Chitral Times

Feb 9, 2025

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چائنہ کے ڈیپ سیک نے دنیا بھر کے ٹکنالوجی مارکیٹ میں تہلکہ مچا دیا ۔ اسدالرحمن بیگ 

Posted on
شیئر کریں:

چائنہ کے ڈیپ سیک نے دنیا بھر کے ٹکنالوجی مارکیٹ میں تہلکہ مچا دیا ۔ اسدالرحمن بیگ

امریکی سٹاک مارکیٹ میں اس وقت کھلبلی مچ گئی جب 20 جنوری کو امریکہ میں ایک طرف ڈونلڈ ٹرمپ حلف اٹھا رہے تھے تو دوسری طرف مصنوعی ذہانت پر مبنی چین کی ایک ڈیپ سیک R-1 کے نام سے مارکیٹ میں ریلیز ہوئی ۔ اور چیپ بنانے والی امریکی کمپنی NVIDIA کے سٹاک مارکیٹ ویلیو میں تقریباً 600 ارب ڈالر کی کمی واقع ہوئی ۔ جو اب تک امریکی تاریخ کا ایک دن میں ہونے والے سب سے بڑا نقصان ہے ۔
ڈیپ سیک میں ایسی کیا خوبی ہے جس نے سٹاک مارکیٹ میں اس قدر تہلکہ مچا دیا ۔

 

ماہرین کے مطابق ڈیپ سیک ایک ایسا چیٹ بوڈ ہے کہ جس کی کامیابی کی سب سے بڑی وجہ اس میں استعمال ہونے والی کم ایڈوانس چیپ ہے۔ اور اس میں دوسرے ایپ کے مقابلے میں کم سرمائیہ اور لاگت آئی ہے۔ فری ایپ پر اس کے ڈاؤنلوڈ کرنے کی ریشو اس قدر تیز اور زیادہ تھی کہ جلد ہی یہ فری ایپ سٹور پر ٹاپ پر پہنچ گئی ۔ اسکے استعمال کرنے والوں نے اسکی کارکردگی اوپن اے آئی کے چیٹ بوڈ کے برابر قرار دیا ہے ۔ امریکی صدر ڈونل ٹرمپ نے اسے امریکہ کے لیے الارام کی گھنٹی قرار دیا ہے۔ جبکہ ایک ٹکنالوجی ماہر نے کہا ہے کہ ڈیپ سیک امریکہ کے لیے اسپوٹ نیک جیسا لمحہ ہے ۔

 

 

جب روس نے خلا میں راکٹ لانچ کر کے امریکہ کو دھنک کر دیا تھا ۔ اوپن اے آئی کے سی ای او نے بھی ڈیپ سیک کو متاثر کن قرار دیا ہے ۔ امریکہ اور چین کی ٹیکنالوجی کی دور میں امریکہ کو شروع ہی سے سبقت حاصل رہی ہے۔ اور تمام بڑی ٹیک کمپنیاں امریکی ہیں جن میں ایپل، مائکرو سافٹ ، گوگل، فیس بک وغیرہ شامل ہیں ۔ یہی حال مصنوعی ذہانت کا بھی ہے۔ کہ چیٹ جی پی ٹی بنانے والی اوپن Ai جیمینی بنانے والی گوگل وغیرہ بھی آمریکی کمپنیاں ہیں ۔ اور خیال یہ ہی تھا کہ امریکہ اس میدان میں اتنا اگے نکل چکا ہے۔ کہ اس کا مقابلہ کؤی اور ملک نہیں کرسکتا ۔ لیکن ڈیپ سیک نے چیٹ جی پی ٹی کے سب سے اعلی ماڈل کو ٹکر دی۔

 

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, مضامینTagged
98633