
چترالی طالب علم مجید اللہ کا اعزاز، سول انجینئرنگ میںگولڈ میڈل اپنے نام کرلیا
اسلام آباد(نمائندہ چترال ٹائمز) چترال کے دورآفتادہ اورپسماندہ علاقہ اویرسے تعلق رکھنے والاہونہارطالب علم مجید اللہ ولد اسلام الدین نے نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے انسٹیٹیوٹ آف سول انجینئرنگ میں سیشن 2014-2018 میںاعلیٰ ترین اکیڈیمک کارکردگی دکھاکر پریذیڈنٹ گولڈ میڈل (President’s Gold Medal) اپنے نام کرلیا ہے .
مجیداللہ نے میٹرک آرمی پبلک سکول پشاوراور ایف اے سی اسلامیہ کالج پشاور سے پاس کیا ہے . گولڈمیڈلسٹ طالب علم بہترین اکیڈیمک پرفارمنس کے ساتھ ریسرچ ورک میںبھی بہترین کارکردگی دکھاکرالگ میڈل بھی حاصل کرچکا ہے . چترال ٹائمزڈاٹ کام سے گفتگوکرتے ہوئے انھوںنے اپنی کامیابی کو اللہ تعالیٰکی مہربانی ، والدین کی دعاوں ، اساتذہ کی بہترین رہنمائی اور اپنی انتھک محنت کا نتیجہ قرار دیا ہے .