Chitral Times

Dec 11, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پی ٹی آئی احتجاج؛ اسلام آباد کے اسپتالوں میں لائے گئے جاں بحق اور زخمیوں کی فہرست

Posted on
شیئر کریں:

پی ٹی آئی احتجاج؛ اسلام آباد کے اسپتالوں میں لائے گئے جاں بحق اور زخمیوں کی فہرست

اسلام آباد(سی ایم لنکس) پی ٹی آئی احتجاج کے دوران اسلام آباد کے تین مختلف اسپتالوں میں لائے گئے جاں بحق اور زخمیوں کی تعداد سامنے آگئی ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے تین اسپتالوں میں 10 جاں بحق افراد اور 71 زخمی لائے گئے۔ پی ٹی آئی احتجاج کے دوران سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں 6 سول اور 4 سیکیورٹی فورسز کے اہلکار جاں بحق ہوئے۔پمز، پولی کلینک اور سی ڈی اے اسپتال میں کل 44 سول زخمی افراد لائے گئے ہیں جبکہ 27 سیکیورٹی فورسز کے زخمی اہلکار لائے گئے ہیں۔سی ڈی اے اسپتال میں 2 سول زخمی افراد لائے گئے جن میں ایک آنسو گیس شیل سے زخمی ہوا اور ایک کو کندھے میں گولی لگی۔پمز اسپتال میں 27 پولیس اہلکار اور 14 سول زخمی افراد لائے گئے ہیں جبکہ اسپتال لائے گئے 7 جاں بحق افراد میں سے 4 سیکیورٹی اہلکار اور 3 سول افراد شامل ہیں۔پولی کلینک میں 3 جاں بحق اور 28 سول افراد زخمی حالت میں لائے گئے۔

 

واضح رہے کہ رات گئے مظاہرین کے خلاف آپریشن کے دوران پی ٹی آئی نے اسلام آباد احتجاج کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا۔ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق بانی چیئرمین سے ملاقات اور کور کمیٹی کی میٹنگ کے بعد اگلا لائحہ عمل بتایا جائے گا۔ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پرامن مظاہرین پر اسلام آباد کی سڑکوں پر گولیوں کی بارش کی گئی اور سینکڑوں نہتّے پاکستانیوں کو زخمی کرکے خون میں نہلایا گیا۔

 

دریں اثنا پمز اسپتال کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر مظاہرین کی اموات کے بارے میں چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق احتجاج کے دوران سیکیورٹی اداروں کے 66 جب کہ 36 سویلینز کو ایمرجنسی میں لایا گیا۔
اسپتال انتظامیہ کا مزید کہنا ہے کہ زیادہ تر افراد کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا تھے جب کہ کچھ افراد کی طبی امداد جاری ہے۔

 

pti protest d chowk islamabad and police shelling tear gas

 

 

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
96001