
پی ٹی سی ایل آفس مائیکروویو سٹیشن میںآتشزدگی ، سامان کوجذوی نقصان
چترال(چترال ٹائمزرپورٹ) جمعرات کے صبح پولو گراؤنڈ چترال کے قریب واقع مائیکرو ویو سٹیشن (پی ٹی سی ایل آفس) میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی . واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 چترال کے فائر فائٹرز فوراًموقعے پر پہنچ کرایک گھنٹے کی طویل فائر فایٹنگ کے بعد آگ پر قابو پالیااور سرکاری املاک کو نقصان ہونے سے بچا لیا.تاہم اس دوران بعض سامان کو جذوی نقصان پہنچا ہے . اور اسٹیشن کی تاریںجل گئی ہیں.جس کی وجہ بونی ، مستوج و دیگر ٹیلی فون ایکس چینچ میںخلل پیداہوگیا ہےاور ان علاقوںسے رابطہ منقطع ہے .