Chitral Times

Jan 23, 2025

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پی ایم ایل این کی طرف سے چترال سے خاتون ورکرغزالہ انجم نیشنل اسمبلی کی خصوصی نشست کے لئے نامزد،  پارٹی کے سربراہ اور پارلیمانی بورڈ کا خصوصی شکریہ۔ عبد الولی خان ایڈوکیٹ

Posted on
شیئر کریں:

پی ایم ایل این کی طرف سے چترال سے خاتون ورکرغزالہ انجم نیشنل اسمبلی کی خصوصی نشست کے لئے نامزد،  پارٹی کے سربراہ اور پارلیمانی بورڈ کا خصوصی شکریہ۔ عبد الولی خان ایڈوکیٹ

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) پاکستان مسلم لیگ (ن) لویر چترال کے صدر عبدالولی خان ایڈوکیٹ نے چترال سے پارٹی کے خاتون ورکر غزالہ انجم کو قومی اسمبلی کی خصوصی نشست کے لئے نامزد کرنے پر پارٹی کے سربراہ میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف،مریم نواز اوران کی پارلیمانی بورڈ کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے اسے انتہائی مستحسن قدم قرار دیا ہے جوکہ میاں نواز شریف کا چترالی عوام کے ساتھ محبت اور اس علاقے کی ترقی کے لئے ان کے خلوص کو ظاہر کرتی ہے۔ ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ چترال کے عوام پہلے ہی میاں نواز شریف کے احسان مند تھے جس نے اپنے دور اقتدار میں لواری ٹنل اور گولین پراجیکٹ کی تکمیل سے لے کر گیس پلانٹ کی تنصیب پر اربوں روپے خرچ کرکے اس پسماندہ علاقے کو ترقی دینے کے لئے اپنی درمندی کا عملی مظاہرہ کیا اور اب اس علاقے میں خواتین کے مسائل کو حل کرنے کے لئے مخصوص نشست پر چترال سے تعلق رکھنے والی بیٹی کی نامزدگی ان کا چترال سے لگاؤ کا منہ بولتاثبوت ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ چترال کی تاریخ میں یہ پہلی مرتبہ ہے کہ کسی پارٹی نے قومی اسمبلی کے لئے ٓخواتین کی مخصوص نشست پر چترال سے تعلق رکھنے والی کسی خاتون کی نامزدگی کی ہے جسے دوسری سیاسی جماعتوں کے ورکرز بھی سراہتے ہیں۔ عبدالولی خان ایڈوکیٹ نے چترالی عوام کی طرف سے میاں نواز شریف کی اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں اور وہ اس امید کا اظہارکررہے ہیں کہ عنان حکومت سنھبالنے کے بعد وہ چترال میں شندور، گرم چشمہ اور کالاش ویلیزکی روڈ پراجیکٹوں پر کام شروع کرواکر پایہ تکمیل کو پہنچائیں گے جنہیں انہوں نے شروع کیا تھا لیکن میعاد حکومت کے ختم ہونے پر اب تک ادھورے پڑے ہیں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
83471