پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںمیںکمی کا اعلان، ڈیزل 6اور پٹرول 4روپے فی لیٹر سستا
اسلام آباد(چترال ٹائمز رپورٹ )وفاقی وزیرتوانائی سید علی ظفر نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات میں کمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ عام پبلک کو ریلیف مل سکے. اسلام آباد سے جاری ایک پریس ریلیز میںانھوںنے کہا ہے کہ فیڈرل کیبنٹ میٹنگ میں پٹرول اور مٹی کے تیل کی سیلز ٹیکس میں 17 فیصد سے کم کرکے 12فیصد ، ہائی سپیڈ ڈیزل میں سیلز ٹیکس 31فیصد سے کم کرکے 24فیصد اور لائٹ ڈیزل کی سیلز ٹیکس میں17فیصد سے کم کرکے 9فیصد تک لانے کا فیصلہ کیا گیاہے. جس سے سرکاری خزانے کو دس بلین روپے کا خسارہ برداشت کرنا پڑیگا. تاہم اس سے عوام کو ریلیف پہنچنے کے ساتھ ملکی معیشت پر بھی مثبت اثر پڑیگا.
نوٹفیکشن کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 6روپے 37پیسے کی کمی گئی ، لائٹ ڈیزل 5روپے 54پیسے اورپٹرول کی قیمت میں4روپے 26پیسےکی کمی گئی ہے . اسی طرح مٹی کی قیمت میں3روپے 23پیسے کمی کردی گئی.