Chitral Times

Apr 22, 2025

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پشاور؛ ترقیاتی پروگرام کے تحت 11.62 ارب روپے فنڈز کی منظوری

شیئر کریں:

پشاور؛ ترقیاتی پروگرام کے تحت 11.62 ارب روپے فنڈز کی منظوری

پشاور(نمائندہ چترال ٹائمز)خیبرپختونخوا کے محکمہ خزانہ نے ترقیاتی پروگرام کے تحت 11.62 ارب روپے فنڈز کی منظوری دے دی۔ صوبائی محکمہ خزانہ نے ترقیاتی پروگرام کے 7ویں مرحلے کے تحت 11.62 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی۔ فنڈز مختلف شعبوں میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ منصوبوں کے لیے 71 ملین، ریلیف و آبادکاری کے لیے 60 ملین اورسڑکوں کی مرمت کے لیے 1821.5 ملین روپے کی منظوری دی گئی۔ سوشل ویلفیئر کے لیے 180 ملین، کھیل و سیاحت 630 ملین، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی 2سو ملین، سیاحت 4سو ملین اور واٹر سیکٹر کے لیے 100 ملین روپے جاری کیے جائیں گے۔ صحت کے شعبے کے لیے 700 ملین، ہاؤسنگ 86.76 ملین اور لیبر کے لیے 10 ملین روپے جاری ہوں گے۔

 

 

پاکستان 13 ہزار گلیشیئرز والا دنیا کا اکلوتا ملک

لاہور(سی ایم لنکس)وطن عزیز آرکٹک اور انٹارکٹکا کے بعد دنیا میں سب سے زیادہ گلیشیئرز رکھنے کا اعزاز رکھتا ہے جو اس کی ”سافٹ پاور“ بھی بن رہے ہیں۔چند ماہ قبل اطالوی ماہرین نے تحقیق میں دریافت کیا کہ پاکستانی پہاڑی سلسلوں میں 13 ہزار سے زائد گلیشیئرز موجود ہیں۔یہ پاکستان اور بھارت کے ”30 کروڑ“ باشندوں کو زرعی و گھریلو مقاصد کے لیے ”75 فیصد“ پانی فراہم کرتے ہیں۔ پاکستانی زراعت کے لیے ریڑھ کی ہڈی ہیں اور سالانہ لاکھوں سیاح انھیں دیکھنے آ سکتے ہیں۔بری خبر یہ کہ گلوبل وارمنگ سے یہ تیزی کے ساتھ پگھل رہے ہیں۔ مشہور پاسو گلیشیئر پچھلے تیس برس سے ”10 فیصد“ پگھل چکا ہے۔انھیں ختم ہونے سے بچانے کے لیے حکومت فوراً ٹھوس اقدامات کرے تاکہ پاکستان میں پانی اور کمیِ خوراک کا سنگین بحران جنم نہ لے۔

 

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
100517