
پی ایم ایس افسران طارق محمود اورعبدالاکرم کو گریڈ آٹھارہ میں ترقی دیدی گئی
پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ ) صوبائی سلیکشن بورڈ کی سفارشات پر پرونشل منیجمنٹ سروس(پی ایم ایس ) کے تیس افسران کو گریڈ سترہ سے آٹھارہ پر مستقبل بنیادوںپر ترقی کے احکامات جاری کئے گئے ہیں. جن میںچترال کے دو سپوت بھی شامل ہیں. اسسٹنٹ کمشنر کبل سوات طارق محمود کو گریڈ آٹھارہ میں ترقی دینے کے بعد اسسٹنٹ چیف پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ پشاورتعینات کیاگیا ہے . اسی طرح پہلے سے تعینات ڈپٹی سیکریٹری ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن خیبرپختونخوا پشاورعبد الاکرم کو بھی گریڈ آٹھارہ پر مستقل بنیادوںپر ترقی دیدی گئی ہے .