
پی آئی اے کارپوریشن کی نجکاری کیلیے فنانشل ایڈوائزر تعیناتی کی منظوری
پی آئی اے کارپوریشن کی نجکاری کیلیے فنانشل ایڈوائزر تعیناتی کی منظوری
اسلام آباد(چترال ٹائمزرپورٹ)قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کارپوریشن کی نجاری کیلیے فنانشل ایڈوائزر تعیناتی کی منظوری د دی گئی جبکہ ارنسٹ اینڈ ینگ کی سربراہی میں قائم کنسورشیم کو کامیاب بولی دہندہ قرار دیا گیا۔فنانشل ایڈوائزر تعیناتی کی منظوری نگراں وفاقی وزیر برائے نجکاری فواد حسن فواد کی سربراہی میں ہونے والے نجکاری بورڈ کے اجلاس میں دی گئی۔نجکاری کمیشن بورڈ نے تمام طریقہ کار کی شفافیت کو سراہا۔ اجلاس میں ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن کے فنانشل ایڈوائزرز سے معاہدات کی توسیع کی منظوری دی گئی۔فرسٹ ویمن بنک لمیٹڈ سے سروس معاہدات کی تجدید کی بھی منظوری دی گئی۔ علاوہ ازیں، ایج بی ایف سی ایل اور ایف ڈبلیو بی ایل کی نجکاری میں تاخیر کی ذمہ داری کے تعین کا بھی فیصلہ کیا گیا۔گزشتہ روز نجی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر برائے نجکاری فواد حسن فواد نے کہا تھا کہ پی آئی اے کی نجکاری کے سوا کوئی چارہ نہیں، اس کے نقصان کی فہرست بہت لمبی ہے۔نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے 23 اکتوبر کو اپنی سربراہی میں پی ا?ئی اے امور کے جائزہ اجلاس میں نجکاری کے عمل کو تیز کر کے جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی تھی۔انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ نجکاری کا عمل مکمل ہونے تک حکومت ہر ممکن معاونت کرتی رہے گی، خسارے کا شکار اداروں کی جلد نجکاری کر کے عوام کے ٹیکس کے پیسوں کو ضائع ہونے سے بچائیں گے۔
ڈی جی آئی ایس آئی کی مدت ملازمت میں توسیع کا مقصد حکومتی پالیسیوں کا تسلسل ہے، نگران وزیراعظم
اسلام آباد(سی ایم لنکس)نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی کی مدت ملازمت میں توسیع کا مقصد دہشت گردی کے بڑھتے واقعات کے پیش نظر حکومتی پالیسیوں کا تسلسل ہے۔عرب نیوز کو انٹرویو کے دوران نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ حکومت کے فوج سے بہت اچھے تعلقات ہیں۔ بہت سے چیلنجز میں ہمیں فوج سے نہ صرف اچھی تجاویز بلکہ عملدرآمد میں تعاون بھی ملتا ہے۔ ڈی جی آئی ایس آئی کی توسیع سے متعلق سوال پرکہا بعض اوقات حکومتی پالیسیز کے تسلسل کے لیے حالات کا تقاضا ہوتا ہے کہ کچھ افراد کوکام جاری رکھناچاہیے۔ یہ کوئی غیر معمولی نہیں۔خیال رہے کہ نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سعودی عرب پہنچ گئے، ڈپٹی گورنرر یاض نے ایئرپورٹ پر وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا استقبال کیا۔ انوارالحق کاکڑ 12 نومبر کو اسلام تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے، اجلاس غزہ کی صورتحال پر سعودی عرب کی درخواست پر منعقد ہورہا ہے۔