چترالی طالبہ عارفہ ابراہم کا اعزاز، میٹرک میں 1043نمبر لیکر نمایاں پوزیشن لینے میں کامیاب
پشاور( چترال ٹائمز رپورٹ ) عارفہ ابراہیم دختر ابراہم خان ساکن شوتخار تورکہو نے میٹرک کے امتحان میں 1100نمبروں میں سے 1043نمبر لیکر فیڈرل بورڈ میں نمایاں پوزیشن حاصل کی ہے ۔ انھوں نے مجموعی طور پر 94.23%فیصد نمبر حاصل کیا ہے ۔ عارفہ ابراہیم آرمی پبلک سکول اینڈ کالج فار گرلز پشاور کینٹ کی طالبہ ہیں ۔انھوں نے اپنی کامیابی کو اللہ تعالیٰ کی مہربانی ، والدین کی دعاؤں ، اساتذہ کی بہترین رہنمائی اور اپنی انتھک محنت کا نتیجہ قرار دیا ہے ۔