Chitral Times

Apr 19, 2025

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال؛ قصائیوں کا غیر اعلانیہ ہڑتال جاری، تاہم چوری چھپے مخصوص افراد کو ان لائن سروس دینے کا سلسلہ بھی جاری، انتظامیہ کی کاروائی، متعدد دکانیں سیل کردیا گیا

Posted on
شیئر کریں:

چترال؛ قصائیوں کا غیر اعلانیہ ہڑتال جاری، تاہم چوری چھپے مخصوص افراد کو ان لائن سروس دینے کا سلسلہ بھی جاری، انتظامیہ کی کاروائی، متعدد دکانیں سیل کردیا گیا

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) رمضان المبارک کے دوران ضلعی انتظامیہ کی طرف سے گوشت کی قیمتوں میں کمی لانے اور پھر بڑہانے کے نتیجے میں پیدا شدہ گوشت کا بحران گھمبیر ہوگئی ہے اور قصائیوں نے غیر اعلانیہ ہڑتال جاری رکھا ہوا ہے اور چوری چھپے مخصوص افراد کو ان لائن سروس دینے میں مصروف ہیں۔ گزشتہ دنوں کئی ایک قصائیوں نے سرعام گوشت کو سرکاری ریٹ سے ذیادہ نرخوں پر فروخت کرنے کا سلسلہ بھی شروع کیا ہوا ہے۔

 

عوامی شکایت پر تحصیلدار چترال الیاس احمدنے مختلف بازاروں میں واقع قصائیوں کے دکانوں کو سیل کردیا۔ انہوں نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ قصائیوں کی من مانے ریٹ پر گوشت ہرگز نہ خریدیں اور ذیادہ قیمت مانگنے والوں کی شکایت مانٹیرنگ ڈیسک یا ان کے دفتر میں کردیں۔

 

دریں اثنا عوامی حلقوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیاہے کہ قصائیوں کی دکانیں جہاں رمضان المبارک بند رہیں انھیں رمضان کے بعد بھی بند رکھاجائے۔تاکہ ان کی من مانی کا سلسلہ بھی ختم ہو۔

 

 

chitraltimes district administration lower chitral sealed buthcer shops 1

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
100449