
پی ڈی ڈبلیو پی اجلاس میں 54 ارب سے زائد کے 46 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری
پی ڈی ڈبلیو پی اجلاس میں 54 ارب سے زائد کے 46 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری
پشاور (نمائندہ چترال ٹائمز) اجلاس میں پی ڈی ڈبلیو پی کے اراکین اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ فورم نے صوبے کی ترقی کے لیے زراعت، سیاحت، صحت، تعلیم، ماحولیات، جنگلات اور سائنس ٹیکنالوجی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سے متعلق 46 اہم منصوبوں کی منظوری دی۔اجلاس میں فورم ممبران اور متعلقہ حکام شریک ہوئے۔ اجلاس میں خیبرپختونخوا کی سوئل کی زرخیزی کی نقشہ سازی، صوبے میں بیج کی صنعت کا قیام، خیبرپختونخوا میں موسمیاتی سمارٹ اور موثر میکانائزڈ کاشتکاری کے طریقوں کے فروغ کے ذریعے پائیدار پیداواری صلاحیت میں اضافہ، ٹیلی فارمنگ اور ڈیجیٹل سروسز پلیٹ فارم، زرعی تحفظ اور لایی لیوڈ کے لیے زرعی پیداواری صلاحیتوں میں اضافہ،موجودہ کالجوں کے لیے اضافی انفراسٹرکچر کی فراہمی اور مرمت، خیبرپختونخوا میں ضرورت کی بنیاد پر نئے تعمیر شدہ اور قائم شدہ کالجوں کو فنکشنلائز کرنا بشمول ٹرانسپورٹ کی سہولت کی فراہمی، خیبرپختونخوا میں گورنمنٹ کالجوں میں بی ایس بلاکس، اضافی کلاس رومز اور سیکورٹی کی سہولیات، سیکنڈری سکول ہری چند کا قیام، جی ایم ایس سانگڑائی، ضلع شانگلہ کے اپگریڈیشن، ضم اضلاع میں پرائمری،میڈل، ہائی، ہائی سیکنڈری اسکول کو اساتذہ کی فراہمی،خیبرپختونخوا کے 02 اضلاع کے لیے سکولوں کی بہتری کا پروگرام،فزیبلٹی اسٹڈی اور گرلز کیڈٹ کالج ڈی آئی خان کا قیام،
خیبر پختونخوا میں اہم سیاحتی تہواروں کا انعقاد، نئے ضم اضلاع میں حادثات اور ایمرجنسی یونٹس کی بہتری سمیت ثانوی صحت کی سہولیات کی ریومپنگ ، ڈی ایچ کیو ہسپتالوں کی مضبوطی کے تحت عمارت، کووڈ-19،مستقبل کے کسی بھی وبائی مرض سے نمٹنے کی صلاحیت، خیبر پختونخوا بھر میں غیر تدریسی ڈی ایچ کیوز کی ریویمپنگ، غازی آباد، ڈسٹرکٹ کولائی پالاس میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا قیام، چارسدہ میں سڑکوں کی بہتری اور اپ گریڈیشن اور نہروں کے ساتھ پلوں کی تعمیر، ضلع چارسدہ میں پلائی ڈیم کینال سسٹم کی بہتری و بحالی اور تنگی آبپاشی اسکیم کی بہتری اور بحالی، مہمند ڈیم ضلع مہمند کے بائیں اور دائیں کنارہ کینال سسٹم کے ڈسٹری بیوشن سسٹم کا تفصیلی ڈیزائن اور تعمیر،
ڈی آئی خان سی آر بی سی کے لیفٹ اوور ایریا پر خیسور، پیزو اور ملحقہ ایریاز کے درمیان آبپاشی اسکیم کی فراہمی کے لیے فزیبلٹی اسٹڈی اور تفصیلی ڈیزائن، خیبرپختونخوا کے معدنی علاقوں میں مائنز مانیٹرنگ اور سرویلنس یونٹس کا اسیسمنٹ اسٹڈی اور قیام، خیبر پختونخوا کی جیولوجیکل میپنگ، خیبر پختونخوا میں سی ایف سیز کا قیام،تحصیل جوڈیشل کمپلیکس بالاکوٹ کا قیام، پٹن میں جوڈیشل کمپلیکس کی تعمیر، سرائے نورنگ میں تحصیل جوڈیشل کمپلیکس کی تعمیر، صوبائی ڈائریکٹوریٹ آف ہیومن رائٹس اور اس کے ضلع میں قائم وسائل کے مراکز پبلک پراسیکیوٹرز، سرکاری وکیلوں اور پروبیشن آفیسرز کے لیے مربوط سہولیات، فارسٹ کیمپلیکس کو ای پی اے لیب کا شامی روڈ کو شفٹنگ اور ایبٹ آباد، مینگورہ اور ڈی آئی خان میں ریجنل لیبز کا قیام،
خیبرپختونخواہ میں فارم فارسٹری اسپیسز کے ساتھ کوئنوآ ایک نئی ذریعہ معاش کے طور پر میجک فصلوں کی کاشت کا تعارف، برج اپروچ روڈ بٹ خیلہ تا بدوان ضلع ملاکنڈ کے ساتھ سڑک کی تعمیر نو کے لیے زمین کے معاوضے کی واجبات کی فراہمی، پین بسی خیل، سیری کنڈاؤ-گگیانی بی/خیل، موری بسی خیل، شتل-کریزان سیداں، پاک بند-موری نصرت خیل، چیرہ بسی خیل، میرا مادا خیل-قبرستان، گزر پتا ایم/خیل، شہبت مدرسہ تا بابی خیل، بارہ خیلہ تک سڑک کی تعمیر گھڑی روڈ، بدر زیارلگے روڈ، سوربند روڈ، شلون باشی خیل روڈ، گوریارڈ تا ڈنڈہ جپیت روڈ، شگئی سے کالیش روڈ، شنگل روڈ آسری تا باجو بنڈا، شنگل روڈ، تورغر روڈ کی تعمیر، ٹکاٹک تا حیا سرائی پل کی تعمیر،ریجنل جی ڈی پی،اقتصادی اشاریوں کی ڈیولپمیمٹ، تھاکوٹ دربند روڈ کی بہتری، چوڑای اور بلیک ٹاپنگ، پی ای او سی اور ایم ای ایس سیکشن کی ری ویمپنگ اور کے پی ڈی ایم اے کے لیے ایم ای ایس کی ترقی، پی ڈی ایم اے میں جینڈر اینڈ چائلڈ سیل کا قیام، ریلیف اور بحالی کے پی کے پی ڈی ایم اے میں بے گھر افراد (ڈی پیز) کے لیے کیمپ مینجمنٹ سپورٹ یونٹ کا قیام، بارودی سرنگوں سے بچاؤ کی کارروائیاں کرنے کے لیے ہنگامی ریسکیو سروسز کا فزیبلٹی اسٹڈی اور توسیع، خیبرپختونخوا میں تحصیل سطح تک ریسکیو 1122 سروسز اور سب اسٹیشنز کا قیام، جی پی او سے باب درہ، ڈیرہ اسماعیل خان تک بنوں روڈ کی بیوٹیفیکیشن اور لینڈ سکیپنگ منصوبے منظور ہوئے۔