
چترالی طالبہ بی بی ذاہدہ کا اعزاز،ایم اے عربیک میں ٹاپ پوزیشن لیکرگولڈمیڈل کا حقدارقرارپایا
پشاور(نمائندہ چترال ٹائمز) چترال کی ایک اورہونہار بیٹی نے اسلامیہ کالج یونیورسٹی سے ایم اے عربک میںنمایاںنمبر لیکر گولڈ میڈل کا حقدارقرار پایا ہے . چترال ٹائمزڈاٹ کام ذرائع کے مطابق اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاورکی طالبہ بی بی ذاہدہ دختر ایم رحمت الدین(سپرنٹنڈنٹ انفارمیشن سیکریٹریٹ پشاور) ساکن استاروتورکہوضلع چترال نے ایم اے عربک میں گیارہ سو نمبروںمیں سے 925نمبر لیکر ڈیپارٹمنٹ میںٹاپ پوزیشن حاصل کی ہے . اورگولڈ میڈل کاحقدار قرار پایا ہے . بی بی ذاہدہ نے اپنی شاندارکامیابی کو اللہ تعالی کی مہربانی، والدین کی دعاوں، اساتذہ کی بہترین رہنمائی اوراپنی انتھک محنت کا ثمر قراردیاہے .