Chitral Times

Oct 14, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پشاور یونیورسٹی میں داخلے جاری،چترال اسٹوڈنٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے داخلہ رہنمائی کیمپ کا اہتمام

Posted on
شیئر کریں:

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) پشاور یونیورسٹی اور اسلامیہ کالج یونیورسٹی میں ماسٹر اور بی ایس پروگرامز میں داخلے جاری ہیں،چترال اسٹوڈنٹ ایسو سی ایشن کے تمام اہلکار داخلہ رہنمائی کیمپ میں اپنے خدمات انجام دے رہے ہیں۔ یہ سلسلہ فارم جمع کرنے کی اخیری تاریخ 17 اکتوبر تک جاری رہے گا۔ چترال اسٹوڈنٹ ایسو سی ایشن کے صوبائی صدرعابد پیرذادہ نے چترال ٹائمز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ سارا کام ہم اپنی مدد آپ کے تحت کررہے ہیں۔ہر علاقے کے رہنما اپنے اپنے کیمپوں کا دورہ کرتے ہیں لیکن چترالی اسٹوڈنٹس سیاسی طور پر یتیم نظر آرہے ہیں۔

chitrali students pesh

chitrali students peshawar2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
160