Chitral Times

Jul 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پی ٹی آئی رہنما کامران بنگش کو بڑا ریلیف، عدالت کا چترال اور کوہستان میں درج مقدمات منسوخ کرنے کا حکم دیدیا

Posted on
شیئر کریں:

پی ٹی آئی رہنما کامران بنگش کو بڑا ریلیف، عدالت کا چترال اور کوہستان میں درج مقدمات منسوخ کرنے کا حکم دیدیا

پشاور( چترال ٹائمزرپورٹ) پشاور ہائیکورٹ نے کامران بنگش کیخلاف چترال, لوئر کوہستان میں درج مقدمات منسوخ کرنے کا حکم دیدیا۔پشاور ہائیکورٹ میں سابق صوبائی وزیر اور خیبر پختونخواسے پی ٹی آئی رہنما کامران بنگش کی ایف آئی آرکے خاتمے کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔درخواست کی سماعت جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے کی۔ عدالت نے کامران بنگش کیخلاف چترال, لوئر کوہستان میں درج مقدمات منسوخ کرنے کا حکم دیدیا۔کامران بنگش کے وکیل گزار علی زمان ایڈوکیٹ کا عدالت میں کہنا تھا کہ تمام مقدمات میں ایک ہی نوعیت کے الزامات لگائے گئے ہیں،کامران بنگش کیخلاف ڈی آئی خان، بنوں، چترال اور کوہستان میں مقدمات درج کئے گئے۔ دوران سماعت جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کہا کہ اس پر تو ہمارا فیصلہ ہے کہ ایک ہی نوعیت کے الزامات پر ایک دوسرا ایف آئی آر نہیں ہوسکتا۔وکیل کا کہنا تھا کہ ڈی آئی خان مقدمے سے درخواست گزار کے نام کو خارج کیا گیا ہے، ایک ہی نوعیت کے الزامات ہیں کہ کامران بنگش نے سوشل میڈیا پر اداروں کیخلاف عوام کو اشتعال دلانے کی کوشش کی۔بعد ازاں عدالت نے کامران بنگش کیخلاف چترال اور کوہستان میں درج مقدمات منسوخ کرنے کا حکم دیدیا۔

حامد رضا نے مزید 32 آزاد امیدواروں کے بیان حلفی الیکشن کمیشن میں جمع کرادیے

اسلام آباد (سی ایم لنکس)سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے قومی اسمبلی کے مزید 32 آزاد امیدواروں کے بیان حلفی الیکشن کمیشن میں جمع کرادیے۔الیکشن کمیشن میں کامیاب آزاد امیدواروں کی سیاسی جماعتوں میں شمولیت کے معاملے پر سنی اتحاد کونسل نے مزید بیان حلفی جمع کرادیے ہیں۔سربراہ سنی اتحاد کونسل نے قومی اسمبلی کے الیکشن میں کامیاب ہونے والے مزید 30 آزاد امیدواروں کے بیان حلفی ای سی پی میں جمع کرائے ہیں۔الیکشن کمیشن میں سنی اتحاد کونسل کی طرف سے مجموعی طور پر جمع کرائے گئے کامیاب آزاد امیدواروں کے سرٹیفکیٹس کی تعداد 82 تک پہنچ گئی ہے۔سنی اتحاد کونسل نے گزشتہ روز 50 آزاد اراکین قومی اسمبلی کے سرٹیفکیٹ اور بیان حلفی جمع کرائے تھے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں حامد رضا نے کہا کہ آج مزید ایم این ایز کے بیان حلفی بھی جمع کروا دیں گے۔سربراہ سنی اتحاد کونسل نے مزید کہا کہ صوبائی اسمبلیوں کے کامیاب آزاد امیدواروں کے بیان حلفی بھی جلد جمع کرا دیں گے۔صاحبزادہ حامد رضا نے یہ بھی کہا کہ مخصوص نشستوں کے لیے ترجیحی فہرست بھی جلد جمع کرادی جائے گی۔سنی اتحاد کونسل نے سندھ اسمبلی کے 9 آزاد اراکین صوبائی اسمبلی کے سرٹیفیکیٹ بھی الیکشن کمیشن میں جمع کرادیے ہیں۔

 

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
85529