوسی کوہ کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس سہ روزہ مہم کے بعد پولیو ڈراپ سے محروم رہنے والے بچوں کے لئے ایک روزہ کیچ اپ مہم بھی چلائی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ محکمہ صحت پولیو کے خاتمے کے لیے کوشاں ہے اوراس مقصدکے لیے ورکردن رات چارروزہ انسدادپولیو مہم میں مصروف عمل رہیں گے اوراپنی ڈیوٹی احسن طریقے سے سرانجام دینگے جس سے بہت جلدخطہ پولیوسے پاک قرارپائے گا ۔اس موقع پرچلڈرن اسپشلیسٹ ڈاکٹرگلزاراحمد،پی ای او،ڈبلیوایچ اوکے اسٹاف بھی موجودتھے۔