Chitral Times

Dec 11, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پی ٹی آئی احتجاج: دیگر صوبوں سے 30 ہزار پولیس اور ایف سی اہلکار اسلام آباد پہنچ گئے، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر سے رابطہ

Posted on
شیئر کریں:

پی ٹی آئی احتجاج: دیگر صوبوں سے 30 ہزار پولیس اور ایف سی اہلکار اسلام آباد پہنچ گئے، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر سے رابطہ

اسلام آباد( چترال ٹائمزرپورٹ)پاکستان تحریک انصاف کے 24 نومبر کے احتجاج کو روکنے کیلیے پنجاب، سندھ سمیت دیگر صوبوں سے ایف سی سمیت 30 ہزار پولیس اہلکار اسلام آباد پہنچ گئے۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے احتجاج سے نمٹنے کیلیے دیگر صوبوں سے آنیوالی پولیس کی نفری اسلام آباد پہنچ گئی ہے۔ پنجاب سے 19ہزار اہلکار و افسران جبکہ سندھ پولیس کی 5 ہزار نفری اسلام آباد پہنچ گئی ہے۔اس کے علاوہ ایف سی کی 5 ہزار نفری اور آزاد کشمیر پولیس کی ایک ہزار نفری بھی اسلام آباد پہنچ گئی۔ رپورٹ کے مطابق پہلی مرتبہ نفری کے ساتھ پولیس کے اعلی افسران بھی منگوائے گئے ہیں، متعلقہ اضلاع کی نفری کے ہمراہ ان کے ڈی ہی از بھی اسلام آباد ڈیوٹی کریں گے۔ ہر ضلع کی پولیس کی کمانڈ بھی ساتھ منگوائی گئی ہے۔آئی جی پنجاب بھی اسلام آباد میں موجود ہیں جبکہ دیگر صوبوں سے 30ہزار نفری اسلام آباد پہنچی ہے۔ اسلام آباد پہنچنے والی نفری کو پولیس لائنز، مختلف اسکولوں اور عمارتوں میں ٹھہرایا گیا ہے۔

 

 

 

اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر سے رابطہ
وفاقی وزیرداخلہ نے بیرسٹر گوہر کو بیلاروس کے صدر کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے 80 رکنی وفد کی 24 نومبرسے 27 نومبر کی مصروفیات و تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی مشاورت کے بعد آپ کو حتمی رائے سے آگاہ کروں گا، بیرسٹر گوہر

 

اسلام آباد( چترال ٹائمزرپورٹ)اسلام اباد ہائی کورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر سے رابطہ کیا۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور بیرسٹر گوہر نے موجودہ صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی۔ محسن نقوی نے بیرسٹر گوہر کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے آرڈر کے بعد کی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کے پابند ہیں، کسی جلسے جلوس، دھرنے یا ریلی کی اجازت نہیں دے سکتے۔ وفاقی وزیرداخلہ نے بیرسٹر گوہر کو بیلاروس کے صدر کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے 80 رکنی وفد کی 24 نومبرسے 27 نومبر کی مصروفیات و تفصیلات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ بیلاروس کا اعلیٰ سطح کا وفد 24 نومبر کو اسلام آباد پہنچ رہا ہے جبکہ بیلاروس کے صدر 25 نومبر کو پاکستان پہنچیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بیلاروس کا وفد 27 نومبر تک اسلام آباد رہے گا۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پارٹی مشاورت کے بعد آپ کو حتمی رائے سے آگاہ کروں گا۔

 

 

 

بانی کی رہائی ہدف ہے، جس کے حصول تک تحریک جاری رہے گی: پی ٹی آئی

پشاور(سی ایم لنکس)تحریکِ انصاف کی سیاسی کمیٹی کے ہنگامی اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔اعلامیے کے مطابق بانیء پی ٹی آئی کی ہدایت پر پْرامن احتجاجی تحریک کا آغاز 24 نومبر کو پاکستان بھر کے ہر شہر سے ہو گا۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تمام قافلے اسلام آباد کی طرف اپنے سفر کا آغاز کریں گے اور یہ تحریک اہداف حاصل کرنے تک جاری رہے گی۔تحریکِ انصاف کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بے گناہ قید پارٹی رہنما، کارکنان اور بانیء پی ٹی آئی کی رہائی ہدف ہے، 26 ویں آئینی ترمیم کی تنسیخ ہمارا ہدف ہے۔اعلامیے کے مطابق 8 فروری کے الیکشن کے حقیقی مینڈیٹ کی بحالی ہدف ہے، کمیٹی نے حکومتی بے حسی اور بے بسی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔

 

 

 

 

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged ,
95892