پشاور: چترال اورگلگت کے ٹیموںکے مابین پولو میچ، چترال ٹیم نے دوگول سے گلگت کوشکست دی
پشاور(نمائندہ چترال ٹائمز) چترال اورگلگت پولو ٹیموںکے مابین پشاورکلب میں پولوکا ایک بہترین اوردلچسپ میچ کھیلا گیا. جس میں چترال اے اورگلگت اے ٹیموںنے زبردست کھیل کا مظاہرہ کیا. دوسرے ہاف کے اختتام تک چترال اورگلگت کے ٹیموںکے مابین میچ پانچ پانچ گول سے برابر رہا. تاہم دس منٹ کی اضافی ٹائم دینے پر چترال ٹیم نے دو گول کی برتری حاصل کی . چترال ٹیم کے کیپٹن شہزادہ سکندرالملک کو مین آف دی میچ قراردیا گیا. باقی کھیلاڑیوںنے بھی شاندارکھیل کا مظاہرہ کیا. میچ کے دوران گلگت کے دو گھوڑے زخمی ہوئے جبکہ اختتام پرچترال کے اظہرعلی کا گھوڑا مرگیا .جس پر بہت سے شائقین پولو نے افسردگی کا اظہارکیا. کھیل کے اختتام پرکمانڈرایلیون کورپشاور کا خصوصی شکریہ ادا کیا گیاکہ انھوں نے چترال اورگلگت بلتستان کی قدیم اورروائتی فری پولومیچ کا اہتمام پشاورمیں پہلی دفعہ کرایا.
وزیراطلاعات خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی، ایم پی اے چترال وزیرزادہ اوروزیراعلیٰکے معاون خصوصی ودیگر بھی اس موقع پر موجود تھے.جنھوںنے کھلاڑیوںمیںانعامات تقسیم کئے. اورپشاورمیں پہلی دفعہ گلگت اورچترال پولوٹیموںکے مابین فری سٹائل پولو سے لطف اندوز ہوئے.