Chitral Times

Mar 15, 2025

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پی ڈی ڈبلیو پی کی گیارہویں اجلاس؛ متعدد ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی گئی

Posted on
شیئر کریں:

پی ڈی ڈبلیو پی کی گیارہویں اجلاس؛ متعدد ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی گئی

 

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ) صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کا گیارہواں اجلاس ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ منصوبہ بندی اور ترقیات خیبرپختونخوا اکرام اللہ خان کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں متعدد ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں پی ڈی ڈبلیو پی کے اراکین اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ فورم نے صوبے کی ترقی کے لیے مختلف سیکٹرز کے اہم منصوبوں کی منظوری دی۔سی ٹی ڈی صوبائی ہیڈکوارٹر میں توسیع، جانی خیل بنوں میں پولیس اسٹیشن، سیف سٹی پراجیکٹ پشاور کیلئے پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کا منصوبہ، خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع کے لیے ریجنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کا قیام، بنوں ڈومیل میں دیہی صحت مرکز کی کیٹگری ڈی ہسپتال میں اپ گریڈیشن، ڈسٹرکٹ ہنگو میں ایریگیشن چینلز، سولر ٹیوب ویلز، سیلاب سے بچاؤ کے اسٹرکچر کی بہتری اور تعمیر کا منصوبہ صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی نے منظور کیا۔

 

اسکے علاوہ خیبرپختونخوا کے ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز میں اربن سنٹرز کے ماسٹر پلان کا منصوبہ، رضا خیل بیٹانی لکی مروت میں سپورٹس اسٹیڈیم کی تعمیر کا منصوبہ بھی صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی اجلاس میں منظور ہوا۔ صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی نے صوبے میں سیاحت کے فروغ کیلئے ٹورسٹ فیسیلٹیشن سنٹر اور ریسٹ ایریاز کا منصوبہ بھی منظور کرلیا۔ ڈائریکٹوریٹ آف آرکیالوجی میں اے ٹی سی برانچ، برٹش دور کے ہیریٹیج کو دستاویزی شکل میں محفوظ کرنے، ضم شدہ اضلاع میں ثقافتی ورثے کو محفوظ بنانے اور آرکیالوجیکل سائٹس کو محفوظ بنانے، گور کٹھری کمپلیکس اور پشاور والڈ سٹی کیلئے بھی ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی گئی۔ ہاسپٹلٹی انڈسٹری اور ٹور آپریٹرز کی ٹریننگ اور صلاحیت بڑھانے کے لئے بھی اجلاس میں منصوبہ منظور ہوا۔

 

تیز تر ترقیاتی پروگرام کے تحت ضم شدہ اضلاع کے لیے سکل ڈویلپمنٹ پروگرام، تحصیل دروش میں سیلاب سے بچاؤ کیلئے منصوبے، ضلع اورکزئی کلایہ، غلجو، علیزئی ضلع کرم اور سدہ ضلع کرم میں 66 کے وی گرڈ اسٹیشن کی 132 کے وی گرڈ اسٹیشن میں اپ گریڈیشن کی منظوری دے دی گئی۔ شمالی وزیرستان میں سڑکوں کی تعمیر کے دو الگ منصوبے، بائی پاس روڈ سے سبزی میوا منڈی براستہ درپہ خیل قاسم میران شاہ شمالی وزیرستان تک 3.5 کلومیٹر سڑک کی تعمیر، چپریال بائی پاس روڈ (2.5 کلومیٹر) ڈسٹرکٹ سوات کی تعمیر اور فزیبلٹی سٹڈی، ضم شدہ اضلاع میں اسٹیل پلوں کو آر سی سی پری اسٹریسڈ پلوں سے تبدیل کرنا، شہیدہ سر تا اتا خوڑ، سر کالا تا بار تیراج روڈ کی تعمیر اور بٹارہ تا شانگرہ روڈ ضلع بونیر کی بہتری کے منصوبے منظور ہوئے۔

 

اجلاس میں خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں سڑکوں کی تعمیر کے لیے 8 ارب روپے کی لاگت سے منصوبے کی منظوری دی گئی۔ ڈی آئی خان ڈویژن میں تکنیکی اور اقتصادی طور پر قابل عمل 35 کلومیٹر سڑکوں کی تعمیر، مین ہنگوٹل روڈ (مامو بانڈہ تا دلان گرگوری روڈ (22 کلومیٹر) سڑک کی بہتری چوڑائی اور بحالی کا منصوبہ بھی اجلاس میں منظور ہوا۔ پی ڈی ڈبلیو پی نیخیبرپختونخوا سروسز ٹربیونل میں کورٹ رومز، ریکارڈ رومز اور دفاتر کی تعمیر کا منصوبہ بھی منظور کرلیا۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات خیبرپختونخوا کا اس موقع پر کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت صوبے کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے، صوبے میں عوامی فلاح و بہبود کے متعدد ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی جارہی ہے جس کے ثمرات عوام تک پہنچانے کے لیے تمام محکمے اپنا کردار ادا کریں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
98899