Chitral Times

Dec 11, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پی ٹی اے نے غیر رجسٹرڈ وی پی این بلاک کرنا شروع کردیے

Posted on
شیئر کریں:

پی ٹی اے نے غیر رجسٹرڈ وی پی این بلاک کرنا شروع کردیے

اسلام آباد( چترال ٹائمزرپورٹ)پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ملک میں غیر رجسٹرڈ وی پی این بلاک کرنا شروع کردیے ہیں۔اس حوالے سے پی ٹی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ وی پی اینز کی وائٹ لسٹنگ کیلئے آنہیں عارضی بلاک کیا جارہا ہے، غیر رجسٹرڈ وی پی اینز سیکیورٹی رسک ہیں اور ا ن کی حساس ڈیٹا تک رسائی ہوسکتی ہے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ غیر رجسٹرڈ وی پی این سے غیر قانونی مواد تک رسائی بھی ہوسکتی ہے پی ٹی اے نے 2010 میں وی پی اینز کی رجسٹریشن کا آغاز کیا تھا اور اب تک 20 ہزار 500 کے لگ بھگ وی پی اینز رجسٹرڈ کئے جاچکے ہیں۔ذرائع نے مزید بتایا کہ 1422 سے زائد کمپنیاں اب تک وی پی اینز رجسٹرڈ کرا چکی ہیں۔

 

آئینی بنچز کے سامنے مقرر کرنے کیلیے مقدمات کی اسکروٹنی کا فیصلہ

اسلام آباد(سی ایم لنکس)سپریم کورٹ میں آئینی بنچز کیلئے ججز نامزدگی کے بعد سپریم کورٹ میں اہم اجلاس 6 نومبر کو جسٹس امین الدین خان کے چیمبر میں ہوا جس کے میٹنگ منٹس جاری کردیے گئے۔آئینی بنچز کی تشکیل کے معاملے پر جسٹس امین الدین خان کے چیمبر 6 نومبر کو ہونے والے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا. جس کے مطابق اجلاس میں بنچز تشکیل اور آئینی بنچز میں مقدمات بھیجنے کے امور کاجائزہ لیاگیا.جسٹس امین الدین خان کوبتایاگیاکہ آرٹیکل 184کی ذیلی شق ایک،آرٹیکل 184کی ذیلی شق تین اور آرٹیکل 186سمیت انسانی حقو ق کے کیسز بھی زیرالتواء ہیں۔اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ 26ویں ترمیم کے بعد آرٹیکل 191اے کے تحت مقدمات کی کلر کوڈنگ کی جائے گی،

 

مظہر علی خان سینئر ریسرچر آفیسر کو ٹاسک دیاگیا کہ وہ ایسے مقدمات کی سکروٹنی کریں جو آرٹیکل 199کے تحت ہیں جنھیں آئینی بنچز کے سامنے سماعت کیلئے مقرر کیا جانا ہے۔مقدمات کو سماعت کے لئے مقرر کرنا بنچز کے بیٹھنے،کورٹ روسٹر کے اجراء اور ہفتے میں سنے جانے والے مقدمات کے لئے دیگر 2سینئر ممبران سے مشاورت کے بعد فیصلہ ہوگا،آئندہ اجلاس بعد میں شیڈول کیاجائے گا۔اجلاس میں رجسٹر ار سلیم خان،ایڈیشنل رجسٹر ار جوڈیشل نذرعباس، انسٹی ٹیوشن آفیسر نذیر احمد،جوڈیشل اسسٹنٹ عبدالرحمان اور جوڈیشل اسسٹنٹ مبشر احمد نے بھی شرکت کی. میٹنگ منٹس کے مطابق چھ نومبر کے اجلاس میں ایک کمیٹی ممبرکی عدم دستیابی کے سبب ملتوی کیا گیا تھا. واضح رہے جسٹس امین الدین خان،جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس محمد علی مظہر پر مشتمل تین رکنی کمیٹی آئینی بنچز تشکیل دے گی.

 

 

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
95407