
چترال، کرسچن کمیونٹی کے زیراہتمام کرسمس ڈے کے حوالے سے تقریب
چترال (چترال ٹائمزرپورٹ )کرسمس ڈے 2019 کے حوالے سے کرسچن برادری نے چترال کے ایک مقامی ہوٹل میں پروگرام کا انعقاد کیا۔جس میں کرنل معین الدین کمانڈنٹ چترال سکاوٹس، ڈی پی او چترال وسیم ریاض، پرنسپل لینگ لینڈ سکول اینڈ کالج مس کیری کے علاوہ کرسچن کمیونٹی کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کیں۔
تقریب سے کمانڈنٹ چترال سکاوٹس،ڈی پی او،پرنسپل لینگ لینڈ سکول اینڈ کالج اور کرسچن کمیونٹی کے افراد نے خطاب کیا اور انہیں کرسمس ڈے کی مبارکبادی دیں۔تقریب میں کرسچن کمیونٹی کے بچوں نے کرسمس کے حوالے سے مہمانوں کو ایک ملی نغمہ بھی سنایا۔اورکرسمس کا کیک کاٹا گیا.