Chitral Times

Sep 11, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پی ڈبلیو ڈی کی فوری بندش، پاکستان ریلوے اور چین کے مابین فنانسنگ کی منظوری

Posted on
شیئر کریں:

پی ڈبلیو ڈی کی فوری بندش، پاکستان ریلوے اور چین کے مابین فنانسنگ کی منظوری

اسلام آباد( چترال ٹائمزرپورٹ)وفاقی کابینہ نے پی ڈبلیو ڈی کی فوری بندش اور ایم ایل ون کے پہلے فیز پر عمل درآمد کی منظوری دے دی۔ وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ اجلاس آج منعقد ہوا جس میں دو نکاتی ایجنڈا پر غور کیا گیا اور ان کی منظوری دی گئی۔ایجنڈا میں شامل اول نکتہ رولز آف بزنس 1973ء میں ترمیم کے ذریعے پی ڈبلیو ڈی کی بندش کے حوالے سے تھا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے پی ڈبلیو ڈی کو فوری طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا جس کی کابینہ نے منظوری دے دی۔ کابینہ کی منظوری سے پاکستان ورکس ڈیپارٹمنٹ فوری طور پر غیر فعال ہو جائے گا۔وفاقی کابینہ نے چین پاکستان راہداری سی پیک کے کلیدی منصوبے مین لائن ون (ایم ایل ون) کی اپ گریڈیشن کے لیے چین اور پاکستان کی ریلویز کے مابین ایم ایل ون کے پہلے مرحلے پر مالیاتی یقین دہانی (فنانشیل کمٹمنٹ ایگریمنٹ) کے حوالے سے مذاکرات شروع کرنے کی منظوری دے دی۔کابینہ نے ہدایت کی کہ حتمی معاہدہ منظوری کے لیے کابینہ کے سامنے دوبارہ پیش کیا جائے۔ کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 29 اگست 2024ء کے اجلاس میں لئے گئے فیصلے کی توثیق کردی۔

 

حکومت کا بجلی کے جاری منصوبوں پر نظر ثانی کا فیصلہ

اسلام آباد(سی ایم لنکس) حکومت نے ملک میں جاری بجلی کے منصوبوں پر نظر ثانی کا فیصلہ کیا ہے۔سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس کے دوران وزیر توانائی اویس لغاری نے بتایا ہے کہ جو منصوبے اب سسٹم میں شامل ہوں گے ان کو بھی دیکھ رہے ہیں، پائپ لائن میں شامل منصوبوں کے کنٹریکٹس پر بھی نظر ثانی کررہے ہیں۔اویس لغاری کا کہنا تھا کہ دیامیر بھاشا پر بھی نظر ثانی کررہے ہیں، حکومت آئی پی پیز معاہدوں پر نظر ثانی پر کام کر رہی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ آئی پی پیز کے معاہدوں کو بہت انہماک سے دیکھ رہے ہیں، ان معاہدوں کو ایک ہاتھ سے ہینڈل نہیں کرسکتے، ان معاہدوں کو اگر ایک طرف سے چھیڑا گیا تو ریکوڈک والا معاملہ ہوگا۔

 

وفاقی کابینہ نے سی پیک مین لائن ون منصوبے کی اپ گریڈیشن کیلئے پہلے مرحلے پر مالیاتی یقین دہانی کے حوالے سے مذاکرات شروع کرنے کی منظوری دے دی

اسلام آباد( چترال ٹائمزرپورٹ)وفاقی کابینہ نے چین پاکستان راہداری کے تحت مین لائن ون منصوبے کی اپ گریڈیشن کیلئے پہلے مرحلے پر مالیاتی یقین دہانی کے حوالے سیمذاکرات شروع کرنے کی منظوری دے دی جبکہ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہیدہشتگردی کی عفریت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے اور انہیں عبرت کا نشان بنانے کیلئے پوری قوم پر عزم ہے۔ جمعہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیاونگ سے جاری بیان کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت یہاں منعقد ہوا۔وزیرِ اعظم نے کابینہ کو اپنے گزشتہ روز کے دورہ ِ کوئٹہ کے حوالے سے اعتماد میں لیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ بلوچستان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں بشمول پولیس و لیویز کی استعداد میں اضافہ کیا جارہا ہے۔ دہشتگردی کی عفریت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے اور انہیں عبرت کا نشان بنانے کیلئے پوری قوم پر عزم ہے۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ بلوچستان کی صوبائی حکومت بلوچ نوجوانوں کو قومی دھارے میں لانے، انکی ترقی و خوشحالی کیلئے قابلِ ستائش اقدامات کر رہی ہے۔وفاقی حکومت بلوچ نوجوانوں کو عالمی معیار کی تعلیم اور یکسان ترقی کے مواقع فراہم کرنے کیلئے بلوچستان حکومت سے مکمل تعاون کرے گی،وفاقی کابینہ نے چین پاکستان راہداری کے کلیدی منصوبے مین لائن ون کی اپگریڈیشن کیلئے چین اور پاکستان کی ریلویز کے مابین ایم ایل ون کے پہلے مرحلے پر مالیاتی یقین دہانی کے حوالے سے مزاکرات شروع کرنے کی منظوری دے دی۔کابینہ نے ہدایت کی کہ حتمی معاہدہ منظوری کیلئے کابینہ کے سامنے دوبارہ پیش کیا جائے۔ کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 29 اگست 2024 کے اجلاس میں لئے گئے فیصلے کی توثیق کر دی۔

 

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged ,
92666