Chitral Times

Sep 15, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پی ٹی آئی کی موجودہ کابینہ کوختم کرکے اپر اورلوئرچترال کیلئے الگ الگ ضلعی کابینہ بنایاجائے گا۔ محمودخان

شیئر کریں:

چترال ( چترال ٹائمز رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف چترال کے سینئررہنمارحمت غازی ،ممبرتحصیل کونسل یوسی چرون سردارحکیم ،محمداسلم شیروانی اورسراج ربانی ایڈوکیٹ نے پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈریجن کے صدر اورصوبائی وزیر محمودخان سے ملاقا ت میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخواپرویزخٹک کی ہدایت پراپرچترال اورلوئرچترال میں تنظیم سازی کے حوالے سے گفتگوکیا۔ملاکنڈریجن کے صدرمحمودخان نے وفدکویقین دہانی کرتے ہوئے کہاکہ عنقریب موجودہ کابینہ کوختم کرکے اپرچترال اورلوئرچترال کیلئے الگ الگ ضلعی کابینہ بنایاجائے گااورساتھ ہی تحصیل مستوج ،چترال ،دورش اورموڑکہومیں بھی نئی تنظیم سازی کی جائے گی جس میں تمام پارٹی ورکروں سے رائے لی جائے گی۔ پارٹی کوفعال بنانے کیلئے ان کے مشورے کے مطابق کابینہ بنایاجائے گا۔سینئررہنمارپاکستان تحریک انصاف رحمت غازی نے ملاکنڈریجن کے صدرمحمودخان کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ پاکستان تحریک انصا ف کے بہترمفادمیںیہ فیصلہ کیاگیا۔جس کے تحت پی ٹی آئی ورکر اپرچترال اورلوئرچترال کوفعال بنانے میں اپنابھرپورکرداراداکریں گے۔انہوں نے کہاکہ نئی کابینہ سازی کے حوالے سے فروری کے مہینے میں اپرچترال اورلوئرچترال میں الگ الگ ورکرزکنونشن بلایاجائے گا۔وفدنے ملاکنڈریجن کے صدرمحمودخان کو ورکرکنونشن میں شرکت کی دعوت دی۔

pti malakand division and chitral delegatin 2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
5967