Chitral Times

Sep 15, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پشاور میں کوڑا کرکٹ ٹھکانے لگانے، ری سائیکلنگ و ٹریٹمنٹ پلانٹ کو حتمی شکل دیجائے..وزیر اعلیٰ‌

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ )‌وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے پشاور کا کوڑا کرکٹ سائنسی بنیادوں پر ٹھکانے لگانے اور اسے ری سائیکل کرکے نامیاتی کھاد اور بجلی کی تیاری میں بروئے کار لانے کیلئے شہر سے 31کلو میٹر دور گڑھی شمشتو کے مقام پر ڈمپنگ گراؤنڈ کے قیام کی منظوری دی ہے انہوں نے اس مقام پر 2200کنال بنجر اراضی کے انتخاب کے ساتھ ہی 600کنال رقبے پر تقریباً ایک کروڑ روپے کی لاگت سے ڈمپنگ گراؤنڈاور ٹریٹمنٹ پلانٹ کے قیام کیلئے انفراسٹرکچر بنانے کی منظوری بھی دی واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ نے متعلقہ حکام کو سختی سے ہدایت کی تھی کہ پشاور میں کوڑا کرکٹ ٹھکانے لگانے کیلئے ڈمپنگ گراؤنڈ اور ری سائیکلنگ و ٹریٹمنٹ پلانٹک کے انتظامات کو ہنگامی بنیادوں پر حتمی شکل دی جائے جبکہ ڈمپنگ گراؤنڈ کیلئے مجوزہ مقامات میں سے ایک کا انتخاب بھی فوری طور پر یقینی بنایا جائے انہوں نے واضح کیا کہ پشاور شہر میں صفائی اور حفظان صحت کا بہترین ماحول اور معیار قائم کیا جائے وہ وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور میں ڈمپنگ گراؤنڈ سے متعلق اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں چیئرمین و چیف ایگزیکٹیو ڈبلیو ایس ایس پی ، کمشنر و ڈپٹی کمشنر پشاور، ڈائریکٹر جنرل صوبائی ہاؤسنگ اتھارٹی اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی ۔ وزیر اعلیٰ نے ڈمپنگ گراؤنڈ کیلئے منتخب شدہ اراضی کو مجوزہ پشاور ماڈل ٹاؤن شپ کی حدود اور ہاؤسنگ اتھارٹی کے دائرہ اختیار سے نکالنے اور الگ سے سیکشن فور لگانے سمیت تمام ضروری کاروائی ہنگامی بنیادوں پر نمٹانے کی ہدایت کی انہوں نے یہ بھی ہدایت کی کہ شہر میں کوڑا کرکٹ ٹھکانے لگانے اور صحت و صفائی کی صورت حال بہتر بنانے کیلئے ڈبلیو ایس ایس پی سمیت تمام بلدیاتی اداروں کو پوری طرح فعال بنانا ضروری ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
8284