پولیس اپرکالج کورس، سب انسپکٹرمنیر الملک نے صوبے بھرمیںدوسری پوزیشن حاصل کی
چترال( نمائندہ چترال ٹائمز)پولیس ٹریننگ کالج ہنگو کے ایک نوٹفیکیشن کے مطابق چترال پولیس کے سب انسپکٹرز منیر الملک ،امان اللہ اور مفتاح الدین اپر کالج کورس میں نمایاں پوزیشن حاصل کرکے کامیاب ہوگئے۔اس کورس میں کے پی کے پولیس سے تعلق رکھنے والے130 پولیس افیسران نے حصہ لیاجن میں چترال سے تعلق رکھنے والے انسپکٹر منیر الملک نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔جبکہ امان اللہ 14ویں اور مفتاح الدین نے 16ویں پوزیشن حاصل کی ہے۔اورچترال پولیس کا نام روشن کیا ہے .