Chitral Times

Feb 8, 2025

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پشاور بورڈ کے زیر اہتمام خصوصی امتحانات کیلئے کنڑول روم قائم کرنے کافیصلہ

شیئر کریں:

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) طلباء، والدین اور عام لوگوں کی سہولت کیلئے ایس ایس سی/ایچ ایس ایس سی خصوصی امتحانات 2020کے دوران، بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (BISE)پشاور میں ایک کنٹرول روم قائم کیا جا رہا ہے۔ یہ کنٹرول روم، مذکورہ امتحانات کے دوران روزانہ صبح آٹھ بجے سے شام چھ بجے تک تمام متعلقہ افراد کوسہولیات فراہم کر ے گا۔ جبکہ اس کنٹرول روم میں دو رکنی عملہ سے ٹیلی فون نمبرز شکایات سیل 091-9221404,کنٹرولر آفس نمبر:۔091-9222170، ایس ایس سی سیکریسی نمبر:۔091-9222073، اور فیکس نمبر:۔091-9222245,091-9222037,091-9222143پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ جبکہ ای میل ایڈریس:۔[email protected]سے بھی استفادہ کیا جا سکتا ہے۔ اس امرکا اعلان بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن پشاور کے جاری کردہ ایک سرکاری مراسلے میں کیا گیا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
40177