Chitral Times

Dec 11, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پی ٹی آئی نے آزاد اراکین کے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کے سرٹیفکیٹ الیکشن کمیشن میں جمع کرادیے

شیئر کریں:

پی ٹی آئی نے آزاد اراکین کے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کے سرٹیفکیٹ الیکشن کمیشن میں جمع کرادیے

اسلام آباد( چترال ٹائمزرپورٹ)تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کے لیے 86 آزاد اراکین کے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کے سرٹیفکیٹ الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیے۔پی ٹی آئی سیکریٹریٹ کے مطابق پنجاب اسمبلی کے لیے 105 ارکان کے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کے سرٹیفکیٹ بھی جمع کرا دیے گئے ہیں۔خیبرپختونخوا اسمبلی کے لیے بھی 85 ارکان کے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کے سرٹیفکیٹ جمع کرا دیے گئے ہیں۔علاوہ ازیں سندھ اسمبلی کے لیے 9 ارکان کے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کے سرٹیفکیٹ جمع کرائے گئے ہیں۔

خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کیلئے گوشوارے جمع کرانے کا وقت ختم

اسلام آباد(سی ایم لنکس)خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کیلئے گوشوارے جمع کرانے کا وقت ختم ہو گیا۔پاکستان مسلم لیگ ن، پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز و دیگر جماعتوں کی خواتین نے گوشوارے جمع کرائے۔سنی اتحاد کونسل، تحریک انصاف کی جانب سے کسی خاتون یا اقلیتی امیدوار نے گوشوارے جمع نہیں کروائے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نئی پارٹی پوزیشن کے بعد خواتین اور اقلیتوں کی نشستیں الاٹ کرے گا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
85570