Chitral Times

Dec 4, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پیسکومیں بھرتی کے حوالے سے گردش کرنے والے اشتہارات جعلی ہیں…ڈی جی پبلک ریلیشن

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ)‌ محکمہ پیسکوپشاور(واپڈا)‌کی طرف سے کسی بھی بھرتی سے متعلق اشتہار سے لاتعلقی کا اظہارکیاگیاہے . ڈائریکٹرجنرل پبلک ریلیشن شوکت افضل کی طرف سے چترال ٹائمزڈاٹ کام کو موصولہ ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ بعض حلقوں‌میں پیسکو بھرتی کے حوالے سے اشتہارات گردش کررہے ہیں‌اس حوالے سے پیسکو واضح‌کرتی ہے کہ پیسکو میں‌فلحال بھرتی کیلئے کوئی اشتہار نہیں دیا گیا ہے . جبکہ پیسکو میں‌بھرتی کے حوالے سے یہ اشتہارات جلعی ہیں. اور پیسکو کا ان سے کوئی تعلق نہیں‌ہے . انھوں اس حوالے سے عوام الناس کو آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان اشتہارات کے جواب میں‌نہ تو کوئی درخواست دیں‌اور نہ ہی پیسے جمع کریں‌.

یادرہے کہ گزشتہ کئی دنوں‌ سےچترال میں‌ بعض کمپیوٹر سنٹروں‌ اوردکانداروں‌کی طرف سے پیسکو میں‌ اسامیاں‌خالی ہونے کے حوالے سے اشتہارات دئیے گئےجس پر چترال کے سینکڑوں‌بیروزگارنوجوانوں‌نے دھڑادھڑفارم پُرکرنے لگے اورسینکڑوں‌نے مختلف بینکوں‌کے زریعے پیسہ جمع کئے اور ایک نامعلوم پوسٹ بکس پر فارم بھیجتے رہے . اور ہزاروں‌روپے مذکورہ اکاونٹ میں چند دنوں‌کے اندر جمع ہوچکے ہیں. جبکہ وہ سب جعلی نکلے .
cts bank receipt


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
22363