پنجاب میں 3 روز کیلیے دفعہ 144 نافذ، جلسوں اور دھرنوں پر پابندی عائد، اسلام آباد کے اندر قائم تمام ٹرانسپورٹ اڈے آج رات 8 بجے سے تا حکم ثانی بند کرنے کا حکم نامہ جاری
پنجاب میں 3 روز کیلیے دفعہ 144 نافذ، جلسوں اور دھرنوں پر پابندی عائد، اسلام آباد کے اندر قائم تمام ٹرانسپورٹ اڈے آج رات 8 بجے سے تا حکم ثانی بند کرنے کا حکم نامہ جاری
لاہور( چترال ٹائمزرپورٹ)حکومت پنجاب نے سیکورٹی خدشات اور امن امان کو یقینی بنانے کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی۔محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب میں ہر قسم کے احتجاج، جلسے، جلوس، ریلیوں اور دھرنوں پر پابندی ہوگی۔دفعہ 144 کا نفاذ 3 روز کے لیے 23 نومبر سے پیر 25 نومبر تک ہوگا۔
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کے اجلاس میں دفعہ 144 کے نفاذ کی سفارش کی گئی تھی۔ دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کیلئے کیا گیا۔سکیورٹی خطرات کے پیش نظر کوئی بھی عوامی جلوس دہشت گردوں کیلئے سافٹ ٹارگٹ ہو سکتا ہے۔ شرپسند عناصر عوامی اجتماع کی آڑ میں ریاست مخالف سرگرمیوں سے اپنے مذموم مقاصد حاصل کر سکتے ہیں۔ دریں اثنا سیکریٹری ٹرانسپورٹ نے آج سے تاحکم ثانی اسلام ٓاباد کے اندر تمام ٹرانسپورٹ آڈے بند کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ اور ساتھ تمام موٹرویز بھی ضروری مرمت کے حوالے سے بند کرنے کے احکامات جاری کیے گیئے ہیں۔