Chitral Times

Apr 29, 2025

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماء عبداللطیف‘ ضلعی صدر شہزادہ سکندر الملک سمیت14 کارکنان جیل سے رہا

شیئر کریں:

پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماء عبداللطیف‘ ضلعی صدر شہزادہ سکندر الملک سمیت14 کارکنان جیل سے رہا

اپر چترال(چترال ٹائمزرپورٹ)پاکستان تحریک انصاف صوبہ خیبر پختونخوا کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری عبداللطیف ضلعی صدر اپر چترال شہزادہ سکندر الملک سمیت14کارکنوں کو جیل سے رہاکردیا گیا تفصیلات کے مطابق اپر چترال بونی میں پاکستان تحریک انصاف کے سابق ایم این اے جنید اکبر کی پیشی کے موقع پر ان کا استقبال کرتے ہوئے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پر پاکستان تحریک انصاف صوبہ خیبر پختونخوا کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری عبداللطیف‘ صدر پی ٹی آئی اپر چترال شہزادہ سکندر الملک‘ سید حبیب علی شاہ‘تحصیل صدر فضل قادر المعروف بابر‘ وولیج کونسل کوشٹ کے چیئر مین محمد ارشاد‘احسان الحق‘ضلعی جنرل سیکرٹری علاؤالدین عرفی‘ نورعالم‘شیر افگن‘‘ شاہد‘مظہر الدین وی سی چیئر مین‘ حسن سردار‘ صادق الرحمان‘ کے خلاف دفعہ 188 کے تحت درج مقدمہ میں گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا تھا‘ گزشتہ روز عدالت نے ان کی ضمانت منظور کرکے رہا کرنے کا حکم دیا‘ جس پر انہیں چترال جیل سے رہا کردیا گیا۔

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
83027