چترال، کرکٹ ٹورنامنٹ ، چترال پولیس کی ٹیم نے ٹائٹل اپنے نام کرلی
چترال (چترال ٹائمز رپورٹ ) ہیڈ کواٹر چترال سکاوٹس کے کرکٹ گراوند میں گزشتہ دن کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ چترال پولیس اور ہیڈکواٹر چترال سکاوٹس کے ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا ۔چترال پولیس کرکٹ ٹیم کی قیادت ڈی۔پی۔او چترال محمد فرقان بلال اور چترال سکاوٹس ہیڈ کواٹر ٹیم کی قیادت کمانڈنٹ چترال سکاوٹس کرنل معین الدین کررہے تھے دونوں ٹیموں کے درمیان شاندار مقابلہ ہوا۔
چترال پولیس کرکٹ ٹیم نے ہیڈ کواٹر چترال سکاوٹس ٹیم کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ہرا کر وننگ ٹرافی اپنے نام کرلی ۔ اخر میں ڈی۔پی۔او چترال نے کہا کہ اس طرح کے ایونٹ منعقد کرنے سے جوانوں کی ذہنی نشونما ہوتی ہے اور ان کی صلاحیتوں میں مزید نکھار آجاتا ہے جوانوں کی فٹنس برقرار رہتی ہے اور اسطرح ڈیوٹی سرانجام دیتے وقت ان کی پھرتی اور جسمانی صلاحیتیں ابھر اتی ہیں ۔اور اسطرح کے ایونٹ آیندہ بھی جاری رکھے جائیں گے ۔